پاکستان میں عید کب ہوگی؟اہم پیشگوئی سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
پاکستان میں ماہ رمضان المبارک کا پہلا عشرہ جاری ہے تاہم لوگوں بالخصوص بچوں کو عید کا شدت سے انتظار ہے۔
دنیا بھر سمیت پاکستان میں مسلمانوں کے ماہ مقدس رمضان المبارک کا آغاز ہوچکا ہے اور پہلا عشرہ جاری ہے۔ اس ماہ مبارک میں جہاں اہل اسلام اللہ کی رضا کے لیے روزے رکھتے ہیں، وہیں انعام میں ملنے والے عید کے تہوار کی تیاریاں بھی کرتے ہیں۔
قمری ماہ 29 یا 30 ایام پر مشتمل ہوتا ہے۔ ہر سال لوگ بالخصوص بچے اس بات کے منتظر ہوتے ہیں کہ عید کا چاند 29 کا ہو گا یا 30 کا۔ ماہرین نے رواں ماہ رمضان سے متعلق پیشگوئی کر دی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اس سال پاکستان میں 29 روزے ہونے اور عیدالفطر پیر 31 مارچ کو منائے جانے کا امکان ہے۔رویت ہلال ریسرچ کونسل کے سیکرٹری جنرل خالد اعجاز مفتی کے مطابق نیا چاند 29 مارچ 2025 کو پاکستان وقت کے مطابق دوپہر 3 بج کے 58 منٹ پر پیدا ہوگا۔
ماہرین فلکیات کے مطابق 29 ویں روزے کو شوال کا چاند نظر آنے کے لیے اتوار 30 مارچ کی شام غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر کم از کم 18 گھنٹے سے زائد ہونی چاہیے جب کہ سرچ کونسل کے مطابق 29 روزے کو افطار کے وقت پاکستان کے تمام علاقوں میں چاند کی عمر 26 گھنٹوں سے زائد ہوچکی ہوگی۔اس حساب سے 29رمضان المبارک یعنی اتوار 30 مارچ 2025 کی شام غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر جو رویت ہلال کے لیے کم از کم 18 گھنٹوں سے زائد ہونی چاہیے وہ پاکستان کے تمام علاقوں میں 26 گھنٹوں سے بھی زائد ہو چکی ہوگی ۔
اس پیشگوئی کے مطابق اتوار 30 مارچ 2025 کی شام پاکستان کے جس علاقے میں بھی مطلع صاف ہوا، وہاں چاند کی رویت با آسانی ہو جائے گی۔اگر اتوار 30 مارچ کی شام پاکستان میں چاند نظر آیا تو ملک بھر میں عیدالفطر پیر 31 مارچ کو منائی جائے گی۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: اتوار 30 مارچ پاکستان میں کے مطابق چاند کی کی شام
پڑھیں:
3 مارچ 2016 ء‘ کلبھوشن گرفتاری انٹیلی جنس ایجنسیوں کی بڑی کامیابی
اسلام آباد(خبرنگار)3 مارچ 2016 ء کلبھوشن یادیو کی گرفتاری پاکستانی انٹیلی جنس ایجنسیز کی بڑی کامیابی ہے، بھارت ہمیشہ سے دوسرے ممالک میں دہشت گردی کی سرپرستی میں پیش پیش رہتا ہے اور اس گھناؤنے جرم کا منہ بولتا ثبوت کلبھوشن یادیو کی شکل میں دنیا کے سامنے 3 مارچ 2016ء کو آشکار ہو چکا ہے۔ پاکستانی انٹیلی جنس ایجنسیز نے انتہائی پیشہ ورانہ صلاحیت کے ساتھ کلبھوشن کو دہشتگردی میں ملوث رنگے ہاتھوں پکڑااس سے پہلے تاریخ میں ایسی کوئی مثال نہیں ملتی جہاں دہشتگردی میں کسی انٹیلی جنس ایجنسی کا حاضر سروس آفیسر کسی اور ملک میں رنگے ہاتھ پکڑا گیا ہو۔ یہ سب کچھ پاکستان کی انٹیلی جنس ایجنسی کی پیشہ ورانہ مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہے جس نے سر عام دنیا کے سامنے بھارت کے ناپاک عزائم عیاں کئے اور اس کی انٹیلی جنس ایجنسی راء کے افسروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان چھوڑ دیئے۔ بھارتی جاسوسوں کی پیشہ ورانہ مہارت صرف بالی وڈ کی فلموں تک ہی محدود ہے۔ کلبھوشن یادیو کو پاکستانی انٹیلی جنس ایجنسی نے پاکستانی سر زمین پر رنگے ہاتھوں پکڑا اور اسکا دہشت گردی کا تمام نیٹورک ایکسپوز کیا جو معصوم پاکستانیوں کی جانوں کے درپے تھا اور اس کے تمام گھناؤنے عزائم اس کے سامنے رکھے جو اس نے من و عن تسلیم کر لئے اور اس کائونٹر ٹیررزم آپریشن کو تاریخ میں سنہرے حروف میں لکھا جائے گا۔