Nawaiwaqt:
2025-04-19@03:23:22 GMT

شاعر، ادیب وصی شاہ کی والدہ انتقال کر گئیں

اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT

شاعر، ادیب وصی شاہ کی والدہ انتقال کر گئیں

معروف شاعر، ادیب، اینکر پرسن سید وصی شاہ کی والدہ کا انتقال ہوگیا۔وصی شاہ کی والدہ کی نماز جنازہ ڈیفنس مسجد چوک میں ادا کر دی گئی، شاعر، ادیب، سید وصی شاہ کی والدہ کے نماز جنازہ میں سینئر صحافی نصراللہ ملک، رضی الدین کاظمی، منصور علی خان، محسن بھٹی اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: وصی شاہ کی والدہ

پڑھیں:

جب گووندا نے آنجہانی والدہ سے فلم کے سیٹ پر 2 گھنٹے گفتگو کی، حیران کن واقعہ

معروف بالی ووڈ اداکار گوندہ جو اپنی ماں نرملا دیوی سے گہری وابستگی رکھتے تھے، 2009 میں فلم لائف پارٹنر کی شوٹنگ کے دوران ایک حیران کن واقعے کا شکار ہوئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق نرملا دیوی جو ایک نامور گلوکارہ و اداکارہ تھیں، 1996 میں انتقال کر گئی تھیں۔ تاہم ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گووندا نے شوٹنگ کے دوران اپنی آنجہانی والدہ سے دو گھنٹے تک ’بات چیت‘ کی۔

مڈ ڈے کی رپورٹ کے مطابق جب واقعہ اس وقت سامنے آیا جب گووندا کے بھائی کیرتی کمار ایک دن شوٹنگ کے دوران سیٹ پر آئے اور اپنی کار کی پچھلی سیٹ کا دروازہ کھولا، جیسے کسی کو باہر آنے کے لیے کہا جا رہا ہو، حالانکہ سیٹ خالی تھی۔

انہوں نے اس ’نظر نہ آنے والی‘ شخصیت کا ہاتھ تھاما اور سیٹ کی طرف چل دیے۔ گووندا نے اپنے بھائی کو کسی کا ہاتھ تھامے اپنی طرف آتے دیکھ کر مبینہ طور پر کہا، ’ممی آ گئی‘ اور ان کے قدموں کو چھو کر آشرواد لیا۔

اس کے بعد اداکار نے اپنے بھائی کو جانے کیلئے کہہ کر ایک کرسی اپنے سامنے رکھی مبینہ نہ دکھائی دینے والی شخصیت (جس جو وہ ممی کہہ رہے تھے) کو ایک خالی کرسی پر سامنے بیٹھا کر دو گھنٹے گفتگو کی۔

یہ واقعہ شوٹنگ سیٹ پر موجود تمام کریو فلم کے عملے اور اداکاروں کے سامنے پیش آیا جو حیرت زدہ رہ گئے۔ 2 گھنٹے کی طویل گفتگو کے بعد پھر گووندا نے اپنے بھائی سے کہا کہ وہ ان کی والدہ کو گھر واپس لے جائیں۔

اس واقعے کو وہاں موجود تمام لوگوں نے روح پرور اور حیران کن قرار دیا تاہم آج تک یہ واقعہ لوگوں کو خوف میں مبتلا کر دیتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • تحریک انصاف اسلام آباد ریجن کے صدر عامر مسعود مغل کی والدہ محترمہ کی نماز جنازہ ادا، سینکڑوں افراد کی شرکت
  • علامہ محمد باقر الصفوی کی تشیع جنازہ میں ہزاروں لوگ شریک
  • پی ٹی آئی اسلام آباد کے صدر عامر مغل کی والدہ انتقال کر گئیں
  • اداکارہ عینا آصف سوشل میڈیا صارفین کے نشانے پر کیوں؟
  • ایران میں دہشتگردوں کے ہاتھوں جاں بحق 8پاکستانیوں کی میتیں آبائی علاقوں میں پہنچ گئیں۔
  • ایران سے 8 پاکستانیوں کی میتیں آبائی علاقوں میں پہنچا دی گئیں
  • فیصل آباد: موٹر وے پولیس انسپکٹر منصور اصغر شہید کی نمازِ جنازہ ادا
  • 4لاپتہ افغان بھائیوں کی بازیابی کیلیے5 مئی کی ڈیڈلائن
  • اگر بیٹے مر گئے ہیں تو عدالت بتا دے: 4 لاپتہ افغان بھائیوں کی والدہ
  • جب گووندا نے آنجہانی والدہ سے فلم کے سیٹ پر 2 گھنٹے گفتگو کی، حیران کن واقعہ