اسلام آباد:

اسپیکر قومی اسمبلی نے حکومت اور پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس طلب کرلیا۔

اسپیکر ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق حکومت اور پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس بدھ کی دوپہر ایک بجے پارلیمنٹ میں ہوگا۔

پی ٹی آئی اجلاس میں تحریری مطالبات حکومتی نمائندوں کے سامنے پیش کرے گی جبکہ پارلیمنٹ ہاؤس کے کمیٹی روم پانچ میں اجلاس ان کیمرہ ہوگا۔

ذرائع کے مطابق حکومت اور اپوزیشن کا مذاکراتی عمل سے متعلق رابطہ ہوا اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے اسپیکر اسمبلی سے فونک رابطہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اسد قیصر اور اسپیکر کے درمیان مذاکرتی عمل پر مشاورت ہوئی، اسد قیصر اور اسپیکر قومی اسمبلی نے مذاکراتی نشست کے لئے تاریخ پر مشاورت بھی کی۔

اپوزیشن ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کے بعد اپوزیشن کا اسپیکر سے پہلا باضابطہ رابطہ ہے، اپوزیشن کے رابطے کے بعد ہی اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس بلایا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اپوزیشن کی جانب سے تحریری چاٹر آف ڈیمانڈ پیش کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی گئی ہے۔

واضح رہے کہ حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کے دو دو ہوچکے ہیں، تین روز قبل اسپیکر قومی اسمبلی نے اپوزیشن لیڈر کا پیغام موصول ہونے کے بعد تحریک انصاف کے رہنماؤں سے گفتگو کی اور اُن کی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے حوالے سے حکومت کو رضامند کیا۔

اسپیکر اسمبلی کی کاوشوں کے بعد پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی نے ایک روز قبل عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی اور مذاکرات کے حوالے سے آگاہ بھی کیا۔ پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان صاحبزادہ حامد رضا نے حکومت کو 9 مئی اور 26 نومبر واقعات کی جوڈیشل انکوائری کیلیے 31 جنوری تک کی ڈیڈ لائن دی اور کہا تھا کہ اگر ایسا نہ ہوا تو پھر بات چیت ختم ہوسکتی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی کی مذاکراتی کمیٹی حکومت اور پی ٹی ا ئی اسپیکر قومی اسمبلی ذرائع کے مطابق کے بعد

پڑھیں:

سید عباس عراقچی نے سعودی وزیر خارجہ کو مسقط مذاکرات میں ہونیوالی پیشرفت سے آگاہ کیا

ایرانی وزیر خارجہ سے اپنی ایک ٹیلیفونک گفتگو میں فیصل بن فرحان کا کہنا تھا کہ دعا ہے کہ یہ مذاکرات ایران اور پورے خطے کیلئے سازگار نتائج کا باعث بنیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ "سید عباس عراقچی" نے آج شب اپنے سعودی ہم منصب "فیصل بن فرحان" سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ اس موقع پر دونوں وزرائے خارجہ نے دوطرفہ روابط سمیت علاقائی و بین الاقوامی مسائل پر مشاورت کی۔ اس دوران سید عباس عراقچی نے سعودی وزیر خارجہ کو علاقائی و بین الاقوامی صورت حال پر ایران کے موقف سے آگاہ کیا۔ انہوں نے فیصل بن فرحان کو مسقط میں امریکہ و ایران کے مابین غیر مستقیم مذاکرات کے پہلے دور اور اسی طرح عمان ہی کی میزبان میں روم میں ہونے والے مذاکرات کے دوسرے دور کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔ دوسری جانب سعودی وزیر خارجہ نے اپنے ایرانی ہم منصب کی جانب سے امریکہ کے ساتھ غیر مستقیم مذاکرات کی تفصیلات فراہم کرنے پر اظہار تشکر کیا۔ انہوں نے ان مذاکرات کا خیر مقدم کیا۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ یہ مذاکرات ایران اور پورے خطے کے لیے سازگار نتائج کا باعث بنیں۔

متعلقہ مضامین

  • چولستان نہری منصوبے پر سندھ کے اعتراضات، معاملہ افہام و تفہیم سے حل ہونا چاہیے: اسپیکر پنجاب اسمبلی
  • اپوزیشن لیڈر کا سندھ کینال کی قرار داد اور جنید اکبر کی تقریر پارلیمنٹ ریکارڈ سے غائب ہونے کا الزام
  • پنجاب اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن ارکان کی ہنگامہ آرائی، حکومت کیخلاف نعرے بازی
  • امریکی وفد کے سامنے اپوزیشن نے بانی پی ٹی آئی کا دور تک ذکر بھی نہیں کیا، اسپیکر ایاز صادق
  • امریکی وفد کے سامنے اپوزیشن نے بانی پی ٹی آئی کا دور تک ذکر بھی نہیں کیا، اسپیکر ایاز صادق
  • اسرائیل حماس جنگ بندی کیلئے ہونیوالے مذاکرات بغیر کسی پیشرفت کے ختم
  • سید عباس عراقچی نے سعودی وزیر خارجہ کو مسقط مذاکرات میں ہونیوالی پیشرفت سے آگاہ کیا
  • پی پی کا عدم تعاون کا فیصلہ،قومی اسمبلی میں حکومت کی اہم قانون سازی متاثر ہونے کا خدشہ
  • پرائیویٹ کمپنیوں کو بھی اپنے ملازمین کی تنخواہ سے ٹیکس کاٹنے کا اختیار مل گیا
  • سندھ حکومت اور اپوزیشن اپنے منشور کے مطابق مسائل حل کرنے میں ناکام، رپورٹ