2025-04-16@19:26:25 GMT
تلاش کی گنتی: 88
«کو مفت بجلی»:
بیرسٹر سیف نے بیان میں کہا کہ صوبائی حکومت نے تعلیم کے میدان میں دیگر صوبوں پر سبقت حاصل کر لی ہے۔ حکومت نے بچوں کو مفت اسکول بیگز فراہم کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے سرکاری اسکولز میں بچوں کو مفت بیگز فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ خیبر پختونخوا حکومت کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے بیان میں کہا کہ صوبائی حکومت نے تعلیم کے میدان میں دیگر صوبوں پر سبقت حاصل کر لی ہے۔ حکومت نے بچوں کو مفت اسکول بیگز فراہم کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے۔ سرکاری اسکولوں کے طلبہ کو مفت کتابیں فراہم کرنے کے لیے فنڈز کی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔ مشیر اطلاعات کےپی...
ترجمان خیبر پختونخوا حکومت بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے تعلیمی اداروں میں بچوں کو مفت اسکول بیگز فراہم کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: عمران خان اور بشریٰ بی بی بغیر کچھ کھائے پیے سحری کرتے ہیں؟ بیرسٹر سیف نے کیا بتایا بیرسٹر سیف نے اپنے بیان میں کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری اسکولوں کے طلبا کو مفت کتابیں فراہم کرنے کے لیے فنڈز کی منظوری دی ہے جبکہ تعلیمی اداروں میں بچوں کو مفت اسکول بیگز فراہم کرنے کا اصولی فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیرنٹ ٹیچر کونسل کا سالانہ فنڈ 5 ارب سے بڑھا کر 7 ارب روپے کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے، اس فیصلے...

’شکر ہے کوئی تو چاہت فتح علی خان کے مقابلے پر اترا‘، راحت علی خان کے بیٹے کی پرفارمنس پر صارفین کی تنقید
دنیا بھر میں مقبول گلوکار راحت فتح علی خان کے بیٹے شاہ زمان نے بھی گائیکی کے میدان میں قدم رکھ دیا ہے۔ راحت فتح علی خان اپنے بیٹے کے ہمراہ اکثر اسٹیج پر ایک ساتھ پرفارم کرتے رہتے ہیں۔ حالیہ دنوں میں شاہ زمان نے برطانیہ میں اپنے والد راحت فتح علی خان کے ہمراہ کنسرٹس میں پرفارم کیا، جہاں اُن کی گائیکی پر صارفین مختلف تبصرے کرتے نظر آئے۔ انہوں نے کنسرٹ میں کِنّا سوہنا تینوں اور یار نہ بچھڑے جیسے لازوال کلام پیش کیے، جس پر سامعین نے ان کی خوب تعریف کی۔ یہ بھی پڑھیں: راحت فتح علی خان کا باکمال بیٹا برطانیہ میں پہلی پرفارمس کے لیے تیار لیکن حال ہی میں ان کی ایک ویڈیو...
کراچی: صدر مملکت آصف علی زرداری کے علاج میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، ان کا کورونا کا ریپڈ ٹیسٹ منفی آگیا ۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عاصم نے بتایا کہ صدر زرداری اب بھی انفیکشز ڈیزیز کے ماہرین کی زیر نگرانی زیر علاج ہیں، جبکہ ان کی عمومی صحت میں بہتری دیکھی جا رہی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ صدر مملکت کو فزیو تھراپی بھی دی جا رہی ہے تاکہ ان کی صحت یابی کے عمل کو تیز کیا جا سکے۔ ڈاکٹرز کے مطابق صدر زرداری آئندہ ایک سے دو دن تک اسپتال میں زیر علاج رہیں گے اور ان کی مکمل نگرانی جاری ہے۔ فی الوقت ڈاکٹرز نے صدر مملکت سے ملاقاتوں پر پابندی برقرار رکھی ہے...
لاہور(اوصاف نیوز)حکومتی کاوشوں میں مزید اہم پیشرفت ،بگاس پاور پلانٹس نے اپنے ٹیرف میں کمی کیلئے درخواست دائر کردی۔ اٹک جین لمٹیڈ اور فاؤنڈیشن پاور کمپنی آئی پی پیز کی الگ سے مشترکہ درخواست دائر آئی پی پیز کی آپریشن اینڈ مینٹیننس انڈیکسیشن میکنزم پر نظرثانی کی درخواست، آئی پی پیز کی 0.90 فیصد تک انشورنس کیپ پر نظرثانی کی درخواست ۔آئی پی پیز اور گنے کی پھوک کی درخواستوں پر نیپرا 16 اپریل کو سماعت کرے گا۔۔ جے ڈی ڈبلیو، حمزہ شوگر ملز اور آر وائی کے ملز لمٹیڈ کی ٹیرف میں کمی کی درخواست چنیوٹ پاور لمٹیڈ،الموئیز انڈسٹریزلمٹیڈ، چنار انڈسٹریز کی جانب سے درخواست دائر تھل انڈسٹریزکارپوریشن اور شاہ تاج شوگر ملز کی بھی ٹیرف میں کمی...

ملک سہیل طلعت نے وزیراعظم شہباز شریف کے بجلی پیکج کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ نہایت ہی مثبت پیش رفت ہے۔
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 اپریل2025ء) ملک سہیل طلعت نے وزیراعظم شہباز شریف کے بجلی پیکج کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ نہایت ہی مثبت پیش رفت ہے۔اس اقدام سے زراعت، صنعت و عوام کو کافی حد تک ریلیف ملے گا۔ پچھلے دو یوم سے مایوسی پھیلانے والے عناصر جو ملک کو معاشی عدم استحکام سے دوچار دیکھنا چاہتے ہیں والوں کو آج مایوسی سے دوچار ہونا پڑا۔(جاری ہے) گو کہ معیشت بحالی کے لیے ہم نے خطے کی مناسبت کے لحاظ سے ٹیرف کمی کا مطالبہ کیا تھا تاہم ہم سمجھتے ہیں موجودہ فیصلہ مناسب پیش رفت ہے۔پی بی ایف سٹیٹ بینک پالیسی ریٹ میں آئندہ سہ ماہی میں مارک اپ میں بارہ فیصد سے کم کرکے آٹھ...

گندم کے کاشتکاروں کیلئے ایک ہزار مفت ٹریکٹر سکیم کی قرعہ اندازی، مریم نواز نے کسانوں کو فون کر کے مبارکباد دی
لاہور (نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ مریم نواز نے وزیراعلیٰ پنجاب ویٹ این سینیٹو کے تحت گندم کے کاشتکاروں کیلئے ایک ہزار مفت ٹریکٹر سکیم کی قرعہ اندازی کر کے باقاعدہ آغاز کر دیا۔ وزیراعلیٰ نے کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر پروگرام کا بٹن دبا کر گندم اگائو انعامی سکیم کیلئے ڈیجیٹل قرعہ اندازی کی گندم اگاؤ مہم میں سب سے پہلا ٹریکٹر بہاولنگر کی خاتون کا شتکار کوثر پروین کا نکلا۔ مریم نواز خود فون کر کے کامیاب کاشتکاروں کو مفت ٹریکٹر ملنے کی مبارکباد دی۔ وزیراعلیٰ نے جھنگ کے محمد اقبال کو بھی خود فون کر کے ڈیجیٹل قرعہ انداز کے تحت مفت ٹریکٹر نکلنے پر مبارکباد دی جس پر کاشتکار نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا خود فون کرنے پر...
لاہور: رہنما تحریک انصاف علی محمد خان کا کہنا ہے کہ جو کل ہوا ہے وہ اچھی پیش رفت ہے،راجہ صاحب اس پر مطمئن ہیں، سیکریٹری جنرل ہیں خان صاحب کے پریکٹسنگ وکلا میں سے ہیں جو وہاں پر خان صاحب کے کیس کرتے ہیں، وہ مطمئن ہیں یہ میرے لیے ٹھیک ہے، ٹھیک ہے اچھی پیش رفت ہے۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام اسٹیٹ کرافٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ کافی عرصے سے جو ملاقات کا معاملہ تھا وہ تعطل کا شکار تھا، ٹھیک ہے دوبارہ اسٹارٹ لینے کے لیے ایک اچھی ڈویلپمنٹ ہے۔ سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی نے کہا کہ یہ بہت امپورٹنٹ ایشو ہے، اس میں ایک پہلو جو سب سے اہم...
— فائل فوٹو ’گندم اگاؤ‘ مہم میں انعامی اسکیم میں قرعہ اندازی پر وزیرِ اعلیٰ مریم نواز نے فون کر کے کامیاب کاشت کاروں کو مفت ٹریکٹر ملنے پر مبارک باد دی۔ وزیرِاعلیٰ مریم نواز نے ’گندم اگاؤ‘ انعامی اسکیم کے لیے ڈیجیٹل قرعہ اندازی کی، اس مہم میں سب سے پہلا ٹریکٹر بہاولنگر کی خاتون کاشت کار کوثر پروین کا نکلا، وزیرِاعلیٰ مریم نواز نے فون کر کے کامیاب کاشت کاروں کو مفت ٹریکٹر ملنے کی مبارک باد دی۔کامیاب ہونے والے کاشت کاروں سے بات کرتے وزیرِ اعلیٰ نے کہا ہے کہ قرعہ اندازی میں آپ کا مفت ٹریکٹر نکل آیا ہے، سوچا خود فون کر کے مبارک باد دوں۔ پنجاب میں کاشت کاروں کو 1 ہزار ٹریکٹرز مفت...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ”وزیراعلیٰ وِیٹ این سینٹیو پروگرام“ کا افتتاح کر دیا۔ گندم اگاؤ انعامی اسکیم کے تحت گندم اگانے والے کاشتکاروں کو ایک ہزار مفت ٹریکٹر دیئے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے تقریب کے دوران بٹن دبا کر گندم اگاؤ انعامی اسکیم کے لیے ڈیجیٹل قرعہ اندازی کی، جس میں پہلا ٹریکٹر بہاولنگر کی خاتون کاشتکار کوثر پروین کے نام نکلا۔ مریم نواز نے کامیاب کاشتکاروں کو خودفون کرکے مبارکباد دی اور کہا کہ ”سوچاخودفون کرکے خوشخبری دوں، گندم کی فصل اچھی ہوگی اور میری دعائیں کاشتکار بھائیوں کے ساتھ ہیں۔“ واضح رہے کہ پنجاب کے کاشتکاروں کے لیے اس پروگرام کے تحت بے شمار زرعی منصوبے متعارف کرائے جا رہے ہیں، جن میں...
پاکستانی سفیر محمد کامران اختر ملک نے آسٹریا کے کوہ پیمائی کے ماہرین، انسٹرکٹرز، سیاحت کے پیشہ ور افراد اور تعلیمی اداروں کے ساتھ رابطوں کو آسان بنانے کے لیے جامعہ بلتستان کے ڈپٹی ڈائریکٹر کو پاکستانی سفارت خانے کے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ اسلام ٹائمز۔ یونیورسٹی آف بلتستان کے ڈپٹی ڈائریکٹر تعلقات عامہ و بیرونی روابط، شمشاد حسین نے ویانا میں پاکستان کے سفیر محمد کامران اختر ملک کے ساتھ ایک نتیجہ خیز ملاقات کی۔ پاکستانی سفارت خانے میں منعقدہ اس ملاقات میں ہیڈ آف چانسری حسن عباس اور سیکنڈ سکریٹری شاہ رخ خان بھی موجود تھے۔ اس موقع پر یونیورسٹی آف بلتستان (UOBS) اور آسٹریا کے تعلیمی و سیاحتی اداروں کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری قائم کرنے...
— تصویر جیو نیوز اسکرین گریب ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ پاکستانیوں کے اسرائیل جانے سے متعلق کوئی معلومات نہیں۔اسلام آباد میں نیوز بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ معلومات اکٹھی کی جارہی ہیں، صورتحال واضح ہونے پر تبصرہ کیا جا سکے گا۔شفقت علی خان نے کہا کہ پاکستان اور امریکا متعدد معاملات پر رابطے میں ہیں، ویزا پابندیوں کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، دفتر خارجہ اور اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ قیاس آرائی قرار دے چکے ہیں۔
بھارتی کرکٹ ٹیم کے رکن اور اسپنر یوزویندر چہل اور انکی اہلیہ دھناشری ورما کے درمیان طلاق کی درخواست پر نئی پیشرفت سامنے آگئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی ہائی کورٹ نے بدھ کے روز کرکٹر یوزویندر چہل اور ان کی اہلیہ دھناشری ورما کی ہندو میرج ایکٹ کے تحت طلاق کی درخواست پر لاگو ہونے والی 6 ماہ کی پابندی (کولنگ آف پیریڈ) کو ختم کرتے ہوئے فیملی کورٹ کو ہدایت دی کہ وہ درخواست پر جمعرات تک فیصلہ سنائے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جسٹس مادھو جمدار کی سنگل بینچ نے کہا کہ بھارتی کرکٹر 21 مارچ کے بعد دستیاب نہیں ہوں گے کیونکہ انہیں آئندہ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) شرکت کرنا ہے،...
کراچی: شارع نور جہاں پولیس کے اہلکاروں کو قلندریہ چوک کے قریب ٹھیلے سے مفت میں خربوزہ لینا اور ٹھیلے والے کو مغلظات اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینا مہنگا پڑ گیا۔ ایس ایس پی سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی نے واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد شارع نور جہاں تھانے کی پولیس موبائل میں سوار چاروں اہلکاروں کو معطل کر کے محکمہ جاتی کارروائی کا حکم جاری کر دیا۔ شہری کی جانب سے موبائل فون سے بنائی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شارع نور جہاں تھانے کی پولیس موبائل میں سوار اہلکار خربوزے کا ٹھیلا لگانے والے کو مغلظات ، سنگین نتائج کی دھمکیاں اور اس کے ٹھیلے سے ترازو اٹھا...
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے میؤ اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کو فارغ کرنے پر اداکارہ و ماڈل عفت عمر نے ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے وزیرِ اعلیٰ مریم نواز کے لاہور کے میؤ اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کو مریضوں کی شکایات پر برطرف کرنے کے فیصلے کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار ایکس اکاؤنٹ پر کیا ہے۔ عفت عمر نے مریم نواز کی میؤ اسپتال کے دورے کی وائرل ویڈیو ری شیئر کرتے ہوئے اپنے ایکس پیغام میں لکھا ہے کہ میرے خیال میں ایک افسر کی یوں سرِعام تذلیل کرنا درست نہیں، اس شخص کی بات سنے اور مناسب تفتیش کیے بغیر کسی کو قومی ٹیلی ویژن پر برطرف کرنا...
پروگرام انچارج پروفیسر معراج کے مطابق سندھ حکومت پیغام پاکستان پروگرام کے تحت سزا یافتہ قیدیوں کے بچوں کو پرائمری سے یونیورسٹیوں تک مفت تعلیم دے گی، سندھ کی جیلوں میں موجود قیدیوں کے 3 ہزار سے زائد بچوں کے لیٹر کی تیاری کا عمل جاری ہے، جنہیں مفت تعلیم دی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت نے سزا یافتہ قیدیوں کے بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کے لیے پرائمری سے یونیورسٹی تک مفت تعلیم دینے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق اس سلسلے میں سینٹرل جیل کراچی میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں وزیر تعلیم سندھ سردار علی شاہ اور وزیر جیل خانہ جات حسن علی زرداری نے بھی شرکت کی۔ پروگرام انچارج پروفیسر...
سندھ حکومت نے سزا یافتہ قیدیوں کے بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کے لیے پرائمری سے یونیورسٹی تک مفت تعلیم دینے کا اعلان کردیا۔ اس سلسلے میں سینٹرل جیل کراچی میں تقریب کا انعقاد کیا گیا،جس میں وزیر تعلیم سندھ سردار علی شاہ اور وزیر جیل خانہ جات حسن علی زرداری نے بھی شرکت کی۔پروگرام انچارج پروفیسر معراج کے مطابق سندھ حکومت پیغام پاکستان پروگرام کے تحت سزا یافتہ قیدیوں کے بچوں کو پرائمری سے یونیورسٹیوں تک مفت تعلیم دے گی۔انہوں نے بتایا کہ سندھ کی جیلوں میں موجود قیدیوں کے 3 ہزار سے زائد بچوں کے لیٹر کی تیاری کا عمل جاری ہے، جنہیں مفت تعلیم دی جائے گی۔ اس موقع پر وزیر تعلیم سندھ...
ٹک ٹاکر عمر بٹ کو جان سے مارنے کی دھمکیوں کے کیس میں ملزم رجب بٹ سمیت دیگر کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی گئی۔ رپورٹ کے مطابق سیشن کورٹ لاہور میں ٹک ٹاکر عمر بٹ کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کے کیس پر سماعت ہوئی۔ ملزمان رجب بٹ، حیدر علی اور مان ڈوگر بھی عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ ایڈیشنل سیشن جج عابد علی نے کیس کی۔ ایڈووکیٹ جنید خان نے رجب بٹ کی جانب سے کیس کے دلائل دیتے ہوئے استدعا کی کہ ملزمان شامل تفتیش ہو چکے ہیں، عدالت رجب بٹ و دیگر کی ضمانت کنفرم کرنے کا حکم جاری کرے۔ عدالت نے ملزم رجب بٹ سمیت دیگر کی عبوری ضمانت میں 24 مارچ تک توسیع کرتے ہوئے پولیس سے اگلی سماعت پر رپورٹ طلب...
بیجنگ : پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ 2024 میں چین کی اقتصادی شرح نمو 5 فیصد تک پہنچی جو ایک قابل ذکر کامیابی ہے۔ چین کو بہت سے شعبوں ، خاص طور پر سائنسی اور تکنیکی جدت طرازی میں نمایاں پیش رفت حاصل ہوئی ہے۔ گرین انرجی میں چین کی ترقی بھی متاثر کن ہے ۔انہوں نے چینی قیادت کی فیصلہ سازی کی طاقت کی تعریف کی۔ چین کے دو اجلاسوں پر عالمی توجہ مرکوز ہے۔ متعدد بین الاقوامی شخصیات نے کہا ہے کہ دونوں اجلاسوں نے ایک مثبت اشارہ جاری کیا ہے کہ چین بین الاقوامی تعاون کو گہرا کرنے اور اقتصادی اور تجارتی تبادلوں کو فروغ دینے...
چین کو سائنسی اور تکنیکی جدت طرازی میں نمایاں پیش رفت حاصل ہوئی ہے، نائب وزیر اعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 9 March, 2025 سب نیوز بیجنگ (سب نیوز) پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ 2024 میں چین کی اقتصادی شرح نمو 5 فیصد تک پہنچی جو ایک قابل ذکر کامیابی ہے۔ چین کو بہت سے شعبوں ، خاص طور پر سائنسی اور تکنیکی جدت طرازی میں نمایاں پیش رفت حاصل ہوئی ہے۔ گرین انرجی میں چین کی ترقی بھی متاثر کن ہے ۔انہوں نے چینی قیادت کی فیصلہ سازی کی طاقت کی تعریف کی۔ چین کے دو اجلاسوں پر عالمی توجہ مرکوز ہے۔ متعدد بین الاقوامی شخصیات نے کہا ہے...
فوٹو فائل وزیر اعلیٰ ہاؤس خیبر پختونخوا میں جدید سولر پینل مفت فراہمی اسکیم کا افتتاح کردیا گیا۔ اسکیم کے تحب صوبائی حکومت نے ایک لاکھ 30 ہزار گھروں کی مفت سولرائزیشن اسکیم متعارف کروادی، پہلے مرحلہ میں ساڑھے 32 ہزار مستحق گھرانوں کو سولر دیے جائیں گے۔ مفت سولر افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ صوبے میں بجلی کا بڑا ایشو ہے، ایک لاکھ سے زائد غریب خاندانوں کو مفت سولر فراہم کر رہے ہیں، پروگرام شفاف ہوگا، کوئی سفارش نہیں چلے گی۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ فیز ون کے بعد فیز ٹو کا آغاز کیا جائے گا، مقابلہ کارکردگی پر ہونا چاہیے، صوبے میں بجلی مسائل کی وجہ سے سولر...
اسلام آباد : ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کا کہنا ہے کہ پاکستان نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت شریف اللہ کو گرفتار کرکے امریکا کے حوالے کیا۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ دہشتگرد کمانڈر شریف اللہ کی گرفتاری پروزیر اعظم نے سماجی ویب سائٹ پر پیغام دیا، علاقائی امن و استحکام کیلئے امریکا کے ساتھ قریبی شراکت داری جاری رکھیں گے۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت شریف اللہ کو گرفتار اور امریکا کے حوالے کیا. شریف اللہ کو کس قانون کے تحت امریکا کے حوالے کیا یہ وزارت قانون بہتر بتا سکتی ہے. مجھے اس...
اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت افغان دہشتگرد کو گرفتار اور امریکا کے حوالے کیا، دفتر خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 6 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس)پاکستان نے واضح کیا ہے کہ وہ علاقائی امن و استحکام کے لیے امریکا کے ساتھ قریبی شراکت داری جاری رکھےگا۔ترجمان دفتر خارجہ نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں بتایا کہ پاکستان نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت شریف اللہ کو گرفتار اور امریکا کے حوالے کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا کہ دہشت گرد کمانڈر شریف اللہ کی گرفتاری پر وزیر اعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پیغام دیا تھا، ہم علاقائی امن و استحکام کے لیے امریکہ کے ساتھ قریبی شراکت داری جاری رکھیں...
ویب ڈیسک: زکوٰۃ کی کٹوتی کے لیے تمام بنک کل بروز پیر عوامی لین دین کے لیے بند رہیں گے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بنکوں کے تمام ملازمین 3 مارچ کو دفتر آئیں گے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے رمضان المبارک کے دوران تمام بینکوں،ترقیاتی مالیاتی اداروں اورمائیکرو فنانس بینکوں کے دفتری اوقات کار کا اعلان بھی کردیا گیا ہے۔ لاہور داتا دربار جانیوالوں کی مشکلات میں اضافہ، متعلقہ انتظامیہ خاموش سرکلر کے مطابق کل پیر سے جمعرات تک دفتری اوقات بغیر کسی وقفے کے صبح 9 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک ہوں گے جبکہ جمعہ کو یہ اوقات بغیر کسی...
مولانا حامد الحق حقانی : فوٹو فائل اکوڑہ خٹک دارالعلوم حقانیہ نوشہرہ میں خودکش دھماکے میں سربراہ جے یو آئی (س) مولانا حامد الحق حقانی سمیت 6 افراد شہید اور 18 زخمی ہوگئے ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا حامد الحق نے رابطہ عالم اسلامی کی کانفرنس میں خواتین کی تعلیم کے بارے میں دو ٹوک مؤقف اختیار کیا تھا، مولانا حامد الحق نے خواتین کو تعلیم حاصل کرنے سے روکنے کو بھی خلاف اسلام قرار دیا تھا، اس بیانیے پر مولانا حامد الحق کو دھمکیاں بھی دی گئی تھی۔ دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کی جامع مسجد میں خودکش دھماکا، مولانا حامد الحق سمیت 6 نمازی شہیدنوشہرہ کے دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کی جامع مسجد میں...
اکوڑہ خٹک میں دارالعلوم حقانیہ میں خود کش حملہ فتنہ الخوارج اور ان کے سر پرستوں کی مذموم کارروائی ہے جس میں خواتین کی تعلیم کے حق میں ٹھوس مؤقف رکھنے کی بنا پر مولانا حامد الحق حقانی کو نشانہ بنایا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں بم دھماکہ، مولانا حامد الحق سمیت متعدد افراد شہید سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق خود کش حملہ فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں نے کیا جس میں مولانا حامد الحق حقانی کو نشانہ بنایا گیا جنہوں نے گزشتہ ماہ رابطہ عالم اسلامی کے تحت ہونے والی کانفرنس میں خواتین کی تعلیم کے حوالے سے واضح اور دو ٹوک مؤقف اختیار کیا تھا۔ ذرائع نے بتایا کہ مولانا...

دارالعلوم اکوڑہ خٹک خودکش دھماکا؛ سکیورٹی ذرائع کے چشم کشا انکشافات،مولانا حامد الحق نے خواتین کو تعلیم حاصل کرنے سے روکنے کو بھی خلافِ اسلام قرار دیا تھا
دارالعلوم اکوڑہ خٹک خودکش دھماکا؛ سکیورٹی ذرائع کے چشم کشا انکشافات،مولانا حامد الحق نے خواتین کو تعلیم حاصل کرنے سے روکنے کو بھی خلافِ اسلام قرار دیا تھا WhatsAppFacebookTwitter 0 28 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز )مدرسہ جامعہ دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکے میں مولانا حامد الحق سمیت 4 افراد شہید ہو گئے جب کہ 20 افراد زخمی ہوئے جو مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔آئی جی پولیس اور دیگر افسران کے مطابق دھماکا خودکش تھا، جس میں حملہ آور دہشت گرد نے مولانا حامد الحق ہی کو نشانہ بنایا گیا ۔ سکیورٹی ذرائع نے خودکش دھماکے کے حوالے سے چشم کشا انکشافات کیے ہیں، جن میں بتایا گیا ہے کہ...
پشاور: مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا ہے کہ لاہور اور اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں جیت دراصل پی ٹی آئی اور عمران خان کے نظریے کی فتح ہے۔ اپنے بیان میں بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ انتخابات میں کامیابی کے بعد جعلی حکومت کی بنیادیں ہل چکی ہیں اور کانپیں ٹانگ رہی ہے، دونوں ہائی کورٹس کے نو منتخب صدور کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ جعلی حکومت کو بار انتخابات میں فارم 47 کے ذریعے دھاندلی کا موقع نہیں ملا، شاندار کامیابی نے ثابت کر دیا کہ اس ملک کے حقیقی لیڈر عمران خان ہیں۔ بیرسٹر ڈاکٹر سیف...
پشاور : وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے بھی طلبہ کو مفت لیپ ٹاپ دینے کا اعلان کردیا ہے۔ علی امین گنڈاپور نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم صوبے کے طلبہ کو مفت لیپ ٹاپ دیں گے، وزیراعلیٰ پنجاب خیبرپختونخوا کی طرح صوبے کے عوام کو صحت کارڈ بھی دیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنی پوری آبادی کو صحت کارڈ پلس دیا ، اب لائف انشورنس کی سہولت دے رہے ہیں،انہوں نے چیلنج کیا کہ پنجاب حکومت بھی اپنی پوری آبادی کو یہ سہولیات دے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے مشکل حالات کے باوجود اپنی آمدن میں 55 فیصد اضافہ کیا ہے۔ پنجاب بھی اپنی آمدن 12 فیصد سے 55 فیصد تک بڑھائے۔ انہوں نے مزید...
وزیراعلیٰ کے پی کے کا کہنا تھا کہ پنجاب کے جتنے فیصد طلبہ کو لیپ ٹاپ دیئے جا رہے ہیں ہم بھی اتنے فیصد طلبہ کو مفت لیپ ٹاپ دیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب، خیبر پختونخوا حکومت کے طرز پر اپنے شہریوں کو مفت صحت کارڈ دے، ہم نے اپنی پوری آبادی کو صحت کارڈ پلس دیا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے طلبہ کے لئے وزیراعلیٰ علی امین خان گنڈاپور کا اہم اقدام، وزیراعلیٰ نے صوبہ بھر کے طلبہ کو مفت لیپ ٹاپ دینے کا اعلان کر دیا۔ وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے کہا کہ پنجاب کے جتنے فیصد طلبہ کو لیپ ٹاپ دیئے جا رہے ہیں ہم بھی اتنے فیصد طلبہ کو...
خیبرپختونخوا حکومت نے عوام کو صحت کی سہولیات دہلیز پر فراہم کرنے کے لیے بڑا اقدام اٹھایا ہے اور صحت کارڈ اسکیم میں مفت او پی ڈی سروسز بھی شامل کردی گئی ہیں۔ وزیر اعلیٰ خیبرپختونِخوا علی امین گنڈاپور کی خصوصی ہدایت پر صحت کارڈ اسکیم میں مفت او پی ڈی سروسز شامل کی گئی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں خیبرپختونخوا حکومت کا صحت کارڈ اسکیم میں لائف انشورنس شامل کرنے کا فیصلہ وزیراعلیٰ ہاؤس میں صحت کارڈ کے تحت او پی ڈی سروسز کے اجرا کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، یہ اسکیم بطور پائلٹ پراجیکٹ ضلع مردان میں شروع کی جارہی ہے۔ اس مفت او پی ڈی سہولت سے ضلع مردان کے 50 ہزار مستحق خاندان مستفید ہوں گے، جبکہ...
مریم نواز : فوٹو فائل وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ کون ہے جس نے پاکستان میں فتنہ فساد کی سیاست کا آغاز کیا؟ انتہاپسندی اور بدتہذیبی کا کلچر کس نے متعارف کروایا؟ آج جس چیز کی سزا وہ بھگت رہے ہیں اس کے پیچھے بہت وجوہات ہیں، میری کارکردگی پر وہ بات نہیں کرسکتے۔ الیکٹرک بسوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ایک بھی پروجیکٹ وزیراعظم شہباز شریف سے نہیں مانگا، میں وزیراعلیٰ ہاؤس میں اپنا ذاتی کام نہیں کرتی، اپنی کرسی کو آج تک اپنے کاروبار کیلئے استعمال نہیں کیا۔ حالات نے ایسا پلٹا کھایا، وہ شخص مکافات عمل کا شکار ہوکر میرے پاس اڈیالا جیل میں بند ہے،...

ملک دشمن عناصر کی فوج اور عوام کے درمیان خلیج ڈالنے کی کوشش ہمیشہ ناکام رہی ہے اور رہے گی،آرمی چیف جنرل عاصم منیر
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہاہے کہ ملک دشمن عناصر کی فوج اور عوام کے درمیان خلیج ڈالنے کی کوشش ہمیشہ ناکام رہی ہے اور رہے گی،ہم کبھی بھی فتنہ الخوارج کو اپنی فرسودہ سوچ ملک پر مسلط نہیں کریں گے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے پاکستان بھر کی مختلف جامعات سے آئے طلبا سے ملاقات اور گفتگو کی، آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے طلبا سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستانی عوام بالخصوص نوجوان کا پاک فوج سے ایک انتہائی مضبوط رشتہ ہے،ملک دشمن عناصر کی فوج اور عوام کے درمیان خلیج ڈالنے کی کوشش ہمیشہ ناکام رہی ہے اور رہے گی،ہمیں اپنے مذہب، تہذیب اور...

وزیراعظم محمد شہباز شریف اور ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے اعلیٰ سطحی سٹریٹجک تعاون کونسل کے 7 ویں اجلاس کی مشترکہ صدارت کی، دفتر خارجہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف اور ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے جمعرات کو اسلام آباد میں اعلیٰ سطحی سٹریٹجک تعاون کونسل کے 7 ویں اجلاس کی مشترکہ صدارت کی۔(جاری ہے) دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس میں باہمی دلچسپی اور تعاون کے تمام شعبوں بشمول تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، ٹیکنالوجی، تعلیم، میڈیا، دفاع، صحت، سائنس اور ٹیکنالوجی پر تبادلہ خیال کیا گیا اور اہم فیصلوں پر اتفاق کیا گیا جس سے دونوں برادر ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون مزید اضافہ ہو گا۔
وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے ضرورت مندوں اور ناداروں کو 3 مرلے کا مفت پلاٹ دینے کا اعلان کردیا، پہلے مرحلے میں 22 اضلاع میں 33 اسکیموں میں 1892 پلاٹ دیے جائیں گے۔ نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب میں بے گھر افراد کو مفت پلاٹ دینے کے فیصلے پر عملدرآمد کا آغاز ہوگیا، پہلے مرحلے میں 22 اضلاع میں 33 اسکیموں میں ایک ہزار 892 پلاٹ دیے جائیں گے۔ راولپنڈی ڈویژن کے 4 اضلاع کی 5 اسکیموں میں 658 ، فیصل آباد ڈویژن کے 5 اضلاع کی 4 اسکیموں میں 288، لاہور ریجن کے 3 اضلاع کی 5 اسکیموں میں 518، بھکر ریجن کی 7 اسکیموں میں 131، ملتان ریجن کے 5 اضلاع کی 9 اسکیموں میں270 جبکہ...
پشاور کے علاقے یارحسین صوابی میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا جہاں درندہ صفت باپ نے چار بچوں کو ذبح کر کے خودکشی کر لی۔ ریسکیو ون نو ٹو کے مطابق یارحسین سڑہ چینہ کے علاقے میں گھر کے اندر باپ نے دو بیٹوں اور دو بیٹیوں کو ذبح کر کے بعد زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ مقامی ذرائع اور ریسکیو حکام کے مطابق خود کشی کرنے والے شوہر کی رات کو بیوی کے ساتھ لڑائی ہوئی تھی۔ ریسکیو ون ون ٹو ٹو نے کہا کہ لاشوں کو یارحسین ہسپتال منتقل کردیا گیا، مقتولین میں دو بھائی اور دو بہنیں شامل ہیں، ملزم کی بیوی میکے میں ناراض بیھٹی تھی۔ ریسکیو ون ون ٹوٹو نے بتایا کہ ناراض بیوی کو منانے کے لیے کافی جرگے...
سوشل میڈیا سینسیشن اور مزاحیہ انداز میں گلوگاری کے لیے مشہور چاہت فتح علی خان نے موسیقی کی دنیا میں تہلکہ خیز اقدام کا اعلان کردیا۔ ایک نجی چینل کے پروگرام میں شرکت کے دوران چاہت فتح علی خان نے اعلان کیا کہ میں بہت جلد لاہور میں اپنی میوزک اکیڈمی کھولوں گا، جہاں امیدوار گلوکاری اور اداکاری دونوں کی تربیت حاصل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اکیڈمی ان افراد کو منظم تربیت فراہم کرے گی جو انٹرٹینمنٹ کی دنیا میں اپنا کیریئر بنانا چاہتے ہیں۔ چاہت فتح علی خان نے پروگرام میں شریک میزبان اور حاضرین کے سوالوں کے دلچسپ جوابات دے کر سب کو محظوظ بھی کیا۔ مزاحیہ گلوگار نے شادی سے متعلق سوال کے...
بجلی کی 3 تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کیلئے اہم پیشرفت ہوئی ہے، ایڈوائزری سروسز کیلئے نجکاری کمیشن کا اے اینڈ ایم کنسورشیم سے معاہدہ طے پا گیا، کنسورشیم سے فیسکو، گیپکو اور آئیسکو کی نجکاری کیلئے خدمات حاصل ہونگی۔ نجکاری کمیشن کے مطابق فریقین کی جانب سے فنانشل ایڈوائزری سروسز ایگریمنٹ پر دستخط ہوگئے، تقریب میں نجکاری کمیشن اور اے اینڈ ایم کنسورشیم کے افسران نے شرکت کی۔ معاہدے کے تحت کنسورشیم ڈسکوز کی نجکاری آسان بنانے کیلئے مالیاتی خدمات فراہم کرے گا، کنسورشیم سے فیسکو،گیپکو اور آئیسکو کی نجکاری کیلئے خدمات حاصل ہونگی، جبکہ کنسورشیم ڈسکوز کی نجکاری کے عمل میں سرمایہ کاروں کو راغب کرے گا۔ اے اینڈ ایم کنسورشیم ڈسکوز کی ری اسٹرکچرنگ بارے معاونت کرے...
پنجاب حکومت نے گندم کے کاشت کاروں کے لیے 1 ہزار ٹریکٹرز مفت دینے کی منظوری دے دی۔لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 23 واں اجلاس ہوا، جس میں کئی بڑے منصوبوں کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں اسپیشل اکنامک زون انڈسٹریل اسٹیٹ اور اسمال انڈسٹریل اسٹیٹ کےلیے زیرو ٹائم ٹو اسٹارٹ پالیسی کی منظوری دی گئی۔دوران اجلاس وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں صنعت کاروں کو بزنس کے لیے ہر قسم کی آسانی دینا چاہتے ہیں، سرمایہ کار آئیں، انڈسٹری لگائیں، کام کریں، کارروائی بعد میں ہوگی۔انہوں نے مزید کہا کہ جتنی انڈسٹری لگاسکتے ہیں لگائیں، فوری طور پر این او سی ملے گا، انڈسٹری لگانے کےلیے مشکل پراسس کو آسان اور...
بجلی کی 3 تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کیلئے اہم پیشرفت، کنسورشیم سے معاہدہ ہوگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 11 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )بجلی کی 3 تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کیلئے اہم پیشرفت ہوئی ہے، ایڈوائزری سروسز کیلئے نجکاری کمیشن کا اے اینڈ ایم کنسورشیم سے معاہدہ طے پا گیا، کنسورشیم سے فیسکو، گیپکو اور آئیسکو کی نجکاری کیلئے خدمات حاصل ہونگی۔نجکاری کمیشن کے مطابق فریقین کی جانب سے فنانشل ایڈوائزری سروسز ایگریمنٹ پر دستخط ہوگئے، تقریب میں نجکاری کمیشن اور اے اینڈ ایم کنسورشیم کے افسران نے شرکت کی۔ معاہدے کے تحت کنسورشیم ڈسکوز کی نجکاری آسان بنانے کیلئے مالیاتی خدمات فراہم کرے گا، کنسورشیم سے فیسکو،گیپکو اور آئیسکو کی نجکاری کیلئے خدمات...
اسلا م آباد (صباح نیوز) دفتر خارجہ نے انکشاف کیا ہے کہ لیبیا میں پاکستانیوں سمیت65 تارکین وطن کو لے جانے والی ایک اور کشتی سمندر میں ڈوب گئی۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں سفارت خانے نے اطلاع دی ہے کہ تقریباً 65 مسافروں کو لے جانے والی ایک کشتی لیبیا کے شہر زاویہ کے شمال مغرب میں مارسا ڈیلا کی بندرگاہ کے قریب اُلٹ گئی ہے۔ دفتر خارجہ کے مطابق طرابلس میں پاکستانی سفارت خانے نے فوری طور پر ایک ٹیم زاویہ اسپتال روانہ کی ہے تاکہ مرنے والوں کی شناخت میں مقامی حکام کی مدد کی جا سکے‘ سفارتخانہ متاثرہ پاکستانیوں کی مزید تفصیلات حاصل کرنے...
لاہور: قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سہ ملکی سیریز کے اہم میچ میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقا کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی۔ کیویز نے 305 رنز کا ہدف 49ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ نیوزی لینڈ کی کامیابی میں کپتان کین ولیمسن نے شاندار 133 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔ ڈیون کانوے بدقسمتی سے 97 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے جب کہ گلین فلپس 28 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے جنوبی افریقا نے 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 304 رنز بنائے۔ ڈیبیو کرنے والے میتھیو بریٹزکے نے 150 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر ون ڈے کرکٹ...
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ لیبیا کے ساحل کے قریب کشتی حادثہ ہوا ہے، لیبیا میں پاکستانی سفارت خانے کے مطابق شمال مغربی شہر زاویہ کے قریب مارسادیلا بندرگاہ کے پاس کشتی ڈوبنے کا واقعہ ہوا ہے ۔ڈوبنے والی کشتی پر65مسافر سوار تھے،طرابلس میں پاکستانی سفارت خانے نے لاشوں کی شناخت کے لیے ٹیم زاویہ ہسپتال روانہ کر دی ہے، پاکستانی سفارت خانہ متاثرہ پاکستانی شہریوں کی تفصیلات حاصل کرنے کی بھی کوشش کر رہا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق صورتحال کی نگرانی کے لیے وزارت خارجہ کا کرائسز مینجمنٹ یونٹ فعال کر دیا گیا ،واقعے سے متعلق معلومات کے لیے مندرجہ ذیل نمبرز پر رابطہ کیا جا سکتاہے۔ Parep Tripoli 03052185882(WhatsApp) +218913870577(Cell) +218 91-6425435(WhatsApp)
کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے کہا ہے کہ سہ قومی کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوسرے میچ میں جنوبی افریقا کے خلاف کامیابی کے لیے بہت پر امید ہیں، پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف شکست کو بھول کر اگلے میچ میں فتح کے لیے میدان میں اتریں گے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کی نیشنل اسٹیڈیم میں مشقوں سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نسیم شاہ نے کہا کہ ہر میچ سے سیکھنے کو ملتا ہے، نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں جو ہوا برا ہوا تاہم اپنی خامیوں پر قابو پانے کی کوشش کریں گے، کھیل میں کارکردگی دکھانے پر ہی خامیاں سامنے آتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑی کا کام پرفارم...
سہ فریقی سیریز کے دوسرے میچ میں جنوبی افریقہ نے ڈیبیو کرنے والے میتھیو بریزکے کے شاندار 150 رنز کی بدولت نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 305 رنز کا ہدف دے دیا۔ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں نیوزی لینڈ کی بیٹنگ کی دعوت پر میتھیو بریزکے اور کپتان ٹیمبا باووما نے ٹیم کو 37 رنز کا آغاز فراہم کیا، جس کے باووما کی اننگز 20 کے انفرادی اسکور پر اختتام پذیر ہوئی۔ جیسن اسمتھ نے بریزکے کے ساتھ 93 رنز کی قیمتی شراکت قائم اور اس کے پہلے کے یہ شراکت کیویز کے زیادہ مشکلات کھڑی کرتی، اسمتھ 41 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوگئے۔ کیوی کپتان مچل سینٹنر نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ...
کراچی: سوشل میڈیا پر منفرد انداز میں گانے سے شہرت پانے والے گلوکار چاہت فتح علی خان ایک بار پھر متنازع گفتگو کے باعث خبروں میں آ گئے۔ حال ہی میں انہوں نے ایک نجی ٹی وی شو میں شرکت کی، جہاں ان کی شادی سے متعلق گفتگو اور میزبان کے ساتھ رویے پر انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ پروگرام کے دوران میزبان نے ان سے سوال کیا کہ وہ خود کو سنگل کہتے ہیں، تو کس لڑکی سے شادی کرنا چاہیں گے؟ جس پر چاہت فتح علی خان نے جواب دیا میں آپ جیسی لڑکی سے شادی کرنا چاہتا ہوں اور پچھلے ایک سال سے آپ کے پیچھے پڑا ہوں۔ اس جواب...
ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ چین پاکستان تعلقات کو نقصان پہنچانے کی ہر کوشش ناکام ہوگی۔ اسلام آباد میں ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری اس وقت چین کے سرکاری دورہ پر ہیں، جہاں انہوں نے چینی ہم مںصب شی جن پنگ سے ملاقات کی ہے جس میں دونوں ممالک کے درمیان رابطوں کو مزید مضبوط بنانے کے حوالے سے بات چیت ہوئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: صدر زرداری کی چینی صدر سے ملاقات، کن اہم معاملات پر گفتگو ہوئی؟ ترجمان دفتر خارجہ نے واضح کیا کہ صدر آصف علی زرداری اور صدر شی جن پنگ کے درمیان ملاقات میں پاک چین تعلقات، خطے اور...

عمران خان کو بنی گالہ، نتھیاگلی، وزیراعلی ہاس منتقل کرنیکی تجویز تھی، پیشرفت نہ ہوسکی: علی امین گنڈا پور کا انکشاف
عمران خان کو بنی گالہ، نتھیاگلی، وزیراعلی ہاس منتقل کرنیکی تجویز تھی، پیشرفت نہ ہوسکی: علی امین گنڈا پور کا انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 3 February, 2025 سب نیوز پشاور (سب نیوز )خیبرپختونخوا کے وزیراعلی علی امین گنڈاپور دعوی کیا ہے کہ عمران خان کو بنی گالہ، نتھیاگلی اور وزیراعلی ہاس منتقل کرنے کی تجویز تھی لیکن اس پر پیشرفت اب تک نہیں ہوسکی کیونکہ عمران خان چاہتے تھے ان کی منتقلی سے پہلے تمام کارکنوں کو رہا کیا جائے۔پشاور میں صحافیوں سے گفتگو میں علی امین گنڈاپور کا کہنا تھاکہ میں کام کیلیے نکلتا ہوں تو کشتیاں جلاکر نکلتا ہوں۔ 24 نومبر فائنل کال احتجاج سے متعلق گفتگو میں انہوں نے بتایاکہ اسٹیبلشمنٹ کا پیغام تھا کہ احتجاج نہ...
ایک بیان میں سردار شاہ نے کہا ہے کہ میں نے کوشش کی کہ تعلیم سے متعلق تمام قوانین پڑھوں، ڈھائی کروڑ بچے اسکولز سے باہر بیٹھے ہیں، محکمۂ تعلیم سندھ کا 92 فیصد بجٹ تنخواہوں وغیرہ میں جاتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے وزیرِ تعلیم سردار شاہ نے کہا ہے کہ شروع سے ریاست نے تعلیم کو ترجیح نہیں دی۔ اپنے ایک بیان میں سردار شاہ نے کہا ہے کہ میں نے کوشش کی کہ تعلیم سے متعلق تمام قوانین پڑھوں، ڈھائی کروڑ بچے اسکولز سے باہر بیٹھے ہیں۔ وزیرِ تعلیم سندھ نے کہا کہ آئین کہتا ہے کہ 16 سال تک کے بچوں کو مفت تعلیم دی جائے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ محکمۂ تعلیم سندھ کا...
وزیراعلی کی خصوصی ہدایات پر کرم کے لئے صوبائی حکومت کی ہیلی کاپٹر سروس کا سلسلہ جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق آج صوبائی حکومت کے ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر کی کل 10 پروازیں ہوئیں، ان پروازوں کے ذریعے 299 افراد کو ائیر ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ زمینی راستے کی بندش کے باعث کرم کے لوگوں کو آمد و رفت میں مشکلات، وزیراعلی کی خصوصی ہدایات پر کرم کے لئے صوبائی حکومت کی ہیلی کاپٹر سروس کا سلسلہ جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق آج صوبائی حکومت کے ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر کی کل 10 پروازیں ہوئیں، ان پروازوں کے ذریعے 299 افراد کو ائیر ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کی گئی۔ پہلی پرواز میں 31...
اسلام آباد:وزیر توانائی اویس لغاری نے انکشاف کیا ہے کہ پاور ڈویژن اور بجلی پیدا کرنے والی کمپنیوں کے ہر سرکاری ملازم کو 6 ہزار روپے کی مفت بجلی دی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت اس اسکیم کو ختم کرنے کے لیے قانونی مسائل حل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ وفاقی دارالحکومت میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اویس لغاری نے کہا کہ قانونی کیسز کی وجہ سے پاور ڈویژن اور بجلی کمپنیوں کو مفت بجلی کی فراہمی بند نہیں کی جا سکتی، تاہم حکومت نے اٹارنی جنرل آفس سے رابطہ کیا ہے تاکہ ان کیسز کو جلد از جلد نمٹایا جا سکے اور یہ سہولت ختم کی جا سکے۔ انہوں نے تجویز دی کہ...
کراچی(نیوز ڈیسک)سوشل میڈیا سیسیشن چاہت فتح علی خان کا کہنا ہے کہ میزبان و ماڈل متھیرا ان کی منتیں کرتی رہیں کہ وہ ان کے شو میں شرکت کریں کیونکہ ان کا شو چل نہیں رہا تھا۔ چاہت فتح علی خان کا کہنا تھا کہ شو کے دوران متھیرا نے بہت اچھے اور دلچسپ مذاق کیے اور شو ختم ہونے کے بعد تصاویر بنانے کی غرض سے متھیرا میرے پاس آئیں تو انہوں نے میری کمر میں ہاتھ ڈالا جس پر میں نے ان سے کہا کہ تصویر سامنے سے لیتے ہیں‘۔ چاہت فتح علی خان کے مطابق متھیرا نے ان سے کہا کہ گانا شوٹ کر کے دکھائیں جس پر انہوں نے اپنا گانا ’مجھے پیار دو‘ شوٹ کر...
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ملی یکجہتی کونسل سندھ کا اجلاس صوبائی صدر اسد اللہ بھٹو کی زیر صدارت ادارہ نورحق میں منعقد ہوا ، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ جمعہ 31جنوری کو صوبے بھر میں ائمہ وخطبا اجتماعات جمعہ میںحماس کے مجاہدین اور فلسطینیوں کی فتح ، مسئلہ کشمیر اور پاراچنار کےحالات کے حوالے سے تقاریر کریں گے اوربڑی مساجد کے باہر ملی یکجہتی کونسل کے تحت اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاج اوراہل غزہ سے اظہار یکجہتی بھی کیا جائے گا ،اجلاس میں شریک تمام جماعتوں نے جماعت اسلامی کے تحت 5فروری کو ہونے والی ’’کشمیر ریلی ‘‘ میں بھر پورشرکت کی یقین دہانی کرائی ۔اجلاس میں طے کیا گیا کہ ملی یکجہتی کونسل سندھ کے تحت کراچی تا کشمور ’’یوم یکجہتی...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے چند ماہ قبل ہونہار طلبا و طالبات کو لیپ ٹاپ دینے کا اعلان کیا تھا، جس کی اب تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس پروگرام کے تحت پنجاب حکومت ہونہار طلبا و طالبات میں 50 ہزار لیپ ٹاپ تقسیم کرےگی، اور سالانہ بنیادوں پر 2 ہزار لیپ ٹاپس تقسیم کیے جائیں گے۔ یہ بھی پڑھیں پرائم منسٹر یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم میں رواں برس اپلائی نہ کر سکنے والے طلبا کے لیے خوشخبری وزیراعلیٰ پنجاب لیپ ٹاپ اسکیم 2025 کے لیے طلبا و طالبات کو آن لائن اپلائی نہیں کرنا پڑےگا، بلکہ تعلیمی اداروں کی جانب سے طلبہ کا ڈیٹا مرتب کیا جائےگا۔ اسکولوں کی جانب سے مرتب کیا گیا ڈیٹا تصدیق کے...
لاہور(نیوز ڈیسک)وزیراعلی مریم نواز شریف کا خواب۔۔۔ہر بے گھر کے لئے اپنی چھت۔۔وزیراعلی مریم نواز شریف کی ہدایت پر 3اور 5مرلے کی ہاؤسنگ سکیموں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے بےگھر افراد کو مفت پلاٹ دینے کی سکیم کا بھی جائزہ لیا۔ تفصیلات کے مطابق عوام کو فری پلاٹ دینے کے لئے ٹی او آرز طے کرنے کے لئے 8رکنی کمیٹی قائم کردی گئی۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے فروری میں پنجاب میں 20ہزار گھروں کی تعمیر کا ٹارگٹ دے دیا۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نےپنجاب میں گھر بنانے کا ہدف پورا کرنے کا حکم دیدیا۔ اپنے بیان میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ سالانہ ایک لاکھ گھروں کی تعمیر کا ہدف ہر صورت پورا کیا جائے۔...
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے عوام کو مفت پلاٹ دینے کے حوالے سے ٹی او آرز طے کرنے کے لیے 8رکنی کمیٹی قائم کر دی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر 3 اور 5 مرلے کی ہاؤسنگ اسکیموں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا جس میں مریم نواز نے فروری کے دوران صوبے میں 20 ہزار گھروں کی تعمیر کا ہدف پورا کرنے کا حکم دیا۔ مریم نواز شریف نے کہا کہ سالانہ ایک لاکھ گھروں کی تعمیر کا ہدف ہر صورت پورا کیا جائے۔ پنجاب کے 22 اضلاع میں 35 ہاؤسنگ اسکیمیں اور 2807 پلاٹوں کی ڈویلپمنٹ کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے 7 اضلاع میں 9 ہاؤسنگ اسکیمیں اور 1119 پلاٹوں...
لاہور: بھارتی پنجاب کی حکومت دو سال سے تین کروڑ آبادی میں سے ’’نوّے فیصد ‘‘ کو مفت بجلی دے رہی ہے کہ وہ تین سو واٹ سے کم بجلی استعمال کرتے ہیں جو بغیر بل کے ملتے ہیں. اس سرکاری مدد سے لوگوں کو مہنگائی کا مقابلہ کرنے میں بہت مدد ملی، ان کا معیار زندگی بلند ہوا اور وہ حکومت کی بڑی تعریف کرتے ہیں. ریاست میں بجلی کا انتظام سرکاری کمپنی، پنجاب اسٹیٹ پاور کارپوریشن لمیٹڈ سنبھالتی ہے، پچھلے سال حکومت نے کمپنی کو 7233 کروڑ روپے سبسڈی دی تاکہ عوام مفت بجلی پا سکیں. سبسڈی ملنے سے کمپنی کو بھی 804.94 کروڑ روپے کا منافع ہوا. حکومت نے سرکاری اخراجات گھٹا کر اور اپنی...
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہاہے کہ ورلڈ بینک کے منصوبوں پر پیشرفت کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جائے گا۔ نائب صدر برائے جنوبی ایشیا مارٹن رائزرکی قیادت میں عالمی بینک کے وفد نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سے ملاقات کی،اس موقع پر متعلقہ حکام نے ورلڈ بینک کے اشتراک سے صوبے میں ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ ورلڈ بینک کے اشتراک سے صوبے میں 1.9 ارب ڈالر کے منصوبوں پر کام جاری ہے،وزیراعلیٰ نے کہا صوبائی حکومت ورلڈ بینک کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ معاشی ترقی کیلئے نجی شعبے کی سرمایہ کاری کی ہر ممکن حوصلہ افزائی کریں گے۔
اسلام آباد(صباح نیوز)ترجمان دفترخارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ مراکش میں پناہ گزینوں کی کشتی کے حادثے میں زندہ بچ جانے والے پاکستانیوں کو وطن واپس لایا جائے گا۔ترجمان دفتر خارجہشفقت علی خان نے بیان میں کہا کہ وزارت خارجہ مراکش کے قریب دخلا بندرگاہ میں حالیہ سمندری واقعے میں بچ جانے والے 22 پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لیے رابطہ کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ مراکش کے حکام کے ساتھ مکمل تحقیقات اور روابط کے بعد ان افراد کو گروپوں میں پاکستان واپس بھیج دیا جائے گا۔
فرانس (مانیٹرنگ ڈیسک) گستاخانہ خاکے شائع کرنے والے میگزین کے دفتر پر حملے کے الزما میں 6 پاکستانیوں کو قید کی سزائیں، پاکستانی ظہیر محمود نے میگزین چارلی ہیبڈوکے دفتر پر 2020ء میں حملہ کیا تھا جس میں 4 افراد شدید زخمی ہوگئے تھے، چارلی ہیبڈو میگیزین پر حملہ کرنے والے پاکستانیوں کو 30 سال تک کی سزائیں سنائی گئیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اس حملے کے الزام میں آج جن پاکستانیوں کو قید کی سزائیں سنائی گئیں ان میں سے مرکزی ملزم ظہیر محمود کو 30 سال قید کی سزا سنائی گئی۔ سزا مکمل ہونے کے بعد ظہیر محمود کو ملک بدر کردیا جائے گا اور فرانس میں داخلے پر تاحیات پابندی بھی ہوگی۔ 5 دیگر پاکستانیوں...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاور ڈویژن حکومت کے زیر ملکیت پاور سیکٹر اداروں کے ملازمین کو مفت بجلی دینے کے حق میں ہے اور اس کا دعویٰ ہے کہ طبی دیکھ بھال اور رہائش کی سہولیات کے علاوہ یہ بھی ان کی ملازمت کی شرائط و ضوابط کا حصہ ہے۔ سرکاری اور کارپوریٹ سیکٹر کے 2 لاکھ ملازمین کو سالانہ 44 کروڑ 15 لاکھ یونٹ بجلی بغیر کسی لاگت کے فراہم کی جاتی ہے۔ اس میں سے 30 کروڑ 82 لاکھ یونٹس موجودہ ملازمین کے لیے مختص کیے گئے ہیں جب کہ ریٹائرڈ ملازمین کو 13 کروڑ 32 لاکھ یونٹس ملتے ہیں۔ مستفید ہونے والوں میں سے تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) کے ایک لاکھ 49 ہزار ملازمین اپنے سروس پیکج کے حصے...
فرانسیسی دارالحکومت کی نابالغوں کے لیے خصوصی عدالت نے ظہیر محمود کے شریک مدعا علیہان کو 3 سے 12 سال قید کی سزا سنائی۔ اسلام ٹائمز۔ پیرس کی ایک عدالت نے گستاخانہ خاکے شائع کرنے والے میگزین چارلی ہیبڈو کے سابق دفتر کے باہر 2 افراد کو چاقو کے وار سے قتل کرنے کی کوشش کرنے والے ظہیر محمود سمیت 6 پاکستانیوں کو 3 سے 30 سال تک قید کی سزا سنا دی۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق 29 سالہ ظہیر محمود نے جب یہ حملہ کیا تو وہ لاعلم تھے کہ فرانسیسی میگزین کا دفتر اب اس عمارت میں نہیں ہے۔ درحقیقت چارلی ہیبڈو نے القاعدہ سے منسلک 2 نقاب پوش مسلح افراد کی جانب...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 24 جنوری 2025ء) پیرس کی ایک عدالت نے جمعرات کے روز ایک پاکستانی شخص کو سن 2020 میں شارلی ایبدو کے سابق دفاتر کے باہر چاقو سے حملہ کرنے کے جرم میں 30 برس قید کی سزا سنائی ہے۔ عدالت نے 29 سالہ ظہیر محمود کو ستمبر 2020 ء میں مذہبی انتہا پسندی کے تحت حملے میں قتل اور دہشت گردی کی کوشش کا مجرم پا یا، جس میں دو افراد زخمی ہوئے تھے۔ پیغمبر اسلام کے خاکے دکھانے والے فرانسیسی ٹیچر کا قتل: مقدمہ شروع ظہیر محمود کا خیال تھا کہ وہ پیرس میں طنزیہ میگزین شارلی ایبدو کے ملازمین پر حملہ کر رہے ہیں اور انہیں اس بات کا ادراک ہی...
پیرس کی عدالت نے چارلی ہیبڈو کے سابق دفتر کے قریب دو افراد پر قاتلانہ حملے میں ملوث پاکستانی شہری کو 30 سال قید کی سزا سنا دی۔ یہ واقعہ 2020 میں پیش آیا تھا جب مجرم ظہیر محمود نے فرانس میں چارلی ہیبڈو کے دفتر کے سامنے خنجر سے حملہ کیا، حالانکہ اخبار کا دفتر اس وقت وہاں منتقل ہو چکا تھا۔ 37 سالہ ظہیر محمود کو معلوم نہیں تھا کہ دفتر اب بھی اسی مقام پر موجود ہے۔ سزا مکمل ہونے کے بعد ظہیر محمود کو فرانس سے نکال کر اپنے وطن واپس بھیج دیا جائے گا اور اس پر فرانس میں دوبارہ داخلے کی تاحیات پابندی عائد کر دی جائے گی۔ یاد رہے کہ یہ حملہ 2015...
اسلام آباد (نمائندہ جسارت) ملک بھر کے عوام مہنگی بجلی اور اس کے بلوں میں بھاری ٹیکسز سے پریشان ہیں جبکہ حکومت کی جانب سے پبلک اور کارپوریٹ سیکٹر کے ملازمین کو اربوں روپے کی مفت بجلی دیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ قومی اسمبلی اجلاس کے د وران وقفہ سوالات میں وزارت توانائی نے پبلک اور کارپوریٹ سیکٹر کے ملازمین کو سالانہ اربوں روپے کی مفت بجلیدیے جانے کا انکشاف کیا ہے۔ دستاویز کے مطابق پبلک اور کارپوریٹ سیکٹر کے 2 لاکھ ملازمین کو 44 کروڑ 15 لاکھ یونٹ سالانہ مفت بجلی دی گئی۔ اسی طرح حاضر سروس ملازمین کو سالانہ 30 کروڑ 82 لاکھ یونٹ بجلی مفت دی گئی جبکہ ریٹائر ملازمین کو 13 کروڑ 32 لاکھ یونٹ...
پنجاب حکومت کی جانب سے ساڑھے 12 سے 50 ایکڑ رقبے پر گندم اُگانے والوں کو مفت لیزرلینڈ لیولرز اور ٹریکٹرز دینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ چھوٹے کسانوں کے بعد بڑے زمینداروں کی باری آگئی ہے جنہیں پنجاب حکومت نے مفت لیزرلینڈ لیولرز اور ٹریکٹرز دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ دستاویزات کے مطابق 34 ہزار سے زائد کسانوں نے درخواستیں محکمہ زراعت کو جمع کروا دیں ۔ 3 ارب 56 کروڑ 50 لاکھ کے فنڈز فراہم کرنے کی سمری ایوان وزیراعلیٰ کوارسال کی گئی ہے اور ساڑھے 12 سے 25 ایکڑ رقبے پر گندم اُگانے والوں کو 1 ہزار لینڈلیولرز مفت دیے جائیں گے۔ دستاویز کے مطابق 25 سے 50 ایکڑ پر گندم اگانے والوں کو ایک ہزار مفت ٹریکٹرز دیے...
اسلام آباد: ملک بھر کے عوام مہنگی بجلی اور اس کے بلوں میں بھاری ٹیکسز سے پریشان ہیں جب کہ حکومت کی جانب سے پبلک اور کارپوریٹ سیکٹر کے ملازمین کو اربوں روپے کی مفت بجلی دیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ قومی اسمبلی اجلاس کےد وران وقفہ سوالات میں وزارت توانائی نے پبلک اور کارپوریٹ سیکٹر کے ملازمین کو سالانہ اربوں روپے کی مفت بجلی دیے جانے کا انکشاف کیا ہے۔ دستاویز کے مطابق پبلک اور کارپوریٹ سیکٹر کے 2 لاکھ ملازمین کو 44 کروڑ 15 لاکھ یونٹ سالانہ مفت بجلی دی گئی۔ اسی طرح حاضر سروس ملازمین کو سالانہ 30 کروڑ 82 لاکھ یونٹ بجلی مفت دی گئی جب کہ ریٹائر ملازمین کو 13 کروڑ...
حیدرآباد(نمائندہ جسارت) جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان کے منتظم اعلی مولانا محمد افضل نے کہا ہے کہ مدارس عربیہ حکومت کی تعاون سے نہیں بلکہ عوام کی مالی امداد سے چل رہے ہیں، پھر حکومت کیوں مدارس سے خائف ہے ،دینی مدارس لاکھوں طلبہ کو مفت تعلیم دے رہے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مدرسہ عربیہ ریاض العلوم حیدرآباد میں فارغ التحصیل طلباء کے اعزاز میں منعقدہ تقریب ختم بخاری سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ حکومت امریکا کے اشاروں پر مدارس عربیہ پر دباؤ ڈال رہی ہے، یہ کوئی نئی بات نہیں ایسی سازشیں ماضی میں بھی ہوتی رہی ہیں، ہم مدارس کے خلاف اٹھنے والی ہر سازش کو ناکام بنائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا...
فیصل آباد (آن لائن) بانی پی ٹی آئی سابق وزیر اعظم عمران خان کی سابق بیوی معروف صحافی ریحام خان نے 190 ملین پانڈز کی واپسی کے فیصلے کو اہم پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان اور بشری بی بی کی سزائیں قانون کے مطابق ہیں اور نو مئی کے واقعات سے متعلق بھی مزید فیصلے جلد آئیں گے کیونکہ ملکی سالمیت پر حملے کو برداشت نہیں کیا جا سکتا، فیصل آباد پاکستان کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیلیکن حکومتی عدم توجہ کے باعث کئی صنعتیں بند ہو چکی ہیں، آن لائن کے مطا بق ان خیا لات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز فیصل آبا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے صنعتکاروں...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)تحریک انصاف کے رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ ملیرمیں قیمتی زمین مفت ملک ریاض خاندان کو دی گئی، برطانوی حکومت نے اس کیس میں کہا یہ رقم مشکوک ہے۔ ٹرانزیکشن کے بعد برطانوی حکومت نے یہ خاندان برطانیہ میں نہ رہے اورنا ان کی رقم چائیے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما سلمان اکرم راجہ اپنی پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ ملیرمیں قیمتی زمین مفت ملک ریاض خاندان کو دی گئی، برطانوی حکومت نے اس کیس میں کہا یہ رقم مشکوک ہے۔ ٹرانزیکشن کے بعد برطانوی حکومت نے کہا کہ یہ خاندان برطانیہ میں نہ رہے اورنا ان کی رقم چائیے۔ سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ القادر ٹرسٹ کے حوالے سے کہا...
اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر تحفظ خوراک و تحقیق رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ حکومت صنعت کی بحالی کے لیے بہت کام کر رہی ہے ، مسلم لیگ ن کی حکومت نے نئے پروگرام لانے کی کوشش کی،جب بھی حکومت ملی ہے ہم نے اکانومی کو مضبوط کیا ،بزنس مین کو ہم نے جتنی بھی سہولیات دے سکتے ہیں دی ہیں۔
ویب ڈیسک: : لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) میں ایک ہزار سے زائد صارفین کو غیر قانونی طور پر اربوں روپے کا ریفنڈ دیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں قومی خزانے کو 4ارب 70کروڑ روپے کا نقصان پہنچا۔ نیب نے اس اسکینڈل کی تحقیقات شروع کر رکھی ہیں اور اس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔نیب نے لیسکو کے ایس ڈی اوز، میٹر انسپکٹرز اور میٹر ریڈرز کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے، جس میں 70 سے 361 روپے تک فی یونٹ کے حساب سے غیر قانونی ریفنڈ دینے کی تفصیلات شامل ہیں۔ یہ تحقیقات 3سالوں کے دوران فراہم کردہ ریفنڈز کے ریکارڈ پر مبنی ہیں۔ لاہور؛ جنوبی چھاؤنی کے علاقے میں جواں سالہ لڑکی اغوا ذرائع...

مسکن راوی سیکم کا افتتاح : مستحق افراد کو 3مرلے کے مفت پلاٹ دینے کا اعلان ، سال میں ایک لاکھ خاندانوں کو گھردیں گے : مریم نواز
لاہور؍ فیروز والہ؍ بہاولپور؍ شیخوپورہ (نوائے وقت رپورٹ+نامہ نگار+نمائندہ خصوصی) بہاولپور ڈویژن کے 3011 طلبہ کیلئے 17کروڑ 32لاکھ روپے کے ہونہار سکالر شپ، وزیراعلیٰ مریم نواز نے خود جاکر چیک تقسیم کردیئے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور بغداد الجدید کیمپس میں بہاولپور ڈویژن کے طلبہ میں ہونہار سکالر شپ کے چیک تقسیم کئے۔ وزیراعلی مریم نوازشریف تقریب میں موجود طلبہ میں گھل مل گئیں۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے برٹش جونیئر چیمپئن شپ انڈر 13 جیتنے والے سکواش پلیئر سہیل عدنان کو ساتھ بٹھا لیا اور 50لاکھ روپے کا انعامی چیک بھی دیا۔ وزیراعلی مریم نوازشریف طلبہ کے درمیان بیٹھ گئیں اور بات چیت کی۔ تقریب میں شریک طلبہ نے جوش وخروش کا اظہار کیا اور...
اسپیکر قومی اسمبلی نے حکومت اور پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس طلب کرلیا۔اسپیکر ہاس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق حکومت اور پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس جمعرات کو صبح ساڑھے گیارہ بجے پارلیمنٹ میں ہوگا۔پی ٹی آئی اجلاس میں تحریری مطالبات حکومتی نمائندوں کے سامنے پیش کرے گی جبکہ پارلیمنٹ ہائوس کے کمیٹی روم پانچ میں اجلاس ان کیمرہ ہوگا۔اراکین کے اصرار پر حکومت اور اپوزیشن کی مذاکراتی کمیٹی کے اجلاس کی تاریخ تبدیل کردی گئی ہے جس کے بعد اجلاس اب پندرہ جنوری کے بجائے سولہ جنوری کودن ساڑھے گیارہ بجے ہوگا۔اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اراکین کے اصرار پر تاریخ تبدیل کی۔ذرائع کے مطابق حکومت اور اپوزیشن کا...
اسلام آباد ( نمائندہ جسارت)حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات میں پیشرفت ،بات چیت کے تیسرے دور کا آغاز اب بدھ کے بجائے جمعرات سے ہورہا ہے،اس حوالے سے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے دونوں مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس 16 جنوری کو طلب کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کی تاریخ اور وقت تبدیل ہوگیا، مذاکراتی کمیٹی کااجلاس اب بدھ کے بجائے جمعرات کو طلب کرلیا گیا۔مذاکراتی کمیٹی کے بعض اراکیحکومت پی ٹی آئی مذاکرات میں پیشرفت ،تیسرا اجلاس طلبن کی طرف سے بدھ کو عدم دستیابی سے آگاہ کیا گیاجس کے بعد اجلاس اب بدھ کے بجائے جمعرات کو ساڑھے 11 بجے کانسٹیٹیوشن روم پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوگا۔ یہ حکومت اور اپوزیشن...
اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی نے حکومت اور پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس طلب کرلیا۔ اسپیکر ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق حکومت اور پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس بدھ کی دوپہر ایک بجے پارلیمنٹ میں ہوگا۔ پی ٹی آئی اجلاس میں تحریری مطالبات حکومتی نمائندوں کے سامنے پیش کرے گی جبکہ پارلیمنٹ ہاؤس کے کمیٹی روم پانچ میں اجلاس ان کیمرہ ہوگا۔ ذرائع کے مطابق حکومت اور اپوزیشن کا مذاکراتی عمل سے متعلق رابطہ ہوا اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے اسپیکر اسمبلی سے فونک رابطہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اسد قیصر اور اسپیکر کے درمیان مذاکرتی عمل پر مشاورت ہوئی، اسد قیصر اور اسپیکر قومی اسمبلی نے مذاکراتی نشست کے لئے...
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے مستحق اور نادار افراد کو تین مرلے کا مفت پلاٹ دینے کے لئے اسکیم لانے کا اعلان کردیا ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی کالا شاہ کاکو آمد ہوئی. انہوں نے زہرہ ہومز / مسکن راوی کا افتتاح کر دیا۔انہوں نے زہرہ ہومز/ مسکن راوی کا دورہ کیا اور تفصیلی معائنہ کیا۔مریم نواز نے 100 خاندانوں کو گھروں کے الاٹمنٹ لیٹرز اور چابیاں دیں۔وزیر اعلیٰ مریم نواز نے زہرہ ہومز/ مسکن راوی کے معیار اور سہولتوں پر اظہار اطمینان کیا۔ مریم نواز شریف کو زہرہ ہومز / مسکن راوی سے متعلق بریفنگ دی گئی۔بریفنگ میں کہا گیا کہ کالا خطائی روڈ، لاہور پر موضع نہرہ پور میں ابتدائی طور پر 100 مکانات...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے کے بے گھر اور مستحق خاندانوں کو مفت پلاٹ دینے کی اسکیم کا اعلان کردیا ہے۔ کالا شاہ کاکو میں مسکن راوی ہاؤسنگ اسکیم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف کی سیاست عوام کی خدمت کے لیے ہے، ملکی ترقی کے ہر منصوبے پر نواز شریف کی مہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہاوسنگ اسکیم کم آمدنی والے افراد کے لیے ہے، ڈھائی ماہ کی مدت میں 100 گھر بن کر تیار ہوگئے ہیں، پنجاب بھر میں ہزاروں گھر اس وقت زیر تعمیر ہیں، حکومت عوامی فلاح کے منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کے لیے کوشاں ہے،ایک سال کے دوران ایک...

تعلیم ہر فرد کا بنیادی حق ہے، اساتذہ کی تربیت ، مفت تعلیم ، سفری وآن لائن سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا کر بچیوں میں تعلیم کی شرح کو بہتر بنایا جاسکتا ہے، خالد مقبول صدیقی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2025ء) وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ تعلیم ہر فرد کا بنیادی حق ہے، اساتذہ کی تربیت ، مفت تعلیم و سفری سہولیات اور آن لائن تعلیم کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا کر بچیوں میں تعلیم کی شرح کو بہتر بنایا جاسکتا ہے۔ ہفتہ کو کنونشن سنٹر میں ’’مسلم معاشروں میں لڑکیوں کی تعلیم :چیلنجز اور مواقع ‘‘ کے موضوع پر دو روزہ عالمی کانفرنس کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ بدقسمتی سے مسلم معاشرے میں لڑکیوں کی اکثریت تعلیم کے حق سے محروم رہ جاتی ہے اس کی بڑی وجہ کلچر...
گوادر: رکن بلوچستان اسمبلی مولانا ہدایت الرحمٰن نے سیٹلمنٹ آفس گوادر کو تالا لگا کر دفتر کے باہر دھرنا دے دیا۔ رکن بلوچستان اسمبلی مولانا ہدایت الرحمٰن کا کہنا تھا کہ جو دفتر لوگوں کو ریلیف نہ دے سکے اس کا بند ہونا بہتر ہے۔ مولانا ہدایت الرحمٰن نے الزام عائد کیا کہ کہا کہ سیٹلمنٹ آفس لوگوں کی اراضی کو لینڈ مافیا کے نام کرنے میں ملوث ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گوادر کے لوگوں کی اراضی کو بندربانٹ نہیں ہونے دیا جائے گا۔
گوادر ( نمائندہ جسارت)رکن بلوچستان اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن نے گوادر میں سیٹلمنٹ آفس کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری اراضیوں کی بندر بانٹ کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی۔ اگر محکمہ سیٹلمنٹ کو لینڈ مافیا کے زریعے غریبوں، یتیموں، بیواو¿ں ،بے سہاروں کی زمینیں ہتھیانے کا عمل بند نہیں کیا گیا تو آئندہ 24 گھنٹے کے اندر دفتر سیٹلمنٹ گوادر کو احتجاجاً تالے لگا دونگا۔کسی بھی سرکاری ادارے کو عوام کے حقوق پر ڈاکہ زنی نہیں کرنے دیں گے ۔تفصیلات کے مطابق ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمان نے سیٹلمنٹ آفس گوادر کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گوادر کی سرکاری اراضی پر تحصیلدار سیٹلمنٹ کی ایماءپر لینڈ مافیا کے...