دفتر خارجہ کو پاکستانیوں کے اسرائیل جانے سے متعلق کوئی معلومات نہیں، ترجمان
اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT
— تصویر جیو نیوز اسکرین گریب
ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ پاکستانیوں کے اسرائیل جانے سے متعلق کوئی معلومات نہیں۔
اسلام آباد میں نیوز بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ معلومات اکٹھی کی جارہی ہیں، صورتحال واضح ہونے پر تبصرہ کیا جا سکے گا۔
شفقت علی خان نے کہا کہ پاکستان اور امریکا متعدد معاملات پر رابطے میں ہیں، ویزا پابندیوں کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، دفتر خارجہ اور اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ قیاس آرائی قرار دے چکے ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: دفتر خارجہ
پڑھیں:
کسی دوسرے ملک کے اندرونی معاملات پر بات نہیں کی جائے گی، ٹیمی بروس
صحافی کے سوال پر انہوں نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سوچ سے متعلق چاہیں تو وائٹ ہاؤس سے بھی پوچھ لیں۔ اسلام ٹائمز۔ بانی پی ٹی آئی سے متعلق سوال پر امریکا نے ردعمل دینے سے انکار کر دیا۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے کہا کہ کسی دوسرے ملک کے اندرونی معاملات پر بات نہیں کی جائے گی۔ صحافی کے سوال پر انہوں نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سوچ سے متعلق چاہیں تو وائٹ ہاؤس سے بھی پوچھ لیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ اور وزیر خارجہ مارکو روبیو نے واضح کیا ہے کہ ہمیں کرہ ارض کی پرواہ ہے، امریکا کو اپنے پڑوسیوں کی پرواہ ہے۔ ترجمان محکمہ خارجہ نے کہا کہ ہمیں اس بات کی فکر ہے کہ دنیا میں کیا ہو رہا ہے اور یہ ہمارے عمل سے واضح ہے۔