چین کو سائنسی اور تکنیکی جدت طرازی میں نمایاں پیش رفت حاصل ہوئی ہے، نائب وزیر اعظم
اشاعت کی تاریخ: 9th, March 2025 GMT
چین کو سائنسی اور تکنیکی جدت طرازی میں نمایاں پیش رفت حاصل ہوئی ہے، نائب وزیر اعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 9 March, 2025 سب نیوز
بیجنگ (سب نیوز) پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ 2024 میں چین کی اقتصادی شرح نمو 5 فیصد تک پہنچی جو ایک قابل ذکر کامیابی ہے۔ چین کو بہت سے شعبوں ، خاص طور پر سائنسی اور تکنیکی جدت طرازی میں نمایاں پیش رفت حاصل ہوئی ہے۔ گرین انرجی میں چین کی ترقی بھی متاثر کن ہے ۔انہوں نے چینی قیادت کی فیصلہ سازی کی طاقت کی تعریف کی۔
چین کے دو اجلاسوں پر عالمی توجہ مرکوز ہے۔ متعدد بین الاقوامی شخصیات نے کہا ہے کہ دونوں اجلاسوں نے ایک مثبت اشارہ جاری کیا ہے کہ چین بین الاقوامی تعاون کو گہرا کرنے اور اقتصادی اور تجارتی تبادلوں کو فروغ دینے کا سلسلہ جاری رکھے گا ۔ان شخصیات کا کہنا تھا کہ چین کی اعلی معیار کی ترقی دنیا کو امید اور اعتماد فراہم کرے گی اور خوشحالی دے گی .
لاؤ قومی اسمبلی کے ڈپٹی چیئرمین زارون یاپاوہ کا ماننا ہے کہ چینی رہنما کی قیادت میں چین کی جدید کاری کو مسلسل فروغ دیا جا رہا ہے۔ چین کی معاشی اور سماجی ترقی مغربی ماڈل سے مختلف ہے اور چین نے مساوات اور پائیدار ترقی پر زیادہ توجہ دی ہے جس کے قابل ذکر نتائج حاصل ہوئے ہیں۔
برٹش 48 گروپ کلب کے چیئرمین جیک پیری نے کہا کہ 2025 ء میں چین کی اقتصادی ترقی کا ہدف تقریباً 5 فیصد رکھا گیا ہے جو معقول اور عملی ہدف ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چین کی نئی پیداواری قوتوں کی ترقی کو تیز کرنے، جدت طرازی میں اضافہ کرنے اور اعلی ٰ سطحی کھلے پن کو وسعت دینے کی کوششیں آج اور کل کی معیشت کے لیے انتہائی اہم ہیں۔
بہت سے ممالک کی شخصیات نے کہا کہ چین کی جانب سے اعلیٰ سطحی کھلے پن کو وسعت دینے اور اعلیٰ معیار کے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کو فروغ دینے سے دنیا کے تمام ممالک کو زبردست فوائد حاصل ہوں گے۔
ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
ناقص کارکردگی پر وزیر اعلیٰ بلوچستان کا اظہار برہمی، محکمہ زکوٰۃ ختم کرنے کا اعلان
کوئٹہ:وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی محکمہ زکوٰۃ کی ناقص کارکردگی پر برہم ہوگئے، محکمہ زکوٰۃ ختم کرنے کا اعلان کردیا۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا محکمہ زکوٰۃ کی ناقص کارکردگی پر اظہار برہمی کرتے ہوئے محکمہ زکوٰۃ کو ختم کرنے کا اعلان کر دیا اور کہا کہ زکوٰۃ کی مد میں سالانہ بلوچستان میں 30 کروڑ روپے غریبوں میں تقسیم کی جاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ 30 کروڑ روپے تقسیم کرنے پر محکمہ 1 ارب 60 کروڑ روپے خرچ کرتا ہے، اس رقم کی تقسیم کے لیے محکمہ زکوٰۃ کے پاس 80 گاڑیاں ہیں۔
سرفراز بگٹی نے کہا کہ گذشتہ 2 سالوں سے غریبوں میں زکوٰۃ کی رقم تقسیم نہیں کی گئی، ناقص کارکردگی پر میں محکمہ ختم کر رہا ہوں، 30 کروڑ روپے میں ڈپٹی کمشنرز کے ذریعے غریبوں میں تقسیم کرائیں گے۔