حکومت عوام کو سہولتیں فراہم کرے تاکہ وہ سحر اور افطار کر سکیں، منعم ظفر
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی نے کہا کہ رمضان کے آتے ہی 40 سے 50 فیصد تک چیزیں منہگی کردی جاتی ہیں، عام استمعال کی چیزیں مہنگی کردی گئی ہیں، لوگ پانی گیس اور بجلی کے لیے پریشان ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی منعم ظفر نے کہا ہے کہ حکومت عوام کو سہولتیں فراہم کرے تاکہ وہ سحر اور افطار کر سکیں۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ رمضان کے آتے ہی 40 سے 50 فیصد تک چیزیں منہگی کردی جاتی ہیں۔ منعم ظفر نے مزید کہا کہ عام استمعال کی چیزیں مہنگی کر دی گئی ہیں۔ امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی نے یہ بھی کہا کہ لوگ پانی، گیس اور بجلی کے لیے پریشان ہیں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کہا کہ
پڑھیں:
آئی ایس او کراچی کا استقبالِ رمضان اور عالمی یوم القدس کے حوالے سے اہم اجلاس
اجلاس میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ جمعتہ الوداع کو عالمی یوم القدس کے طور پر منانے کے لیے شہر بھر میں بھرپور عوامی بیداری کی مہم چلائی جائے گی تاکہ فلسطین کی مظلوم عوام کی حمایت کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن (آئی ایس او) کراچی ریجن کے زیر اہتمام ریجنل صدر سروش زیدی کی سربراہی میں المصطفیٰ ہاؤس کراچی میں استقبالِ ماہِ مبارک رمضان اور عالمی یوم القدس کے حوالے سے یونٹ صدور کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ریجنل صدر کی جانب سے شہر بھر کے یونٹ مسئولین کو تاکید کی گئی کہ ماہِ رمضان کی مناسبت سے تربیتی پروگرامز کے اجراء کو تیز کیا جائے، تاکہ نوجوانوں کی فکری و نظریاتی تربیت کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔ اجلاس میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ جمعتہ الوداع کو عالمی یوم القدس کے طور پر منانے کے لیے شہر بھر میں بھرپور عوامی بیداری کی مہم چلائی جائے گی تاکہ فلسطین کی مظلوم عوام کی حمایت کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔