ملک کے مختلف مقامات پر بارش و برفباری کی پیشگوئی
اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT
محکمۂ موسمیات کی جانب سے ملک کے مختلف مقامات پر بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد، بالائی اور وسطی پنجاب، خیبر پختون خوا میں اکثر مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برف باری ہو سکتی ہے۔
بالائی خیبر پختون خوا، کشمیر، گلگت بلتستان اور شمال مشرقی پنجاب میں بعض مقامات پر موسلادھار بارش اور پہاڑوں پر شدید برف باری متوقع ہے جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔
اس کے علاوہ ملک کے دیگر علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: مقامات پر
پڑھیں:
کراچی میں آج چند مقامات پر بوندا باندی کا امکان
— فائل فوٹوکراچی میں آج چند مقامات پر بوندا باندی کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابر آلود اور صبح میں ہلکی دھند کا بھی امکان ہے۔
شہرِ قائد میں کم سے کم درجۂ حرارت 21.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 29 سے 31 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔
کشمیر و گلگت میں بارش و برفباریمحکمۂ موسمیات ملک کے مختلف مقامات پر بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔
دوسری جانب آزاد کشمیر میں بارش اور برف باری تیسرے روز بھی جاری ہے، شدید برف باری کے باعث معمولاتِ زندگی بھی متاثر ہیں۔
گلگت بلتستان کے مخلتف علاقوں میں بارش جبکہ پہاڑوں پر برف باری ہو رہی ہے، برف سے ڈھکی وادیاں حسین مناظر پیش کر رہی ہیں۔
گلگت بلتستان کے ضلع استور میں 2 روز سے وقفے وقفے سے برف باری جاری ہے، کئی علاقوں میں 2 سے 3 فٹ تک برف پڑ چکی ہے جبکہ اکثر علاقوں کا زمینی رابطہ بھی منقطع ہے۔
ادھر سندھ اور پنجاب کے اکثر مقامات پر بھی بارش سے موسم خوش گوار ہو گیا ہے۔
پنجاب کے شہر رحیم یار خان میں بارش کے باعث بیشتر علاقوں میں بجلی معطل ہے۔
زرعی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس سیزن میں بارش گندم کی فصل کے لیے مفید ہے۔