3 مارچ کو بینکوں میں پبلک ڈیلنگ بند رہے گی
اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT
کراچی:
اسٹیٹ بینک نے 3 ماچ کو بینکوں کی تعطیل کا اعلان کردیا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 3 مارچ کو بینک زکوٰۃ کٹوتی کے لیےپبلک ڈیلنگ بند رکھیں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق تین مارچ کو اسٹیٹ بینک کے دفاتر میں پبلک ڈیلنگ بند رہے گی۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
رمضان المبارک سے پہلے گیس کے علاوہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی کمی
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کا اعلان کرتے ہوئے پیٹرول 50 پیسے اور ڈیزل میں 5 روپے 30 پیسے فی لیٹر سستا کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: رمضان المبارک کے موقعے پر عوام کو ایل پی جی کی قیمت میں ریلیف
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت نے عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث ملک میں بھی پیٹرولیم مصنوعات میں ردوبدل کرنے کا فیصلہ کیا۔
پیٹرول کی قیمت میں 50 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل میں 5 روپے 30 پیسے فی لیٹر جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت فی لیٹر کمی کر دی گئی۔
مزید پڑھیے: کیا ڈی ریگولرائزیشن سے پیٹرول مہنگا ہوجائے گا؟
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت روپے پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت روپے پیسے فی لیٹر کردی گئی ہے۔
قبل ازیں آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے نوٹیفکیشن جاری کیا جس کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 6 روپے 15 پیسے کمی کردی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی قیمت 6 روپے 15 پیسے کمی کے بعد اب 247 روپے 82 پیسے مقرر کی گئی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پیٹرول پرائس پیٹرول قیمت پیٹرولیم مصنوعات قیمتیں ڈیزل پرائس ڈیزل قیمت