Daily Mumtaz:
2025-02-28@12:12:12 GMT

وینا ملک نے بیٹے کے ہمراہ ویڈیو شیئر کر دی

اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT

وینا ملک نے بیٹے کے ہمراہ ویڈیو شیئر کر دی

معروف اداکارہ، میزبان و کامیڈین وینا ملک نے سوشل میڈیا پر بیٹے کے ساتھ بنائی گئی خوبصورت ویڈیو شیئر کی ہے۔

طویل عرصہ میڈیا سے دور رہنے والی اداکارہ وینا ملک ایک بار پھر سوشل میڈیا پر چھائی ہوئی ہیں۔

اداکارہ جہاں اپنی میوزک البم اور ایک مزاحیہ شو کی تیاری میں مصروف ہیں وہیں مختلف پوڈکاسٹ میں انٹرویوز بھی دے رہی ہیں۔

3 ماہ قبل ایک پوسٹ میں انٹرویو کے دوران وینا ملک نے بتایا تھا کہ ان کے دو بچے ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے جن کی عمریں 10 اور 9 سال ہیں۔

اداکارہ نے اس پوڈ کاسٹ میں اپنی سابقہ شادی، علیحدگی، بچوں کی حوالگی سے متعلق پیش آنے والی مشکلات اور بعد ازاں طلاق پر بھی کھل کر بات کی تھی۔

اب حال ہی میں وینا ملک نے اپنے بیٹے کے ساتھ اچھا وقت گزارنے کی ویڈیو انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Veena Malik (@theveenamalik)


اس ویڈیو میں اداکارہ کو آرام کرتے جبکہ ان کے بیٹے کو اپنی والدہ کے بال بناتے دیکھا جا سکتا ہے۔

اداکارہ نے اپنی اس ویڈیو کو ’میری روشنی‘ کا کیپشن دیا ہے۔

اداکارہ کے مداح و صارفین کی جانب سے اس ویڈیو کو ’کیوٹ‘ قرار دیا جا رہا ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: وینا ملک نے

پڑھیں:

لاہور ہائیکورٹ میں ایک شخص نے خود کو آگ لگا لی ،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

لاہور ہائی کورٹ میں ایک شحص نے خود کو آگ لگالی جب کہ خود سوزی کی کوشش کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے ۔

رپورٹ کے مطابق آصف جاوید نامی شحص کا کیس لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس شجاعت علی خان کی عدالت میں زیر سماعت تھا۔آصف نامی شحص کا تعلق خانیوال سے بتایا جارہا ہے، آصف کو فوری ریسکیو کرکے کے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

واقعے کی ویڈیو بھی سامنے آگئی جس میں ایک شخص کو جلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جب کہ پولیس اہلکار اور کچھ لوگ آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔لاہور ہائی کورٹ میں انصاف کے حصول کے لیے آنے والے شحص شحص کی شناحت آصف جاوید کے نام سے ہوئی، آصف جاوید نے نوکری کی برطرفی کے خلاف اپیل دائر کر رکھی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • 50 سیکنڈز کا 5 کروڑ روپے معاوضہ لینے والی بھارتی اداکارہ کون ہیں؟
  • ٹرمپ کا تخیلاتی غزہ اور عرب سوشل میڈیا صارفین
  • ماڈل و اداکارعمر شہزاد کی اہلیہ کون؟ تفصیلات وتصاویر دیکھیں
  • کینسر میں مبتلا بالی ووڈ اداکارہ حنا خان کا مداحوں کیلیے خصوصی بیان
  • ہانیہ عامر کی بالی ووڈ میں دبنگ انٹری کا دیپکا پاڈوکون سے کیا تعلق ہے؟
  • ٹرمپ نے مستقبل کے غزہ پر اے آئی ویڈیو جاری کردی، سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
  • مہوش حیات نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی
  • شوخ اور چنچل یمنیٰ زیدی نے اپنی فلم پر عالمی اعزاز حاصل کرلیا
  • لاہور ہائیکورٹ میں ایک شخص نے خود کو آگ لگا لی ،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل