پرائز بانڈ رکھنے والوں کے لیے اہم خبر
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
25,000 روپے کے پرائز بانڈ کی سال 2025 کی پہلی قرعہ اندازی کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پرائز بانڈز کو سرمایہ کاری کا ایک محفوظ آپشن سمجھا جاتا ہے کیونکہ لوگ کسی نقصان کے خوف کے بغیر دلچسپ انعامات جیتنے کے مواقع حاصل کر سکتے ہیں۔سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز نے 60 کی دہائی سے پرائز بانڈ اسکیم متعارف کروائی اور مرکزی بینک اس کے منیجر کے طور پر فرائض انجام دیتے ہیں۔
تین ماہ کے وقفے کے ساتھ نیشنل سیونگز قرعہ اندازی منعقد کرتا ہے اور جیتنے والے خوش نصیبوں کے نمبرز کا اعلان کیا جاتا ہے۔نیشنل سیونگز سینٹر مظفرآباد 25,000 روپے کے پریمیم پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی کے لیے تیار ہے، قرعہ اندازی تمام پرائز بانڈ ہولڈرز کو میگا پرائز حاصل کرنے کا دلچسپ موقع فراہم کرتی ہے۔
قرعہ اندازی کا شیڈول
25000 روپے کے پرائز بانڈز کی 2025 کی پہلی قرعہ اندازی 10 مارچ کو نیشنل سیونگز سنٹر مظفرآباد میں ہو گی۔
بانڈ کی انعامی رقم
25000 روپے والے پرائز بانڈ میں مختلف کیٹیگریز میں انعامات دیئے جاتے ہیں، اس میں پہلا انعام 30 ملین (تین کروڑ) روپے کے 2 انعامات ، دوسرا انعام 10 ملین (1 کروڑ)روپے کے 5 انعامات اور تیسرا انعام 3 لاکھ روپے 700 انعامات دیئے جاتے ہیں۔جیتنے والے خوش نصیبوں کو انعام ٹیکس کٹوتی جو کہ ٹیکس دینے والوں کا 15فیصد اور ٹیکس نہ دینے والوں سے 30 کٹوتی ہوتی ہے۔گزشتہ ماہ 1500 روپے کے انعامی بانڈز اور 100 روپے کے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی ہوئی تھی۔
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: نیشنل سیونگز روپے کے
پڑھیں:
مالدیپ میں اسرائیلی پاسپورٹ رکھنے والے افراد کے داخلے پر پابندی عائد
مالدیپ نے اسرائیلی پاسپورٹ رکھنے والے افراد کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کر دی۔
بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مالدیپ نے یہ اقدام غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کے خلاف اور فلسطینیوں کی حمایت میں اُٹھایا ہے۔
رپورٹ میں مالدیپ کے صدارتی دفتر کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ ملک کے ویزا قوانین میں اس ترمیم کی منظوری پارلیمنٹ نے پیر کو اور صدر محمد معیزو نے منگل کو دی تھی۔
رپورٹ کے مطابق مالدیپ کی امیگریشن سروس نے واضح کیا کہ دہری شہریت رکھنے والے اسرائیلی دوسرے پاسپورٹ سے ملک میں داخل ہو سکیں گے۔
اس حوالے سے حکومتی بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ توثیق غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کے خلاف مالدیپ کی حکومت کے مضبوط مؤقف کی عکاسی کرتی ہے۔
واضح رہے کہ مالدیپ کی پارلیمنٹ میں یہ بل گزشتہ سال پیش کیا گیا تھا جسے اب باقاعدہ منظور کر لیا گیا ہے۔
خوبصورت سیاحتی مقامات کے لیے مشہور مالدیپ میں ہر سال اسرائیلی شہریوں کی بڑی تعداد سیاحت کی غرض سے آتی ہے۔
تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق فروری میں اسرائیلی پاسپورٹ رکھنے والے 59 افراد مالدیپ میں داخل ہوئے۔
Post Views: 4