محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں بارشوں کا سلسلہ یکم مارچ تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ مغربی ہواؤں کا ایک طاقتور سلسلہ ملک کے بیشتر علاقوں کو متاثر کر رہا ہے جو کہ 01 مارچ تک بالائی علاقوں میں موجود رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر حصوں میں وقفے وقفے سے اور بعض میں موسلادھار بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔جمعے کے روز خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان، شمال مشر قی پنجاب ، خطہ پو ٹھو ہار اوراسلام آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے مزید بارش اورپہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

خیبر پختونخوا میں بارش، پشاور میں درجۂ حرارت 9 ڈگری ریکارڈ

—فائل فوٹو

پشاور سمیت خیبر پختون خوا کے دیگر علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق پشاور میں کم سےکم درجۂ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

پشاور سٹی ایریا میں31، ایئر پورٹ ایریا میں35 ملی میٹر بارش ہوئی ہے۔

آزاد کشمیر: بالائی علاقوں میں برفباری، نظامِ زندگی مفلوج

آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں گزشتہ روز سے بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔

دیر میں 61 اور سیدوشریف میں 40 ملی میٹر، کاکول میں 28، مردان میں 25 اور پاراچنار میں21 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ خیبر پختون خوا میں بارش کا سلسلہ 2 مارچ تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں مطلع جزوی ابر آلود، پھوار اور بوندا باندی ہوسکتی ہے، محکمہ موسمیات
  • موسم کے متعلق محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی
  • بارشوں کی پیشگوئی؛ کن شہروں میں بادل برسیں گے، محکمہ موسمیات نے بتادیا
  • گلگت بلتستان میں برفباری
  • رمضان المبارک میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا
  • خیبر پختونخوا میں بارش، پشاور میں درجۂ حرارت 9 ڈگری ریکارڈ
  • گلگت بلتستان میں شدید برفباری کا سلسلہ جاری
  • بارشیں برسانے والا سسٹم بلوچستان میں موجود
  • اسلام آباد میں بوندا باندی، آج وقفے وقفے سے سلسلہ جاری رہنے کا امکان