لاہور؍ فیروز والہ؍ بہاولپور؍ شیخوپورہ (نوائے وقت رپورٹ+نامہ نگار+نمائندہ خصوصی) بہاولپور ڈویژن کے 3011 طلبہ کیلئے 17کروڑ 32لاکھ روپے کے ہونہار سکالر شپ، وزیراعلیٰ مریم نواز نے خود جاکر چیک تقسیم کردیئے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور بغداد الجدید کیمپس میں بہاولپور ڈویژن کے طلبہ میں ہونہار سکالر شپ کے چیک تقسیم کئے۔ وزیراعلی مریم نوازشریف تقریب میں موجود طلبہ میں گھل مل گئیں۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے برٹش جونیئر چیمپئن شپ انڈر 13 جیتنے والے سکواش پلیئر سہیل عدنان کو ساتھ بٹھا لیا اور 50لاکھ روپے کا انعامی چیک بھی دیا۔ وزیراعلی مریم نوازشریف طلبہ کے درمیان بیٹھ گئیں اور بات چیت کی۔ تقریب میں شریک طلبہ نے جوش وخروش کا اظہار کیا اور طالبات نے پرجوش نعرے لگائے۔ طالبہ کی جذباتی سرائیکی تقریر سے آنکھیں نم ہو گئیں، وزیر اعلیٰ مریم نواز نے اپنی سیٹ پر بٹھا لیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے طلبہ کی درخواست پر ان کے ساتھ ملکر قومی ترانہ پیش کیا۔ وزیراعلی مریم نوازشریف کی ہدایت پر طلبہ کے اعزاز میں گارڈ آف آنرپیش کیاگیا۔ پولیس کے چاک و چابند دستے نے طلبہ کو جنرل سلامی پیش کی۔''یہ وطن ہمارا ہے۔ ہم ہیں پاسباں اس کے''تقریب میں طلبہ نے خصوصی ملی نغمہ پیش کیا۔وزیراعلی مریم نوازشریف نے خود ملی نغمہ پیش کرنے والوں بچوں کی ویڈیو فوٹیج بنائی۔''نفرتوں کے دروازے خود پر بند رکھیں گے''۔وزیر اعلی نغمہ خواں سپیشل طلبہ کوپاس بلا کر اظہار شفقت بھی کیا۔ تقریب میں ہونہار ایوارڈ کے بارے میں ڈاکومنٹری پیش کی گئی۔بہاولپور ڈویژن کے 3011طلبہ کو 17کروڑ 32لاکھ روپے کے ہونہار سکالر شپ دئیے گئے۔لاہور ڈویژن کے بعد بہاولپور ڈویژن کے طلبہ کے لئے سب سے زیادہ ہونہار سکالر شپ، پبلک سیکٹر یونیورسٹیز کے 2296 طلبہ کو 14کروڑ 71لاکھ سکالر شپ ملا۔بہاولپور ڈویژن کے کالجز کے 400طلبہ کو 80لاکھ روپے کا ہونہار سکالر شپ ملا۔ میڈیکل کالج کے 315طلبہ کو ایک کروڑ 81لاکھ روپے کے سکالر شپ دئیے گئے۔ 4ڈویژن کے 11ہزار سے زائد طلبہ کو 72کروڑ روپے سے زائد کے ہونہار سکالر شپ مل چکے ہیں۔ وزیراعلی مریم نوازشریف نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے اساتذہ کو بھی خراج تحسین پیش کیا اورمبارکباد دی۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو تقریب میں پہنچنے پر بہاولپور کی روایتی چنری پیش کی گئی۔وزیر اعلی مریم نواز شریف نے بہاولپور کی روایتی چنری پہن کر تقریب میں شرکت کی۔ بعد ازاں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازنے مستحق اور نادار افراد کو3 مرلے کا مفت پلاٹ دینے کیلئے سکیم لانے کا اعلان کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کالا شاہ کاکو میں زہرہ ہومز / مسکن راوی سکیم کا افتتاح کر دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے زہرہ ہومز/ مسکن راوی کا دورہ کیا اور تفصیلی معائنہ کیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے 100 خاندانوں کو گھروں کے الاٹمنٹ لیٹرز اور چابیاں دیں۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازنے زہرہ ہومز/ مسکن راوی سکیم کے معیار اور سہولتوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو زہرہ ہومز / مسکن راوی سے متعلق بریفنگ میں بتایا گیا کہ کالا خطائی روڈ لاہور پر موضع نہرہ پور میں ابتدائی طور پر 100 مکانات تعمیر کیے گئے ہیں۔ زہرہ ہومز میں ہر گھر 400 مربع فٹ پر محیط ہے۔ زہرہ ہومز میں دو بیڈروم،ایک باورچی خانہ، ایک باتھ روم اور صحن شامل ہے۔بریفنگ میں وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کو مزید بتایا گیا کہ زہرہ ہومز کوجدید ترین ای پی ایس سمارٹ پینل ٹیکنالوجی سے زلزلے سے محفوظ، توانائی کے لحاظ سے مؤثر اور ماحولیاتی طورپر پائیدار بنایا گیا۔ مسکن راوی کا ہر گھر 5 کلو واٹ کے سولر سسٹم سے چلایا جائے گا۔ مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ 5سال میں  پنجاب اور پاکستان کی قسمت بدل دیں گے۔ مسکن راوی کے تحت مستحق افراد کو گھروں کی فراہمی کا منصوبے کی تقریب  کالا خطائی روڈ لٹھے پور میں منعقد ہوئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز  نے کہا کہ  100 مستحق افراد کو گھر ملے ہیں مستحقین کو گھر ملنے پر میرا دل میرے دل کو تسلی ہوئی ہے جن کو لوگوں کو گھر ملے ہیں ان کو بہت بہت مبارک ہو۔ وزیراعلی نے کہا کہ جو گھر دیئے دیئے جا رہے ہیں ان پر  سولر یونٹ لگا ہوا ہے۔ سو گھروں کے ساتھ ایک سکول ہے۔ ان گھروں کے ساتھ واٹر فلٹرلشین پلانٹ بھی موجود ہے۔ مجھے ایک خاتون نے کہا یہ گھر واپس تو نہیں لیا جائے گا۔ خاتون کو تسلی دی دیتے ہوئے کہا یہ گھر رہتی دنیا تک آپ کا اپ سے کوئی نہیں لے گا ۔مریم نواز نے زہرہ ہومز / مسکن راوی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ 100مستحق خاندانوں کو اپنی چھت اور اپنا گھر مل گیا۔زہرہ ہومز مسکن راوی کوڈھائی ماہ کی قلیل مدت میں مکمل کرنے پر روڈا اور وزارت ہاؤسنگ شاباش کو دیتی ہوں۔جن کو گھر ملا ہے اور ان کو دیکھ کر تسلی ہے کہ مستحق اور حقدارکو اس کا حق ملا۔وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ قائد محمد نوازشریف نے زندگی45سال ملک و قوم کی خدمت و ترقی کے لئے وقف کیے ہیں۔ ایٹمی پاورپاکستان کا نام آتا ہے تب محمد نوازشریف کی بات ہوتی ہے۔جب معاشی ترقی کی بات ہوتی ہے تو محمد نوازشریف کی بات ہوتی ہے۔ جب جب موٹرویز کی بات ہوتی تب تب محمد نوازشریف کی بات ہوتی ہے۔ ہم جو کام کررہے ہیں وہ محمد نوازشریف کا ویڑن ہے۔ ہم محمد نوازشریف کے فٹ سولجر بن کر دن رات ملک و قوم کی خدمت میں مصروف عمل ہیں۔انہوں نے کہا کہ زہرہ ہومز/ مسکن راوی میں میرٹ اور حقدار کو حق پہنچانے کو یقینی بنایا گیا ہے۔شفافیت اور میرٹ کو برقرار رکھنے کے لئے چیک اینڈ بیلنس کا نظام رکھا ہے۔زہرہ ہومزکے الاٹیز کو کہنا چاہتی ہوں یہ گھر رہتی زندگی تک آپ کا ہے۔ یہ آپ کا گھر ہے جو کہ اللہ تعالیٰ نے دیا اور ہمیشہ آپ کا ہی رہے گا۔ اپنی چھت، اپنا گھر دنیا کی بہترین سکیمز میں ایک ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نوزشریف نے کہا کہ پنجاب میں 22لاکھ خاندانوں کے پاس اپنا گھر نہیں ہے۔ان شاء  اللہ ایک سال کے اندر ایک لاکھ خاندانوں کو گھر فراہم کیے جائیں گے۔ 10مرلے کا پلاٹ رکھنے والوں کو15 لاکھ روپے تک بلا سود آسان شرائط پرقرض دے رہے ہیں۔ قرضہ حاصل کرنے والوں کو سات سال میں آسان اقساط پر ہر ماہ میں 14ہزار روپے قسط دینی ہوگی۔  پنجاب کے 37اضلاع میں اپنی چھت، اپنا گھر سکیم سے ہزاروں گھر زیر تعمیر ہے، کچھ تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپنی چھت، اپنا گھرپروگرام سے بننے والے پہلے پانچ گھروں میں فرنیچر بطور گفٹ فراہم کیا جائے گا۔اپنی چھت، اپنا گھرپروگرام کے فیڈ بیک کی کالز دعائیں سے بھر پور ہوتی ہیں، جن کو سن کر سکون سے نیند آتی ہے۔ پراجیکٹس کے فیڈ بیک سے مزید محنت اور کام کرنے کی ہمت پیدا ہوتی ہے۔  آئندہ چند ماہ میں مزید ہزاروں گھر مکمل ہوجائیں گے۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ بہت جلد ایسی سکیم لارہے ہیں جس میں مستحق افراد کوگھربنانے کے لئے مفت رہائشی پلاٹ دیں گے۔ کوئی بھی شخص کسی بھی پراجیکٹ میں سفارش کا الزام نہیں لگا سکتا ہے۔میرے دل و دماغ میں کسی شہر یا لوگوں کے لئے کوئی تفریق موجود نہیں۔پنجاب کا ہر شہر میرے دل کے اتنا ہی قریب ہے جتنا کہ لاہور۔ پنجاب میں بسنے والا ہر شخص میرے دل کے بے حد قریب ہے۔400سڑکیں بن رہی ہیں۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ 25 الیکٹرک بسیں کراچی پورٹ پر پہنچ چکی ہیں۔500بسوں کا آرڈر کر دیا ہے اور نئے روٹس بنائیں جائیں گے۔کسی بھی دور میں مہنگائی 38فیصد سے کم ہوکر 6فیصد تک نہیں آئی۔ٰ مریم نوازنے سیکنڈ اور تھرڈایئر طلبہ کے لئے سکالر شپ سکیم تیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کا طلبہ کو اگلے سال سے ایک لاکھ الیکٹرک بائیکس اور لیپ ٹاپ سکیم کے جلد آغاز کااعلان کیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے اگلے سال سے سکالر شپ 50ہزار کرنے کے لئے اقدامات کی ہدایت کی۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں ہونہار سکالر شپ کی تقریب میں طلبہ سے وطن عزیز کی عزت وحترام کا عہد بھی لیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر طالب علم کو سب سے پہلے پاکستانی ہونا چاہیے۔ سیاسی وابستگی سے بالا تر ہوکر میرٹ پر سکالر شپ مل رہے ہیں۔ ہونہار سکالر شپ دیکر والدین کا مالی بوجھ بانٹ رہے ہیں۔ہونہارسکالر کے لئے 72ارب روپے دے رہیں، مجھے172 ارب روپے بھی کم لگتے ہیں۔انہو ں نے کہا کہ پورا جنوری ہونہار سکالر شپ کے لئے وقف کیا ہے۔ کوئی محب وطن ایک صوبے سے دوسرے صوبے پر حملہ نہیں کر سکتا۔ وطن کا کوئی پاسبان قانون نافذ کرنے والوں اداروں کے اہلکاروں پر حملے نہیں کرسکتا۔ جان کا نذرانہ پیش کرنے والے وردی پوشوں کی تضحیک برادشت نہیں کرسکتے۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ اگر میں بھی کسی کو آوازیں کسنے اور حملے کرنے کا کہوں تو مت کریں۔ ملکی مفادات سے متصادم ریڈ لائن کو کراس نہیں کرنا۔ میں انتقامی کارروائی میں لگ گئی تو عوام اور طلبہ کے کام کون کرے گا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: وزیراعلی مریم نوازشریف اعلی مریم نوازشریف وزیراعلی مریم نواز مریم نواز شریف نے اعلی مریم نواز مستحق افراد کو محمد نوازشریف خاندانوں کو نوازشریف کی سکالر شپ مل وزیر اعلی مسکن راوی زہرہ ہومز لاکھ روپے اپنی چھت اپنا گھر رہے ہیں طلبہ کے نہیں کر پیش کیا طلبہ کو ہیں ان پیش کی گھر مل کے لئے کو گھر

پڑھیں:

ہونہار اسکالر شپ پاکستان کی تاریخ کا پہلا سب سے بڑا اسکالر شپ پروگرام ہے: مریم نواز

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ بطور وزیر اعلیٰ ایک بھی تقرری سفارش پر نہیں کی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کا گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ میں ہونہار اسکالر شپ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے اپنے بچوں پر بے حد فخر ہے، آپ سب کو مبارک ہو، مجھے آج بہت خوشی ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہونہار اسکالر شپ پاکستان کی تاریخ کا پہلا سب سے بڑا اسکالر شپ پروگرام ہے. ہونہار بیٹے اور بیٹیوں کو دیکھ کر بہت خوش ہوں. گارڈ آف آنر طلبہ کی قابلیت اور محنت کا اعتراف ہے. رانا سکندر اور انکی پوری ٹیم کو دل کی گہرائی سے شاباش دیتی ہوں. آج یہاں تمام ٹاپر لڑکیاں ہیں. لڑکیاں کسی میدان میں پیچھے نہیں، یہ تمام بیٹیاں ہمارا فخر ہیں۔مریم نواز شریف نے کہا کہ ہم آج علامہ اقبال کے شہر میں کھڑے ہیں. طلباء نے بہت ہی اچھا کلام اقبال پڑھا. اقبال نے اپنے کلام میں نوجوانوں کا ذکر کیا ہے. 30 ہزار بچوں کو اسکالرشپ دی جا رہی ہیں، آپ لوگوں کے پاس آکر جب میں نے یہ اسکالرشپز دی اور جو پیار آپ سے مجھے ملا میرے لیے یہ بہت بڑی بات ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ایک بھی اسکالرشپ سفارش پر نہیں دی گئی، 100 فیصد میرٹ کو یقینی بنایا گیا.بطور وزیر اعلیٰ ایک بھی تقرری سفارش پر نہیں کی. میرے اوپر پورے صوبے کی ذمہ داری ہے، یہ اسکالرشپ بہت جلد سیکنڈ اور تھرڈ ائیر کے بچوں کو بھی ملے گی. مجھے بہت اچھا لگتا ہے جب آپ مجھے ماں کہہ کر پکارتے ہو، وسائل کی کمی کے باوجود محنت جاری رکھنے والے طلبہ کو سلام پیش کرتی ہوں۔انہوں نے کہا کہ بچوں کو پڑھانے والے والدین کی معاشی مشکلات کا اندازہ ہے. اسکالر شپ ملنے پر شکریہ ادا نہ کرے. یہ آپ کا حق اور محنت کا ثمر ہے. پنجاب بھر میں بلاتفریق سب بچوں کو اسکالر شپ مل رہے ہیں. ہونہار اسکالر شپ کو 30 ہزار سے 50 ہزار تک بڑھائیں، عوام کا پیسہ عوام کی امانت ہے عوام پر ہی لگنا چاہیے. اللہ تعالیٰ اور عوام کے سامنے سرخرو ہوں کوئی اسکالر شپ سفارش پر نہیں دی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • طلبہ کے خواب پورے کرنے کیلئے وسائل مہیا کروں گی، پہلا وزیراعظم چوری کرتے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا: مریم نواز
  • اوکاڑہ: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اوکاڑہ یونیورسٹی میں اسکالرشپ پروگرام کی تقریب سے خطاب کر رہی ہیں
  • دنیا کہاں سے کہاں پہنچ گئی ہم جلاؤ گھیراؤ، ’’مار دوں‘‘ سے نہیں نکل رہے: مریم نواز
  • جس سیاسی جماعت نے بچوں کو انتشار کا راستہ دکھایا وہ آج ان کو جیل میں پوچھنے تک نہیں آتے:مریم نواز
  • بغیر کسی قصور کے 5 ماہ جیل میں رہ کر آئی ہوں: مریم نواز
  • 3 کروڑ روپے تک کا قرضہ بلا سود ملے گا: وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز
  • طلبہ کو ایک لاکھ ای بائیکس، 65 فیصد سے زائد نمبروں پر لیپ ٹاپ ملیں گے، عوام کو جوابدہ ہوں: مریم نواز
  • ہونہار اسکالر شپ پاکستان کی تاریخ کا پہلا سب سے بڑا اسکالر شپ پروگرام ہے: مریم نواز
  • ’طلبہ کے لیے ماں بن کر سوچتی ہوں‘، مریم نواز کا 65 فیصد سے زیادہ نمبر لینے والوں کو لیپ ٹاپ دینے کا اعلان
  • جب سے ہماری حکومت بنی کئی بار پنجاب پر حملے ہوئے: مریم نواز