2025-03-27@07:34:24 GMT
تلاش کی گنتی: 3441
«نے فرحان ملک»:
(نئی خبر)
ملک بھر میں رحمتوں اور برکتوں والے مقدس ماہ رمضان المبارک کا آغاز ہوگیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں رمضان المبارک کے آغاز پر صدر مملکت اور وزیراعظم کے قوم کے نام پیغامات آج عشا کی نماز کے بعد پہلی تراویح کا اہتمام کیا جارہا ہے جبکہ کل پہلی سحری ہوگی۔ لوگوں نے ملک کے مختلف علاقوں میں رمضان المبارک کا چاند اہتمام کے ساتھ دیکھا اور ایک دوسرے کو مبارکبادیں دیں۔ دوسری جانب سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک، یورپ اور امریکا میں آج پہلا روزہ ہے۔ یہ بھی پڑھیں وزیراعظم نے 20 ارب روپے مالیت کے رمضان پیکج کا اعلان کردیا، 40 لاکھ خاندان مستفید ہوں گے رمضان المبارک کا آغاز ہوتے ہی ہر طرف مساجد اور گھروں میں درود و سلام...
ملک بھر میں رحمتوں اور برکتوں کے مہینے رمضان المبارک کا آغاز ہوگیا۔ ملک کے مختلف شہروں میں رمضان کا چاند اہتمام کے ساتھ دیکھا گیا، پہلا روزہ کل بروز اتوار 2 مارچ 2025 کو ہوگا۔ آج نماز عشا کے بعد پہلی تراویح اور کل پہلی سحری ہوگی۔ پورا ملک ماہِ رمضان المبارک کو خوش آمدید کہنے کےلیے تیار ہے۔ مساجد میں خصوصی عبادات کی تیاریاں مکمل کی جا رہی ہیں آج پہلی تراویح ادا کی جائے گی۔ رمضان بازاروں میں خریداروں کا رش بڑھ گیا، لوگ سحر و افطار کا سامان خریدنے میں مصروف نظر آئے۔ واضح رہے کہ رمضان المبارک 1446 ہجری کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر...
ملک میں خوردنی تیل کی قیمت میں اضافے کا اسکینڈل سامنے آگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 1 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )ملک میں ٹرانسپورٹ مافیا کیگٹھ جوڑ سے خوردنی تیل کی قیمت میں اضافے کا اسکینڈل سامنے آگیا ہے اور مسابقتی کمیشن آف پاکستان نے آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے دفتر پر چھاپہ مار کر دفتر کا تمام ریکارڈ قبضے میں لے لیا۔مسابقتی کمیشن حکام کے مطابق آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے دفتر میں آپریشن کے دوران اہم دستاویزات اور ڈیجیٹل ریکارڈ ضبط کرلیا گیا ہے کیونکہ خوردنی تیل کے کرایوں میں ٹرانسپورٹ مافیا کے مبینہ گٹھ جوڑ کا انکشاف ہوا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کے خلاف انکوائری آخری مراحل میں ہے...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، ملک بھر میں کل پہلا روزہ ہوگا، ملک بھر میں آج نماز تروایح کے اجتماعات ہوں گے۔ مزیدپڑھیں:نیوزی لینڈ، بھارت، آسٹریلیا کے بعد جنوبی افریقہ بھی سیمی فائنل میں پہنچ گیا، افغان ٹیم باہر
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ملک بھر میں رمضان المبارک چاند نظر آ گیا، کل پہلا روزہ ہو گا۔ گزشتہ روز ملک بھر میں کہیں چاند نظر نہیں آیا تھا جس پر رویت ہلال کمیٹی نے پہلا روزہ اتوار کو ہونے کا اعلان کیا تھا۔ملک بھر میں آج نماز تروایح کے اجتماعات ہوں گے۔ بھارت اور بنگلادیش میں بھی کل پہلا روزہ ہو گا۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے رمضان المبارک 1446ھ کے آغاز پر قوم کو مبارک باد دی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ میں پوری پاکستانی قوم اور امت مسلمہ کو رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کے آغاز پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ رمضان المبارک رحمت، مغفرت اور جہنم سے نجات کا مہینہ ہے۔صدر نے کہا کہ رمضان تزکیۂ...
امریکی میگزین میں عمران خان کا مضمون ملک کو بدنام کرنے کی کوشش ہے، عرفان صدیقی WhatsAppFacebookTwitter 0 1 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )مسلم لیگ (ن) کے سنیئر رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ امریکی میگزین “ٹائم” میں شائع ہونے والا عمران خان کا مضمون، عالمی سطح پر پاکستان کے چہرے پر کالک تھوپنے کی انتہائی قابل مذمت کوشش ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں عرفان صدیقی نے کہا کہ عمران خان کے مضمون میں حکومت، عدلیہ، مسلح افواج اور تمام دوسرے اداروں پر بے بنیاد الزامات عائد کرتے ہوئے پاکستان کی صورت حال کو ” سیاہ عہد” قرار دیا گیا ہے۔ بیان میں مسلم لیگ...
2024 میں جاپان میں پیدا ہونے والے بچوں کی تعداد مسلسل نویں سال ریکارڈ سطح پر کم ہوگئی ہے۔ 2024 میں جاپان میں شرح پیدائش ریکارڈ کم ترین 720,988 تک پہنچ گئی ہے۔ وزارت صحت نے کہا کہ تازہ ترین اعداد و شمار ملک کی آبادی کے تیزی سے کم ہونے اور عمر بڑھنے کی نشاندہی کرتے ہیں۔ پیدائش میں ایک سال پہلے کے مقابلے میں 5 فیصد کمی واقع ہوئی ہے جب کہ اموات کی تعداد 1.62 ملین کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ یعنی ہر نئے پیدا ہونے والے بچے کے مقابلے میں دو سے زیادہ افراد کی موت ہورہی ہے۔ تاہم دوسری جانب جنوبی کوریا کی شرح پیدائش نو سالوں میں پہلی بار 2024 میں...
رمضان المبارک کے دوران سرکاری ملازمین کیلئے ڈیوٹی کے اوقات کار میں تبدیلی کردی گئی ہے، محکمہ انتظامی امورخیبر پختونخوا نے اوقات کار سے متعلق اعلامیہ جاری کر دیا۔ اعلامیے کے مطابق ہفتے میں 5 دن ڈیوٹی کرنے والے محکموں اور اداروں کے ملازمین کے اوقات کار جاری کئے گئے ہیں، ہفتے میں 5 دن ڈیوٹی کرنے والوں کے اوقات کار صبح 9 سے دوپہر 3 بجے تک مقرر کئے گئے ہیں۔ اعلامیے کے مطابق ہفتے میں 6 دن ڈیوٹی کرنے والوں کے اوقات کار صبح 9 سے دوپہر 2 بجے تک مقرر کئے گئے ہیں جبکہ جمعہ کوسرکاری ملازمین کے اوقات کار صبح 9 سے دوپہر ساڑھے 12 تک ہوں گے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین مرکزی رویت...
پاکستانی اداکارہ وینا ملک کی نئی وائرل تصاویر نے ان کے مداحوں کے درمیان ایک نئے سوال کو جنم دے دیا ہے۔ کیا وینا کے منیجر صائم ایوب صرف ان کے منیجر ہیں، یا وہ ان کے ’’خفیہ‘‘ بوائے فرینڈ بھی ہیں؟ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں وینا اور صائم کے درمیان قربت نے سب کو حیران کردیا ہے۔ چند دن پہلے وینا ملک نے انسٹاگرام پر کچھ تصاویر شیئر کیں، جن میں وہ ایک نوجوان کے ساتھ بیٹھی نظر آرہی تھیں۔ ان تصاویر میں دونوں کا انداز اتنا دوستانہ تھا کہ یہ واضح ہو رہا تھا کہ یہ شخص وینا کے قریبی حلقے سے تعلق رکھتا ہے۔ وینا نے پوسٹ کے کیپشن میں صرف ’’کومبو‘‘ لکھا،...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم مارچ 2025)وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان پیکج 2025ءکاافتتاح کر دیا،40 لاکھ گھرانوں کو رقم فراہم کی جائیگی،رمضان پیکیج کے ذریعے 5 ہزار روپے فی خاندان دئیے جائیں گے،وزیراعظم شہباز شریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس باررمضان پیکیج میں شفافیت کویقینی بنایاجائےگا۔چاروں صوبوں،گلگت بلتستان،آزادکشمیرمیں رقم تقسیم ہوگی۔رمضان پیکیج کیلئے اس سال حکومت نے 20 ارب روپے کی خطیر رقم مختص کی ہے جس سے 40 لاکھ پاکستانی گھرانے کو فائدہ ہوگا۔ گزشتہ برس یہ رقم 7 ارب روپے تھی، جس میں اس سال 200 فی صد اضافہ کرکے 20 ارب روپے مختص کی گئی ہے۔ اللہ کا شکر ہے کہ اس سال رمضان المبارک کے مہینے میں مہنگائی پہلے سے کم ہے۔...
بڑے اسلامی ملک کے بادشاہ نے خشک سالی کے باعث اس سال عوام سے عیدالاضحیٰ پر قربانی سے گریز کرنے کی اپیل کی ہے۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق مراکش کے شہریوں کو اس سال عیدالاضحیٰ کے موقع پر قربانی کرنے سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ قربانی سے اجتناب کا یہ فیصلہ ملک میں جاری خشک سالی اور معاشی مشکلات کے پیشِ نظر کیا گیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق، مراکش گزشتہ سات سال سے مسلسل خشک سالی کا شکار ہے، جس کے نتیجے میں مویشیوں کی تعداد میں 38 فیصد تک کمی واقع ہوئی ہے۔ وزارتِ زراعت کے اعداد و شمار کے مطابق، گزشتہ 30 سال کے دوران ہونے والی اوسط بارش کے مقابلے میں اس سال...
رمضان المبارک کے دوسرے دن یعنی 3 مارچ بروز پیر کو ملک بھر میں بینکوں میں تعطیل ہو گی۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق پیر 3 مارچ کو بینک زکوٰۃ کٹوتی کے لیے بند رہیں گے۔ واضح رہے کہ رمضان کے شروع میں بینکوں میں زکوٰۃ کٹوتی کی جاتی ہے جس کی وجہ سے بینک روزمرہ لین دین کے لیے بند رہتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: یکم رمضان المبارک کو بینک اکاؤنٹ میں کتنی رقم پر زکوٰۃ کٹوتی ہوگی؟ اسٹیٹ بینک کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تمام ملازمین معمول کے مطابق کام کے لیے دفتر میں حاضر ہوں گے۔ اس سے قبل وفاقی وزارت تخفیف غربت و سماجی تحفظ نے سال 2025 کے لیے زکوٰۃ کا نصاب...
متحدہ عرب امارات رمضان کا چاند دیکھنے کے لیے ڈرون ٹیکنالوجی استعمال کرنے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا۔ متحدہ عرب امارات کی فتویٰ کونسل نے اعلان کیا کہ رمضان کا چاند دیکھنے کے لیے مصنوعی ذہانت سے آپریٹ ہونے والے ڈرونز استعمال کرے گا۔ یہ بھی پڑھیے: سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، کل پہلا روزہ ہوگا کونسل نے کہا ہے کہ ڈرون کا استعمال اسلامی تعلیمات میں روئیت کی ہی توسیع سمجھا جائے گا، ڈرون کے ساتھ ساتھ چاند دیکھنے کے لیے روایتی طریقوں کا بھی استعمال کیا جائے گا۔ رمضان کے دوران عرب امارات کی حکومت نے سرکااری اور پرائیوٹ شعبے کے ملازمین کے روزانہ کام کے دورانیے میں بھی 2 گھنٹے کی...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی علاقوں میں سرد رہنے کا امکان ۔تا ہم دن کے اوقات میں شمالی علاقوں اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اورپہاڑوں پر برفباری کی توقع ۔صبح کے اوقات میں وسطی/جنوبی پنجاب میں چند مقامات پر دھند پڑ سکتی ہے۔
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم روس کے ساتھ سفارتی، تجارتی اور سرمایہ کاری کے روابط کو مزید بڑھانے کے خواہاں ہیں۔ وزیراعظم نے روسی صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت کا اعادہ کیا۔ روس کے اول نائب وزیر برائے توانائی پاول سوروکن نے 6 رکنی وفد کے ہمراہ وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات کی۔ روسی نائب وزیر توانائی نے کہا کہ پاکستان اور روس کے درمیان توانائی اور دیگر شعبوں میں تعاون کی بے پناہ استعداد موجود ہے۔ روس پاکستان کے ساتھ توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے کا خواہاں ہے۔ روسی اول نائب وزیر برائے توانائی نے شاندار میزبانی پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔...
لاہور (خصوصی نامہ نگار) چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر اشرفی نے کہا جامعہ حقانیہ میں دھماکے کی مذمت کرتا ہوں، گھناؤنے فعل میں ملوث مسلمان نہیں ہوسکتے۔ لاہور سے جاری اپنے ایک بیان میں طاہر اشرفی کا کہنا تھا ملک کے حالات جب بھی بہتری کی طرف چلتے ہیں دشمن سازشوں کے ذریعے حالات خراب کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ پاکستان ہم سب کا ملک ہے، اس کا استحکام ہم سب کو بہت عزیز ہے۔ جمعہ کی نماز میں میرا بھائیوں جیسا دوست خالق حقیقی سے جا ملا۔ مسجدوں، چرچز اور دیگر عبادت گاہوں پر حملہ کرنے والے مسلمان نہیں ہو سکتے۔ ہم قرآن، حج، حرمین شریفین اور الاقصیٰ کی بات کرتے رہیں گے۔ پاکستان کیخلاف دشمنوں کی سازشیں...
روہیل اکبر/میری بات ہم تعلیم ،انصاف اور صحت کے معاملہ میں دنیا سے پیچھے تو تھے ہی اب جمہوریت میں بھی ہماری تنزلی ہوگئی ہے۔ اکانومسٹ انٹیلی جنس یونٹ(ای آئی یو)کی رپورٹ لکھنے سے پہلے چند باتیں اور بھی پڑھ لیں کہ اس وقت ہمارے اکثر تعلیمی ادارے سربراہان کے بغیر ہی چل رہے ہیں جسکی وجہ سے اداروں میں کام کرنے والوں میں بھی بددلی پائی جارہی ہے ۔بالخصوص اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں ایسے افراد اہم عہدوں پر براجمان ہیں جن کے بارے میں محتسب نے لکھ کر دیا ہوا ہے کہ انہیں فوری طور پر ان کے عہدوںسے ہٹایا جائے لیکن مستقل وائس چانسلر نہ ہونے کی وجہ سے کنٹرولر امتحانات سمیت اور بہت سے افراد اہم سیٹوں...
گزشتہ پانچ دہائیوں سے لے کر‘ ملک میں سیاسی ابتری اور سیاسی انجینئرنگ آج بھی ‘ قیامت خیز رفتار سے جاری ہے۔ اس سے پہلے کہ طالب علم ‘ اس نکتہ کو گہرائی سے سامنے رکھے۔ ذہن میں صرف اور صرف ایک سوال ہے کہ ہم اپنے ملک کو کس جانب لے جانا چاہتے ہیں اور ایسا سب کچھ کیوں ہو رہا ہے؟ پوری دنیا میں پاکستان کے متعلق‘ محققین اور باخبر لوگوں نے ان گنت کتابیں لکھی ہیں۔ مگر ہم سب کچھ جانتے ہوئے ‘ سمجھتے بوجھتے ہوئے‘ ایک ایسے المناک عملی جمود میں جا چکے ہیں جس سے کوئی بھی خیر برآمد ہونی مکمل طور پر ناممکن ہے۔ کہا تو یہی جاتا ہے کہ مایوسی کفر ہے مگر...
اپنے ایک جاری بیان میں اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ اگر پیٹھ میں خنجر گھونپنے والے نہ ہوتے تو کسی کو غزہ سے فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی اور مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم کرنے کے منصوبے پیش کرنے کی جرات نہ ہوتی۔ اسلام ٹائمز۔ الجزیرہ سے گفتگو کرتے ہوئے ترکیہ کے وزیر خارجہ "ھاکان فیدان" نے ایران کے خلاف ہرزہ سرائی کی جس پر ردعمل دیتے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان "اسماعیل بقائی" نے کہا کہ علاقائی تبدیلیوں میں درپردہ و آشکار امریکی و صیہونی ہاتھوں کو نہ دیکھنا بہت بڑی غلطی ہے۔ اسماعیل بقائی نے کہا کہ ترک وزیر خارجہ کی تعبیر کے مطابق یہ بات ٹھیک ہے کہ خطے کو ایک...
کراچی: اسٹیٹ بینک نے 3 ماچ کو بینکوں کی تعطیل کا اعلان کردیا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 3 مارچ کو بینک زکوٰۃ کٹوتی کے لیےپبلک ڈیلنگ بند رکھیں گے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق تین مارچ کو اسٹیٹ بینک کے دفاتر میں پبلک ڈیلنگ بند رہے گی۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے امریکی جریدے میں شائع مضمون کو گمراہ کن قرار دے دیا۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں احسن اقبال نے کہا کہ اپریل 2022ء میں بانی پی ٹی آئی نے ملک کو جس طرح معاشی دیوالیہ پن کے دہانے پر چھوڑا، اُس کے مقابلے میں پاکستان آج کہیں زیادہ مستحکم، مضبوط اور محفوظ ہے۔انہوں نے امریکی جریدے میں عمران خان کی تحریر پر جواب میں کہا کہ مضمون میں بانی پی ٹی آئی نے لکھا کہ ایک غیر مستحکم پاکستان علاقائی سیکیورٹی اور عالمی جمہوری اقدار کے لیے خطرہ ہے۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ جو مہنگائی 38 فیصد تک جا پہنچی تھی، اب گر کر...
محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں 2 اور 3 مارچ کو تیز بارش اور برف باری کی پیشگوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے اعلامیے کے مطابق 2 اور 3 مارچ کو سندھ، بلوچستان، پنجاب اور خیبر پختونخوا میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔اعلامیے کے مطابق اس دورانیے میں گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی موسلادھار بارش ہوسکتی ہے جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید برف باری اور سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق میدانی علاقوں میں ژالہ باری اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی ہے، موسمی صورتحال کے پیش نظر متعلقہ ادارے الرٹ رہیں۔اعلامیے کے مطابق بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ اور نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کا خدشہ ہے، اسی لیے شہری غیر ضروری...
فیض اللہ فراق نے ایک بیان میں کہا کہ دہشتگردوں کا مقصد ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنا اور خوف و ہراس پھیلانا ہے، دہشت گرد عناصر کی ملک میں خوف و انتشار پھیلانے کی سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان حکومت کے ترجمان فیض اللہ فراق نے نوشہرہ دار العلوم حقانیہ میں خودکش حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ممتاز عالم دین مولانا حامد الحق کی شہادت بہت بڑا نقصان ہے۔ فیض اللہ فراق نے کہا کہ خودکش دھماکے میں مولانا حامد الحق سمیت دیگر شہداء اور زخمیوں کی خبر سے دل رنجیدہ ہے، مولانا حامد الحق جید عالم دین تھے، اسلام کے لیے بے پناہ خدمات ناقابل فراموش ہیں۔...
اپنے بیان میں جے یو آئی رہنماء حافظ حسین احمد نے کہا کہ جامعہ حقانیہ پر حملہ ملک کے تمام مدارس پر حملہ تصور کرتے ہیں۔ امریکہ پاکستان میں دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام کے رہنماء حافظ حسین احمد نے حکمرانوں نے ملک کو امریکہ کے حوالے کر دیا ہے۔ سانحہ جامعہ حقانیہ کی ذمہ داری وفاقی و صوبائی حکومت سمیت ریاستی اداروں پر عائد ہوتی ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کی مسجد میں دھماکے اور جمعیت علماء اسلام (س) کے سربراہ مولانا حامدالحق حقانی و دیگر کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں مسلسل دینی قیادت اور مدارس کو نشانہ بنایا...
وزیراعظم شہباز شریف نے ملک بھر کےلیے 20 ارب روپے کے رمضان ریلیف پیکیج کا اعلان کیا ہے۔وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز عوام کو مہنگائی سے بچانے کےلیے رمضان ریلیف پیکیج کا اجراء کر رہی ہے، رمضان المبارک کے دوران 800 سے زائد برانڈڈ اشیاء پر 15 فیصد تک رعایت دی جائے گی۔ انھوں نے کہا کہ ملک بھر میں قائم یوٹیلیٹی اسٹورز کے کھلے رہنے کے اوقات بھی بڑھا دیے گئے جبکہ اسٹورز پر اشیاء کی مقدار اور معیار یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ یوٹیلیٹی اسٹور پر رمضان ریلیف پیکیج عوام کو سہولت فراہم کرنے کےلیے علیحدہ اسکیم ہے۔
بیجنگ :چین کے قومی محکمہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ، 2024 قومی اقتصادی اور سماجی ترقی شماریاتی اعلامیے کے مطابق، 2024 میں چین کی جی ڈی پی 134٫9084 ٹریلین یوآن تک جا پہنچی جو سال2023 کے مقابلے میں 5.0 فیصد زیادہ ہے اور معاشی و سماجی ترقی کے اہم اہداف کو کامیابی سے پورا کیا گیا ہے۔ 2024 میں ، چین کی صنعت نے معاشی ترقی میں 34.1فیصد حصہ فراہم کیا ،جو سال بہ سال 12.7 فیصد پوائنٹس کا اضافہ ہے۔ سروس انڈسٹری کا معاشی ترقی میں حصہ 56.2فیصد تک پہنچ گیا۔ ملک کی اندورنی طلب نے معاشی ترقی میں 69.7 فیصد حصہ ڈالا، جو معاشی ترقی کی مرکزی محرک قوت بن گئی ہے۔ اشیاء اور خدمات...
خیبرپختونخوا کے علاقے ہنگو اور بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں دھماکوں کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق، 7 افراد زخمی ہوگئے۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہنگو کےعلاقے اورکزئی سما ماموزئی میں واقع مارکیٹ میں دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق، جبکہ 4 زخمی ہوگئے، سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ادھر کوئٹہ میں گیلانی روڈ پر دھماکے میں 3 افراد زخمی ہوگئے، ریسکیو اداروں نے زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔پولیس کے مطابق نے بتایا کہ دھماکے میں 2 سے3 کلو دھماکا خیزمواد استعمال کیا گیا، دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب تھا۔ یاد رہے کہ کے پی کے شہر نوشہرہ میں نماز جمعہ میں بھی...
سٹی 42: مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ختم ہوگیا ، چاند نظر نہیں آیا چئیرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ملک میں چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی ، پہلا روز اتوار 2 مارچ کو ہوگا ، پاکستان میں آج رمضان کا چاند نظر نہیں آیا چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا ابوالخبیر آزاد نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا لہذا پہلا روزہ 2 مارچ بروز اتوار کو ہو گا۔جمعہ کو مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں منعقد ہوا جب کہ کراچی، لاہور اور کوئٹہ سمیت ملک کے دیگر شہروں میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس ہوئے جس میں چاند...
فائل فوٹو۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں صنعت وکاروبار کے فروغ کیلیے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف سے ملک کے ممتاز صنعت کاروں اور کاروباری شخصیات کے وفد نے ملاقات کی۔ اس موقع پر وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ کاروباری برادری اور صنعت کار ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، کاروباری برادری کو درپیش مسائل کا حل ہماری اولین ترجیح ہے۔ شہباز شریف نے مزید کہا کہ حکومت ملک میں کاروبار اور سرمایہ کار دوست پالیسیوں کیلئے کوشاں ہے، ایس آئی ایف سی کے ذریعے سرمایہ کاروں اور کاروباری برادری کو ایک سہل پلیٹ فورم مہیا کیا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ فیڈرل...
رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں شروع ہوگیا۔مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اوقاف ہال میں جاری ہے جس کی سربراہی چیئرمین کمیٹی مولانا عبدالخیبر آزاد کر رہے ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا امکان نہیں۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج صبح 5 بج کر 44 منٹ پرچاند کی پیدائش ہوئی ہے اور چاند نظر آنے کیلئے اس کی عمر 16 سے 18 گھنٹے ہونی چاہیے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں بادل موجود ہیں، بلوچستان اورپنجاب میں مطلع صاف ہے۔دوسری جانب سپارکو کا کہنا ہے کہ چاندصبح 5:44 بجے پیدا ہوا ہے، غروب افتاب کےوقت عمر12گھنٹے ہوگی، چاند کی کم بلندی اور فاصلے کی...
پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز کاکہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اگر اپنے ضمیر کاسودا کرتے توآرام سے باہر آسکتے تھے ، ہمارا مقصد اقتدار میں آنا نہیں ہے، کابینہ میں وہ لوگ بیٹھے ہیں جنہوں نے اپنے ضمیر کا سوداکیا،دکھ کی بات ہے کابینہ میں وزراءکی فوج لائی گئی ہے،اسلام آباد میں انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کے کیا حالات ہیں اور یہ اتنے وزرا ءکو لے کر اپنی نا اہلی کو ختم نہیں کر سکتے۔ جب تک ملک میں شفاف انتخابات نہیں ہوں گے ملک میں کبھی بھی سیاسی استحکام نہیں آ سکتا۔ چاہے حکومت 10 وزیر لے یا 100...
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ملک کی شرح نمو میں پائیدار بہتری کے حوالے سے کاروباری شخصیات اور صنعت کاروں سے تجاویز مانگ لیں۔ وزیراعظم نے اس حوالے سے کاروباری شخصیات، صنعت کاروں اور حکومتی وزرا پر مشتمل کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کردی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ملک کے ممتاز صنعت کاروں اور کاروباری شخصیات کے وفد نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ حکومت پاکستان ملک میں صنعت و کاروبار کے فروغ کے لیے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے؛ کاروباری برادری اور صنعت کار ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور انکو درپیش مسائل کا حل ہماری اولین ترجیح ہے۔ انہوں...
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس شروع، کیا ملک میں رمضان کا چاند نظر آسکتا ہے؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 28 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )رمضان کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں شروع ہوگیا۔مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اوقاف ہال میں جاری ہے جس کی سربراہی چیئرمین کمیٹی مولانا عبدالخیبر آزاد کر رہے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا امکان نہیں۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج صبح 5 بج کر 44 منٹ پرچاند کی پیدائش ہوئی ہے اور چاند نظر آنے کیلئے اس کی عمر 16 سے 18 گھنٹے ہونی چاہیے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں بادل موجود ہیں،...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 28 فروری 2025ء) خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق پاکستانی حکام کی جانب سے پولیو کے دو نئے کیسز جمعہ 27 فروری کو رپورٹ کیے گئے۔ یہ پیشرفت پاکستان سے پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے جاری کوششوں کے لیے ایک دھچکا ہے، جو گزشتہ کئی دہائیوں سے جاری ہے۔ ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق یہ بیماری اب صرف پاکستان اور اس کے ہمسایہ ملک افغانستان میں موجود ہے۔ پولیو وائرس افغانستان سے پاکستان میں کیسے پھیل رہا ہے؟ پاکستان پولیو وائرس کے خاتمے میں اب تک کامیاب کیوں نہیں ہو سکا؟ پولیو کے دو تازہ کیسز صوبہ پنجاب اور صوبہ سندھمیں ملے ہیں اور ملک میں پولیو کے خاتمے کے...
رہنما جمعیت علماء اسلام نے کہا کہ پاکستان میں مسلسل دینی قیادت اور مدارس کو نشانہ بنایا جارہا ہے، مولانا حامد الحق کی شہادت بڑا سانحہ ہے، دین و اسلام اور ملک کے لیے ان کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام کے سینئر رہنما و سابق سینیٹر حافظ حسین احمد نے دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کی مسجد میں دھماکے اور جمعیت علماء اسلام (س) کے سربراہ مولانا حامد الحق حقانی اور دیگر کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں مسلسل دینی قیادت اور مدارس کو نشانہ بنایا جارہا ہے، مولانا حامد الحق کی شہادت بڑا سانحہ ہے، دین و اسلام اور ملک کے لیے ان...
اسلام آباد: وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے ملک کے ممتاز صنعت کاروں اور کاروباری شخصیات کے وفد نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ حکومت پاکستان ملک میں صنعت و کاروبار کے فروغ کے لئے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے؛ کاروباری برادری اور صنعت کار ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور انکو درپیش مسائل کا حل ہماری اولین ترجیح ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ملک میں کاروبار اور سرمایہ کار دوست پالیسیوں کی فراہمی کے حوالے سے کوشاں ہے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے ذریعے سرمایہ کاروں اور کاروباری برادری کو ایک آسان اور...
وزارت صنعت و پیداوار نے رمضان پیکیج کیلئے ملک بھر میں لگائے جانے والے چینی کے اسٹالز کی تفصیلات جاری کر دیں۔وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر کی زیر صدارت شوگر ایڈوائزری بورڈ کے اجلاس میں تمام صوبوں کے چیف سیکرٹریز کو میونسپل سطح پر چینی کے سٹالز لگانے کی ہدایت کر دی گئی۔ اعلامیے کے مطابق سندھ میں صوبائی حکومت کے تعاون سے مقامی انتظامیہ کی زیر نگرانی سستی چینی کے 230 شوگر اسٹالز لگائے جائیں گے جبکہ خیبرپختونخوا میں چینی کے سٹالز کے لیے 405 سیلنگ پوائنٹس کی نشاندہی کی گئی ہے اور پنجاب اور بلوچستان میں بھی چینی کے سینکڑوں سٹالز لگائے جائیں گے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے صوبائی حکومتوں کو میونسپل سطح پر سیکورٹی، صفائی...
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2025ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ میکسیکو اور کینیڈا سے اب بھی بڑی مقدار میں منشیات ہمارے ملک میں آ رہی ہیں، منشیات کا بڑا حصہ چین میں بنتا ہے اور وہ انہیں سپلائی کرتے ہیں۔(جاری ہے) میڈیارپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا سائٹ پر اپنے بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ گزشتہ سال منشیات کی وجہ سے ایک لاکھ افراد ہلاک ہوئے، گزشتہ دو دہائیوں میں لاکھوں لوگ مر چکے۔انہوں نے کہا کہ متاثرین کے خاندان تباہ ہو چکے ہیں، ہم منشیات کی لعنت کو امریکا کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دے سکتے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میکسیکو، کینیڈا پر ٹیرف شیڈول کے مطابق 4...
ایک بیان میں ایس یو سی کے مرکزی سیکریٹری جنرل نے کہا کہ اس قسم کے دہشت گردانہ حملے ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کی سازش کا حصہ ہیں اور یہ واقعہ حکومت اور سیکیورٹی اداروں کی کارکردگی پر ایک بڑا سوالیہ نشان ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے دارالعلوم حقانیہ نوشہرہ میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے مولانا حامد الحق کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے پسماندگان سے تعزیت و تسلیت پیش کی۔ علامہ شبیر حسن میثمی نے کہا کہ اس قسم کے دہشت گردانہ حملے ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کی سازش کا...
چیرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ( سی پی اے سی) جنید اکبرنے اپنے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات کی فراہمی کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔ جنید اکبر نے وکیل عائشہ خالد کے ذریعے مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست دائر کردی۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ میرے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔ مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے تک پولیس اور دیگر کو گرفتاری سے روکا جائے۔ چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی جنید اکبر کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں وزارتِ داخلہ، آئی جی پی اسلام آباد، پنجاب، سندھ، بلوچستان، نیب اور ایف آئی اے کو فریق بنایا گیا ہے۔
دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں نماز جمعہ کے فوراً بعد ہونے والے خود کش دھماکے میں جمعیت علمائے اسلام ( سمیع الحق گروپ) کے سربراہ مولانا حامدالحق سمیت 4 افراد کی شہادت پر صدر آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر سیاسی رہنماؤں نے دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔ اعلیٰ قیادت نے جاں بحق افراد کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت اور صبر جمیل کی دعا بھی کی ہے۔ بے گناہ نمازیوں کو نشانہ بنانا مذموم اور گھناؤنا عمل ہے، صدر مملکت آصف علی زارداری صدر مملکت آصف علی زارداری نے خود کُش حملے میں نمازیوں کو نشانہ بنانے کے مکروہ فعل کی شدید مذمت اور دہشتگرد حملے میں قیمتی جانی نقصان پر...
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی پی رہنما کا کہنا ہے کہ ٹرانسپورٹ سیکٹر میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ متعارف کرا رہے ہیں، سندھ کے پبلک پرائیویٹ ماڈل کی دنیا بھر میں پزیرائی ہوئی ہے، خواتین کو با اختیار بنانے کے لیے پنک اسکوٹر پروگرام اسکیم لا رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ اگر ہم مل کر کوشش کریں تو ملک میں سیاسی استحکام لاسکتے ہیں۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ دنیا میں حکومت اور کاروباری طبقہ مل کر کام کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم نے بھی سندھ کے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ منصوبوں کو سراہا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ حکومتیں...
اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دکھ کی بات ہے جو وزرا کی فوج لائی گئی ہے، ملک کے کیا حالات ہیں اور یہ اتنے وزرا کو لے کر اپنی نا اہلی کو ختم نہیں کر سکتے۔ انسدادِ دہشتگری عدالت میں شبلی فراز نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ جب تک ملک میں شفاف انتخابات نہیں ہوں گے ملک میں کبھی بھی سیاسی استحکام نہیں آ سکتا۔ چاہے حکومت 10 وزیر لے یا 100 اس سے کوئی فرق نہیں پڑ سکتا۔ انہوں نے کہا کہ جو لوٹے تھے انہوں نے اپنے ضمیر کا سودا کیا، وہ لوگ کابینہ میں بیٹھے ہوئے ہیں جنہوں نے اپنے ضمیر...
شبلی فراز—فائل فوٹو پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام دیکھ رہے ہیں کہ ملک میں یہ کیا سرکس جاری ہے۔اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر میڈیا ٹاک میں شبلی فراز نے کہا کہ ہم پر تمام مقدمات مکمل طور پر جعلی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 40 ارب روسے سے زائد کا سرمایہ اس ملک سے چلا گیا، ایسی صورتِ حال میں نقصان صرف عوام کا ہو گا، ان کے پاس ملک کی بھلائی کے لیے کوئی پلان نہیں ہے۔ شبلی فراز شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کا صحافی کا سوال گول کر گئےپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شبلی فراز شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کا صحافی کا...
اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک اور رحیم یار خان سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش ہوئی جبکہ لاہور میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے بلوچستان کے کئی اضلاع میں بھی باران رحمت ہوئی، کوئٹہ، سبی اور قلات میں بادل خوب برسے دوسری جانب مری میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش اور ژالہ باری ریکارڈ کی گئی شدید بارشوں کے باعث بالائی علاقوں میں صورتحال خراب ہو گئی ہے گلگت میں موسلا دھار بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث شاہراہ قراقرم کئی مقامات پر بند ہو گئی جبکہ داسو کے قریب بارش کے باعث پہاڑ سرکنے سے کئی افراد پھنس گئے۔ لال پڑی کے مقام پر سیلابی ریلے نے سڑک بہا دی، جس سے سفری مشکلات میں...
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2025ء)سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ اگر ہم مل کر کوشش کریں تو ملک میں سیاسی استحکام لاسکتے ہیں۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ دنیا میں حکومت اور کاروباری طبقہ مل کرکام کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم نے بھی سندھ کے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ منصوبوں کو سراہا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ حکومتیں اور سرمایہ کار مل کر کام کریں تاکہ عوام کو سہولتیں میسر ہو سکیں۔شرجیل میمن نے کہا کہ ٹرانسپورٹ سیکٹر میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ متعارف کرا رہے ہیں، سندھ کے پبلک پرائیویٹ ماڈل کی دنیا بھر میں پزیرائی ہوئی ہے۔پی پی رہنما کا...
سابق کپتان شعیب ملک کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہوں نے خود پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ کرکٹرز اور صحافی اپنا ہوم ورک پورا کیا کریں اس کے بعد بات کیا کریں۔ شعیب ملک کا کہنا تھا کہ جو لوگ ان کے 50 لاکھ روپے ماہانہ کمانے پر تنقید کر رہے ہیں وہ ان کو بتانا چاہتے ہیں کہ وہ مینٹور شپ قبول کرنے سے پہلے بھی ماہانہ 50 لاکھ سے بہت زیادہ کماتے تھے اور اگر اس کے ثبوت چاہیے تو وہ بھی دینے کو تیار ہیں۔ سابق کپتان کا کہنا تھا کہ ’ہم یہاں ٹیم کی بہتری کے لیے آئے ہیں اور ہمیں اصل...
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ اگر ہم مل کر کوشش کریں تو ملک میں سیاسی استحکام لاسکتے ہیں۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ دنیا میں حکومت اور کاروباری طبقہ مل کرکام کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم نے بھی سندھ کے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ منصوبوں کو سراہا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ حکومتیں اور سرمایہ کار مل کر کام کریں تاکہ عوام کو سہولتیں میسر ہو سکیں۔ شرجیل میمن نے کہا کہ ٹرانسپورٹ سیکٹر میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ متعارف کرا رہے ہیں، سندھ کے پبلک پرائیویٹ ماڈل کی دنیا بھر میں پزیرائی ہوئی ہے۔ پی پی رہنما کا کہنا ہے کہ خواتین کو...
معروف اداکارہ، میزبان و کامیڈین وینا ملک نے سوشل میڈیا پر بیٹے کے ساتھ بنائی گئی خوبصورت ویڈیو شیئر کی ہے۔ طویل عرصہ میڈیا سے دور رہنے والی اداکارہ وینا ملک ایک بار پھر سوشل میڈیا پر چھائی ہوئی ہیں۔ اداکارہ جہاں اپنی میوزک البم اور ایک مزاحیہ شو کی تیاری میں مصروف ہیں وہیں مختلف پوڈکاسٹ میں انٹرویوز بھی دے رہی ہیں۔ 3 ماہ قبل ایک پوسٹ میں انٹرویو کے دوران وینا ملک نے بتایا تھا کہ ان کے دو بچے ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے جن کی عمریں 10 اور 9 سال ہیں۔ اداکارہ نے اس پوڈ کاسٹ میں اپنی سابقہ شادی، علیحدگی، بچوں کی حوالگی سے متعلق پیش آنے والی مشکلات اور بعد ازاں طلاق...
صوبائی دارالحکومت لاہوراور صوبے بھر سمیت خیبرپختونخواہ،سندھ اور بلوچستان میں موسلادھار بارش اور برف باری کا سلسلہ جاری ،مختلف علاقوں میں سیاح پھنس گئے،ملک کے بالائی علاقوں کی شاہراہیں بند، گلگت میں شدید بارشیں اور لینڈ سلائیڈنگ ہوئی،جمرود میں پہاڑی تودہ گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبرپختونخواہ میں برف باری سے نظارے حسین ہوگئے۔ گجرات، سرگودھا، جھنگ، ڈیرہ غازی خان، کوٹ ادو، چیچہ وطنی ،اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک،رحیم یار خان اور دیگر علاقوں میں بادل برس پڑے، لاہور میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں باران رحمت ہوئی، کوئٹہ، سبی، قلات میں بادل خوب برسے، مری میں گرج چمک کیساتھ بارش اور ژالہ باری ہوئی۔ برف باری...
صوبہ خیبرپختونخواہ کے مشیر خزانہ مزمل اسلم کی جانب سے موجودہ دورِ حکومت میں لاکھوں افراد کے ملک چھوڑنے کا دعویٰ سامنے آگیا۔ اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ شہباز شریف حکومت میں ملک سے 20 لاکھ لوگ ہجرت کرچکے ہیں اور جب پڑھے لکھے تربیت یافتہ لوگ ملک چھوڑ چکے ہوں تو کیا خاک ترقی ہوگی، ترسیلات میں اضافہ ملک کی ترقی نہیں بلکہ پستی کی نشاندہی کر رہا ہے، رواں سال جنوری میں 63 ہزار افراد نوکری کیلئے ملک سے باہر گئے لیکن وزیراعظم اور وزرا شرمندہ ہونے کے بجائے بیروزگاری ختم ہونے کی مبارکباد دیتے تھکتے نہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ حکومت پاکستان نے وزیرِاعظم یوتھ لون پروگرام کے تحت بیرون ملک...
لاہر(نیوز ڈیسک)پنجاب، خیبرپختونخوا، سندھ اور بلوچستان میں بادل برس پڑے، کشمیر، گلگت بلتستان اور کے پی میں برف باری سے نظارے حسین ہوگئے۔ اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک،رحیم یار خان اور دیگر علاقوں میں بادل برس پڑے، لاہور میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، بلوچستان کے مختلف علاقوں میں باران رحمت ہوئی، کوئٹہ، سبی، قلات میں بادل خوب برسے، مری میں گرج چمک کیساتھ بارش اور ژالہ باری ہوئی۔ بالائی علاقوں کی شاہراہیں بند، گلگت میں شدید بارشیں اور لینڈ سلائیڈنگ ہوئی، شاہراہ قراقرم متعدد مقامات سے بند ہو گئی، داسو کے قریب بارش کی وجہ سے پہاڑ سرک گیا، کئی افراد پھنس گئے، لال پڑی کے مقام پر سیلابی ریلا سڑک بہا کر لے گیا۔ گلیات...
ڈھاکہ: بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم اور بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کی سربراہ خالدہ ضیا نے کہا ہے کہ ملک میں جمہوری نظام کی بحالی کے لیے فوری اور مختصر اصلاحات کے بعد جلد از جلد انتخابات کرائے جائیں۔ 79 سالہ خالدہ ضیا، جو دو مرتبہ بنگلہ دیش کی وزیراعظم رہ چکی ہیں، نے اپنے آن لائن خطاب میں کہا کہ عوام ایک شفاف اور منصفانہ انتخابات کی توقع رکھتے ہیں تاکہ ملک میں جمہوریت بحال ہو سکے۔ یاد رہے کہ 2018 میں کرپشن کیس میں سزا کے بعد وہ جیل میں قید تھیں، لیکن گزشتہ سال ایک عوامی انقلاب کے نتیجے میں وزیر اعظم شیخ حسینہ کی حکومت کا خاتمہ ہوا، اور خالدہ ضیا کو رہا کر دیا گیا۔...
اسلام آباد: ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے جبکہ بالائی خیبر پختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان، شمال مشرقی پنجاب، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ دن کے اوقات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش ہو سکتی ہے۔ خیبر پختونخوا خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ صوبے کے بالائی علاقوں دیر، چترال، کوہستان، سوات، شانگلہ، مانسہرہ، بٹگرام، بونیر، ایبٹ آباد، صوابی، مردان، مالاکنڈ، باجوڑ، نوشہرہ، پشاور اور...

ہوٹل بند، رہمناگیٹ پھلانگ ، کرداخل: اسیررہانئے ، الیکشن کرائت جائیں، اپوزیشن اتحاد : حصہ نہیں ، آبزرور کے طورشریک ہوئے: جے آئی
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے+ نوائے وقت رپورٹ) اپوزیشن جماعتوں کی قومی کانفرنس نے جاری اعلامیہ میں کہا ہے کہ کانفرنس کی بحث میں شریک سیاسی جماعتوں کا مندرجہ ذیل نکات اور مطالبات پر مکمل اتفاق ہے۔ کہ، ملک کے مسائل کا حل صرف اور صرف آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی میں ہے۔ کہ، 8 فروری 2024 کے انتخابی نتائج ملک کی موجودہ سیاسی، معاشی اور سماجی بحران کا ذمہ دار ہیں۔ اعلامیہ کے مطابق موجودہ پارلیمنٹ کی کوئی اخلاقی، سیاسی اور قانونی حیثیت نہیں۔ ہم آئین کی روح سے مصادم تمام ترامیم کو ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق آئینی انسانی حقوق کی بے دریغ پامالی ملک میں قانون کی حکمرانی...
8فروری 2024ء کے دھاندلی شدہ انتخابات کے نتائج ملک کی موجودہ سیاسی، معاشی اور سماجی بحران کے ذمہ دار ہیں،موجودہ پارلیمنٹ کے وجود کی کوئی اخلاقی، سیاسی اور قانونی حیثیت نہیں ہمارا آئین کسی پاکستانی شہری کو سیاسی سرگرمی میں حصہ لینے کیلئے ہراساں، گرفتار یا جیل میں ڈالنے کی اجازت نہیں دیتا ،تمام سیاسی اسیروں کو فوری طور پر رہا کیا جائے، اپوزیشن اتحاد اپوزیشن اتحاد ’تحریک تحفظ آئین پاکستان ‘کی قومی یکجہتی کانفرنس نے پیکا سمیت تمام غیر آئینی ترامیم ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ پارلیمنٹ کے وجود کی کوئی اخلاقی، سیاسی اور قانونی حیثیت نہیں ہے ۔اپوزیشن اتحاد تحریک ’تحفظ آئین پاکستان ‘کی قومی یکجہتی کانفرنس کے جاری اعلامئے میں کہا...
کراچی (آئی این پی) گورنر سٹیٹ بنک جمیل احمد نے کہا ہے پاکستان میں مالیاتی شمولیت کی صورتحال بہت اچھی نہیں ہے، اس وقت ملک کی 64 فیصد بالغ آبادی کے پاس بنک اکائونٹ ہیں۔ اپنے ایک بیان میں گورنر سٹیٹ بنک نے کہا ایشیائی ترقیاتی بنک کے تعاون سے مائیکرو فنانس بنکوں کی سہولیات کے لیے اقدامات کیے ہیں کیونکہ مائیکرو فنانس شعبے کی نمو چند سالوں سے سست ہوگئی تھی۔انہوں نے کہا پاکستان میں مالیاتی شمولیت کی صورتحال بہت اچھی نہیں ہے، اس وقت ملک کی64 فیصد بالغ آبادی کے پاس بنک اکائونٹ ہیں۔ ملک میں خواتین کے بنک اکائونٹس کی تعداد بہت کم ہے،80 فیصد مردوں اور40 فیصد خواتین کے پاس بنک اکاؤنٹ ہیں۔
اسلام آباد: سپریم کورٹ کی زیر نگرانی قومی گرینڈ ڈائیلاگ کے انعقاد کے لیے آئینی درخواست عدالت عظمیٰ میں دائر کر دی گئی۔ درخواست پشاور کے رہائشی انجینیئر قاضی محمد سلیم کی جانب سے دائر کی گئی۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ سپریم کورٹ فریقین کے مابین نیشنل گرینڈ ڈائیلاگ کا انعقاد کروائے اور اس کے نتیجے میں قوم دوست منصوبہ بنایا جائے تاکہ ملک کو ترقی کی راہ پر دوبارہ سے گامزن کیا جا سکے۔ مزید پڑھیں؛ اپوزیشن گرینڈ الائنس کی قیادت پر مقدمہ درج ہونے کا امکان درخواست میں بانی پی ٹی آئی، نواز شریف، بلاول بھٹو اور وزارت قانون کو فریق بنایا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ملک میں اپوزیشن گرینڈ الائنس کی...
اسلام آباد: پاکستان میں نئے سال 2025 کے مزید دو نئے پولیو کیسز سامنے آگئے۔ نیشنل پولیو لیبارٹری نے سندھ اور پنجاب سے مزید دو نئے کیسز کی تصدیق کر دی ہے، جس کے مطابق ایک پولیو کیس سندھ کے ضلع قمبر اور دوسرا پولیو کیس پنجاب کے منڈی بہاؤالدین سے رپورٹ ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق دونوں کیسز 2025 کے ہیں، جس کے بعد رواں سال سے اب تک مجموعی طور پر پولیس کے 5 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس سے قبل ایک کیس خیبرپختونخوا کے ضلع ڈی اسماعیل خان، تین کیسز سندھ سے رپورٹ ہوئے، جن میں ایک ضلع بدین، دوسرا لاڑکانہ، تیسرا قمبر اور ایک پنجاب کے ضلع منڈی بہاؤالدین سے رپورٹ ہوا ہے۔ اسی طرح...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 27 فروری 2025ء) بیک وقت بہت سے بحرانوں کا سامنا کرنے والے افریقی ملک جمہوریہ کانگو میں ایک کروڑ 10 لاکھ لوگوں کو انسانی امداد کی فراہمی کے لیے رواں سال 2.54 ارب ڈالر کے مالی وسائل درکار ہیں۔جمہوریہ کانگو میں اقوام متحدہ کے امدادی رابطہ دفتر (اوچا) نے بتایا ہے کہ ان وسائل سے دیگر کے علاوہ اندرون ملک نقل مکانی کرنے والے 78 لاکھ لوگوں کو بھی مدد مہیا کی جائے گی جو فی الوقت دنیا میں کسی جگہ بے گھر ہونے والوں کی سب سے بڑی تعداد ہے۔ ملک کو درپیش مسلح تنازع، قدرتی آفات اور وباؤں سمیت کئی طرح کے بحرانوں سے مجموعی طور پر دو کروڑ 12 لاکھ...
جماعت اسلامی ہند کے نائب امیر نے کہا کہ حکومتوں کیجانب سے اسطرح کے اقدامات سے نہ صرف ان یونیورسٹیوں کی ساکھ داغدار ہوتی ہے بلکہ ان میں تعلیم حاصل کررہے ہزاروں طلباء اور فیکلٹی ممبران کا مستقبل بھی خطرے میں پڑجاتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت میں بی جے پی حکمرانی والی ریاستوں میں مسلمانوں کے زیر انتظام چلنے والی بعض یونیورسٹیوں اور اعلیٰ تعلیمی اداروں کو نشانہ بنائے جانے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جماعت اسلامی ہند کے نائب امیر ملک معتصم خان نے میڈیا کو جاری اپنے ایک بیان میں کہا کہ یہ انتہائی تشویش کی بات ہے کہ بی جے پی کی حکمرانی والی ریاستوں میں ان تعلیمی اداروں کو چن چن کر نشانہ بنایا جارہا...
نواز شریف کا نظریہ اور پروگرام ہی پاکستانی عوام کو مسائل سے نجات دلواسکتا ہے: زاہد خان WhatsAppFacebookTwitter 0 27 February, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز )لاہور میں مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا کیصوبائی عہدیداروں نے صدر مسلم لیگ ن نواز شریف سے ملاقات کی۔اس موقع پر ن لیگ میں شامل ہونے والے سابق سینیٹر اور اے این پی کے سابق رہنما زاہد خان بھی موجود تھے۔ زاہد خان نے نواز شریف کی قیادت پراعتماد کا اظہار کیا اور بھرپورسیاسی کردار ادا کرنے کاعزم کیا۔ زاہد خان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن اور نواز شریف کا نظریہ اور پروگرام ہی پاکستان کے عوام کو مسائل سے نجات دلواسکتا ہے، نواز شریف نے ملک کے لیے ترقیاتی منصوبے...
راؤ دلشاد : مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخواہ کی صوبائی تنظیم نے صدر مسلم لیگ (ن) نواز شریف سے پارٹی کے مرکزی سیکریٹریٹ میں ملاقات کی ۔ اس موقع پر سابق سینیٹر اور اے این پی کے مرکزی سیکریٹری ا طلاعات زاہد خان نے نواز شریف کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوکر بھرپورسیاسی کردار ادا کرنے کاعزم دہرایا۔ زاہد خان نے اس موقع پر گفتگو میں کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور اسکے قائد محمدنواز شریف کانظریہ اورپروگرام ہی پاکستان اور خیبرپختونخواہ کے عوام کو موجودہ مسائل سے نجات دلواسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جناب محمد نواز شریف کی حکومت نے خیبرپختونخواہ کے عوام کو کئی عرصوں سے جاری دہشت گردی...
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں بارشوں کا سلسلہ یکم مارچ تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ مغربی ہواؤں کا ایک طاقتور سلسلہ ملک کے بیشتر علاقوں کو متاثر کر رہا ہے جو کہ 01 مارچ تک بالائی علاقوں میں موجود رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر حصوں میں وقفے وقفے سے اور بعض میں موسلادھار بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔جمعے کے روز خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان، شمال مشر قی پنجاب ، خطہ پو ٹھو ہار اوراسلام آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے مزید بارش اورپہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
وفاقی کابینہ میں نئے وزراء کو شامل کرلیا گیا، اراکین نے حلف اٹھا لیا۔ حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں منعقد ہوئی، صدر مملکت آصف علی زرداری نے نئے اراکین سے حلف لیا۔ تقریب میں حلف برداری کی تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی، خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری بھی موجود ہیں۔ حنیف عباسی، معین وٹو، مصطفیٰ کمال، سردار یوسف، اورنگزیب کچھی، رانا مبشر، رضا حیات ہراج اور طارق فضل چوہدری نے بطور وفاقی وزیر حلف اٹھایا۔انکے علاوہ علی پرویز ملک، شزا فاطمہ، جنید انور، خالد مگسی اور پیر عمران شاہ نے بھی بطور وفاقی وزیر حلف اٹھالیا۔طلال چوہدری، بیرسٹر عقیل ملک، ملک رشید، ارمغان سبحانی، کھیئل داس کوہستانی، عبدالرحمان کانجو، بلال اظہر کیانی...
محکمۂ موسمیات کی جانب سے ملک کے مختلف مقامات پر بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد، بالائی اور وسطی پنجاب، خیبر پختون خوا میں اکثر مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برف باری ہو سکتی ہے۔ بالائی خیبر پختون خوا، کشمیر، گلگت بلتستان اور شمال مشرقی پنجاب میں بعض مقامات پر موسلادھار بارش اور پہاڑوں پر شدید برف باری متوقع ہے جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔ اس کے علاوہ ملک کے دیگر علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی کابینہ میں نئے وزراء کو شامل کرلیا گیا، اراکین نے حلف اٹھا لیا۔ حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں منعقد ہوئی، صدر مملکت آصف علی زرداری نے نئے اراکین سے حلف لیا۔ تقریب میں حلف برداری کی تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی، خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری بھی موجود ہیں۔ حنیف عباسی، معین وٹو، مصطفیٰ کمال، سردار یوسف، اورنگزیب کچھی، رانا مبشر، رضا حیات ہراج اور طارق فضل چوہدری نے بطور وفاقی وزیر حلف اٹھایا۔انکے علاوہ علی پرویز ملک، شزا فاطمہ، جنید انور، خالد مگسی اور پیر عمران شاہ نے بھی بطور وفاقی وزیر حلف اٹھالیا۔طلال چوہدری، بیرسٹر عقیل ملک، ملک رشید، ارمغان سبحانی، کھیئل داس کوہستانی، عبدالرحمان کانجو،...

طلباء تحریک نے آمر کو شکست دی،بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم بیگم خالدہ ضیا کا ملک میں فوری الیکشن کا مطالبہ
طلباء تحریک نے آمر کو شکست دی،بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم بیگم خالدہ ضیا کا ملک میں فوری الیکشن کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 27 February, 2025 سب نیوز ڈھاکہ (سب نیوز )بنگلہ دیش کے اہم سیاسی جماعت کے سربراہ اور سابق وزیراعظم بیگم خالدہ ضیا نے ملک میں فوری انتخابات کا مطالبہ کر دیا ہے۔خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق جمعرات کو بنگلہ دیش نیشنل پارٹی کی سربراہ بیگم خالدہ ضیا نے عبوری حکومت پر زور دیا کہ اپنے آپ کو صرف بنیادی اصلاحات تک محدود کرے تاکہ الیکشن جلد از جلد ہو سکے۔لندن سے ویڈیو لنک پر پارٹی کارکنان اور رہنما ئوں سے خطاب میں بیگم خالدہ ضیا کا کہنا تھا کہ لوگوں کو توقع ہے...
ڈھاکہ: بنگلہ دیش کی اہم سیاسی جماعت کے سربراہ اور سابق وزیراعظم بیگم خالدہ ضیا نے ملک میں فوری انتخابات کا مطالبہ کر دیا ۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق بنگلہ دیش نیشنل پارٹی کی سربراہ بیگم خالدہ ضیاء نےعبوری حکومت پر زور دیا کہ اپنے آپ کو صرف بنیادی اصلاحات تک محدود کرے تاکہ الیکشن جلد از جلد ہو سکے۔ لندن سے ویڈیو لنک پر پارٹی کارکنان اور رہنماؤں سے خطاب میں بیگم خالدہ ضیا ء نے کہاکہ لوگوں کو توقع ہے کہ جلد اور بنیادی اصلاحات کے بعد سب سے لیے قابل قبول الیکش کرائے جائیں گے۔ 79 سالہ بیگم خالدہ ضیا دو مرتبہ ملک کی وزیراعظم رہ چکی ہیں اور انہیں 2018 میں ان کے حریف...
ویب ڈیسک : وفاقی کابینہ میں ہونے والی تقریب میں نئے وزراء نے بطور وفاقی وزیر حلف اٹھا لیا ۔ حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں منعقد ہوئی، جہاں صدر مملکت آصف علی زرداری نے نئے اراکین سے حلف لیا۔ تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی، خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری بھی موجود ہیں۔ ملک کی سب سےبڑی نیشنل ٹرانسمیشن اینڈڈسپیچ کمپنی کو 1کروڑروپےکاجرمانہ عائد وفاقی کابینہ میں توسیع، 13 وفاقی وزرا، 3 مشیراور 11 وزرائے مملکت نے حلف اٹھا لیا۔ حنیف عباسی، معین وٹو، مصطفیٰ کمال، سردار یوسف، اورنگزیب کچھی، رانا مبشر، رضا حیات ہراج اور طارق فضل چوہدری نے بھی بطور وفاقی وزیر حلف اٹھایا۔اس کے علاوہ علی پرویز ملک، شزا...

موجودہ پارلیمنٹ کی کوئی اخلاقی، سیاسی و قانونی حیثیت نہیں ،اپوزیشن اتحادکی قومی کانفرنس کااعلامیہ جاری
اسلام آباد : اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کی قومی یکجہتی کانفرنس کے دوسرے روز کا اعلامیہ جاری کردیا گیا جس میں کہا گیا کہ موجودہ پارلیمنٹ کے وجود کی کوئی اخلاقی، سیاسی اور قانونی حیثیت نہیں ہے جب کہ ہم پیکا سمیت آئین کی روح سے متصادم تمام ترامیم ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ اعلامیہ کے مطابق ملک کے مسائل کا حل صرف اور صرف آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی میں ہے۔ 8 فروری 2024 کے دھاندلی شدہ انتخابات کے نتائج ملک کی موجودہ سیاسی، معاشی اور سماجی بحران کا ذمہ دار ہیں ۔ اعلامیہ کے مطابق آئینی انسانی حقوق کی بے دریغ پامالی ملک میں قانون کی حکمرانی کی مکمل نفی ھے اور اس...
اپنے بیان میں حافظ حمداللہ نے کہا کہ پہلے ڈکٹیٹروں کے ہاتھوں جمہوریت کا قتل ہوتا رہا، اب نام نہاد جمہوری وزیراعظم کے ہاتھوں جمہوریت کا قتل ہو رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام کے رہنماء حافظ حمداللّہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں مارشل لاء لگائے بغیر خاموش مارشل لاء نافذ ہے۔ ملک میں جمہوریت موجود نہیں ہے۔ ماضی میں ڈکٹیٹروں کے ہاتھوں جمہوریت کا قتل ہوتا رہا، اور اب نام نہاد جمہوری شیروانی میں ملبوس وزیرِاعظم کے ہاتھوں جمہوریت کا قتل ہو رہا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ افسوس پارلیمنٹ میں قانون سازی غیر سیاسی اشرافیہ کے اشاروں پر ہو رہی ہے۔ پیکا ایکٹ جیسے سیاہ قوانین کے ذریعے میڈیا کی آزادی سلب کی...
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ عوام کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا، اپوزیشن کی کانفرنس کامیاب ہوگئی ہے۔ اسلام آباد میں اپوزیشن قومی کانفرنس میں شرکت سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ عوام اٹھ چکے ہیں، عوام کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا، اپوزیشن کی کانفرنس کامیاب ہو گئی ہے، عدلیہ کو آزاد اور ملک میں قانون کی حکمرانی ہونی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ میں نے مشورہ دیا تھا کہ کے پی ہاو¿س میں کانفرنس کر لیں، اپوزیشن کی سٹیئرنگ کمیٹی کا فیصلہ تھا کہ کانفرنس ادھر کی جائے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ انقلاب کی بات نہیں، عوام...
وی نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پنجاب بھر میں مسلم لیگ ن کا جلسے کرنے کا مقصد عوامی رابط مہم ہے کیونکہ پچھلے کچھ عرصے سے ہماری جماعت ملک کو بحرانوں سے نکالنے میں مصروف تھی ۔رمضان المبارک کے بعد نواز شریف ملک کے چاروں صوبوں کا دورہ کریں گئے ،پنجاب میں ہونے والے جلسوں میں وزیر اعظم شہباز شریف وزیر اعلی پنجاب مریم نواز بھی شرکت کریں گئی۔ ناروال کا جلسہ کامیاب جلسہ تھا جس میں عوام خود آئی وہاں پر عوام کا جوش جذبہ بھی دیکھنے والا تھا ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو عوام نے مسترد کر دیا...
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ عوام کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا، اپوزیشن کی کانفرنس کامیاب ہوگئی ہے۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد میں اپوزیشن قومی کانفرنس میں شرکت سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ عوام اٹھ چکے ہیں، عوام کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا، اپوزیشن کی کانفرنس کامیاب ہو گئی ہے، عدلیہ کو آزاد اور ملک میں قانون کی حکمرانی ہونی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ میں نے مشورہ دیا تھا کہ کے پی ہاو¿س میں کانفرنس کر لیں، اپوزیشن کی سٹیئرنگ کمیٹی کا فیصلہ تھا کہ کانفرنس ادھر کی جائے۔چیئرمین...
ویب ڈیسک : ملک میں یکم رمضان کو بینک اکاوٴنٹ میں ایک لاکھ 79 ہزار 689 روپے یا اس سے زائد رقم موجود ہوئی تو زکوٰة کی کٹوتی ہوگی۔ رپورٹ کے مطابق وفاقی وزارت تخفیف غربت و سماجی تحفظ نے سال 2025 کے لیے زکوٰةکا نصاب جاری کر دیا ہے۔ وزارت تخفیف غربت و سماجی تحفظ کی جانب سے بینکوں کو مراسلہ بھیجا گیا ہے جس کے مطابق بچت اکاوٴنٹ، نفع و نقصان اور اس طرح کے اکاوٴنٹس پر زکوٰة لاگو ہوگی، کرنٹ اکاوٴنٹس سے زکوٰة نہیں کاٹی جائے گی۔ ملک کی سب سےبڑی نیشنل ٹرانسمیشن اینڈڈسپیچ کمپنی کو 1کروڑروپےکاجرمانہ عائد بینکوں کو بھیجے گئے مراسلے میں کہا گیا کہ زکوٰة کی مد میں کٹوتی یکم یا 2...
مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم--فائل فوٹو مشیرِ خزانہ خیبر پختون خوا مزمل اسلم نے کہا ہے کہ رواں سال جنوری میں 63 ہزار افراد نوکری کے لیے ملک سے باہر گئے۔انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم اور وزراء شرمندہ ہونے کے بجائے بیروزگاری ختم ہونے کی مبارک باد دیتے تھکتے نہیں، پڑھے لکھے تربیت یافتہ لوگ ملک چھوڑ چکے ہیں، کیا خاک ترقی ہو گی؟ قرضوں پر سود 4.9 فیصد سے بڑھ کر 7.7 فیصد تک پہنچ گیا: مزمل اسلممشیر وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا مزمل اسلم نے کہا ہے کہ مالی خسارہ 5.2 فیصد سے بڑھ کر 6.8 فیصد جبکہ قرضوں پر سود 4.9 فیصد سے بڑھ کر 7.7 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔ مزمل اسلم کا...
کراچی :سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی بڑی کمی ہو گئی، ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 3300 روپے کی کمی ہوئی ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا دام 3 لاکھ 3 ہزار روپے ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 2829 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 59 ہزار 773 روپے ہو گئی۔ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قیمت 29 ڈالرز کم ہو کر 2 ہزار 887 ڈالرز فی اونس ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2400 روپے کی کمی ہوئی تھی۔
ملک کے متعدد شہروں میں موسمی خرابی کے سبب بالائی علاقوں کے لئے 6 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔فلائٹ شیڈول کے مطابق مختلف وجوہات کی بنا پر کراچی، لاہور، اسلام آباد اور فیصل آباد کی 16 پروازوں میں تاخیر ہوئی۔ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق اسلام آباد، پشاور، فیصل آباد، ملتان اور لاہور ایئر پورٹس پر دھند کے سبب حدِنگاہ متاثر ہے جبکہ کراچی ایئر پورٹ پر بادل اور سیالکوٹ میں مطلع ابر آلود ہے۔ اسلام آباد گلگت کی 4 پروازیں پی کے 601، 602، 605، 606 اور اسلام آباد سکردو کی قومی ایئر کی 2 پروازیں پی کے 451 اور 452 بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔اسلام آباد ایئر پورٹ سے 4، کراچی سے 6 اور لاہور...
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔27 فروری ۔2025 )عالمی درجہ بندی میں سیاسی حقوق اور شہری آزادیوں کی صورتحال میں 3 درجہ تنزلی کے بعد پاکستان کو جزوی طور پر آزاد ملک قرار دیا گیا ہے رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں جمہوریت اور آزادی کو لاحق خطرات پر نظر رکھنے والے واشنگٹن میں قائم تھنک ٹینک ”فریڈم ہاﺅس“ کے مطابق پاکستان کو جزوی طور پر آزاد قرار دیا گیا ہے جبکہ 2024 میں عالمی آزادی میں بھی مسلسل 19ویں سال کمی واقع ہوئی ہے.(جاری ہے) فریڈم ہاﺅس کی رپورٹ میں نشاندہی کی گئی ہے کہ 60 ممالک میں لوگوں نے اپنے سیاسی حقوق اور شہری آزادیوں میں تنزلی کا سامنا کیا اور صرف 34 ممالک میں بہتری نظر آئی...
شاہد سپرا: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ملک کی سب سے بڑی نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) پر 1 کروڑ روپے کا بھاری جرمانہ عائد کر دیا۔ یہ جرمانہ کمپنی کی جانب سے تعمیراتی کام کے دوران سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی کے باعث الیکٹریشن کی موت ہونے پر عائد کیا گیا ہے۔ نیپرا کے مطابق، این ٹی ڈی سی نے اپنے تعمیراتی کام کے دوران سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی کی، جس کے نتیجے میں ایک الیکٹریشن جاں بحق ہو گیا۔ نیپرا نے اس واقعے کی بنیاد پر کمپنی کو شوکاز نوٹس بھی جاری کیا تھا، جس کے جواب میں یہ فیصلہ کیا گیا۔ پرویز الہٰی کو پیشی سے مستقل استثنیٰ مل...
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان—فائل فوٹو گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا کہنا ہے کہ نوجوان ملک کا مستقبل ہیں، تعلیمی معیار اور ماحول پر سمجھوتا نہیں کیا جا سکتا۔گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی زیرِ صدارت گورنر ہاؤس لاہور میں پہلی وائس چانسلرز کانفرنس ہوئی، جس میں جامعات کے امور میں بہتری سمیت موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے مختلف تجاویز پیش کی گئیں۔سردار سلیم حیدر نے کہا کہ سفارشات چانسلر آفس کی جانب سے پنجاب حکومت کو بھیجی جائیں گی جبکہ ہر 3 ماہ بعد ایسی کانفرنس بلا کر فیصلوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔ ملک میں معاشی استحکام سے کاروباری سرگرمیاں بڑھ رہی ہیں: گورنر پنجابگورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا...
پاکستان کی تاریخ میں ایک بار پھر فوجی اور سیاسی قیادت کے درمیان مثالی ہم آہنگی نے ملک کو نئی بلندیوں کی طرف گامزن کر دیا ہے۔ سپہ سالار جنرل عاصم منیر اور وزیر اعظم شہباز شریف کی مشترکہ کوششوں کے باعث نہ صرف سکیورٹی فورسز کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے بلکہ ملک معاشی استحکام اور ترقی کی نئی منازل طے کر رہا ہے۔ اس مثالی تعاون نے پاکستان کو ایک مضبوط اور مستحکم ملک بنانے کی راہ ہموار کی ہے۔جنرل عاصم منیر کی قیادت میں پاک فوج نے نہ صرف ملکی سلامتی کو یقینی بنایا ہے بلکہ عالمی سطح پر بھی اپنا لوہا منوایا ہے۔ گزشتہ برسوں میں پاک فوج کی کارکردگی نے اسے دنیا کی طاقتور ترین...

تحریک تحفظ آئین پاکستان کے اراکین نے نجی ہوٹل زبردستی کھلوا دیا ،قومی کانفرنس کے دوسرے روز کا آغاز
تحریک تحفظ آئین پاکستان کے اراکین نے نجی ہوٹل زبردستی کھلوا دیا ،قومی کانفرنس کے دوسرے روز کا آغاز WhatsAppFacebookTwitter 0 27 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد:تحریک تحفظ آئین پاکستان کے اراکین نے نجی ہوٹل زبردستی کھلوا دیا ،تحریک تحفظ آئین پاکستان کے اراکین ہوٹل میں داخل ہوگئے ،۔تفصیلا ت کے مطابق تحریک تحفظ آئین پاکستان نے قومی کانفرنس کے دوسرے دن کا آغاز ہوٹل کی ریسیپشن میں شروع کردی ۔محمود خان اچکزئی نے تلاوت قرآن پاک سے کانفرنس کا آغاز کردیا۔اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں یہ ڈیمانڈ کرتا ہوں کہ جس نے بھی شہباز شریف اور محسن نقوی کو یہ مشورہ دیا کہ ہوٹل کے دروازے بند کریں،اس شخص...
---فائل فوٹو ملک کے متعدد شہروں میں موسمی خرابی کے سبب بالائی علاقوں کے لیے آج بھی 6 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔فلائٹ شیڈول کے مطابق مختلف وجوہات کی بنا پر کراچی، لاہور، اسلام آباد اور فیصل آباد کی 16 پروازوں میں تاخیر ہوئی۔ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق اسلام آباد، پشاور، فیصل آباد، ملتان اور لاہور ایئر پورٹس پر دھند کےسبب حدِنگاہ متاثر ہے جبکہ کراچی ایئر پورٹ پر بادل اور سیالکوٹ میں مطلع ابر آلود ہے۔ موسمی خرابی: ملک کے بالائی علاقوں کیلئے قومی ایئر لائن کی 6 پروازیں منسوخموسمی خرابی کے پیشِ نظر ملک کے بالائی علاقوں کے لیے قومی ایئر لائن کی 6 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ اسلام آباد گلگت کی 4 پروازیں پی کے 601،...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) اپوزیشن اتحاد نے قومی کانفرنس کے بعد پریس بریفنگ دی۔ عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی نے پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ ایک جگہ پر کانفرنس کروانے کی بات ہوئی تو وہاں انکار کر دیا گیا۔ گزشتہ ماہ سے کوشش کر رہے تھے کہ قومی کانفرنس ہو جائے۔ کہا گیا کہ 2 مارچ تک کوئی کانفرنس نہیں کر سکتے۔ ہم نے کرکٹ ٹیم کے راستے سے 10 کلو میٹر دور مارکی کو بک کیا، پھر بھی روکا گیا۔ کہا گیا کہ یہاں سے کرکٹ ٹیم گزرتی ہے۔ کانفرنس کے پہلے روز وکلاء اور دانشوروں نے شرکت کی۔ صحافیوں اور وکلاء نے آئین سے متعلق اپنی آراء پیش کیں۔ یہ حکومت ایک...
جوڈیشل مجسٹریٹ اسلام آباد کی عدالت نے ایکسیڈینٹ کیس میں نامزد سپریم کورٹ کے جسٹس ملک شہزاد احمد خان کی بیٹی شانزے ملک کی بریت کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ عدنان یوسف نےتین سال پہلے ایکسیڈنٹ کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کیا جس میں کہا گیا کہ وقوعہ کے روز 23 ستمبر 2022 کے تین ماہ 15 دن بعد شکایت کنندہ نے شکائت دائر کی، باقاعدہ پوسٹ مارٹم رپورٹ پراسیکیوشن کے ریکارڈ میں موجود نہیں۔ اس میں کہا گیا کہ ڈیڈ باڈی کا صرف بیرونی جائزہ لیا گیا ہے باقاعدہ پوسٹ مارٹم نہیں کیا گیا،یہ دلیل بھی دی جاسکتی ہےکہ ہر ایکسیڈنٹ میں باقاعدہ پوسٹ مارٹم کی ضرورت نہیں ہوتی، لیکن اس کیس میں ایکسٹرنل پوسٹ مارٹم کرنے والے...
کبریٰ خان اور گوہر رشید کے مسجد الحرام میں نکاح کے بعد سے شادی کی تقریبات جاری ہیں جس میں اداکارہ نے نہایت خوبصورت لباس زیب تن کیے ہیں۔ کبریٰ خان نے اپنی شادی کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کی ہیں جن میں سے ایک میں انھوں نے عروسی جوڑا زیب تن کر رکھا ہے۔ اس دلکش جوڑے کو دیکھ کر کہا جا سکتا ہے کہ یہ کبریٰ خان کی شادی کی تقریب کی تصاویر ہیں۔ اس تصویر میں کبریٰ خان نے بلش پِنک رنگ کا غرارہ پہن رکھا ہے اور خوبصورت لباس پر اپنے ڈیزائنر کا شکریہ بھی ادا کیا۔ اس دلکش لباس پر مداحوں نے تعریفوں کے پل باندھ دیئے اور ساتھ ہی قیمت کا بھی اندازہ لگانے لگے۔ انٹرنیٹ پر دستیاب...
حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ دوست ہوتے تھے شیخ عبدالحفیظ‘ میں انھیں بابا جی کہا کرتا تھا‘ وہ رمل کے ساتھ ساتھ زندگی کے بھی ماہراعظم تھے‘ شیخ صاحب نے زندگی کے ہر موڑ پر میری رہنمائی کی‘ وہ انتقال کر گئے ہیں لیکن میں روزانہ سونے سے قبل ان کے لیے دعا کرتا ہوں‘ حکیم بابر کو شیخ حفیظ صاحب میرے پاس لے کر آئے تھے‘ میں ٹھیک ٹھاک مردم بیزار ہوں‘ میری کوشش ہوتی ہے میں کسی کو اپنے قریب نہ ٹکنے دوں‘ اس کی دو وجوہات ہیں‘ اول میں نے زندگی کو غیرضروری مصروف کر رکھا ہے۔ صبح سے لے کر رات دو بجے تک مصروفیت چلتی ہے لہٰذا اتنی مصروفیت میں نیا...