افغانستان کی سرزمین کسی صورت پاکستان میں دہشت گردی کے لیے استعمال نہیں ہونی چاہیے، حافظ نعیم الرحمن
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
دارلعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں مولانا حامد الحق کے ورثا سے اظہار افسوس کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے امیر نے مولانا حامد الحق شہید اور ان کے والد مولانا سمیع الحق شہید کی دینی و ملی خدمات کو خراج تحیسن پیش کیا اور دالعلوم حقانیہ کی دینی تعلیم و اشاعت کے میدان میں اہم کردار کی تحسین کی۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے دارلعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک پہنچ کر جمعیت علمائے اسلام (س) کے سربراہ مولانا حامد الحق کی شہادت پر ان کے بھائی اور صاحبزادگان مولانا عثمان الحق، مولانا عبدالحق اور مولانا عرفان الحق سے اظہار تعزیت کیا اور خودکش دھماکہ میں شہید ہونے والے مولانا حامد الحق اور دیگر شہدا کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔ جماعت اسلامی کے پی کی قیادت امیر صوبہ خیبر پختونخوا جنوبی پروفیسر محمد ابراہیم، امیر صوبہ وسطی عبدالواسع اور امیر صوبہ شمالی عنایت اللہ خان بھی امیر جماعت کے ہمراہ تھی۔ تعزیت کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے مولانا حامد الحق شہید اور ان کے والد مولانا سمیع الحق شہید کی دینی و ملی خدمات کو خراج تحیسن پیش کیا اور دالعلوم حقانیہ کی دینی تعلیم و اشاعت کے میدان میں اہم کردار کی تحسین کی۔ انہوں نے ادارہ میں خودکش دھماکہ کو وفاقی و صوبائی حکومتوں اور سیکیورٹی اداروں کی ناکامی قرار دیتے ہوئے اس کی فوری تحقیقات اور مجرموں اورمنصوبہ سازوں کو کیفرکردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا۔
امیر جماعت نے کہا کہ ملک اور خصوصی طور پر کے پی میں امن عامہ کی صورتحال انتہائی نازک ہے۔ کے پی میں دینی تعلیم کے لیے وقف اہم اور تاریخی ادارے میں خودکش دھماکہ سے بذات خود اہم سوال پیدا ہوگیا ہے کہ سیکیورٹی کی صورتحال کس قدر خراب ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کی حکومتوں کو فی الفور امن کے لیے بامعنی مذاکرات کرنا ہوں گے، دونوں ممالک کی آپسی لڑائی سے دونوں ممالک کے عوام کا نقصان اور دشمنوں کا فائدہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کی سرزمین کسی صورت پاکستان میں دہشت گردی کے لیے استعمال نہیں ہونی چاہیے۔
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
مولانا حامد الحق حقانی کی شہادت ملک اور قوم کے خلاف سازش ہے،چوہدری شجاعت حسین
مولانا حامد الحق حقانی کی شہادت ملک اور قوم کے خلاف سازش ہے،چوہدری شجاعت حسین WhatsAppFacebookTwitter 0 3 March, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین نے مولانا حامدالحق حقانی کی شہادت پر اہل خانہ سے فاتحہ خوانی اور اظہار تعزیت کیا ہے،اتوار کے روز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات اور وزارت مذیبی امور کے فوکل پرسن راہنما مصطفی ملک تعزیتی پیغام لے کر اکوڑہ خٹک پہنچے،جہاں نے انہوں نے غمزدہ خاندان سے اظہار تعزیت کیااور تعزیتی تقریب سے بھی خطاب کیا
پارٹی سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے اس موقع پر مولانا حامد الحق حقانی کے صاحبزادے عبدالحق ثانی اور دیگر خاندان سے ٹیلی فون پر اظہار تعزیت کیا، انہوں نے کہا میری صحت اجازت نہیں دیتی ورنہ میں خود آپ کے پاس چل کر اس عظیم سانحہ ہر تعزیت کے لیے حاضر ہوتا،مولانا کی شہادت ملک اور قوم کے خلاف سازش ہے.محھے مولانا حامد الحق حقانی کی شہادت پر دلی صدمہ ہوا ہے،مولانا عبدالحق، مولانا سمیع الحق اور حامد الحق حقانی سے سیاسی نہیں قلبی تعلق تھا۔چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ دارالعلوم حقانیہ نے ہمیشہ اسلام کی سربلندی اور استحکام پاکستان کے لیے کردار ادا کیا مولانا کی شہادت پر جامعہ کا ردعمل انکی وطن دوستی کا عکاس ہے، حکومت سازش میں ملوث لوگوں کو سامنے لانے کے لیے بھرپور کردار ادا کرے
اس موقع پر مولانا کے صاحبزادے عبدالحق ثانی نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین ملک کے بڑے سیاسی راہنما ہی نہیں ہمارے بزرگ اور سرپرست ہیں ۔آج چوہدری شجاعت حسین کے جذبات سے مجھے اور میرے خاندان کو حوصلہ ملا ۔میری چوہدری شجاعت حسین سے اپیل ہے کہ میرے بابا کی شہادت میں ملوث لوگوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے کردار ادا کریں، اس موقع پر علمائے کرام نے چوہدری شجاعت حسین کی دینی اداروں کے لیے خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا