جنوبی افریقی اسٹار کھلاڑی نے فٹنس ٹیسٹ پاس کر لیا جس کے بعد وہ نیوزی لینڈ کے خلاف چیمپیئنز ٹرافی سیمی فائنل کے لیے دستیاب ہوں گے۔

ایڈین مارکرم انگلینڈ سے میچ میں فیلڈنگ کے دوران ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوگئے تھے، ان کا ٹریننگ کے موقع پر فٹنس ٹیسٹ لیا گیا۔

چیمپیئنز ٹرافی سے قبل بھی جنوبی افریقی ٹیم کو کئی ٹاپ پلیئرز کا انجریز کی وجہ سے ساتھ میسر نہیں تھا۔

واضح رہے کہ ایڈین مارکرم کی انجری کے سبب جارج لینڈے کو بطور ٹریولنگ ریزرو طلب کیا گیا تھا، تاہم اسٹار کھلاڑی نے اب فٹنس ٹیسٹ پاس کر لیا ہے۔

ایونٹ کا دوسرا سیمی فائنل نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا، فاتح ٹیم دبئی میں بھارت سے ٹائٹل کے لیے مقابلہ کرے گی۔

گزشتہ روز، دبئی میں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں بھارت نے آسٹریلیا کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: سیمی فائنل

پڑھیں:

چیمپئنز ٹرافی کا دوسرا سیمی فائنل آج، ٹکٹس مکمل فروخت نہ ہو سکے

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لاہور میں آج ہونے والے دوسرے سیمی فائنل کے مکمل ٹکٹس نہ بک سکے۔

اس میچ کے لیے ٹکٹس اب بھی دستیاب ہیں، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان سیمی فائنل لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

عمران خان، فضل محمود انکلوژرز کے881 جبکہ رمیز راجہ اور سعید انور انکلوژرز کے 1232 ٹکٹس دستیاب ہیں۔

علاوہ ازیں اے ایچ کاردار اور جاوید میانداد انکلوژرز کے 556 اور سرفراز نواز انکلوژر کے451 ٹکٹ دستیاب ہیں۔

دوسری جانب عبدالقادر، وسیم اکرم اور وقار یونس انکلوژرز سولڈ آؤٹ ہیں، سعید احمد، ماجد خان، انضمام، امتیاز احمد، ظہیر عباس، حنیف محمد، وسیم اکرم گیلریز بھی سولڈ آؤٹ ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • جنوبی افریقہ ایک بار پھر چوک کر گیا:نیوزی لینڈ چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پہنچ گیا
  • نیوزی لینڈ جنوبی افریقا کو 50 رنز سے ہرا کر چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پہنچ گیا
  • چیمپئنز ٹرافی:دوسرے سیمی فائنل میں جنوبی افریقا کو 50 رنز سےشکست،نیوزی لینڈ فائنل میں پہنچ گیا
  • چیمپئنز ٹرافی سیمی فائنل: نیوزی لینڈ کا جنوبی افریقا کو جیت کیلئے 363 رنز کا ہدف
  • دوسرا سیمی فائنل: نیوزی لینڈ کا جنوبی افریقا کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
  • چیمپئنز ٹرافی 2025: دوسرا سیمی فائنل، نیوزی لینڈ کا جنوبی افریقا کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ
  • سیمی فائنل میں بھارت سے شکست، آسٹریلوی کپتان کا ریٹائرمنٹ کا اعلان
  • چیمپئنز ٹرافی کا دوسرا سیمی فائنل آج، ٹکٹس مکمل فروخت نہ ہو سکے
  • چیمپیئنز ٹرافی کا دوسرا سیمی فائنل آج نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے مابین ہوگا