لاہور (نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ مریم نواز نے وزیراعلیٰ پنجاب ویٹ این سینیٹو کے تحت گندم کے کاشتکاروں کیلئے ایک ہزار مفت ٹریکٹر سکیم کی قرعہ اندازی کر کے باقاعدہ آغاز کر دیا۔ وزیراعلیٰ نے کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر پروگرام کا بٹن دبا کر گندم اگائو انعامی سکیم کیلئے ڈیجیٹل قرعہ اندازی کی گندم اگاؤ مہم میں سب سے پہلا ٹریکٹر بہاولنگر کی خاتون کا شتکار کوثر پروین کا نکلا۔ مریم نواز خود فون کر کے کامیاب کاشتکاروں کو مفت ٹریکٹر ملنے کی مبارکباد دی۔ وزیراعلیٰ نے جھنگ کے محمد اقبال کو بھی خود فون کر کے ڈیجیٹل قرعہ انداز کے تحت مفت ٹریکٹر نکلنے پر مبارکباد دی جس پر کاشتکار نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا خود فون کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ وزیراعلیٰ نے منڈی بہاؤالدین کے کامیاب کاشتکار سلمان احمد سے فون کرکے بتایا کہ گندم اگاؤ قرعہ اندازی میں آپ کا مفت ٹریکٹر نکلا ہے، جس پر سوچا کہ آپ کو خود مبارکباد دوں، پنجاب کے کاشتکار کیلئے گرین ٹریکٹر کسان کارڈ سپرسیڈ سمیت بیشمار پراجیکٹس لانچ کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گندم کی فصل انشاء اچھی ہو گی، میری دعائیں کاشتکار بھائیوں کے ساتھ ہیں۔ وزیراعلیٰ کو بریفنگ  میں بتایا گیا کہ گندم اگاؤ مہم میں مفت ٹریکٹر سکیم کیلئے ساڑھے  بارہ ایکڑ سے 57733 زائد اراضی مالک کاشتکاروں نے اپلائی کیا۔ جانچ ہڑتال کے بعد 21496 کاشتکار قرعہ اندازی کیلئے اہل قرار پائے۔ قرعہ انداز میں کامیاب ایک ہزار کاشتکاروں کو 55 ہارس پاور کے ٹریکٹر مفت دیئے جائیں گے۔ تین ماہ  کے اندر تمام کاتشکاروں کو ٹریکٹر کی فراہمی شروع ہو جائے گی۔ پنجاب میں 5 لاکھ 60 ہزار ایکڑ اراضی پر گندم کاشت کی گئی۔ علاوہ ازیں مریم نواز شریف نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی والدہ محترمہ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ نے اپنے بیان میں سوگوار خاندان سے ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: مفت ٹریکٹر مریم نواز سکیم کی فون کر

پڑھیں:

مریم نواز کا جناح ہسپتال کا دورہ، شہریوں کی شکایات پر ایم ایس اور پرنسپل معطل

وزیراعلیٰ پنجاب کے اچانک جناح ہسپتال پہنچنے پر شہری پھٹ پڑے ،وزیراعلیٰ پنجاب نے میڈیسن سٹور کا بھی معائنہ کیا، میڈیسن سٹور میں ادویات موجود ہونے کے باوجود مریضوں کو محروم رکھنے پر برہمی کا اظہار کیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے جناح ہسپتال کا دورہ کیا، شہریوں کی شکایات پر پرنسپل اور ایم ایس معطل کرنے کا حکم دے دیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے اچانک جناح ہسپتال پہنچنے پر شہری پھٹ پڑے ،وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے میڈیسن سٹور کا بھی معائنہ کیا، میڈیسن سٹور میں ادویات موجود ہونے کے باوجود مریضوں کو محروم رکھنے پر برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے جناح ہسپتال ایمرجنسی وارڈ کا بھی دورہ کیا اور ایمرجنسی میں مریضوں اور تیمارداروں سے بات چیت کی جبکہ میڈیسن اور طبی ٹیسٹ کے بارے میں دریافت کیا۔ جناح ہسپتال میں مریضوں کو ایمرجنسی میں ادویات نہ ملنے اور دیگر شکایات پر ایم ایس ڈاکٹر کاشف اور پرنسپل اصغر نقی کو فوری معطل کرنے کے احکامات جاری کیے۔

متعلقہ مضامین

  • 1000 مفت ٹریکٹرز کن کن لوگوں کو مل رہے ہیں؟جانیں
  • گندم اگاؤ انعامی اسکیم، وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی کامیاب کاشتکاروں کو مفت ٹریکٹر کی مبارکباد
  • وزیراعلیٰ پنجاب کا گندم اگاؤ انعامی اسکیم کا افتتاح، کاشتکاروں کو ایک ہزار مفت ٹریکٹر دینےکا اعلان
  • گندم اگانے والے کاشتکاروں کیلئے ایک ہزار مفت ٹریکٹر کا اعلان
  • مریم نواز کا جناح ہسپتال کا دورہ، شہریوں کی شکایات پر ایم ایس اور پرنسپل معطل
  • مریم نواز کا جناح اسپتال کا دورہ، عوامی شکایات پر ایم ایس کو معطل کرنے کا حکم
  • وزیر اعلیٰ پنجاب کا سرکاری ہسپتالوں کے واجبات فوری ادا کرنے کاحکم
  • وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا سرکاری ہسپتالوں کے واجبات کی فوری ادائیگی کا حکم
  • پنجاب کو قائداعظمؒ کے ویژن کے مطابق بلندیوں پر گامزن کرینگے: مریم نواز