Islam Times:
2025-03-05@02:24:28 GMT

انسان دشمن عناصر کسی رحم کے حقدار نہیں، مراد علی شاہ

اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT

انسان دشمن عناصر کسی رحم کے حقدار نہیں، مراد علی شاہ

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ سکیورٹی فورسز کے دہشتگردی کے خاتمے کے عزم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، انسان دشمن عناصر کسی رحم کے حقدار نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے خوارج کو جہنم واصل کرنے اور بنوں کینٹ پر حملے کو ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو مبارکباد دی۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کے دہشتگردی کے خاتمے کے عزم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، انسان دشمن عناصر کسی رحم کے حقدار نہیں۔ مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ پوری قوم کی دعائیں فورسز کے ساتھ ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: مراد علی شاہ

پڑھیں:

دہشتگردوں کے مذموم عزائم خاک میں ملانے پر فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں، محسن نقوی

وفاقی وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ بہادر سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے 6 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا، خوارجی دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے پر سکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں، قوم کو سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر ناز ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بنوں کینٹ میں فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ بہادر سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے 6 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا، خوارجی دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے پر سکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں، قوم کو سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر ناز ہے۔ وفاقی وزیرداخلہ نے حملے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس، شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا، زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی گھڑی میں شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • فورسز نے خوارج کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیئے، سرفراز بگٹی
  • دہشتگردوں کے مذموم عزائم خاک میں ملانے پر فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں، محسن نقوی
  • مقدس ماہ میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، محمد شہباز شریف
  • مصنوعی مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی کسی صورت برداشت نہیں، مراد علی شاہ
  • قلات، سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دھماکہ، 1 اہلکار جانبحق، 4 زخمی
  • دشمن سوشل میڈیا پر پاک فوج کیخلاف پراپیگنڈا کر رہا ہے، گورنر سندھ
  • مصنوعی منہگائی پر قابو پایا جائے، وزیرِ اعلیٰ سندھ کی ہدایت
  • قرار دادِ مقاصد پاکستان کے آئینی، جمہوری و سیاسی اصولوں کی بنیاد بنی: وزیرِ اعلیٰ سندھ
  • دشمن سوشل میڈیا پر فوج کیخلاف پراپیگنڈا کررہا ہے، گورنر سندھ