وزیراعلیٰ پنجاب نے عوام کو مفت پلاٹ دینے کیلیے 8 رکنی کمیٹی قائم کر دی
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
لاہور:
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے عوام کو مفت پلاٹ دینے کے حوالے سے ٹی او آرز طے کرنے کے لیے 8رکنی کمیٹی قائم کر دی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر 3 اور 5 مرلے کی ہاؤسنگ اسکیموں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا جس میں مریم نواز نے فروری کے دوران صوبے میں 20 ہزار گھروں کی تعمیر کا ہدف پورا کرنے کا حکم دیا۔
مریم نواز شریف نے کہا کہ سالانہ ایک لاکھ گھروں کی تعمیر کا ہدف ہر صورت پورا کیا جائے۔
پنجاب کے 22 اضلاع میں 35 ہاؤسنگ اسکیمیں اور 2807 پلاٹوں کی ڈویلپمنٹ کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے 7 اضلاع میں 9 ہاؤسنگ اسکیمیں اور 1119 پلاٹوں کی ڈویلپمنٹ کا عمل تیز کرنے کا حکم دیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس بھی ہوا جس میں ’’اپنی چھت اپنا گھر پروگرام‘‘ کے منصوبے پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا۔ پنجاب میں بے گھر شہریوں کو مفت پلاٹ دینے کیلئے اسکیم کا تفصیلی جائزہ، سفارشات اور تجاویز پر غور کیا گیا۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ 9015 مکانوں کی تعمیر کے لیے 8ارب 20کروڑ روپے کے قرضے جاری کیے گئے جبکہ 2050 افراد کو مکانات کی تعمیرات کے لیے قرض کی دوسری قسط بھی مل گئی۔
اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت 4841 گھر زیر تکمیل ہیں۔ اپنی چھت، اپنا گھر پورٹل پر وزٹ کرنے والے شہریوں کی تعداد 7لاکھ 28ہزار سے بڑھ گئی ہے۔ اپنی چھت، اپنا گھر کے لیے تقریباً 4لاکھ سے زائد درخواستیں مکمل دستاویزات کے ساتھ آگئیں، 74 ہزار سے زائد ڈرافٹ ایپلی کیشن بھی اپنی چھت،اپنا گھر پورٹل میں جمع کروائی گئی، دستاویزات جمع کرانے کا عمل جاری ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: مریم نواز شریف اپنا گھر اپنی چھت کے لیے
پڑھیں:
پنجاب میں پاکستان کی پہلی اے آئی یونیورسٹی بنا رہے ہیں، مریم نواز
مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں اسکولوں کو جدید ٹیکنالوجی پر منتقل کیا جارہا ہے، فوٹو اسکرین گریپوزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ پنجاب میں پاکستان کی پہلی اے آئی یونیورسٹی بنا رہے ہیں، بچیوں کو تعلیم یافتہ بنانا میری ترجیح ہے۔
ترکیہ میں اناطولیہ ڈپلومیسی فورم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں صحت اور تعلیم کے شعبے پر خاصی توجہ دی جا رہی ہے۔ تعلیم کے فروغ کےلیے اقدامات کیے ہیں، پنجاب میں مختلف شعبوں کی بہتری کےلیے اصلاحات پر کام جاری ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی انطالیہ میں ترکیے کے صدر رجب طیب ایردوآن سے ملاقات ہوئی ہے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب میں اسکولوں کو جدید ٹیکنالوجی پر منتقل کیا جارہا ہے، تعلیم کے سفیر کے طور پر کام کر رہی ہوں، لاہور میں نواز شریف کے نام سے انٹرنیٹ سٹی بنانے جا رہے ہیں، اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لیے اسکالرشپس پروگرام متعارف کروایا۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ عوام کو فوری انصاف کی فراہمی ہمارا وژن ہے، نصاب کو جدید تقاضوں کے مطابق بنایا جا رہا ہے، تعلیم کے شعبے میں میرٹ اور شفافیت کو یقینی بنا رہے ہیں۔