لاہور: قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سہ ملکی سیریز کے اہم میچ میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقا کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی۔ کیویز نے 305 رنز کا ہدف 49ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

نیوزی لینڈ کی کامیابی میں کپتان کین ولیمسن نے شاندار 133 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔ ڈیون کانوے بدقسمتی سے 97 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے جب کہ گلین فلپس 28 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے جنوبی افریقا نے 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 304 رنز بنائے۔ ڈیبیو کرنے والے میتھیو بریٹزکے نے 150 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر ون ڈے کرکٹ میں ڈیبیو پر سب سے زیادہ رنز بنانے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔ ویان مولڈر نے بھی 64 رنز بنا کر ٹیم کے اسکور میں اہم اضافہ کیا۔

کیوی بولرز کی جانب سے میٹ ہینری اور ول اورورکی نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں جب کہ مائیکل بریسویل کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔

قبل ازیں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلےبالنگ کا فیصلہ کیا جب کہ رچن رویندرا انجری کے باعث ٹیم سے باہر رہے اور ان کی جگہ ڈیون کانوے کو شامل کیا گیا تھا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: نیوزی لینڈ

پڑھیں:

سہ فریقی سیریز: نیوزی لینڈ نے پہلے ون ڈے میں پاکستان کو 78 رنز سے شکست دیدی

لاہور:سہ فریقی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے 331 رنز کا ہدف دیا ہے جس کے جواب میں قومی بیٹنگ لائن مشکلات کا شکار ہے۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے گلین فلپس کی جارحانہ سنچری کی بدولت مقرری 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 330 رنز بنائے۔
اس سے قبل، کیوی کپتان مچل سینٹنر نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، نیوزی لینڈ کی جانب سے اننگز کا آغاز کرنے والے ول یونگ اور رچن روینڈرا نے بالترتیب 4 اور 25 رنز کی اننگز کھیلی۔
کین ولیمسن اور ڈیرل مچل نے ذمہ دارانہ بلے بازی کرتے ہوئے نصف سنچریاں اسکور کیں، ولیمسن 58 رنز بناکر آؤٹ ہوئے اور ڈیرل مچل نے 81 رنز کی اننگز کھیلی، وکٹ کیپر بلے باز ٹام لیتھم کھاتہ کھولے بغیر آؤٹ ہوئے۔
کیوی بلے باز گلین فلپس نے آخری لمحات میں جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی سنچری مکمل کی، انہوں نے 71 گیندوں پر 106 رنز کی اننگز کھیلی اور ناٹ آؤٹ رہے، ان کی اننگز میں 7 چھکے اور 6 چوکے شامل تھے۔
قومی ٹیم کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 3، ابرار احمد نے 2 اور حارث رؤف نے ایک وکٹ حاصل کی۔
کیوی کپتان مچل سینٹنر کا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی سے قبل یہ سیریز بہت اہم ہے اور پاکستان کو بڑا ہدف دینے کی کوشش کریں گے۔
قومی کپتان محمد رضوان نے کہا کہ اس سے فرق نہیں پڑتا کہ پہلے بیٹنگ کریں یا باؤلنگ، جبکہ جو اہم چیزیں چیمپئنز ٹرافی میں کرنا چاہتے ہیں اس سیریز میں اس کی تیاری کریں گے۔
میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں:
پاکستان: محمد رضوان (کپتان)، فخر زمان، بابر اعظم، کامران غلام، سلمان آغا، طیب طاہر، خوشدل شاہ، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، ابرار احمد اور نسیم شاہ
نیوزی لینڈ: مچل سینٹنر (کپتان)، وِل ینگ، راچن رویندرا، کین ولیمسن، ڈیرل مچل، ٹام لیتھم، گلین فلپس، مائیکل بریسویل، میٹ ہنری، بین سیئرز اور وِل اورورکے

متعلقہ مضامین

  • سہ ملکی سیریز:جنوبی افریقا کو شکست دیکر نیوزی لینڈ فائنل میں پہنچ گیا
  •  سہ ملکی سیریز : نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقا کوہراکرفائنل میں پہنچ گیا
  • سہ ملکی سیریز: نیوزی لینڈ جنوبی افریقا کو 6 وکٹ سے شکست دیکر فائنل میں پہنچ گیا
  • سہ فریقی سیریز: نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی
  • سہ ملکی سیریز: جنوبی افریقا کا نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 305 رنز کا ہدف
  • سہ ملکی سیریز؛ جنوبی افریقا کی تیسری وکٹ 132 رنز پر گر گئی
  • سہ ملکی سیریز: نیوزی لینڈ کیخلاف جنوبی افریقا کی پہلی وکٹ گر گئی
  • سہ ملکی سیریز؛ نیوزی لینڈ کیخلاف جنوبی افریقا کی پہلی وکٹ گر گئی
  • سہ فریقی سیریز: نیوزی لینڈ نے پہلے ون ڈے میں پاکستان کو 78 رنز سے شکست دیدی