سونے کی قیمت میں دوسرے روز بھی بڑی کمی
اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT
کراچی :سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی بڑی کمی ہو گئی، ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 3300 روپے کی کمی ہوئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا دام 3 لاکھ 3 ہزار روپے ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 2829 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 59 ہزار 773 روپے ہو گئی۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قیمت 29 ڈالرز کم ہو کر 2 ہزار 887 ڈالرز فی اونس ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2400 روپے کی کمی ہوئی تھی۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: سونے کی قیمت میں
پڑھیں:
ضروری کموڈٹی کی قیمت میں بیتھے بٹھائے بھاری اضافہ کر دیا۔
سٹی42: ضروری کموڈٹی کی قیمت میں بیتھے بٹھائے بھاری اضافہ کر دیا۔
کمشنر کراچی نے چینی کی سرکاری قیمت میں بھاری اضافہ کرنے کا نوٹیفیکیشن نکال دیا ہے جس کے بعد تاجروں کو چینی کی قیمت راتوں رات برھا دینے کا موقع مل گیا ہے۔
چینی کی فی کلو سرکاری قیمت میں 38 روپے کا اضافہ کردیا گیا .
چینی کی ہول سیل قیمت 122 سے بڑھ کر 160 روپے کلو ہوگئی.
میلہ چراغاں کا آخری روز؛ پنجاب حکومت نے اس میلے کو بھرپور طریقے سے سجایا؛صوبائی وزیرخزانہ
چینی کی ریٹیل قیمت میں 125 سے بڑھ کر 163 روپے پر پہنچ گئی .
چینی کی نئی سرکاری قیمت کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا جا چکا ہے۔
اس سے قبل چینی کی ہول سیل قیمت 122 اور ریٹیل پرائس 125 روپے کلو مقرر تھی۔