رمضان المبارک کا چاند نظر آ گیا
اشاعت کی تاریخ: 1st, March 2025 GMT
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ملک بھر میں رمضان المبارک چاند نظر آ گیا، کل پہلا روزہ ہو گا۔ گزشتہ روز ملک بھر میں کہیں چاند نظر نہیں آیا تھا جس پر رویت ہلال کمیٹی نے پہلا روزہ اتوار کو ہونے کا اعلان کیا تھا۔ملک بھر میں آج نماز تروایح کے اجتماعات ہوں گے۔ بھارت اور بنگلادیش میں بھی کل پہلا روزہ ہو گا۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے رمضان المبارک 1446ھ کے آغاز پر قوم کو مبارک باد دی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ میں پوری پاکستانی قوم اور امت مسلمہ کو رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کے آغاز پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ رمضان المبارک رحمت، مغفرت اور جہنم سے نجات کا مہینہ ہے۔صدر نے کہا کہ رمضان تزکیۂ نفس، صبر، استقامت، ہمدردی، مساوات اور اتحاد و یگانگت کا درس دیتا ہے۔ رمضان المبارک تقویٰ، اخلاص اور قربِ الٰہی حاصل کرنے کا بہترین موقع ہے۔
عمران کی بشریٰ سے ملاقات نہ کروانے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل ذاتی حیثیت میں طلب
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: رمضان المبارک
پڑھیں:
اسلام آباد میں 3 روزہ ’اوورسیز پاکستانیز کنونشن‘ کا آغاز ہوگیا
اسلام آباد میں 3 روزہ اوورسیز کنونشن کا آغاز ہوگیا ہے۔
اس کنونشن میں دنیا بھر سے 1500 اوورسیز پاکستانی کنونشن میں شریک ہیں۔
اس کنونشن کا مقصد بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی خدمات کو سراہنا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: اوورسیز کنونشن نے بیرون ملک بھگوڑوں کے پیٹ میں مروڑ اٹھ رہے ہیں، عطاتارڑ
کنونشن کے پہلے دن اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے تقریب س خطاب کیا۔
انہوں نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانی پاکستان کے سفیر ہیں، کوئی غیرملکی آکر ہمارے لوگوں کی تعریف کرتا ہے تو ہمارا دل بڑا ہوتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر آپ چاہتے ہیں تو اپنی جماعتوں سے بات کریں کہ دوہری شہریت رکھنے والوں کو بھی الیکشن لڑنے کی اجازت ہونی چاہیے، اس پر بحث ہونی چاہیے۔ اس پر بھی بات ہوچکی ہے کہ ان کے لیے مخصوص سیٹیں ہونی چاہیئں۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ جو ہماری ایکسپورٹس ہیں ان سے زیادہ پیسہ آپ بھیجتے ہیں، ترسیلات زر بھیجنے والوں کی حوصلہ افزائی ہونی چاہیے۔
اس موقع پر ملائشیا میں پاکستان کے سفیر احسن رضا شاہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اوورسیز پاکستانیز ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں، ملائشیا میں 2لاکھ 30 ہزار پاکستانی مختلف شعبوں میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں، ملائشیا نوجوانوں کے روزگار کے لیے بہترین ملک ہے۔
احسن رضا کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سب سے زیادہ سیاح ملائشیا سے آرہے ہیں، ملائشیا میں پاکستانیوں کو بہت عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: 3 روزہ اوررسیز پاکستانیز کنونشن کا آغاز آج اسلام آباد میں ہورہا ہے
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، وفاقی وزرا عطا اللہ تارڑ، طارق فضل چوہدری، چوہدری سالک حسین، بلال اظہر کیانی، عون چوہدری، گورنر خیبر پختونخواہ فیصل کریم کنڈی اور چیئرمین اوورسیز پاکستانی فاونڈیشن قمر رضا سمیت اہم شخصیات بھی کنونشن میں شریک ہیں۔
کنونشن میں مہمانوں کی ایس آئی ایف سی، وزارت خارجہ، وزارت تجارت، نادرا، او پی ایف ،اسٹیٹ بینک اور ایف بی آر کی سائیڈ میٹنگز ہوں گی جن میں اوورسیز پاکستانیوں کے تحفظات اور تجاویز سنی جائیں گی۔
اس کنونشن میں وزیراعظم محمد شہباز شریف، آرمی چیف جنرل عاصم منیر سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی شریک ہوں گے اور مہمانوں سے خطاب کریں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اوورسیز پاکستانیز کنونشن ایاز صادق ترسیلات زر خطاب