وزیراعلیٰ پنجاب کا صوبے کے بے گھر اور مستحق خاندانوں کو مفت پلاٹ دینے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے کے بے گھر اور مستحق خاندانوں کو مفت پلاٹ دینے کی اسکیم کا اعلان کردیا ہے۔
کالا شاہ کاکو میں مسکن راوی ہاؤسنگ اسکیم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف کی سیاست عوام کی خدمت کے لیے ہے، ملکی ترقی کے ہر منصوبے پر نواز شریف کی مہر ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ ہاوسنگ اسکیم کم آمدنی والے افراد کے لیے ہے، ڈھائی ماہ کی مدت میں 100 گھر بن کر تیار ہوگئے ہیں، پنجاب بھر میں ہزاروں گھر اس وقت زیر تعمیر ہیں، حکومت عوامی فلاح کے منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کے لیے کوشاں ہے،ایک سال کے دوران ایک لاکھ گھر تعمیر کریں گے، 5 سال میں 5 لاکھ خاندانوں کو گھر تعمیر کرکے دیں گے،
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ایسے لوگوں کی ایک بڑی تعداد ہے جن کے پاس اپنا گھر اور اپنی چھت نہیں اور نہ ہی ان کے پاس زمین کا ایسا ٹکڑا ہے جس پر وہ اپنا گھر تعمیر کرسکیں، کی سہولت نہیں، جلد ایسے مستحق افراد کے لیے اسکیم کا اعلان کیا جائے گا جس کے تحت ان افراد کو بالکل مفت پلاٹ دیے جائیں گے جس پر وہ اپنے گھر تعمیر کرسکیں گے۔
انہوں نے کہا کہ شہری علاقوں کے قریب آبادی والے علاقوں میں جگہوں کی نشاندہی کریں، حکومت مستحق افراد کو ان علاقوں میں 3 مرلے کے پلاٹ بالکل مفت فراہم کرے گی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کے عوام نواز شریف کے ہر مںصوبے پر اعتماد کرتے ہیں اور بڑھ چڑھ کر ہر اسکیم میں درخواستیں جمع کراتے ہیں کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ نواز شریف جو اسکیم لانچ کریں گے وہ مکمل ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے ہر خواب کو پورا کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر میں 400 سڑکیں زیرتعمیر ہیں، لوگوں کی سہولت کے لیے 25 الیکٹرک بسیں کراچی پہنچ چکی ہیں، 500 بسوں کا پہلے ہی آرڈر کرچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی میں کمی ہوئی ہے، روٹی کی قیمت 25 سے 13 روپے ہوگئی ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ نواز شریف گھر تعمیر کے لیے
پڑھیں:
وزیراعلی مریم نواز شریف کی ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوآن سے ملاقات
وزیراعلی مریم نواز شریف کی ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوآن سے ملاقات خاتون اول محترمہ امینے ایردوآن بھی اس موقع پر موجود تھیں صدر ایردوآن نے وزیر اعلی مریم نواز کا خیر مقدم کرتے ہوئے ڈپلومیسی فورم کانفرنس میں شرکت پر شکریہ ادا کیا صدر ایردوآن نے سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی صحت کے بارے میں دریافت کیا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا جلد نوازشریف سے ملاقات ہوگی، انشاء اللہ، صدر ایردوآن کی وزیراعلی مریم نواز سے گفتگو وزیر اعلی مریم نواز نے بھی محمد نواز شریف کی جانب سے ترکیہ کے صدر کے لیے خیر سگالی کا پیغام پہنچایا وزیر اعلی مریم نواز نے ترکیہ کے دورے کی دعوت دینے پر شکریہ بھی ادا کیا وزیراعلی مریم نواز آج ڈپلومیسی فورم 2025 سے خطاب کریں گی ڈپلومیسی کانفرنس کا عنوان 'تقسیم دنیا میں مستقبل کی تعمیر، تعلیم! تبدیلی لانے کی ایک طاقت' رکھا گیا ہے وزیر اعلی مریم نواز صوبہ پنجاب میں تعلیم کے فروغ کے لیے اپنی حکومت کے اقدامات اور اپنی جماعت کے منشور پر روشنی ڈالیں گی