مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس شروع، کیا ملک میں رمضان کا چاند نظر آسکتا ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس شروع، کیا ملک میں رمضان کا چاند نظر آسکتا ہے؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 28 February, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )رمضان کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں شروع ہوگیا۔مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اوقاف ہال میں جاری ہے جس کی سربراہی چیئرمین کمیٹی مولانا عبدالخیبر آزاد کر رہے ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا امکان نہیں۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج صبح 5 بج کر 44 منٹ پرچاند کی پیدائش ہوئی ہے اور چاند نظر آنے کیلئے اس کی عمر 16 سے 18 گھنٹے ہونی چاہیے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں بادل موجود ہیں، بلوچستان اورپنجاب میں مطلع صاف ہے۔دوسری جانب سپارکو کا کہنا ہے کہ چاندصبح 5:44 بجے پیدا ہوا ہے، غروب افتاب کیوقت عمر12گھنٹے ہوگی، چاند کی کم بلندی اور فاصلے کی وجہ سے آج نظر آنا مشکل ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ چاند اور سورج کا زاویائی فاصلہ7 ڈگری ہے، چاند انسانی آنکھ سے نظر نہیں آئے گا، پاکستان میں رمضان المبارک 2 مارچ 2025 سیشروع ہونے کا امکان ہے۔ ترجمان سپارکو کا کہنا تھاکہ سعودی عرب میں 28 فروری کو چاند نظر آسکتا ہے۔ترجمان نے بتایاکہ شوال کا چاند 30 مارچ کو متوقع ہے، عیدالفطر 31 مارچ کوہوسکتی ہے جبکہ رمضان کے چاند کی رویت کا حتمی فیصلہ رویت ہلال کمیٹی کے پاس ہے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چاند نظر کا چاند
پڑھیں:
رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جمعہ کو طلب
رمضان المبارک 1446 ھ کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جمعے کے روز (28فروری) کو پشاورمیں طلب کرلیا گیا ، اجلاس کی صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا محمدعبدالخبیر آزاد کریں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جمعہ 28 فروری (29 شعبان) کی شام محکمہ اوقاف کی پشاور میں واقع بلڈنگ میں ہو گا جبکہ ملک بھر میں زونل اور ضلعی ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے متعلقہ مقامات پر ہوں گے۔
اسلام آباد کی زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور میں ہو گا، چاند کی رویت کے حوالے سے اعلان ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا محمد عبدالخبیر آزاد کریں گے۔
دوسری جانب اسپارکو نے امکان ظاہر کیا تھا کہ پاکستان میں رمضان المبارک 2 مارچ 2025 سے شروع ہوگا۔
سپارکو اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ نیا چاند 28 فروری 2025 کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 5 بجکر 45 منٹ پر پیدا ہوگا اور غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 12 گھنٹے ہوگی، پاکستان کے بجائے سعودی عرب میں 28 فروری کو چاند نظرآسکتا ہے۔
سپارکو کے مطابق شوال کا چاند نظر آنے کا امکان ملک بھر میں 30 مارچ کو متوقع ہے، جس کے باعث عیدالفطر 31 مارچ کو ہوسکتی ہے۔