Nawaiwaqt:
2025-04-19@03:26:16 GMT

پاکستان میں عید کب ہوگی؟ پیشگوئی سامنے آگئی

اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT

پاکستان میں عید کب ہوگی؟ پیشگوئی سامنے آگئی

پاکستان میں ماہ رمضان المبارک کا پہلا عشرہ جاری ہے تاہم لوگوں بالخصوص بچوں کو عید کا شدت سے انتظار ہے۔دنیا بھر سمیت پاکستان میں مسلمانوں کے ماہ مقدس رمضان المبارک کا آغاز ہوچکا ہے اور پہلا عشرہ جاری ہے۔ اس ماہ مبارک میں جہاں اہل اسلام اللہ کی رضا کے لیے روزے رکھتے ہیں، وہیں انعام میں ملنے والے عید کے تہوار کی تیاریاں بھی کرتے ہیں۔قمری ماہ 29 یا 30 ایام پر مشتمل ہوتا ہے۔ ہر سال لوگ بالخصوص بچے اس بات کے منتظر ہوتے ہیں کہ عید کا چاند 29 کا ہو گا یا 30 کا۔ ماہرین نے رواں ماہ رمضان سے متعلق پیشگوئی کر دی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اس سال پاکستان میں 29 روزے ہونے اور عیدالفطر پیر 31 مارچ کو منائے جانے کا امکان ہے۔رویت ہلال ریسرچ کونسل کے سیکرٹری جنرل خالد اعجاز مفتی کے مطابق نیا چاند 29 مارچ 2025 کو پاکستان وقت کے مطابق دوپہر 3 بج کے 58 منٹ پر پیدا ہوگا۔ماہرین فلکیات کے مطابق 29 ویں روزے کو شوال کا چاند نظر آنے کے لیے اتوار 30 مارچ کی شام غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر کم از کم 18 گھنٹے سے زائد ہونی چاہیے جب کہ سرچ کونسل کے مطابق 29 روزے کو افطار کے وقت پاکستان کے تمام علاقوں میں چاند کی عمر 26 گھنٹوں سے زائد ہوچکی ہوگی۔اس حساب سے 29رمضان المبارک یعنی اتوار 30 مارچ 2025 کی شام غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر جو رویت ہلال کے لیے کم از کم 18 گھنٹوں سے زائد ہونی چاہیے وہ پاکستان کے تمام علاقوں میں 26 گھنٹوں سے بھی زائد ہو چکی ہوگی ۔اس پیشگوئی کے مطابق اتوار 30 مارچ 2025 کی شام پاکستان کے جس علاقے میں بھی مطلع صاف ہوا، وہاں چاند کی رویت با آسانی ہو جائے گی۔اگر اتوار 30 مارچ کی شام پاکستان میں چاند نظر آیا تو ملک بھر میں عیدالفطر پیر 31 مارچ کو منائی جائے گی۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: اتوار 30 مارچ پاکستان میں کے مطابق چاند کی کی شام

پڑھیں:

سیالکوٹ: حلقہ پی پی 52 میں ضمنی الیکشن کی تاریخ سامنے آگئی

— فائل فوٹو

سیالکوٹ کے حلقہ پی پی 52 میں ضمنی الیکشن یکم جون کو ہوگا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذاتِ نامزدگی 23 سے 25 اپریل تک جمع کرائے جا سکتے ہیں، جن کی جانچ پڑتال 30 اپریل کو ہوگی۔

کاغذاتِ نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں 10مئی تک نمٹائی جائیں گی، کاغذاتِ نامزدگی 12 مئی تک واپس لیے جا سکتے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق امیدواروں کو انتخابی نشان 13 مئی کو الاٹ ہوگا۔

واضح رہے کہ یہ نشست پنجاب اسمبلی کے رکن چوہدری ارشد جاوید وڑائچ کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان میں ایک مہینے کے دوران 3ہزار کے قریب کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں، ایس ای سی پی
  • پاکستان میں بین الاقوامی فاسٹ فوڈ چینز پر حملوں کے الزام میں 170سے زائد افراد گرفتار
  • سوشل میڈیا پر پاکستان میں زلزلے کی پیشگوئی، سچ یا جھوٹ؟
  • سیالکوٹ: حلقہ پی پی 52 میں ضمنی الیکشن کی تاریخ سامنے آگئی
  • عامر خان کی فلم ستارے زمین پر کب ریلیز ہوگی؟ ریلیز کی تاریخ سامنے آگئی
  • کراچی میں دن کے اوقات میں ہیوی ٹریفک پر دو ماہ کیلئے مکمل پابندی عائد
  • پاکستان سمیت کئی ممالک میں اگلے ہفتے شدید زلزلے کی پیشگوئی
  • کانگو میں المناک کشتی حادثہ، 50 افراد ہلاک، 100 سے زائد لاپتا
  • شاہ رخ خان ڈان 3 سے آؤٹ کیوں ہوئے؛ وجہ سامنے آگئی
  • موسم میں پھر تبدیل، بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی,کسانوں کو مختاط رہنے کی ہدایت