ماہرہ خان ماں بننے والی ہیں؟ پھر سے خبریں کیوں گردش کر رہی ہیں
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
ماہرہ خان نے ملبوسات کے لیے ایک فوٹو شوٹ کرایا ہے جس کی تصاویر وائرل ہوتے ہی اداکارہ کے حاملہ ہونے کے بارے میں باتیں ہونے لگیں۔
اس فوٹو شوٹ کی تصاویر اور پھر انٹرویو کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چنچل اور شوخ ماہرہ خان بہت طمانت اور ٹھہراؤ کے ساتھ گفتگو کر رہی ہیں۔
اس دوران انھوں نے دوپٹے کو مخصوص اور غیر معمولی انداز سے اپنے گرد لپیٹا ہوا ہے۔ جس سے یہ تاثر گیا کہ شاید وہ حاملہ ہیں۔
ان تصاویر کے وائرل ہونے کے بعد سے ماہرہ خان کے حاملہ ہونے سے متعلق افواہیں تیزی سے گردش کرنے لگیں تاہم اداکارہ یا ان کے شوہر نے اس کی تردید یا تصدیق نہیں کی۔
یاد رہے کہ گزشتہ برس بھی ماہرہ خان کے حاملہ ہونے کی خبروں نے زور پکڑا تھا اور اداکارہ کو اس کی تردید کرنا پڑ گئی تھی۔
ماہرہ خان کی دوسری شادی اکتوبر 2023 میں ان کے قریبی دوست اور بزنس مین سلیم خان کے ساتھ ہوئی تھی۔ اس شادی میں اداکارہ کے بیٹے نے بھی شرکت کی تھی۔
ماہرہ خان کی پہلی شادی علی عسکری نامی شخص کے ساتھ 2007 میں ہوئی تھی اور 2009 میں ان کے یہاں بیٹے اذلان کی پیدائش ہوئی تھی۔
بعد ازاں جوڑے کے درمیان 8 سال بعد 2015 میں طلاق ہوگئی تھی۔ بیٹے کی پرورش ماہرہ خان نے کی تھی۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ماہرہ خان
پڑھیں:
عمران خان کی بشریٰ بی بی سے شادی کیسے ہوئی؟ بہن مریم وٹو نے تفصیل بتادی
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بڑی بہن مریم وٹو نے ان کی شادی سے متعلق دلچسپ انکشافات کردیے۔
دبئی میں مقیم مریم وٹو نے نجی چینلکو انٹرویو دیا جس دوران انہوں نے ناصرف سیاسی محاذ بلکہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کی نجی زندگی پر بھی تفصیل سے بات کی۔
مریم وٹو نے انکشاف کیا کہ میرا تعلق عمران خان اور تحریک انصاف کے ساتھ 2022 سے ہے، میں اس وقت بھی پارٹی کی کارکن تھی جب عمران خان میرے بہنوئی نہیں بنے تھے۔
انہوں نے متعدد سوالات کے جواب دیتے ہوئے بتایا کہ مجھ پر پارٹی معاملات میں مداخلت کا جو الزام لگتا ہے میں سمجھتی ہوں کہ میرا یہ حق ہے، میں اس پارٹی کی بہت پرانی کارکن ہوں۔
مریم وٹو نے گزشتہ سال اکتوبر میں تحریک انصاف کی جانب سے کیے گئے مارچ میں بشریٰ بی بی کے کردار پر بھی بات کی۔
ایک سوال کے جواب میں بشریٰ بی بی کی بڑی بہن نے بتایا کہ بشریٰ کے پاس کوئی جادو کی چھڑی نہیں ہے، اتنی اچھی بیوی ہو تو ہر شوہر اپنی بیوی کی مانتا ہے، بشریٰ کے پاس دین اور قرآن کا بہت علم ہے اور یہی وجہ ہے کہ عمران خان اپنی اہلیہ کی بات مانتے ہیں اور ان سے مشورہ لیتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ وہ بشریٰ کو اپنا مرشد کہتے ہیں۔
انہوں نے انٹرویو کے دوران کالے جادو اور ٹونے تعویز جیسے الزامات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ جو بشریٰ پر ایسے الزامات لگاتے ہیں مجھے ان کی ذہنی صحت پر شک ہوتا ہے۔
ایک اور سوال کے جواب میں مریم وٹو نے کہا کہ میں عمران خان کی نجی زندگی پر بات نہیں کروں گی، بہنوئی بننے سے قبل میں عمران خان کو زیادہ قریب سے نہیں جانتی تھی۔
عمران خان اور بشریٰ بی بی کو ملوانے سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں مریم وٹو نے بتایا کہ عمران خان مجھے بہت پریشان نظر آتے تھے، ایک بار ٹی وی پر دیکھا تو بہت برے حال میں نظر آئے۔
ان کا کہنا ہے کہ عمران خان نے بشریٰ بی بی سے ملوانے پر ای میل کے ذریعے میرا شکریہ ادا کیا تھا، انہوں نے لکھا تھا کہ شکریہ آپ نے میری زندگی بدل دی ہے۔