موسمی خرابی: بالائی علاقوں کیلئے آج بھی 6 پروازیں منسوخ
اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT
---فائل فوٹو
ملک کے متعدد شہروں میں موسمی خرابی کے سبب بالائی علاقوں کے لیے آج بھی 6 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔
فلائٹ شیڈول کے مطابق مختلف وجوہات کی بنا پر کراچی، لاہور، اسلام آباد اور فیصل آباد کی 16 پروازوں میں تاخیر ہوئی۔
ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق اسلام آباد، پشاور، فیصل آباد، ملتان اور لاہور ایئر پورٹس پر دھند کےسبب حدِنگاہ متاثر ہے جبکہ کراچی ایئر پورٹ پر بادل اور سیالکوٹ میں مطلع ابر آلود ہے۔
موسمی خرابی کے پیشِ نظر ملک کے بالائی علاقوں کے لیے قومی ایئر لائن کی 6 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔
اسلام آباد گلگت کی 4 پروازیں پی کے 601، 602، 605، 606 اور اسلام آباد اسکردو کی قومی ایئر کی 2 پروازیں پی کے 451 اور 452 بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔
اسلام آباد ایئر پورٹ سے 4، کراچی سے 6 اور لاہور سے 5 پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پروازیں منسوخ بالائی علاقوں اسلام آباد
پڑھیں:
حکومت کا اسلام آباد میں ورکنگ ویمن کیلئے ہاسٹل بنانے کا فیصلہ
حکومت کا اسلام آباد میں ورکنگ ویمن کیلئے ہاسٹل بنانے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 12 April, 2025 سب نیوز
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر اسلام آباد میں ورکنگ ویمن کیلئے ہاسٹل بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر آئی نائن میں ورکنگ ویمن ہاسٹل بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
کیپیٹل ڈیولمپنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) بورڈ نے آئی نائن فور میں ورکنگ ویمن ہاسٹل تعمیر کرنے کی منظوری دے دی، سپیشل ایجوکیشن کے سینٹر آئی نائن فور کو ورکنگ ویمن ہاسٹل میں تبدیل کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ وزارت تعلیم اور وزارت انسانی حقوق نے ہاسٹل تعمیر کرنے کی درخواست کی تھی۔
وزیر اعظم نے ورکنگ خواتین کے رہائشی مسائل کم کرنے کے لیے ہاسٹل تعمیر کرنے کی ہدایات دیں، سی ڈی اے نے وزارت تعلیم کو منظوری سے متعلق نوٹی فکیشن بھجوا دیا ہے۔
سیکرٹری وزارت تعلیم محی الدین احمد وانی کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر ہاسٹل کی تعمیر سے ورکنگ خواتین کے رہائشی مسائل میں کمی آئے گی، ورکنگ ویمن ہاسٹل کی اشد ضرورت ہونے کے باعث یہ اقدام اٹھایا ہے۔