ذرائع کے مطابق پرویز احمد شاہ نے جنیوا میں انسانی حقوق کونسل کے 58ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر کے عوام کا حق ہے کہ ان کی بات سنی جائے، ان کے ساتھ ہمدردی کی جائے اور ان کے زخموں پر مرہم رکھا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ کے جنرل سیکرٹری ایڈوکیٹ پرویز شاہ نے عالمی برادری کی توجہ مقبوضہ جموں و کشمیر کی صوتحال کی طرف مبذول کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا شکار ہے جنہیں نظرانداز کیاجا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق پرویز احمد شاہ نے جنیوا میں انسانی حقوق کونسل کے 58ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر کے عوام کا حق ہے کہ ان کی بات سنی جائے، ان کے ساتھ ہمدردی کی جائے اور ان کے زخموں پر مرہم رکھا جائے۔انہوں نے کہا کہ دنیا میں کہیں بھی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہو، وہ خلاف ورزی ہی کہلائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کو موقع ملنا چاہیے کہ وہ اپنی مشکلات اور مصائب کا اظہار کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عالمی برادری سے امید لگائے بیٹھے ہیں اور دنیا کو انہیں مایوس نہیں کرنا چاہے۔ پرویز شاہ نے دنیا بھر میں انسانی حقوق کے مسائل کو اجاگر کرنے کے لئے انسانی حقوق کے ہائی کمشنر کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے ہائی کمشنر کے اس بیان کی تعریف کی جس میں انہوں نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کے کارکنوں اور آزاد صحافیوں پر پابندیوں کے قوانین اور ہراساں کیے جانے پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں مختلف ممالک کی طرف سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے دوران ہائی کمشنر کا بیان امید کی ایک کرن ہے۔ 

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ شاہ نے

پڑھیں:

ظلم و جبر بھارت سے آزادی کا راستہ ہرگز نہیں روک سکتا, سرینگر میں پوسٹر چسپاں

دیواروں، ستونوں، کھمبوں وغیرہ پر چسپاں پوسٹروں میں لکھا ہے کہ شہداء کا خون ضرور رنگ لائے گا اور جموں و کشمیر بھارتی تسلط سے آزاد ہو گا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پوسٹر چسپاں کیے گئے ہیں جن کے ذریعے تحریک آزادی کو بھارت کے تمام تر ظلم و ستم اور اوچھے ہتھکنڈوں کے باوجود جاری رکھنے کے کشمیریوں کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آزادی پسند تنظیموں کی طرف سے سرینگر اور دیگر علاقوں میں چسپاں کیے گئے پوسٹروں میں لکھا ہے”ہم بھارتی جبر کا ڈٹ کر مقابلہ کریںگے، ظلم و جبر بھارت سے آزادی کا راستہ ہرگز نہیں روک سکتا، ہم بھارتی ظلم و جبر کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔“ دیواروں، ستونوں، کھمبوں وغیرہ پر چسپاں پوسٹروں میں لکھا ہے کہ شہداء کا خون ضرور رنگ لائے گا اور جموں و کشمیر بھارتی تسلط سے آزاد ہو گا۔ پوسٹر سماجی رابطوں کی سائٹوں ایکس، فیس بک وغیرہ پر بھی اپ لوڈ کیے گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پائیدار امن و ترقی کیلئے تنازعہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے
  • مقبوضہ کشمیر: ضلع رام بن میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے بچےسمیت 3 افراد جاں بحق
  • وفاق کے خلاف جو سازش کرے گا ہم اس کے خلاف چٹان بن کر کھڑے ہوں گے، راجہ پرویز اشرف
  • حیدرآباد انڈیا میں وقف ترمیمی قانون کے خلاف انسانی سروں کا سمندر امڈ پڑا
  • ہمارا آئین اقلیتوں کے حقوق کی ضمانت دیتا ہے: صدر آصف زرداری
  • ظلم و جبر بھارت سے آزادی کا راستہ ہرگز نہیں روک سکتا, سرینگر میں پوسٹر چسپاں
  • مقبوضہ کشمیر میں امن و ترقی کے بھارتی حکومت کے دعوے جھوٹے ہیں، کانگریس رہنما
  • مقبوضہ کشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال پر منتظر محی الدین کا خصوصی انٹرویو
  • مقبوضہ وادی کشمیر میں طوفانی بارشیں، ژالہ باری سے فصلیں تباہ
  • غزہ قحط کے دہانے پر، لاکھوں افراد بھوک، غذائی قلت کا شکار ہیں، حاجی حنیف طیب