وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ معیشت کی بہتری، کاروبار اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے تمام ادارے مل کر کام کر رہے ہیں، امید ہے افراط زر میں مزید کمی ہوگی۔ اپنے ایک بیان میں کنزیومر پرائس انڈیکس کے حوالے سے افراط زر میں مسلسل کمی پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت اپنا ایک سال پورا کر رہی ہے، اس موقع پر یہ ایک انتہائی اچھی خبر ہے، یہ امر انتہائی خوش آئند ہے کہ افراط زر فروری 2025ء میں 1.

5 فیصد پر آگیا جو ستمبر 2015ء کے بعد سب سے کم شرح افراط زر ہے جب کہ جولائی 2024ء سے فروری 2025ء تک افراط زر کی اوسط 5.9 فیصد تک رہی، پچھلے مالی سال میں اسی عرصہ میں یہ اوسط 28 فیصد تھی یہ ایک نمایاں کمی ہے۔ وزیراعظم کہتے ہیں کہ حکومت کی معاشی ٹیم کی شاندار کاوشوں کی بدولت معاشی اعشاریے ہر گزرتے دن کے ساتھ بہتر ہو رہے ہیں، معیشت میں مسلسل بہتری مستعد ٹیم ورک کا نتیجہ ہے، معیشت کی بہتری، کاروبار اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے تمام ادارے مل کر کام کر رہے ہیں، میکرو اکنامک معاشی بہتری کا فائدہ عوام تک پہنچنا شروع ہوگیا ہے، عوام کو ارزاں نرخوں پر اشیائے ضروریہ کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی، اس دوران شہباز شریف نے شاہ چارلس سوئم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ان کی مکمل صحت یابی کی خواہش کی، انہوں نے شاہ چارلس سوئم کو پاکستان کے دورے کی دعوت کا اعادہ اور دوطرفہ تعلقات میں ہونے والی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا، وزیراعظم نے غزہ اور یوکرین میں دیرپا امن کے قیام کیلئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔ بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم نے گیس کی فراہمی میں تعطل سے متعلق رات گئے ہنگامی اجلاس منعقد کیا، جس میں سوئی کمپنیوں کے منیجنگ ڈائریکٹرز اور سینیئر انتظامیہ کے ساتھ سحر و افطار میں گیس کی فراہمی کے مسائل پر تفصیل سے گفتگو کی گئی، حکام نے بتایا کہ گیس ڈسٹری بیوشن مراکز کے آخری سروں پر واقع علاقوں میں سحری اور افطار کے اوقات سے 30 سے 45 منٹ پہلے گیس کی فراہمی شروع کر دی جائے گی، جس سے ان علاقوں میں گیس کے پریشر میں بہتری آئے گی۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

ترقی و خوشحالی کا سفر شروع، اجتماعی کوششوں سے معیشت مستحکم ہوگئی، وزیراعظم

اسلام آباد:

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ترقی و خوشحالی کا سفر شروع ہو چکا ہے، اجتماعی کوششوں سے معیشت مستحکم ہوگئی ہے۔

وفاقی دارالحکومت میں جناح اسکوائر مری روڈ انڈر پاس کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے سب کی اجتماعی کوششوں کے نتیجے میں پاکستان کی معیشت کو مستحکم کردیا ہے اور ملک اب ترقی اور خوشحالی کی راہ پر چل پڑا ہے۔

انہوں نے وزیر داخلہ کو سراہتے ہوئے کہا کہ  محسن نقوی نے بتایا کہ اس منصوبے کو 60 کے بجائے صرف 35 روز میں مکمل کریں گے اور مجھے پورا یقین ہے، کیوں کہ ماضی میں وہ اپنے اعلانات کے مطابق کارکردگی دکھا چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ نہ شہباز اسپیڈ ہے اور نہ ہی محسن اسپیڈ بلکہ یہ پاکستان اسپیڈ ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سب کی اجتماعی کوششوں کا نتیجہ سامنے ہے کہ نہ صرف پاکستان کی ریٹنگ بہتر  ہو گئی ہے بلکہ عالمی ایجنسی فچ کی جانب سے بھی پاکستان کے آؤٹ لک کو مستحکم قرار دیا گیا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ یہ سب بہتری ٹیم ورک اور مشترکہ کوششوں کا نتیجہ ہے، جس سے ملکی معیشت کو استحکام ملا ہے۔ ہم ان شا اللہ خوش حالی اور ترقی کے سفر پر چل پڑے ہیں اور  جس طرح سے ہم نے اپنے عزم کے ساتھ مشکلات کا سامنا کیا، اسی طرح ترقی کا سفر بھی طے  کرکے سرخرو ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

  • اب معیشت ڈوبنے کی آواز نہیں آتی، بجلی نرخ، مہنگائی کم ہونے کی باتیں ہو رہی ہیں: مریم نواز
  • وزیراعظم نے ملکی معیشت کو مکمل طور پر ڈیجیٹائیز کرنے کیلیے وزارتوں کو ٹاسک سونپ دیے
  • وزیراعظم نے ملکی معیشت ڈیجیٹلائز کرنے کیلئے متعلقہ وزارتوں و اداروں کو ٹاسک سونپ دیا
  • حکومت کا ملکی معیشت کو مکمل طور پر ڈیجیٹلائز کرنے کا فیصلہ
  • ترقی و خوشحالی کا سفر شروع، اجتماعی کوششوں سے معیشت مستحکم ہوگئی، وزیراعظم
  • وزیراعظم شہبازشریف نے معیشت کے بارے میں بڑا فیصلہ لے لیا 
  • اجتماعی کوششوں کے نتیجے میں اللہ نے معیشت کو استحکام بخشا ہے، وزیراعظم
  • سربراہ امریکی فیڈرل ریزروز نے بھی ٹرمپ ٹیرف کے نتیجے میں افراط زر کا خدشہ ظاہر کردیا
  • کویت نے پاکستان کیلئے ادھار تیل سہولت میں 2 سال کی توسیع کر دی، مہنگائی کو لگام ڈال دی: علی پرویز ملک
  • فچ درجہ بندی میں بہتری خوش آئند مگر ہمیں مزید محنت کرنی ہے، وزیراعظم شہباز شریف