Express News:
2025-04-15@09:23:37 GMT

صوابی: درندہ صفت باپ نے 4 بچوں کو ذبح کرکے خودکشی کرلی

اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT

پشاور  کے علاقے یارحسین صوابی میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا جہاں درندہ صفت باپ نے چار بچوں کو ذبح کر کے خودکشی کر لی۔

ریسکیو ون نو ٹو  کے مطابق  یارحسین سڑہ چینہ کے علاقے میں گھر کے اندر  باپ نے دو بیٹوں اور دو بیٹیوں کو ذبح کر کے بعد زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

مقامی ذرائع اور ریسکیو  حکام کے مطابق خود کشی کرنے والے شوہر کی رات کو بیوی کے ساتھ لڑائی ہوئی تھی۔

ریسکیو ون ون ٹو ٹو  نے کہا کہ لاشوں کو یارحسین ہسپتال منتقل کردیا گیا،  مقتولین میں دو بھائی اور دو بہنیں شامل ہیں، ملزم کی بیوی میکے میں ناراض بیھٹی تھی۔

ریسکیو ون ون ٹوٹو  نے بتایا کہ ناراض بیوی کو منانے کے لیے کافی جرگے بھی کئے گئے تھے، بیوی راضی نہ ہوئی تو ظالم شوہر نے بچوں کو قتل کرکے  اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کیا۔

پولیس  کے مطابق لاشوں کو قبضے میں لے کر ہسپتال منتقل   کردیا گیا، واقعے میں جاں بحق بچوں میں ضیاء اسلام عمر 12سال ،عبدالرحمان 10سال ،ثناء عمر 8 سال اور ایک 2 سال کی بچی شامل  ہے۔

رپورٹ کے مطابق بچوں کو قتل کرنے کے بعد خود کشی کرنے والے شخص کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ حافظ قرآن تھا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کے مطابق بچوں کو

پڑھیں:

ریسکیو 1122کے زیر تعمیر دفتر پر دستی بم حملہ، 7 افراد زخمی

سٹی 42 : ٹانک میں ریسکیو 1122کے زیر تعمیر دفتر پر دستی بم سے حملہ کیا گیا ہے۔ 

 پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے کے باعث کام کر نے والے 7افراد زخمی ہوئے ہیں, جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ 

ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے ۔ 

متعلقہ مضامین

  • لاہور: کار سوار خاتون سمیت 2 افراد نے دکاندار کو قتل کردیا،  ملزمان کی ویڈیو سامنے آگئی 
  • کراچی: شوہر کے چھری کے وار سے بیوی قتل
  • ٹرالر اور مسافر وین میں خوفناک تصادم، 10 افراد جاں بحق
  • پرانا گولیمار یونائیڈ کالونی میں 13 سالہ لڑکی نے گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کر لی
  • نامعلوم افراد نے 9 بچوں کو زہریلی چیز کھلا دی، 3 جاں بحق ہو گئے
  • ریسکیو 1122کے زیر تعمیر دفتر پر دستی بم حملہ
  • ریسکیو 1122کے زیر تعمیر دفتر پر دستی بم حملہ، 7 افراد زخمی
  • مظفرگڑھ میں ماموں اور قریبی رشتے دار کی زیادتی کا شکار 16 سالہ لڑکی نے مبینہ خودکشی کرلی
  • مظفر گڑھ، ماموں اور کزن کی جنسی زیادتی کے بعد حاملہ ہونے والی 17سالہ لڑکی نے خودکشی کرلی
  • مدھیا پردیش میں مرضی کے خلاف بیٹی کی شادی پر باپ نے خودکشی کرلی