رکن بلوچستان اسمبلی نے گوادر میں سرکاری دفتر کو زبردستی تالا لگاکر بند کردیا
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
گوادر:
رکن بلوچستان اسمبلی مولانا ہدایت الرحمٰن نے سیٹلمنٹ آفس گوادر کو تالا لگا کر دفتر کے باہر دھرنا دے دیا۔
رکن بلوچستان اسمبلی مولانا ہدایت الرحمٰن کا کہنا تھا کہ جو دفتر لوگوں کو ریلیف نہ دے سکے اس کا بند ہونا بہتر ہے۔
مولانا ہدایت الرحمٰن نے الزام عائد کیا کہ کہا کہ سیٹلمنٹ آفس لوگوں کی اراضی کو لینڈ مافیا کے نام کرنے میں ملوث ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ گوادر کے لوگوں کی اراضی کو بندربانٹ نہیں ہونے دیا جائے گا۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ 20 جنوری سے آپریشنل کرنے کا اعلان
سول ایوی ایشن اتھارٹی ( سی اے اے) نے نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کو 20 جنوری سے آپریشنل کرنے کا اعلان کردیا۔
ذرائع سی اے اے نے نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کو آپریشنل کرنے کے حوالے سے نوٹم جاری کردیا۔ نوٹم کے مطابق نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ 20 جنوری سے پروازوں کے لیے آپریشنل ہوگا۔
سی اے اے نے نوٹم جاری کرکے تمام ائیرلائنز کو آگاہ کردیا۔ نیو گوادر انٹرنیشنل ایرپورٹ کے حوالے سے یہ باضابطہ طور پہلا تحریری نوٹم ہے۔ ابتدائی طور پر قومی ائیرلائن پی آئی اے کی پروازیں چلا کر نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کو آپریشنل کیا جائے گا۔ ملکی اور غیر ملکی ائیرلائنز نے بھی نیو گوادر انٹرنیشنل ایرپورٹ پر پروازیں چلانے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔