پنجاب حکومت کی جانب سے ساڑھے 12 سے 50 ایکڑ رقبے پر گندم اُگانے والوں کو مفت لیزرلینڈ لیولرز اور ٹریکٹرز دینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
چھوٹے کسانوں کے بعد بڑے زمینداروں کی باری آگئی ہے جنہیں پنجاب حکومت نے مفت لیزرلینڈ لیولرز اور ٹریکٹرز دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
دستاویزات کے مطابق 34 ہزار سے زائد کسانوں نے درخواستیں محکمہ زراعت کو جمع کروا دیں ۔
3 ارب 56 کروڑ 50 لاکھ کے فنڈز فراہم کرنے کی سمری ایوان وزیراعلیٰ کوارسال کی گئی ہے اور ساڑھے 12 سے 25 ایکڑ رقبے پر گندم اُگانے والوں کو 1 ہزار لینڈلیولرز مفت دیے جائیں گے۔
دستاویز کے مطابق 25 سے 50 ایکڑ پر گندم اگانے والوں کو ایک ہزار مفت ٹریکٹرز دیے جائیں گے۔
پنجاب میں 1 کروڑ 65 لاکھ ایکڑ پر 2 کروڑ 11 لاکھ 7 ہزار ٹن گندم کی پیداوار کا ٹارگٹ ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

10 لاکھ سے 3 کروڑ تک بلا سود قرض، پنجاب میں منفرد کاروبار فنانس اسکیم کا اجرا

لاہور(نیوز ڈیسک)پنجاب میں اپنی نوعیت کی پہلی اور سب سے بڑی ’کاروبار فنانس اسکیم‘ کا اجرا کر دیا گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ آسان کاروبار پروگرام کے ذریعے معیشت میں بہتری اور بر آمدات میں اضافہ ممکن ہوسکے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب آسان کاروبار اسکیم کے لیے 84 ارب روپے سے زائد مختص کیے گئے ہیں، آسان کاروبار کارڈ اسکیم کے لیے 48 ارب روپے سے زائد رکھے گئے ہیں، آسان کاروبار فنانس اسکیم کے تحت 36 ارب روپےسے زائد بلا سود قرض فراہم کیا جائے گا۔

آسان کاروبار فنانس اسکیم میں 10 لاکھ سے لے کر 3 کروڑ روپے کے بلا سود قرضے دیے جائیں گے، اور قرض 5 سال کی آسان اقساط میں واپس کرنا ہوگا۔

آسان کاوربار فنانس اسکیم کے لیے گھر بیٹھے آن لائن درخواست اور تفصیلات کے لیے ویب پورٹل پر اپلائی کیا جا سکتا ہے، آسان کاروبارفنانس کے لیے akf.punjab.gov.pk پر اپلائی کیا جاسکتا ہے۔

آسان کاروبار کارڈ اسکیم میں اسٹارٹ اپس اور چھوٹے کاروبار کے لے 10 لاکھ روپے تک کے بلاسود قرض دیے جائیں گے، آسان کاروبار کارڈ کے تحت قرض 3 سال میں آسان اقساط میں ادا کیا جا سکے گا۔

پنجاب کے رہائشی مرد و خواتین، ٹرانسجینڈر اور اسپیشل افراد آسان کاروبار کارڈ کے لیے اپلائی کر سکتے ہیں، آسان کاروبار کارڈ کے لیے خام مال کی خریداری پر وینڈر کو ادائیگی کی جاسکے گی، آسان کاروبار کارڈ کے ذریعے سرکاری فیس، ٹیکس اور یوٹیلیٹی بل کی ادائیگی ممکن ہوگی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ آسان کاروبار کارڈ کے ذریعے25فیصد تک کیش بھی نکلوایا جا سکتا ہے، نوجوانوں کو خود روزگار کی طرف گامزن کرنا چاہتے ہیں، تعلیم کے بعد روزگار کے مواقع فراہم کرنا بھی حکومت کی ذمہ داری ہے، پنجاب کا ہر نوجوان معیشت کی بہتری میں آسان کاروبار اسکیم کے ذریعے بھرپور کردار ادا کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ آسان کاروبار پروگرام کے ذریعے معیشت میں بہتری اور برآمدات میں اضافہ ممکن ہوگا، 25 سے 55 سال تک پنجاب کے رہائشی مرد و خواتین، ٹرانسجینڈر اور اسپیشل افراد قرض کے لیے درخواست دینے کے اہل ہیں۔

تاہم قرض لینے کے لیے ایکٹیو فائلر ہونا ضروری اور کسی بھی مالیاتی ادارے کا ڈیفالٹر نہ ہونا اہلیت ہے۔
مزیدپڑھیں:آسان کاروبار اسکیم : آپ اہل ہیں یا نہیں ؟ اہلیت چیک کرنے کا طریقہ کار سامنے آگیا

متعلقہ مضامین

  •   ملک میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 13کروڑ 26 لاکھ سے تجاوز کر گئی
  • رجسٹرڈ ووٹرز کے لحاظ سے ملک کا کون سا شہر سر فہرست؟
  • ملک میں کل ووٹرز کی تعداد کتنی؟ الیکشن کمیشن نے تفصیلات جاری کردیں
  • ملک میں کُل ووٹرز کتنے؟ الیکشن کمیشن نے تفصیلات جاری کر دیں
  • ملک ریاض نے بحریہ ٹاؤن کراچی سے کتنے کھرب روپے کمائے؟ دنگ کردینے والی تفصیلات سامنے آگئیں
  • مریم نواز کی کاروبار فنانس سکیم، قرض کی درخواست دینے والوں کو ہزاروں روپے فیس ادا کرنا ہو گی
  • بغیر لائسنس گاڑی چلانے والوں کے خلاف کریک ڈائون, 1 لاکھ 500 سے زائد چالان ٹکٹ جاری
  • 10 لاکھ سے 3 کروڑ تک بلا سود قرض، پنجاب میں منفرد کاروبار فنانس اسکیم کا اجرا
  • پاسکو کا ممکنہ خاتمہ: کیا یہ کسانوں کے لیے ایک بری خبر ہے؟