عمران خان کو بنی گالہ، نتھیاگلی، وزیراعلی ہاس منتقل کرنیکی تجویز تھی، پیشرفت نہ ہوسکی: علی امین گنڈا پور کا انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 3 February, 2025 سب نیوز

پشاور (سب نیوز )خیبرپختونخوا کے وزیراعلی علی امین گنڈاپور دعوی کیا ہے کہ عمران خان کو بنی گالہ، نتھیاگلی اور وزیراعلی ہاس منتقل کرنے کی تجویز تھی لیکن اس پر پیشرفت اب تک نہیں ہوسکی کیونکہ عمران خان چاہتے تھے ان کی منتقلی سے پہلے تمام کارکنوں کو رہا کیا جائے۔پشاور میں صحافیوں سے گفتگو میں علی امین گنڈاپور کا کہنا تھاکہ میں کام کیلیے نکلتا ہوں تو کشتیاں جلاکر نکلتا ہوں۔

24 نومبر فائنل کال احتجاج سے متعلق گفتگو میں انہوں نے بتایاکہ اسٹیبلشمنٹ کا پیغام تھا کہ احتجاج نہ کریں، اس سے لڑائی ہوگی، نقصان ہوگا، سنگجانی جانے پر بیرسٹرگوہر اور بیرسٹرسیف کی اسٹیبلشمنٹ سے بات ہوئی تھی، انہوں نے بانی پی ٹی آئی سے براہ راست رابطہ کیا ہوا تھا، میں نے اپنا موبائل فون بند کیا ہوا تھا۔ان کا کہنا تھاکہ ان کی اور بانی پی ٹی آئی کی طرف سے یہ بات آئی، میں نے کہا ایسی کوئی بات ہے توبانی پی ٹی آئی خود اعلان کریں، میں نہیں کرسکتا، بانی پی آئی نے ہمیں خود کہاتھا کہ جب تک میں نہ کہوں، ڈی چوک ہی جانا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سنگجانی میں بیٹھنے سے انکاری بشری بی بی کے کہنے پر نہیں تھے، میں نے کہا بانی پی ٹی آئی سنگجانی میں بیٹھنیکا اعلان خود کردیں، بانی پی ٹی آئی نے نہیں کہا تو ہمارا تو ہدف ڈی چوک تھا وہیں جانا تھا۔وزیراعلی نے دعوی کیا کہ ڈی چوک کے قریب پہنچا تو وہاں ہمارے 3 ورکرز کی لاشیں تھی،12 زخمی تھے، ان کو ہم نے نکالا اور میں وہاں رک گیا، میں ایک لاکھ سے زائد لوگوں کو وہاں نہیں لے جانا چاہتا تھا جہاں گولیاں چل رہی ہوں، میں ان کو گولیوں کی زد میں کیسے لیکرجاتا؟ وہ میری ذمیداری تھے۔

رابطوں کے حوالے سے علی امین کا کہنا تھاکہ 4 اکتوبر کے بعد پہلی دفعہ باضابطہ رابطے شروع ہوئے، میرے عہدے کی وجہ سے رابطے ہوتے رہتے ہیں، میں خود بھی اپنا مدعا پیش کرتاہوں کیونکہ لیڈرجیل میں ہے۔انہوں نے کہا کہ تجویزتھی کہ اگر ہم بیٹھ کربات کریں تو اس کیلیے کھلا ماحول چاہیے، ظاہر ہے بانی پی ٹی آئی کیساتھ بیٹھ کر ہی معاملات حل ہونے ہیں تو میں نیکہا کہ بانی کے ساتھ بیٹھ کر بات کریں تو یہ بہتر ہوگا، بانی کو بنی گالہ، نتھیاگلی، وزیراعلی ہاس منتقل کرنے کی تجویز تھی، یہ تجویز تھی لیکن اس پر پیشرفت اب تک نہیں ہوسکی کیونکہ عمران خان چاہتے تھے کہ ان کی منتقلی سے پہلے تمام کارکنوں کو رہا کیا جائے۔

وزیراعلی کا کہنا تھاکہ آمنیسامنے بیٹھ کر بات کرنیکیلیے میں نے یہ تجویز دی، ایسا نہیں ہیکہ بانی پی ٹی آئی خود وہاں جاناچاہتیہیں، بانی نے انکار کیا کہ جو بات کرنی ادھر کرلیں۔خیال رہے کہ 26 نومبر کو سکیورٹی فورسز نے اسلام آباد مظاہرین سے خالی کرالیا، آپریشن شروع ہوتے ہی وزیراعلی کے پی علی امین گنڈا پور اور بشری بی بی موقع سے فرار ہوگئیں تھیں اور کارکن بھی بھاگ نکلے تھے۔ پولیس نے سیکڑوں مظاہرین کو گرفتار کیا تھا۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: وزیراعلی ہاس منتقل کو بنی گالہ تجویز تھی علی امین

پڑھیں:

اسٹیبلشمنٹ اور پی ٹی آئی  میں مفاہمت اورمعاہدے کیلئے ’’نان پیپرز‘‘دستاویزات اور تجاویزکاتبادلہ ہوچکا،گنڈاپورکادعویٰ

اسلام آباد(ممتازنیوز)خیبرپختونخواکے وزیراعلیٰ علی امین گنداپورنے انکشاف کیاہے کہ اسٹیبلشمنٹ اور تحریک انصاف کے درمیان مفاہمت اورمعاہدے کیلئے ’’نان پیپرز‘‘دستاویزات اور تجاویزکاتبادلہ ہوچکاہے،یہ تجویزبھی موجود ہےکہ عمران خان کو اڈیالہ جیل سے بانی گالہ یانتھیاگلی منتقل کردیاجائے،اب چیزیں بلیک اینڈوائٹ میں لے آیاہوں، اگران باتوں سے دوسرافریق پیچھے ہٹااور زبان سے پھرا تو ہم سمجھیں گے کہ انہیں پاکستان کی فکرنہیں ہے،اس وقت مضبوط معیشت اورسیاسی استحکام کی ضرورت ہے اور عمران خان بھی ملک میں استحکام چاہتے ہیں،آرمی چیف کو لکھے گئے خط کاجواب آناچاہئے۔
نجی ٹی وی کوانٹرویومیں علی امین گنڈاپورنے کہاکہ    بانی پی ٹی آئی کا آرمی چیف کوخط اچھی بات ہے، دیکھتے ہیں آرمی چیف کی طرف سے کیاجواب آتاہے۔
انہوں نے کہاکہ ہمارے 4اکتوبرکے بعدباضابطے رابطے شروع ہوئے،مجھ سمیت دیگرلوگ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے کام کررہے ہیں،  26نومبرسے پہلے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے80فیصدمعاملات طے ہوچکے تھے ، 26نومبرکے بعد بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے 99فیصدتک پہنچ گیاتھا   تجویزدی کہ بانی پی ٹی آئی کونتھیاگلی،گورنرہاؤس،وزیراعلیٰ ہاوس یابنی گالہ منتقل کرنے دیاجائے،یہ تجویزاس لیے دی تا کہ بانی کو کہیں منتقل کرکے بیک چینل بات چیت چلتی رہے، بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے اب بھی بات چیت ہورہی ہے،   بانی پی ٹی آئی چاہتے تھے کہ ان کی منتقلی سے پہلے کارکنوں کورہاکردیاجائے  ،اب میں چیزیں بلیک اینڈوائٹ پر لے آیاہوں اگلے لاجواب ہیں،معاملات طے کرنے کےلیے بانی پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ سے ملوں گا ،اب اگلے پیچھے ہٹیں گے تو اس کامطلب ہے زبان سے پیچھے ہٹیں گے،ایسانہیں کہ بانی پی ٹی آئی خود کہیں منتقل ہوناچاہتے تھے۔ بانی پی ٹی آئی نے چاراکتوبرکو مجھے دھرنادینے کانہیں کہاتھا     میں نے کہاتھابانی کو ہی سنگجانی جانے کااعلان کرناچاہئے  ،سنگ جانی کے لیے بیرسٹرگوہراور بیرسٹرسیف کی اسٹیبلشمنٹ سے بات ہوئی  بانی پی ٹی آئی کی اجازت کے بغیروہاں سے کوئی بات نہیں کرتا۔ انہوں نے کہاکہ   شہباز شریف 47کے وزیراعظم ہیں،میں فارم45والاوزیراعلیٰ ہوں۔
انہوں نے کہاکہ 26 نومبرکو بشریٰ بی بی کو چھوڑکرنہیںبھاگا، بشریٰ بی بی کہہ دیں کہ مجھے اکیلاچھوڑاتھاتو پھراگلاموقف دوں گا،
ایک سوال پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہاکہ افغانستان سے بات چیت کے لیے اسی ماہ وفدبھیجیں گے، معاملات وفاقی حکومت کے ساتھ مل کر طے ہوں گے،تمام معاملات وفاقی حکومت اورادروں کی مرضی سے آگے بڑھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آرمی چیف نے کہاکہ امن وامان پر وفاقی حکومت کے ساتھ بیٹھیں، آرمی چیف سے ملاقات میں تمام سیاسی جماعتیں موجود تھیں،  عوام کے تعاون کے بغیر دہشت گردی سے نہیں لڑ سکتیں، آرمی چیف سے ملاقات میں کہاکہ سب کوآن بورڈ ہوناہوگا،سیاسی استحکام کے لیے کام کررہاہوں ۔
انہوں نے کہاکہ نگران حکومت میں گندم خریداری کے معاملے کی ہم نے تحقیقات شروع کیں،مجھے پارٹی کی صوبائی صدارت سے ہٹایاگیاتو اعتراض نہیں۔

متعلقہ مضامین

  • علی امین گنڈا پور فارم 47 سے بھی آگے کی چیز ہیں، ترجمان جے یو آئی
  • علی امین گنڈا پور ویلنٹائن ڈے کس طرح منائیں گے، طریقہ بتادیا
  • مذاکرات کے دوران عمران خان کو کن مقامات پر منتقل کرنی کی آفر ہوئی، علی امین گنڈاپور کا بڑا انکشاف
  • اسٹیبلشمنٹ اور پی ٹی آئی  میں مفاہمت اورمعاہدے کیلئے ’’نان پیپرز‘‘دستاویزات اور تجاویزکاتبادلہ ہوچکا،گنڈاپورکادعویٰ
  • آرمی چیف کی یقین دہانی پر این ایف سی ایوارڈ کے حوالے سے سپریم کورٹ نہیں جارہے، وزیراعلیٰ گنڈا پور
  • آرمی چیف کی یقین دہانی پر این ایف سی ایوارڈ کے حوالے سے سپریم کورٹ نہیں جارہے، وزیراعلی گنڈا پور
  • عمران خان نے آرمی چیف سے پالیسیز پر نظر ثانی کی درخواست کردی
  •  مذاکرات کا مقصد حکومت کوایکسپوزکرنا تھا، ہتھکنڈے ناکام ہو چکے ،جنیداکبر
  • عون چوہدری سے ملاقات عاطف خان کے گلے پڑ گئی، علی امین گنڈاپور کے طعنے