2025-04-15@06:13:04 GMT
تلاش کی گنتی: 182

«کرتے رہے»:

    یوٹیوبر رجب بٹ نے ایک بار پھر اداکار فہد مصطفیٰ پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عزت کرو گے تو عزت ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ سینئر وہی ہوتا ہے جو اپنی عزت خود کرائے۔ حال ہی میں رجب بٹ نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر کھل کر بات کی۔ اینکر نے جب ان سے فہد مصطفیٰ سے متعلق سوال کیا تو جواب میں رجب بٹ کا کہنا تھا کہ اگر آپ سینئر ہیں تو آپ کو سینئر کی طرح ہی برتاؤ کرنا چاہیے۔ انہوں ںے کہا کہ اگر وہ کسی نویں جماعت کے طالب علم کو کچھ برا بولیں گے تو وہ بھی انہیں وہیں چپ کرا دے گا۔ رجب...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) فیئر ٹریڈ اِن ٹوبیکو (FTT) کے چیئرمین امین ورک نے ایک تفصیلی گفتگو میں عالمی ادارۂ صحت (WHO) کے پاکستان میں نمائندہ کی تمباکو کنٹرول پالیسیوں اور ٹیکس نظام سے متعلق حالیہ بیانات کو مسترد کرتے ہوئے انہیں یک طرفہ، بے بنیاد اور زمینی حقائق سے لاتعلق قرار دیا۔ امین ورک نے گفتگو کا آغاز WHO عہدیدار کی طرف سے پیش کیے گئے اعداد و شمار پر سوال اٹھاتے ہوئے کیا۔ “ہمیں پوچھنا چاہیے کہ پاکستان میں ہر سال تمباکو سے متعلقہ بیماریوں کے باعث 1,64,000 اموات اور معیشت کو 700 ارب روپے کا نقصان ہونے کا دعویٰ کس بنیاد پر کیا گیا ہے؟ اس کا ڈیٹا کہاں ہے؟ آڈٹ ٹریل کیا ہے؟ یہ چند این...
    پی ٹی آئی کے سابق رہنما اور فواد چوہدری نے سلمان اکرم راجہ پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ کسی کو برداشت کرنے کو تیار نہیں اور پارٹی کو کسی رجمنٹ کی طرح چلارہے ہیں۔ 9 مئی مقدمات کی سماعت میں سپریم کورٹ پیشی کے بعد پی ٹی آئی کے سابق رہنما فواد چوہدری نے وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سلمان اکرم راجہ کسی کو پارٹی میں برداشت نہیں کرتے، پارٹی ایسے چلا رہے ہیں جیسے کوئی رجمنٹ ہو۔ سلمان اکرم راجہ کسی کو پارٹی میں برداشت نہیں کرتے، پارٹی ایسے چلا رہے ہیں جیسے کوئی رجمنٹ ہو، جو کام کرنے والے ہیں وہ کرتے نہیں۔ آج 9 مئی کا کیس ہے کوئی PTIکا سینیئر...
    اسلام ٹائمز کے ساتھ اپنے خصوصی انٹرویو میں سید ناصر عباس شیرازی کا کہنا تھا کہ اسرائیل چاہتا ہے کہ امریکا ایران پر حملہ کرے، مگر یہ امریکا کیلئے ممکن نہیں، امریکا کے تمام بحری بیٹرے اور اڈے ایران کے نشانے پر ہیں، یہ جنگ شروع ہوئی تو ختم ایران ہی کرے گا۔ متعلقہ فائیلیںمجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء سید ناصر عباس شیرازی پیشہ کے اعتبار سے قانون دان اور لاہور ہائیکورٹ میں پریکٹس کرتے ہیں۔ قبل ازیں وہ ایم ڈبلیو ایم میں مرکزی سیکرٹری سیاسیات کے عہدے پر بھی کام کرچکے ہیں، آجکل ایک تھنک ٹینک چلا رہے ہیں اور اس میں بطور صدر کام کر رہے ہیں۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر بھی رہ...
    حافظ نعیم الرحمن نے خط میں کہا کہ آج ہم غزہ میں جو کچھ دیکھ رہے ہیں، وہ نسل کشی سے کم نہیں۔ معصوم شہری، بشمول خواتین اور بچے، بلاتمیز قتل کیے جا رہے ہیں۔ اسپتال، صحافی، اسکول، اور پناہ گاہیں جو بین الاقوامی قوانین کے تحت محفوظ تصور کی جاتی ہیں کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ اس ظلم کے سامنے عالمی برادری کی خاموشی یا بے عملی انتہائی تشویشناک ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے اسلامی ممالک کے سربراہان کے نام خط لکھ کر ان کی توجہ غزہ میں جاری صہیونی سفاکیت کی طرف دلائی ہے اور اہل فلسطین کی مدد کے لیے عملی اقدامات کی اپیل کی ہے۔ انھوں نے...
    ملتان میں احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اہلسنت کے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ غزہ میں جاری جارحیت کو فی الفور روکنا چاہیے، حکومت فوری طور پر غزہ میں جنگ بندی کیلئے اقدامات کرے، پاکستان میں موجود ان تمام برانڈز پر پابندی لگائی جائے جو بلواسطہ یا بلاواسطہ اسرائیل اور امریکہ کو سپورٹ کرتے ہیں۔  اسلام ٹائمز۔ جماعت اہل سنت سٹی ملتان کے امیر علامہ مفتی محمد صدیق سعیدی نے کہا ہے کہ فلسطین اور غزہ کے مظلوم مسلمانوں کے قتل عام 60 ہزار شہادتوں پر مسلمان حکمرانوں کی خاموشی اور بے حسی پر احتجاج بلند کرتے ہوئے خبردار کیا کہ اسلام دشمن صہوتی طاقتیں ایک عرصہ سے اسلامی ملکوں کو یکے بعد دیگرے نشانے پر رکھا ہوا...
    لاہور:  ایکسپریس میڈیا گروپ کے گروپ ایڈیٹر ایازخان نے کہا ہے وزیراعظم شہبازشریف باربار اعتراف کرتے ہیں کہ آرمی چیف کی بدولت ملکی معاملات اچھے ہورہے ہیں ورنہ ہم اس قابل نہیں تھے کہ یہ سب کرلیتے.  انھوں نے ایکسپریس نیوز کے پروگرام ’’ایکسپرٹس‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ پہلی بار ہوا کہ کوئی وزیراعظم کھلے دل سے کہہ رہا ہے یہ سب کچھ ادھر سے ہورہا ہے ورنہ ہم توصرف اعلان ہی کرتے ہیں.  بیوروچیف اسلام آباد عامر الیاس رانا نے کہاکہ ابتری بہتری کی طرف جانا شروع ہوئی ہے، پی ٹی آئی سیاسی حقیقت ہے اسے انگیج کیا جاناچاہیے، وزیراعظم ،صوبوں کوبھی ساتھ ملائیں، اچھی خبریں ارہی ہیں مگر عام ادمی تک ثمرات پہنچنے...
    انگلینڈ کے تجربہ کار کرکٹر ڈیوڈ ولی نے کہا ہے کہ پی ایس ایل دنیا کی بہترین لیگ بن چکی ہے۔ ان کی کوشش ہوگی کہ جمعہ سے شروع ہونے والے 10 ویں ایڈیشن میں  بہترین کارکردگی دکھائیں اور اچھی کرکٹ کھیلیں۔ ملتان سلطانز کے پریکٹس سیشن سے قبل نیشنل اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے 35 سالہ ڈیوڈ ولی نے کہا کہ پی ایس ایل اور آئی پی ایل ایک ہی وقت میں منعقد ہورہے ہیں لیکن مجھے پاکستان لیگ میں شرکت کرکے زیادہ اچھا لگ رہا ہے۔ عالمی ٹی ٹوئنٹی کپ 2022 کی فاتح  ٹیم کے رکن ڈیوڈ ولی نے پی ایس ایل 10 میں بہترین پرفارمنس دکھانے کے عزائم ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ لیگ میں دلچسپ مقابلے ہوں گے۔
    راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اپریل2025ء)راولپنڈی پولیس نے دھمیال کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کر کے 3 لڑکیوں کو بازیاب کروا لیا۔گرفتار ملزمان میں میاں بیوی اور بیٹا شامل ہیں، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔(جاری ہے) متاثرہ لڑکی نے بتایا ہے کہ ملزم مجھے اور میری کزن کو کوٹ ادو سے گھروں میں کام کی غرض سے راولپنڈی لایا، ملزمان نے ہمارے والدین کو قائل کر کے کام کے بدلے اچھی تنخواہ دینے کا جھانسہ دیا۔متاثرہ لڑکی نے بتایا کہ ملزمان نے راولپنڈی پہنچا کر انجان لوگوں کے حوالے کر دیا، ملزمان ہمارے ساتھ زیادتی کرتے رہے اور نازیبا ویڈیوز بناتے رہے۔متاثرہ لڑکی نے بتایا ہے...
    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ لاشوں پر سیاست نہیں ہونی چاہیئے، کسی کی ذات، قومیت کا مسئلہ نہیں، لاشوں پر سیاست نہیں ہوگی ہم نے شہر سے ٹریفک حادثات کو ختم کرنا ہے، کراچی میں رہنے والے ہر شہری کا مقدمہ میں لڑ رہا ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ مرتضی وہاب کو میری مرسڈیز پر اعتراض ہے تو کیا وہ خود چنگچی پر آفس جاتے ہیں؟ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے میئر کراچی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ صرف نیوز کانفرنسز کرتے ہیں کوئی کام بھی کرلیں، کبھی افطار تو کبھی شہداء کے اہل خانہ کی مدد پر تنقید سن رہا ہوں۔...
      اسلام آباد: وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نےکہا ہےکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے معاملے پر امریکا سےکوئی دباؤ نہیں ہے، نہ ہی کوئی ملک دوسرے ملک پر دباؤ ڈال سکتا ہے۔ نجی ٹی وی سےگفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرپارلیمانی امورڈاکٹر طارق فضل چوہدری کا کہنا تھا کہ انہیں نہیں معلوم کہ امریکا سے آئے وفدکی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی یا نہیں، البتہ بانی پی ٹی آئی کی ملاقاتوں پر کوئی پابندی نہیں، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو حق ہے وہ یہاں آئیں لوگوں سے ملیں، سیاست کریں۔ طارق فضل چوہدری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے بعض لوگ ریاست اور ریاستی اداروں کے خلاف بیان بازی کرتے ہیں، مجھ سمیت...
    پی ٹی آئی رہنما و معروف گلوکار سلمان احمد نے ایلون مسک کی اس پوسٹ کو ری پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ اس اہم نکتے کو اٹھانے کا شکریہ ایلون مسک! عمران خان کو جیل میں 600 دن سے زیادہ دن کا عرصہ گزر چکا ہے، اسلام ٹائمز۔ امریکی ارب پتی ایلون مسک کی سابق وزیراعظم پاکستان و بانی پی ٹی آئی عمران خان کے حق میں پوسٹ نے تہلکہ مچا دیا۔ ایلون مسک نے ”فریڈم آن لائن“ کے ڈائریکٹر مائیک بینز کی ایک ٹوئٹ کو ری پوسٹ کرتے ہوئے سیاسی مخالفین کو دبانے کے لیے عدالتی نظام کے ممکنہ غلط استعمال پر خدشات کا اظہار کیا ہے۔ مائیک بینز نے اپنی پوسٹ میں دنیا کے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والی چند...
    دنیا کے چار بڑے ٹیک ویژنری ایلون مسک، بل گیٹس، مارک زکربرگ اور سیم آلٹمین نےسمارٹ فون کے دور کے خاتمے کا اشارہ دے دیا۔ ان چاروں شخصیات کے وژن کے مطابق اب ایک ایسی دنیا ہوگی جس میں پہننے والی ٹیکنالوجی اور دماغی انٹرفیسز کا غلبہ رہے گا لیکن ایپل کے سی ای او ٹم کوک تاحال سمارٹ فون کی سلطنت سے دستبردار ہونے کو تیار نہیں ہیں۔ ایلون مسک اپنی کمپنی نیورولنک کے ذریعے برین کمپیوٹر انٹرفیس بنا کرسمارٹ فون کو ختم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ یہ امپلانٹس صارفین کو صرف اپنے خیالات کے ذریعے ٹیکنالوجی کے ساتھ بات چیت کرنے کی اجازت دیتے ہیں، جس میں نہ کوئی اسکرین ہوگی نہ انگلیوں کا استعمال...
    قومی اسمبلی میں اپوزیشں لیڈر عمر ایوب  نے الزام لگایا ہے کہ عمران خان کو عید کی نماز نہیں پڑھنے دے گئی، ہم کیسے مملکت اسلامی پاکستان میں رہ رہے ہیں جہاں بانی بانی پی ٹی آئی  کو عید کی نماز نہیں پڑھنے دی گئی۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں عدالتی حکم کے باوجود بانی سے ملاقات نہیں کرنے دی گئی، جمعرات کی ملاقات کی لسٹ بانی خود فائنل کرکے وکلاء کے حوالے کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پتا نہیں کس کے کہنے پر ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی، بانی کی اڑھائی ماہ سے بچوں سے بات نہیں ہونے دی گئی،بہنوں سے ملاقات نہیں کرنے دی گئی۔ انہوں نے الزام لگایا کہ  بانی پی ٹی آیہ کو...
    پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ مرتے دم تک دریائے سندھ پر نہریں نہیں بننے دیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کے ساتھ سختی سے نمٹنے کی ضرورت ہے، مرتے دم تک دریائے سندھ پر نہریں نہیں بننے دیں گے۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ ہمیں مل کر پاکستان کو مضبوط بنانا اور درپیش چیلنجز کا مقابلہ کرنا ہے، عید کے موقع پر تمام پاکستانی اپنے اختلافات بھلا دیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے افسوسناک واقعات میں بے گناہوں کو بسوں سے اتار کر شہید کیا گیا، افواج، سکیورٹی اداروں کے جوان وطن کیلئے قربانیاں دے رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کا...
      عید خوشیوں کا تہوار ہے جو سب کو آپس میں جوڑتا ہے۔ ماہِ صیام کے اختتام پر مسلمان شوال کا چاند دیکھتے ہی عید کا اعلان کرتے ہیں اور عید مناتے ہیں۔عید کے دن کا آغاز دعاؤں اور طعام سے ہوتا ہے ۔کوئی بھی تہوار اپنے اندرمنفرد روایات اور اقدار رکھتا ہے ۔ مسلمان اپنے عید کے تہوار کو کیسے مناتے ہیں اس میں چند مخصوص چیزوں کے علاوہ تنوع ملتا ہے۔ چونکہ مسلمان دنیا کے مختلف حصوں اور ممالک میں آباد ہیں سو ان کے عید الفطر کو منانے کے مختلف انداز کیا ہیں آئیے جانتے ہیں۔  برطانیہ میں عید: یورپ کا مرکز برطانیہ جہاں مسلمانوں کی اکثریت آباد ہے وہاں لوگوں کے لئے عید الفطر کا دن...
    سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ مرتے دم تک دریائے سندھ پر نہریں نہیں بننے دیں گے۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام  میمن کا کہنا تھا کہ ہمیں مل کرپاکستان کومضبوط بنانا اور درپیش چیلنجز کا مقابلہ کرنا ہے۔  عیدکےموقع پرتمام پاکستانی اپنےاختلافات بھلادیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کےافسوسناک واقعات میں بےگناہوں کوبسوں سے اتار کر شہید کیا گیا۔ افواج، سکیورٹی اداروں کے جوان وطن کے لیے قربانیاں دے رہے ہیں۔ شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کا واضح مؤقف ہے، ہم  4 اپریل کو وزیراعظم سے مطالبہ کریں گے کہ وہ واضح اعلان کریں کے کینالز نہیں بن رہے۔ وزیراعظم سے اپیل کرتا ہوں کہ کینالز پروجیکٹ ختم...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسٹیٹ بینک نے عیدالفطر کے لئے بینکوں کو ستائیس ارب روپے سے زائد کے فریش نوٹ جاری کئے ہیں، لیکن لوگوں کیلئے ان نوٹوں کا حصول انتہائی مشکل رہا، عوام کو گڈیوں کیلئے بینکوں کے چکر لگاتے رہے لیکن وہاں انہیں مایوسی کا منہ دیکھنا پڑا، لیکن بینک ملازمین کی ملی بھگت سے بولٹن مارکیٹ میں تمام مالیت کی گڈیاں اضافی رقم کے ساتھ دستیاب تھیں۔ جہاں بینکوں سے بنا اضافی رقم کے گڈیاں حاصل کی جاسکی تھیں، وہیں بولٹن مارکیٹ میں دستیاب کڑک کڑک نوٹوں کی گڈیوں اضافی رقم طلب کی گئی۔ سو روپے کی گڈی پر ایک ہزار، پچاس کی گڈی پر نو سو بیس اور دس روپے کی گڈی پر ساڑھے چار سو روپے زیادہ...
    ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ عالمی یوم القدس ہمیں اس بات کا درس دیتا ہے کہ ہم فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے ہوں اور ان کی جدوجہدِ آزادی کی حمایت کریں، فلسطین کی مکمل آزادی تک یہ جدوجہد جاری رہے گی اور دنیا کے تمام مظلوموں کے حقوق کے لیے آواز بلند کی جاتی رہے گی۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ تحریک بیداری امت مصطفیٰ (ص) کے زیر اہتمام عالمی یوم القدس کے موقع پر کراچی میں عالمی انتفاضہ ریلی نکالی گئی۔ ریلی جیل چورنگی سے براستہ یونیورسٹی روڈ مزارِ قائد تک جاری رہی، جس میں عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ریلی میں علمائے کرام، دانشوروں، طلبہ اور مختلف مکاتبِ فکر کے اکابرین شریک ہوئے۔ شرکاء...
    ‎واشنگٹن ڈی سی:‎وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی برائے امور خارجہ سید طارق فاطمی نے امریکہ کے معروف تھنک ٹینک کارنیگی انڈوومنٹ فار انٹرنیشنل پیس میں خطاب کرتے ہوئے امریکہ کے ساتھ پاکستان کے مضبوط تاریخی تعلقات کا اعادہ کرتے ہوئے دونوں ملکوں کے درمیان گہرے اقتصادی تعلقات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ ‎انہوں نے 240 ملین آبادی پر مشتمل پاکستان کی تذویراتی اہمیت کو اجاگر کیا اور امریکہ پر زور دیا کہ وہ پاکستان کو کسی بھی غیر مُلکی یا علاقائی عدسے سے دیکھنے کی بجائے آزادانہ طور پر دیکھے۔‎وزیر اعظم شہباز شریف کی تجارت، سرمایہ کاری اور قوم کی استعدادِ کار میں اضافہ کرنے کی کاوشوں کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے اہم اقتصادی کامیابیوں کو اجاگر کیا...
    اسلام آباد:سابق صدر، اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آئی سی سی آئی) ، چئیرمین سینٹرل ایمپلائر فیڈریشن آف پاکستان میاں اکرم فرید نے پاکستانی خواتین کی ملکی کاروباری سرگرمیوں میں فعال حصہ لینے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی آبادی کا تقریبا نصف حصہ خواتین پر مشتمل ہے اور ہمیں ان کی بھرپور حوصلہ افزائی کرنی چاہیئے تاکہ یہ ملکی معیشت کے استحکام میں مزید تندہی سے حصہ لیں۔ حکومت نے اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائز (ایس ایم ایز) میں خواتین کی شمولیت کی حوصلہ افزائی کے لئے خصوصی فنڈز مختص کئے ہیں ۔ یہ بات انھوں نے اسلام آباد وویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹر ی کی طرف سے منعقد افطار ڈنر سے خطاب کرتے...
    کراچی: گورنر سندھ کامران خان ٹسوری نے کہا ہے کہ مجھے اگر گورنر شپ سے ہٹانا ہے تو ہٹادو کیونکہ ایسے شہر میں گورنر رہنا کا کیا فائدہ جہاں روزانہ لوگ اور شیرخوار بچے ٹینکروں اور ڈمپروں کے نیچے کچلے جا رہے ہوں۔ یہ بات انہوں نے بدھ کو گورنر ہاوس میں کونسل آف اکنامک اینڈ انرجی جرنلسٹس سیج کے اراکین کے اعزاز میں افطار ڈنر کے بعد عوامی افطار پارٹی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ گورنر سندھ نے کہا کہ میئر کراچی مرتضی وہاب سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ مئیر صاحب میں تمھیں اب کوئی جواب نہیں دوں گا لیکن تمھیں اللّٰہ کو جواب دینا ہے تمھیں منصب اللّٰہ نے دیا ہے۔ گورنر سندھ...
    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک کو معاشی استحکام کی راہ پر گامزن کرنا ایک طویل اور مشکل سفر ہے، لیکن انتھک محنت اور لگن کے ذریعے پاکستان کو ترقی کی منازل تک پہنچایا جائے گا۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ طے پا گیا ہے، جو حکومت کی دن رات کی محنت اور مؤثر حکمتِ عملی کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاہدے کے خلاف رکاوٹیں کھڑی کرنے والے ناکام رہے، اور مختصر وقت میں یہ اہم سنگِ میل عبور کیا گیا۔ شہباز شریف نے کہا کہ گزشتہ سال آئی ایم ایف کا ٹیکس ہدف...
    نکاح کا ڈراما کرکے 13 سالہ لڑکی کی عصمت دری کا  لرزہ خیز واقعہ سامنے آیا، جس میں 3 ماہ تک ملزم کے دوست بھی لڑکی کے ساتھ زیادتی کرتے رہے۔   پولیس کے مطابق 4  افراد نے 13 سالہ لڑکی کے ساتھ گن پوائنٹ پر اجتماعی زیادتی  کی۔ اغوا کار لڑکی کو لاہور لے گئے، جہاں 3 ماہ تک اسے اپنی ہوس کا نشانہ بنایا گیا اور اس دوران اس کی ویڈیو بھی بنائی گئی۔  سرگودھا کے نواحی گاؤں 132 جنوبی کی رہائشی 13 سالہ لڑکی کو گاؤں کے ایک شخص کامران نے اغوا کیا۔ ملزم لڑکی کے ساتھ فرضی نکاح کا ڈراما کر کے خود بھی زیادتی کرتا رہا اور اپنے دیگر 3 دوستوں سے بھی زیادتی کرواتا...
    فائل فوٹو۔ جنوبی وزیرستان اپر میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے، اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق جنوبی وزیرستان اپر میں کل صبح 6 سے شام 6 بجے تک دو راستے ٹریفک کیلئے بند رہیں گے۔ ڈپٹی کمشنر کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق آسمان منزہ سے لدھا اور مکین تک سڑک ٹریفک کیلئے بند رہے گی۔انکا کہنا تھا کہ نواز کوٹ سے رزمک تک کل سڑک ٹریفک کیلئے بند رہے گی۔ مسافروں سے درخواست ہے کہ وہ متبادل راستہ اختیار کریں۔ڈپٹی کمشنر کے مطابق ڈنکن سے میلوگئی پل تحصیل دوسلی تک کرفیو نافذ رہے گا۔انہوں نے بتایا کہ کرفیو سکیورٹی خدشات کے پیش نظر نافذ کیا گیا ہے۔
    وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ ہارڈ کور دہشتگردوں کے خلاف کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی، قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائیں گے، کچھ عناصر دہشتگردوں کی لاشوں پر سیاست کرنے کی کوشش کررہے ہیں، ان کے عزائم ناکام بنائیں گے۔ کوئٹہ میں ہائی اچیومنٹ ایوارڈز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں پائیدار قیام امن کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں ماہ رنگ بلوچ کے خلاف 3 افراد کے قتل کا مقدمہ درج تقریب میں کمانڈر بلوچستان کور لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم احمد خان نے زندگی کے مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والے 50 سے زیادہ افراد میں ایوارڈز...
    مدینہ منورہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے مسجدِ نبوی ﷺمیں دورانِ اعتکاف خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں عاشقانِ رسول ﷺکے خاندان کا فرد ہونے پر فخر ہے۔روز نامہ جنگ کے مطابق انہوں نے کہا کہ ان کے والد اقبال احمد چودھری بھی سچے عاشقِ رسول ﷺتھے، جن کا انتقال مدینہ منورہ میں ہوا اور انہیں جنت البقیع میں سپردِ خاک کیا گیا۔احسن اقبال نے انکشاف کیا کہ ناموسِ رسالت ﷺکے تحفظ کےلئے پاکستان میں جو پہلا قانون پاس کیا گیا وہ ان کی والدہ بیگم نثار فاطمہ نے پیش کیا، جو ایک نامور ریسرچر اور سیاستدان تھیں۔انکا کہنا تھا کہ انہوں نے ناموسِ رسالت ﷺکے دفاع کےلئے ہمیشہ آواز بلند کی، تاہم...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 23 مارچ 2025ء) ریل گاڑی نے ہماری زندگیوں پر انمنٹ نقش ثبت کیے جو تجارت سے لے کر ثقافت تک ہمہ گیر ہیں۔ اس سے جنم لینے والی حیرت اور دلچسپی کا ذکر کرتے ہوئے 'لاہور دیوانگی‘ میں مستنصر حسین تارڑ لکھتے ہیں، ”ریڈیو، ٹیلی ویژن، ٹیلی فون، کمپیوٹر، یہاں تک کہ ہوائی جہاز بھی اپنا تحیر کھو چکے ہیں جبکہ ایک رواں ٹرین میں اب بھی اولین حیرت کے سب سامان روزِ اول کی مانند ہیجان خیزی میں مبتلا کرتے ہیں، ہم آج بھی ہر ٹرین کو اُسی پرمسرت حیرت اور کسی حد تک اداسی سے تکتے جاتے ہیں جیسے گئے زمانوں کے لوگ پہلی بار ایک ٹرین کو چھک چھک کرتے...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ 23 مارچ ہمیں قیام پاکستان کے سنہری اغراض و مقاصد کی یاد دہانی کراتا ہے۔ یوم پاکستان ہمیں بھرپور جدوجہد کے آغاز کی یاد دلاتا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے بانیان پاکستان کی جدوجہد اور شہدا کی قربانیو ں کو خراج تحسین پیش کیا۔وزیراعلی مریم نواز نے اپنے پیغام میں پوری قوم کو یوم پاکستان کی مبارکباد دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یوم پاکستان ہمیں حصول پاکستان کی بھرپور جدوجہد کے آغاز کی یاد دلاتا ہے۔ اللہ تعالی کے فضل وکرم سے پاکستان قائم ہوا اور تا قیامت شاد وآباد رہے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اللہ تعالی نے دنیا سلام کی پہلی ایٹمی طاقت بننے کا منفرد اعزاز بھی...
    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف آپریٹنگ آفیسر (سی او او) سمیر احمد سید نے آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کی اختتامی تقریب سے پی سی بی کے عہدیداروں کو نہ بلانے پر آئی سی سی کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ چیمپئینز ٹرافی سے میزبان ملک کو نظر انداز کرنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف آپریٹنگ آفیسر (سی او او) سمیر احمد سید نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی "بدانتظامی" قرار دیا۔  انکا کہنا تھا کہ میزبان ملک کے بجائے آئی سی سی چیف جے شاہ اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے عہدیداروں نے فائنل جیتنے والی ٹیم انڈیا اور رنر اَپ نیوزی لینڈ کی ٹیم میں تمغے اور ایوارڈز تقسیم کیے۔ مزید...
    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ پاکستان ہم سب کیلئے اللہ تعالی کی عطا کردہ نعمت غیرمترقبہ ہے، یوم پاکستان پر غربت میں کمی، عدم مساوات اور معاشرے کے کمزور طبقات کے تحفظ کا عہد کرتے ہیں، یوم پاکستان ہمیں حصول پاکستان کی بھرپور جدوجہد کے آغاز کی یاد دلاتا ہے، یوم پاکستان پر وطن عزیز کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل کرنے کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لانے کا عہد کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے یوم پاکستان پر اپنے خصوصی پیغام میں پوری قوم کو یوم پاکستان کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے بانیان پاکستان کی جدوجہد اور شہداء کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ مریم نواز کا کہنا ہے کہ 23...
    ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے خبردار کیا ہے اگر امریکا نے ایران کے خلاف کوئی حماقت کی تو اسے منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق تہران میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ امریکیوں کو جان لینا چاہیے کہ ایران کو دھمکیاں دے کر وہ کچھ حاصل نہیں کرسکيں گے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی اور یورپی ممالک خطے میں استعماری طاقتوں کے خلاف مزاحمت کرنے والی تنظیموں کو ایران کی پراکسی کا نام دے کر توہین کرتے ہیں، ایران کو کسی پراکسی کی ضرورت نہيں۔ سپریم لیڈر نے صاف خبردار کیا ہے امریکا نے اگر ایران کے خلاف کوئی حماقت کی تو...
    شہباز شریف عمران خان پر تنقید کرتے تھے، اب وہی کام خود کررہے ہیں، مفتاح اسماعیل Miftah Ismail WhatsAppFacebookTwitter 0 20 March, 2025 سب نیوز کراچی (سب نیوز)سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ ماضی میں شہباز شریف عمران خان کی حکومت پر یہی تنقید کرتے تھے اب وہی کام خود کررہے ہیں، کہتے ہیں آٹا سستا کردیا لیکن گندم کو مہنگا کردیا۔کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سولر پاور میٹر پر وزیر اعظم شہباز شریف نے قوم سے کہا تھا کہ لوگ اپنے گھروں پر سولر میٹر لگائیں، انھوں نے کہا تھا کہ سولر گھر پر لازمی کردیں، اب نیٹ میٹرنگ کو ختم کرکے گروس میٹرنگ کردی گئی ہے۔ان کا...
    سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ ماضی میں شہباز شریف عمران خان کی حکومت پر یہی تنقید کرتے تھے اب وہی کام خود کررہے ہیں، کہتے ہیں آٹا سستا کردیا لیکن گندم کو مہنگا کردیا۔ کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نےکہا کہ  سولر پاور میٹر پر وزیر اعظم شہباز شریف نے قوم سے کہا تھا کہ لوگ اپنے گھروں پر سولر میٹر لگائیں، انھوں نے کہا تھا کہ سولر گھر پر لازمی کردیں، اب نیٹ میٹرنگ کو ختم کرکے گروس میٹرنگ کردی گئی ہے۔   ان کا کہنا تھا کہ اب کہہ رہے ہیں کہ تمام یونٹ پر سیلز ٹیکس لگے گا، یعنی اب خریدے جانے والے ہر یونٹ پر 8 روپے سیلز ٹیکس لگے گا، پھر...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19 مارچ ۔2025 )ماہرین نے پاکستان کے وفاقی سرکاری اداروں کی بہتر مالی کارکردگی پر امید کا اظہار کیا ہے جیسا کہ تازہ ترین اعداد و شمار سال بہ سال آمدنی میں 5.2 فیصد اضافے کی نشاندہی کرتے ہیں سرکاری اعداد و شمار کے مطابق وفاقی سرکاری اداروں کی مجموعی آمدنی جون 2024 کو ختم ہونے والے 12 ماہ کے لیے 13,524 بلین روپے تک پہنچ گئی جو مجموعی آپریشنل کارکردگی اور معاشی لچک میں اضافے کی عکاسی کرتی ہے تجزیہ کار اس نمو کو بحالی کی ایک مثبت علامت کے طور پر دیکھتے ہیں لیکن طویل مدتی منافع کو برقرار رکھنے کے لیے گہری ساختی اصلاحات کی ضرورت کو بھی اجاگر کرتے ہیں .(جاری...
    غزہ پر فوجی کارروائی آغاز ہے، جب تک حماس اسرائیل کیلئے خطرہ ہے حملے کرتے رہیں گے:نیتن یاہو WhatsAppFacebookTwitter 0 19 March, 2025 سب نیوز تل ابیب:اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے حماس کو ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ غزہ میں ہونے والے تازہ حملے صرف شروعات ہے، جب تک حماس اسرائیل کیلئے خطرہ ہے کارروائی کرتے رہیں گے۔ جنگ بندی معاہدے کے باوجود پیر اور منگل کی درمیانی شب غزہ پٹی میں اسرائیل نے فضائی حملے کیے جس کے نتیجے میں بچوں سمیت 400 سے زائد فلسطینی شہید اور 560 سے زائد زخمی ہوگئے۔ اسرائیلی نے غزہ میں سحری کے وقت دیرالبلاح، خان یونس اور رفح سمیت غزہ کے مختلف حصوں پر بمباری کی۔19 جنوری کو...
    اسلام آباد: قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے تمام مسائل اٹھائے مگر پی ٹی آئی کے بائیکاٹ پر کوئی لب کشائی نہیں کی۔ قومی سلامتی کمیٹی کے ان کیمرا اجلاس میں وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی میں خطاب کرتے ہوئے صوبہ خیبرپختونخوا کی داخلی و خارجی صورتحال سے متعلق آگاہ کیا۔ ذرائع کے مطابق علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ دہشتگرد افغانستان سے آرہے ہیں اور میرے لوگ دہشتگرد نہیں  ہیں، مجھے کرسی کی پروا نہیں سچی کھری بات کروں گا۔ وزیر اعلی کے پی کے نے تمام ایشوز اٹھائے مگر پی ٹی آئی بائیکاٹ پر کوئی بات نہیں کی جبکہ وزیر دفاع خواجہ آصف ،...
    جماعت اسلامی ملتان کے سابق امیر نے کہا ہے کہ حکمران قومی غیرت و حمیت کا ثبوت پیش کریں، ملک کسی ایسی جنگ کا متحمل نہیں جس کا نقصان پاکستانی قوم کو ہوگا، اب وقت ہے کہ قومی اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنایا جائے۔  اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر صفدر ہاشمی نے کہا ہے کہ ملک میں بڑھتی بدامنی ٹارگٹ کلنگ امریکہ اسرائیل اور بھارت کی پلاننگ ہے حکمران اس قومی مسئلہ پر حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلے کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے این اے 149 یونین کونسل 4 میں تقریب افطار میں خطاب کرتے ہوئے کیا، تقریب میں سید عطرت حسین شاہ، شیخ ندیم، ظفر علی خان، محمد اکرم...
    کراچی(شوبز ڈیسک)حال ہی میں ایک لائیو رمضان ٹرانسمیشن کے دوران، مشہور پاکستانی اداکار دانش تیمور نے اپنی بیوی عائزہ خان کے ساتھ بیٹھے ہوئے کثرتِ ازدواج (ایک سے زیادہ شادیوں) کے بارے میں ایک چونکا دینے والا بیان دیا۔ اس موضوع پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’ایک چیز کی اجازت اگر اللہ تعالیٰ نے دے دی تو وہ دے دی، کرنہیں رہے ناں وہ الگ بات ہے! سامنے بیٹھی اپنی اہلیہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اداکار نے کہا ” اللہ نے مجھے چار شادیوں کی اجازت دی ہے،میں کر نہیں رہا وہ الگ بات ہے، جسے کوئی مجھ سے چھین نہیں سکتا۔ اداکار نے اپنی اہلیہ اداکارہ عائزہ خان کی طرف دیکھتے ہوئے کہا ’یہ میرا...
    جنوبی وزیرستان کے دونوں اضلاع میں کل کرفیو نافذکرنے کا اعلان کردیا گیا۔ ضلع جنوبی وزیر ستان اپر، ضلع جنوبی وزیر ستان لوئر اور ٹانک کے ڈپٹی کمشنرز کی جانب سے کرفیو کا نوٹیفکیشنز جاری کردیے گئے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق صبح 6 سے شام 6 بجے تک تمام راستے بند رہیں گے، زالئی تا نیوکیڈٹ کالج وانا سڑک بند رہے گی، تنائی، سرویکئی، جنڈولہ روڈ بند رہے گا جبکہ وانا گومل زام روڈ مسافروں کے لیے کھلا رہےگا۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ احمد وام سےکوٹکئی تک روڈ بند رہےگا، بی بی رغزئی سے جنڈولہ تک سڑک بند رہےگی۔ نوٹیفکیشن میں مسافروں کو متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ Post Views: 2
    نوٹیفکیشن کے مطابق صبح 6 سے شام 6 بجے تک تمام راستے بند رہیں گے، زالئی تا نیوکیڈٹ کالج وانا سڑک بند رہے گی، تنائی، سرویکئی، جنڈولہ روڈ بند رہے گا جبکہ وانا گومل زام روڈ مسافروں کے لیے کھلا رہے گا۔ اسلام ٹائمز۔ جنوبی وزیرستان کے دونوں اضلاع میں کل کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔ ضلع جنوبی وزیر ستان اپر، ضلع جنوبی وزیر ستان لوئر اور ٹانک کے ڈپٹی کمشنرز کی جانب سے کرفیو کے نوٹیفکیشنز جاری کر دیے گئے ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق صبح 6 سے شام 6 بجے تک تمام راستے بند رہیں گے، زالئی تا نیوکیڈٹ کالج وانا سڑک بند رہے گی، تنائی، سرویکئی، جنڈولہ روڈ بند رہے گا جبکہ وانا گومل زام...
    ویب ڈیسک:  موجودہ حالات کے پیشِ نظر  جنوبی وزیرستان کے دونوں اضلاع میں کل کرفیو نافذکرنے کا اعلان کردیا گیا۔ ضلع جنوبی وزیر ستان اپر، ضلع جنوبی وزیر ستان لوئر اور ٹانک کے ڈپٹی کمشنرز نے اس حوالے سے نوٹیفکیشنز جاری کردیے، جس کے مطابق صبح 6 سے شام 6 بجے تک تمام راستے بند رہیں گے، زالئی تا نیوکیڈٹ کالج وانا سڑک بند رہے گی، تنائی، سرویکئی، جنڈولہ روڈ بند رہے گا جبکہ وانا گومل زام روڈ مسافروں کے لیے کھلا رہےگا۔ اس کے علاوہ  احمد وام سےکوٹکئی تک روڈ بند رہےگا، بی بی رغزئی سے جنڈولہ تک سڑک بند رہے گی۔ پی ایس ایل ٹرافی کا کراچی کا دو روزہ دورہ مکمل،اگلا پراؤ لاہور نوٹیفکیشن میں...
    لاہور(نیوز رپورٹر)سابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہبازشریف نے کہا کہ الحمدللہ‘ وزیراعظم شہبازشریف کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر چل نکلا ہے اور ملک کو اندھیرے سے نکال کر روشنی میں لے آئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔سابق وزیراعلی پنجاب مسلم لیگ ن لاہور کے دیرینہ کارکن اور آفس سیکرٹری گڈو شاہ اور یو سی 172 کے چیئرمین ملک خالد کی وفات پر انکے اہلخانہ سے تعزیت کرنے انکے گھر گئے ہوئے تھے۔ گڈو شاہ کی بیوہ سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ گڈو شاہ جیسے کارکنان کسی بھی سیاسی جماعت کیلئے اثاثہ ہوتے ہیں۔ گڈو شاہ کی پارٹی کیلئے بے لوث خدمت کو ہمیشہ یاد...
    لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں پاکستان علما کونسل کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ تمام مسلمانوں کو اس سازش کا ادراک کرنا ہوگا، اور دشمن کی سازش کو اتحاد امت سے ناکام بنانا ہوگا۔جعفر ایکسپریس کے یرغمالیوں کو بازیاب کروانے پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ملک دشمن عناصر کیخلاف کارروائی کی جائے۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ پاک سرزمین کا ایک انچ بھی کسی دشمن عناصر کو استعمال نہیں کرنے دیں گے، سانحہ جعفر ایکسپریس کی پُرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ بحریہ ٹاؤن لاہور میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد حافظ طاہر اشرفی کا میڈیا سے گفتگو کرتے...
    اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی والے اس ایوان کو غیر قانونی کہتے ہیں، ایوان اگر جعلی ہے تو کیا چیئرمین قائمہ کمیٹی غیر قانونی نہیں؟۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ مجھے حوالدار کہا جاتا ہے تو مجھے اس پہ فخر ہے، دو طرح کے حوالدار ہوتے ہیں ایک چور پکڑتا ہے اور دوسرا شہید ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمر ایوب نے الزام لگایا کہ انہیں بات کرنے کی اجازت نہیں دی جاتی، یہ بات کہہ کر انہوں نے سوا گھنٹے تقریر کی، کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟ پھر ان کا الزام ہے کہ ان کے سوال نہیں...
    اسلام آباد: رہنما تحریک انصاف علی محمد خان کا کہنا ہے کہ آج ایوان میں بہت افسوس ہوا، ہم نے کل بھی اسپیکر صاحب کے سامنے درخواست کی تھی کہ اتنا اہم واقعہ ہوا ہے تو آپ کل کے دن کارروائی نہ کیجیے، اسے اسپیشل سیشن بنایے اور اس پر ڈبیٹ کیجیے ،دیر آید درست آید آج اسپیکر صاحب نے اس کا فیصلہ کیا کہ اس پر ڈبیٹ کرتے ہیں۔  ایکسپریس نیوز کے پروگرام سینٹر اسٹیج میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ میرے خیال میں وزیرا عظم شہبازشریف جس بھی طریقے سے منتخب ہو ئے ہیں لیکن اب ہیں وزیراعظم کی کرسی پر جب تک وہ ہیں تو اپنی ذمے داری نبھائیں،قوم قومی اسمبلی میں ایوان...
    کوئٹہ (نیوز ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہےکہ جب تک خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی ختم نہیں ہوگی ملک ترقی نہیں کرسکتا، گھس بیٹھیئے ملک کو نقصان پہنچا رہے ہیں، ہم اپنی اپنی سیاست کرتے رہیں گے لیکن دہشت گردی کے خلاف اکٹھا ہونا ہوگا۔ کوئٹہ میں وزیراعظم کی زیرصدارت بلوچستان میں امن و امان سے متعلق اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے وزیراعظم کو بریفنگ دی۔ اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ٹرین پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کو رمضان کے تقدس کا بھی خیال نہیں تھا، اس ویرانے میں بے یارو مددگار نہتے مسافروں کو یرغمال بنایا گیا، آرمی چیف کی قیادت میں سکیورٹی فورسز نےکامیابی سے 339...
    کوئٹہ(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 مارچ 2025)کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفرایکسپریس کے بازیاب ہونے والے مسافروں نے ٹرین پر حملے کے بعد کا احوال سناتے ہوئے کہا کہ 30 سے35 گھنٹے ادھررہے،ٹرین کے واش روم کا پانی پی کر گزارا کرتے رہے، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسافروں کا کہنا تھا کہ پاک فوج کی مہربانی سے ہم وہاں سے نکلے ورنہ ہم کہاں سے نکل سکتے تھے ۔ آرمی اور ایف سی والوں نے بہت مدد کی۔ مشکل وقت تھا لیکن اللہ پاک نے مدد کی۔ ہم بہت زیادہ پریشان تھے۔ اللہ کا شکر ہے ہم خیریت سے گھر پہنچ گئے ہیں۔ مسافرٹرین پر ہونے والے دہشت گرد حملے سے بچ کر زندہ واپس آنے والے مسافروں نے آنکھوں...
    دہشتگردوں کی جانب سے جعفر ایکسپریس پر ہونے والے حملے کی مذمت کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی رہنما کا کہنا تھا کہ دہشت گرد اغیار کے ڈالروں پر دہشت گردی کر رہے ہیں جس کو ہمارے ادارے ناکام بنا دیں گے، دہشت گردی کی موجودہ لہر پاکستان کے استحکام کو کمزور کرنے کی ناکام شازش ہے، ہماری بہادر فوج اس شازش کو یقینی طور پر ناکام بنائے گی۔  اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین عزاداری ونگ جنوبی پنجاب کے صوبائی صدر و ممبر ڈویژنل امن کمیٹی ملتان انجینئر سخاوت علی سیال نے جعفر ایکسپریس واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نہتے مسافروں پر حملہ بزدلانہ فعل ہے، دہشت گرد قوتیں پاکستان کے امن کو تباہ کرنے کے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 مارچ2025ء) قومی اسمبلی میں حکومتی اراکین کے غیر سنجیدہ رویہ پر اپوزیشن لیڈر نے کھری کھری سنا دیں اور کہا کہ بلوچستان میں آگ لگی پوئی ہے اور یہ گپیں لگا رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمرایوب نے بلوچستان میں جعفر ایکسپریس حملہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اس واقعہ اور بی ایل اے کے اس عمل کی مذمت کرتی ہے ۔ بدھ کو ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ رولز آف بزنس میں وہ رول موجود ہے جس میں وقفہ سوالات کو معطل کر کے بلوچستان میں ہونے والے سانحہ پر بات کی جاتی۔ اس واقعہ میں...
    چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری— فائل فوٹو چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اگر ہم اتنا حکومت کا ساتھ دے رہے ہوتے تو وزیر بھی بنتے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کل صدر زرداری نے پارلیمان سے ایک تاریخی خطاب کیا، پہلی بار کسی سویلین صدر نے آٹھویں بار پارلیمان سے خطاب کیا، صدرِ مملکت نے نفرت کے بجائے امید کی بات کی۔بلاول بھٹو نے کہا کہ صدر آصف زرداری نے پوری قوم کے ایشوز پر بات کی، صدر وفاق کے منتخب آئینی عہدیدار ہیں، انہوں نے بہت مثبت انداز میں بات کی۔انہوں نے کہا کہ نئی کینالز کے فیصلے سے سندھ میں بہت خدشات ہیں، اس حوالے سے...
      آصف علی زرداری آج بھی متنازع صدر ہیں، ہمارے رہنما اور ورکرز اس وقت سیاسی قیدی ہیں، ملک سے 20 لاکھ نوجوان ملک سے باہر چلے گئے ہیں ،ملک سے 27 ارب ڈالر باہر چلے گئے ہیں آصف زرداری اور بلاول بھٹو سندھ کا پانی بیچنے جا رہے ہیں،پیپلز پارٹی نے سندھ میں کرپشن کے ریکارڈ توڑ دیے ، یہ پیکا ایکٹ میں فارم 47 کی حکومت کے ساتھ کھڑے رہے ،اپوزیشن رہنماؤں کی پریس کانفرنس قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے صدر مملکت اور پیپلز پارٹی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے سندھ میں کرپشن کے ریکارڈ توڑ دیے ہیں، آصف زرداری ہو یا بلاول بھٹو دونوں سندھ کا پانی بیچنے...
    سٹی42:  پی ٹی آئی کے لیدروں نے پاکستانی پارلیمنٹ کے نئے سال کے آغاز پر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اپنے شور شرابے  کو صحیح قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ بھی ایسے ہی "احتجاج" کرتے رہیں گے۔ پی ٹی آئی کے چئیرمین بیرسٹر گوہر  نے  پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے حوالے سے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ ہمارا احتجاج جیسے آج تھا ہمیشہ ایسے جاری رہے گا ۔ رمضان المبارک : پھلوں اور سبزیوں کی قیمتیں کنٹرول سے باہر بیرسٹڑ گوہر نے الزام لگایا کہ صدر آصف علی زرداری متنازعہ صدر ہیں۔ انہوں نے کہا، آج کی تقریر میں آصف علی زرداری ثابت نہیں کرسکے کہ جمہوریت ہے۔  پعلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس مین شور شرابا...
    نائب وزیراعظم اوروزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان فلسطین کیساتھ ہے اور عرب لیگ کے فیصلے کی حمایت کرتے ہیں۔اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی)کے وزرائے خارجہ کا غیرمعمولی اجلاس سعودی عرب کے شہر جدہ میں او آئی سی کے ہیڈ کوارٹر میں منعقد ہوا، اجلاس میں تنظیم کے رکن ممالک نے شرکت کی جہاں پاکستان کی نمائندگی وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کی۔اجلاس کے دوران فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیلی جارحیت، جبری نقل مکانی اور ان کی سرزمین پر الحاق کے منصوبوں پر گفتگو کی گئی، وزرائے خارجہ نے متفقہ طور پر عرب منصوبے کے تحت غزہ کی تعمیر نو کی حمایت کی اور فلسطینی عوام کو جبرا غزہ سے بیدخل کرنے کے کسی بھی بیان...
    جنوبی بھارتی فلم انڈسٹری کی اداکارہ رانیا راؤ کی 3 مارچ کو بنگلورو کے بین الاقوامی ائیرپورٹ پر گرفتاری نے انڈسٹری میں ہلچل مچا دی ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق رانیا راؤ 12.86 کروڑ بھارتی روپے کی مالیت کا 14.2 کلو گرام سونا اسمگل کرتے ہوئے پکڑی گئی تھی۔ ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (DRI) کے حکام کو اداکارہ کی دبئی سے آمد کے بارے میں لیڈ مل چکی تھی اور انہوں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے رانیا کو ائیر پورٹ پر ہی روک لیا۔ اداکارہ کا جسمانی معائنہ کرنے پر انہیں ٹیپ اور پٹیوں کا استعمال کرتے ہوئے اس کی رانوں پر بندھی 14 سونے کی اینٹیں ملیں، یہ طریقہ وہ مبینہ طور پر کسٹم چیک سے...
    لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 07 مارچ 2025ء ) شاہد خاقان عباسی نے پرویز خٹک پر طنز کیا ہے کہ وہ جن کیخلاف ڈانس کرتے ہوئے آئے تھے اب ان ہی کے ساتھ ڈانس کر رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پرویز خٹک کی وفاقی کابینہ میں شمولیت پر ردعمل دیتے ہوئے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پرویز خٹک 2014 میں جن کیخلاف ڈانس کرتے ہوئے آئے تھے، اب ان ہی کیساتھ ڈانس کر رہے ہیں، بس اب یہی ہماری سیاست ہے، پی ٹی آئی کی سابقہ حکومت کی کارکردگی موجودہ حکومت سے بہت بہتر تھی، عوام کے مینڈیٹ کے بغیر آئیں گے تو ن لیگ کا ساتھ نہیں دے سکتا۔...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 07 مارچ 2025ء) بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع سنبھل کے ایک پولیس افسر کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکا ہے، جس میں جمعرات کے روز پولیس نے اپنی ایڈوائزری میں کہا کہ ہولی کا تہوار سال میں ایک بار آتا ہے اور جن لوگوں کو ہولی کے رنگوں سے پریشانی ہو، انہیں گھر کے اندر ہی رہنا چاہیے۔ اپوزیشن جماعتوں نے پولیس کے اس بیان پر نکتہ چینی کرتے ہوئے پولیس افسر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا اور کہا کہ اس طرح کے بیانات واضح "تعصب" کو ظاہر کرتے ہیں اور کسی افسر کے لیے یہ قطعی مناسب نہیں ہے۔ بھارت میں ہولی کا تہوار آئندہ جمعے کے...
    بھارتی ریاست میرٹھ میں ہونے والی امن کمیٹی اجلاس میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس انوج چوہدری نے کہا ہے کہ ایک سال میں 52 جمعے آتے ہیں اور ہولی صرف ایک بار آتی ہے۔ اگر کوئی مسلمان محسوس کرتا ہے کہ ہولی کے رنگوں سے ان کا ایمان متاثر ہوتا ہے تو انہیں اس دن گھر میں رہنا چاہیے۔ بھارتی روزنامے ’ٹائمز آف انڈیا‘ کے مطابق امن کمیٹی اجلاس میں شہر کی ہندو اور مسلم کمیونٹی کے رہنماؤں نے شرکت کی، جس کا مقصد ہولی کے تیوہار کے دوران ممکنہ فرقہ وارانہ کشیدگی کو روکنا تھا۔ مزید پڑھیں: بابری مسجد کے انہدام کے بعد اب سنبھل مسجد ہندو انتہا پسندوں کے نشانے پر ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس انوج چوہدری نے مزید کہا کہ...
      بنوں کے گھناؤنے حملے کے منصوبہ سازوں اور سہولت کاروں کو جلد انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا، چاہے وہ کہیں بھی ہوں۔دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مقامی کمیونٹی کا کردار انتہائی اہم ہے پاک فوج ریاست کی سلامتی کیلئے دہشت گردی کیخلاف ڈھال بنی رہے گی، مسلح افواج پاکستان کے عوام کی حفاظت اور سلامتی یقینی بنانے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گی، بنوں دورے کے موقع پر آرمی چیف کی گفتگو آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاک فوج ریاست کی سلامتی اور استحکام یقینی بنانے کے لیے دہشت گردی کے خلاف ڈھال بنی رہے گی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف...
    پشاور‘ اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ +نمائندہ نوائے وقت) وزیراعلیٰ خیبر پی کے علی امین گنڈا پور نے وفاقی حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی حکومت سازش سے گرانے کے بعد حکمرانوں کی توجہ صرف پی ٹی آئی پر، یہ دہشتگردی کو روکنے کے لیے پالیسی نہیں بنا رہے، ان کو پراہ ہی نہیں ہے۔ عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ مذاکرات کے لیے ٹی او آرز بنائے ہیں، ارباب نیاز سٹیڈیم سے متعلق بانی پی ٹی آئی کو غلط معلومات فراہم کی گئی ہے، میں تو حیران ہوں وفاق ہم پر سیاسی مقدمات بنا رہا ہے، ہمارے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 05 مارچ 2025ء) پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف نے بدھ کے روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایبی گیٹ حملے کے ایک ملزم کی گرفتاری پر بیان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان امریکہ کے ساتھ کام کرتا رہے گا۔ سن 2021 میں افغانستان سے امریکی انخلا کے دوران کابل ایئر پورٹ کے ایبی گیٹ پر ہونے والے ایک خود کش حملے میں 13 امریکی فوجی اور کم از کم 170 افغان باشندے ہلاک ہو گئے تھے۔ اس حملے کی ذمہ داری دہشت گرد تنظیم داعش کے خراساں گروپ نے قبول کی تھی۔ منگل کے روز ٹرمپ نے امریکی کانگریس کے ایک مشترکہ اجلاس...
    نجی ٹی وی پروگرام میں بات کرتے ہوئے سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں آئی ایم ایف پروگرام چلتا رہے، اصلاحات بارے حکومت نے کچھ نہیں کیا، تنخواہ دار طبقے پر ٹیکسوں کا بوجھ ڈالا ہوا ہے، ہر چیز پر حکومت نے ٹیکس بڑھا دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ ساڑھے دس کروڑ پاکستانی خط غربت سے نیچے ہیں۔ عوام پاکستان پارٹی کے سیکرٹری جنرل مفتاح اسماعیل نے نجی ٹی وی پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ تین سالوں سے پاکستانی غریب ہوتے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اشیاء مہنگی ہیں اور تنخواہیں بڑھ نہیں رہیں۔ انہوں نے دعوی کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں دس...
    بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کہا ہے کہ عمران خان کے کان میں کوئی تکلیف نہیں نہ ان کے دماغ میں انفیکشن ہے۔ اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان  صحت مند لگ رہے تھے، خوش بیٹھے تھے لیکن ان کو یہ نہیں معلوم کہ باہر ہم کتنا پریشان تھے، ان کو تو نہیں پتا کہ باہر ان کی صحت  کے بارے میں کس قسم کی افواہیں پھیلائی جارہی تھیں، ان کے کان میں کوئی تکلیف نہیں ہے۔ یہ بھی پڑھیں: دعا ہے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان کو کل ہی سزا ہوجائے، علیمہ...
    ونڈسر کیسل کے اسٹیٹ اپارٹمنٹس میں ہزار سالہ تاریخ میں پہلی بار افطار کا انعقاد کیا گیا۔ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق اتوار کو سینٹ جارج ہال میں 350 سے زیادہ لوگ رمضان کا روزہ افطار کرنے کے لیے جمع ہوئے۔ شاہی محل میں منعقد کی گئی افطار کی تقریب میں شریک ایک شخص نے بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ حیرت انگیز ماحول ہے، ایسا لگ ہی نہیں رہا کہ یہ حقیقت ہے۔ رپورٹ کے مطابق شاہی محل میں اس تقریب کا اہتمام لندن میں قائم خیراتی ادارے رمضان ٹینٹ پروجیکٹ نے کیا تھا۔ ونڈسر کیسل کے وزیٹر آپریشنز ڈائریکٹر سائمن میپلز نے بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ...
    پاکستان کے مشہور یوٹیوبر رجب بٹ نے معروف پروڈیوسر و اداکار فہد مصطفیٰ کو فیملی وی لاگنگ کے حوالے سے حالیہ تبصروں پر جواب دیتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔ اپنے حالیہ انٹرویو میں رجب بٹ نے کہا کہ ’فہد مصطفیٰ کون ہیں‘۔ ان کا کہنا تھا کہ سینئر اپنی عزت خود کرواتے ہیں۔ رجب بٹ نے کہا کہ فہد مصطفیٰ ایک سینئر کے ساتھ بیٹھ کر یہ بات کہہ رہے تھے کہ وہ اپنی فیملی فروخت نہیں کرسکتے۔ انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کہ آپ لوگوں کی فیملی فروخت کر سکتے ہیں۔  یوٹیوبر نے کہا کہ ڈراموں میں کام کیسے ملتا ہے یہ بات کسی سے چھپی ہوئی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ سینئر...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )فیصل* اور علی* جو بالترتیب 15 اور 16 سال کے ہیں، ان کا صرف ایک ہی خواب تھا، اٹلی جانا۔ انہوں نے اپنے ان دوستوں اور دیگر لوگوں کی تصاویر اور ویڈیوز دیکھی تھیں جو یورپ پہنچنے میں کامیاب ہوگئے اور ایک بہتر زندگی گزار رہے تھے۔دونوں بھائی جانتے تھے کہ ان کے آبائی علاقے فیصل آباد اور اس کے اردگرد کے دیہات میں بڑے بڑے گھر انہی لوگوں کے ہیں جن کی فیملی کا ایک فرد یا ایک سے زائد افراد روزگار کے لئے ملک سے باہر مقیم ہیں۔انہوں نے اپنے بڑے بھائی سلمان* کو رقم دینے کے لئے آمادہ کیا۔ ابتدائی طور پر دونوں بھائیوں کو 20، 20 لاکھ روپے ایجنٹ کو...
    پاکستان شوبز کی سینئر اداکارہ ریشم نے اپنی ایک دیرینہ خواہش کا اظہار کردیا۔ حال ہی میں ریشم ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے شوبز اور نجی زندگی سے جڑے کئی موضوعات پر گفتگو کی۔ اداکارہ نے گفتگو کے دوران اپنی ایک خواہش کا ذکر کرتے ہوئے اسے اپنا خواب قرار دیا۔ ریشم کا کہنا تھا کہ وہ یہ چاہتی ہیں کہ وہ پیسے جمع کر کے ایک لنگر خانہ بنوائیں۔ ریشم نے اپنے چاہنے والوں سے دعا کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کا خواب ہے کہ وہ ایک مخصوص جگہ خرید کر ایک باقاعدہ لنگر خانہ بنوائیں جو ان کے دنیا سے رخصت ہونے کے بعد بھی...
    چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے بہاولپور میں طلبہ سےملاقات کی ۔آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بہاولپور کنٹونمنٹ کا دورہ کیا اور بہاولپور کور کی آپریشنل تیاریوں، تربیت کے امور پر بریفنگ لی۔ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان اللہ پاک کا عطا کردہ ایک انمول تحفہ ہے جسکواللہ نے بہت سی نعمتوں سے نوازاہے ہمیں کبھی بھی اپنے عقیدہ، اسلاف اور معاشرتی اقدار کو نہیں بھولنا چاہیے۔آرمی چیف نے کہا کہ ملکی ترقی کے لئے ہم میں سے ہر کسی نے اپنے حصے کی شمع جلانی ہے اور بلاوجہ تنقید کی بجائے اپنی توجہ خود کی کارکردگی اور فرائض پر مبذول رکھنی ہے، جب تک عظیم مائیں اپنے بچے...
    کراچی ( پ ر) معروف دینی اسکالر مفتی شاہ زیب گل واحد نے کہا ہے کہ رمضان المبارک دکھی انسانیت کے درد کا سبق سکھاتی ہے ، معاشرے میں توازن برقرار رکھنے کے لیے ہمیں ایک دوسرے کا خیال رکھنا ہوگا اور یہی روزے کا مقصد ہے ، نزول قرآن کی وجہ سے ماہ رمضان کی فضیلت دوسرے مہینوں کے مقابلے میں کئی گنا زیادہ ہے ، یہ ماہ تربیت ہے امت اس ماہ مبارک میں روز و شب اللہ کی بندگی میں گزارنے کی مشق کرتے ہیں تاکہ باقی سال اسی طرح گزارسکیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی علاقہ سائٹ پٹھان کالونی کے تحت برمکان حاجی بشیر احمد حیدر چالی میں استقبال رمضان پروگرام سے...
    افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان حشمت اللہ شاہدی نے انگلینڈ کے خلاف تاریخی فتح کے بعد کہا ہے کہ اس کامیابی پر ٹیم اور افغانستان کے تمام شائقین بہت خوش ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پچھلے دو سالوں میں ہماری کارکردگی میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ بدھ کے روز لاہور میں کھیلے گئے چیمپئنز ٹرافی کے گروپ بی کے اہم میچ میں افغانستان نے انگلینڈ کو 8 رنز سے شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا۔ افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 325 رنز بنائے، جس کے جواب میں انگلش ٹیم 317 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے حشمت اللہ شاہدی نے ابراہیم زادران کی...
    سابق بھارتی کرکٹر اور یوراج سنگھ کے والد یوگراج سنگھ نے وسیم اکرم کے بیان پر شدید تنقید کرتے ہوئے ٹیم کی بہتری کے لیے کیمپس لگانے کا مشورہ دے دیا۔ بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوگراج سنگھ کا وسیم اکرم کے بیان پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وسیم اکرم جیسے بڑے کھلاڑی ایسی مضحکہ خیز باتیں کر رہے ہیں اور ان کے اطراف موجود لوگ ہنس رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شعیب اختر جی اتنے بڑے کھلاڑی ہو کر آپ موازنہ کر رہے ہیں روہت شرما، ویرات کوہلی کے ساتھ۔ آپ بیٹھے کیا کر رہے ہیں، پیسے کما رہے ہیں۔ جائیے اور ان پلیئرز کا کیمپ لگائے۔ وہ دیکھنا چاہتے ہیں کہ آپ میں سے کون...
    پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ جو نسخہ آج ہمارے جاسوسی ادارے استعمال کر رہے ہیں، وہ نظام روس استعمال کرچکا ہے اور وہ بری طرح ناکام ہوا۔ اسلام آباد میں منعقدہ قومی کانفرنس سے خطاب  کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے یہ تحریک لوگوں کو گالیاں دینے کے لیے شروع نہیں کی، کوئی بھی ملک فوج اور خفیہ اداروں کے بغیر نہیں چل سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ جاسوسی ادارے ہر ملک کی آنکھ اور کان کا کام کرتے ہیں، جاسوسی ادارے سیاسی قیادت کو معلومات فراہم کرتے ہیں جس کی بنیاد پر سیاسی قیادت ملک کے وسیع تر مفاد میں فیصلے کرتے ہیں، یہاں پر نظام مختلف ہے، جو آدمی منتخب نہیں ہوکر...
    سائنس دانوں نے ایک نئی تحقیق میں انکشاف کیا ہے کہ امریکی ریاست فلوریڈا کے سیوریج سسٹم میں مگرمچھ  سمیت دیگر رینگنے والے اور دوسرے جانوروں کی کثرت ہوگئی ہے جو نقل و حرکت کیلئے ڈرین پائپوں کا استعمال کرتے ہیں۔  جیسے جیسے تیزی سے شہری وسعت ہورہی ہے، دنیا بھر میں جنگلی حیات انسانی ماحول کو اپنی فطری ضروریات کیلئے استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔ تحقیق جو جریدے ’اربن نیچرلسٹ‘ میں شائع ہوئی ہے، میں بتایا گیا ہے کہ جنگلی جانور فلوریڈا کے سیوریج سسٹم کو کس طرح استعمال کرتے ہیں۔ محققین نے یہ جاننے کے لیے کیمرے کا استعمال کیا کہ جنگلی انواع اس راستے کو کس طرح استعمال کرتے ہیں، خاص طور پر ریاست کی کاؤنٹی الاچوا...
    غیر ملکی ٹیم کی آمد و رفت کے باعث آج 08 بجے سے 10 بجے دن تک سری نگر ہائی وے پر روٹ لگایا جائے گا۔ روٹ کے باعث سری نگر ہائی وے ٹریفک تعطل کا شکار رہے گی۔ اسلام آباد ٹریفک پولیس کے مطابق شہری دوران روٹ اسلام آباد میں سفر کے لیے مختلف انڈر پاسز اور مرکزی شاہراہوں سے منسلک سروس روڈ کا استعمال کریں۔ کسی بھی سفری دشواری سے بچنے کے شہری 20 منٹ کا دورانیہ رکھ کر گھر سے نکلیں۔ روٹ کے دوران اسلام چوک پل اور آئی جے پی روڈ کھلی رہے گی۔ بی 17، بی 15، ایچ 13 اور جی 13/14 سے بلیو ایریا یا ایف سکس آنے والی ٹریفک مارگلہ روڈ استعمال کرسکتی...
    عامر خان نے اپنے بیٹے جنید خان کی پہلی فلم ”لویاپا“ کی باکس آفس پر ناکامی پر اپنی مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں بہت دکھ ہے۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ وہ اپنے ذاتی پراجیکٹس سے زیادہ جنید کی فلم کے بارے میں فکر مند تھے۔ بالی ووڈ کے سپر اسٹار عامر خان کے بیٹے جنید خان نے حال ہی میں خوشی کپور کے ساتھ اپنی پہلی فلم ”لوویاپا“ کے ذریعے بڑے پردے پر قدم رکھا۔ یہ رومانوی کامیڈی فلم ہونے کے باوجود باکس آفس پر اچھی کارکردگی نہیں دکھا سکی، جس سے نہ صرف مداحوں بلکہ جنید کے خاندان کو بھی مایوسی ہوئی۔ عامر خان، جو اپنی جذباتی گہرائی کے لیے جانے جاتے ہیں، نے...
    اکثر دیکھنے میں آتا ہے کہ کچھ لوگ بے دھیانی میں خود کلامی کرتے ہیں، بظاہر یہ عمل غیر معمولی سا لگتا ہے، لیکن یہ کوئی مرض یا بری بات نہیں، اس کے کئی فوائد بھی ہیں۔خود کلامی ایسی عادت نہیں جو بڑھ کر لت بن جائے یا ذہنی مرض کی علامت ہو، بعض لوگوں میں یہ عادت توقعات سے زیادہ عام ہوتی ہے۔ایک تحقیق کے مطابق خیالات کو زبانی طور پر بیان کرنے سے دماغ کے مختلف حصے متحرک ہوتے ہیں، جس سے وضاحت مسئلہ حل کرنے کی مہارت اور فیصلہ کرنے میں بہتری آتی ہے۔یہاں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ خود سے باتیں کرنا کسی ذہنی بیماری کی علامت تو نہیں؟اس حوالے سے دماغی امراض کے ماہر...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2025ء)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ امن اور بحران دونوں وقتوں میں تربیت یافتہ سکاؤٹس کا گراں قدر کردار رہا ہے۔مستقبل میں اس تحریک میں ہمیں جدید اور پرکشش اقدامات کا نفاذ کرنا ہوگا جو نوجوان ذہنوں کو چیلنج، تحریک و جدت کو فروغ اور کردار کو مضبوط کریں۔اسکاؤٹس کے عالمی دن پر پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اسکاؤٹس کے اس عالمی دن پر، میں پاکستان اور دنیا بھر کے اسکاؤٹس کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں کیونکہ آج کے دن ہم قیادت، برادری اور خدمت کے جذبے کو منا رہے ہیں جو اس پوری تحریک کی بنیاد ہے۔ ہر سال 22 فروری...
    وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے ایک دور میں آرمی چیف کو باپ کہتے تھے۔ بانی پی ٹی آئی نے بھی آرمی چیف کو قوم کا باپ قرار دیا، جس کو باپ کہتے تھے اسی کے بارے میں بدزبانی کرتے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی فیض حمید کو آرمی چیف بنانا چاہتے تھے، وہ چاہتے تھے کہ فوج ان کی جماعت کا ذیلی ادارہ بن جائے۔ سرکاری ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف سید عاصم منیر برطانیہ کے اہم دورے پر ہیں، پاکستان کے برطانیہ کے ساتھ اہم سفارتی، عسکری اور معاشی مثالی تعلقات ہیں۔ یہ (پی ٹی آئی) سوشل میڈیا پر اداروں کے خلاف...
    اللہ تعالی نے صراحت کے ساتھ بار بار یہ حکم دیا ہے کہ رشتے دار کا حق ادا کرو۔ بلاشبہ رشتے دار کی مالی اعانت کرنا اس میں شامل ہے اور اس کی بہت زیادہ اہمیت اور ثواب بھی ہے۔ لیکن رشتے کا اصل حق یہ ہے کہ اس کی حفاظت کی جائے۔ رشتوں کی حرارت باقی رہے۔ رشتوں سے محبت کی خوش پھوٹتی رہے۔ آپ کو رشتوں کی اہمیت کا احساس رہے اور آپ کے رشتے داروں کو بھی یہ محسوس ہو کہ آپ ان کے رشتے کی قدر کرتے ہیں۔ یہ رشتوں کے ساتھ انصاف کا تقاضا ہے۔امام نوویؒ رشتوں کی پاس داری کی وضاحت کرتے ہوئے کہتے ہیں: ’’رشتے داروں کے ساتھ حسنِ سلوک کرنا رشتوں کی...
    "عمیر صاحب، ہم کراچی میں ہیں۔ پیر کو دن 11 بجے چلے آئیے۔ پھر گپ لگائیں گے۔” رضی صاحب کا فون پر حکم تھا۔ میں نے سوال کیا کہ کب پہنچے؟ انہوں نے بتایا ایک مہینہ ہونے کو آ رہا ہے اور دو دن بعد اسلام آباد روانگی ہے۔ میں نے مصنوعی خفگی کا اظہار کیا کہ اتنی دیر سے کیوں بتا رہے ہیں۔ کہنے لگے کہ بس آتے ہی بیمار پڑ گیا تھا۔ وقتِ مقررہ پر ہمارے رفیق کار تنزیل الرحمٰن اور میں ان سے ملنے پہنچ گئے۔ وہ اپنے بھتیجے کے ہاں مقیم تھے۔ رضی صاحب نے صوفے سے اٹھ کر گلے لگایا۔ کم زور تو لگے لیکن یہ گمان نہیں تھا کہ اس ملاقات کے محض 15...
    لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیراطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ ناقدین شاید حقائق سے بہت دور ہیں، ناقدین کو کہتی ہوں آئیں کارکردگی کا مقابلہ کرتے ہیں، پاکستان کو دوسرے صوبے پر حملہ کرنا یا گالی گلوچ نہیں چاہیے، آج مخالفین وزیراعلیٰ پنجاب پر ذاتی حملے کرتے ہیں، گالی گلوچ وہ کرتے ہیں جن کی تربیت اچھی نہیں ہوتی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بہت سے لوگ سیاستدانوں کے روپ میں سازش کر رہے ہیں۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 26 فروری کو عہدے کا حلف اٹھایا، کہا جاتا ہے پہلے سال میں حکومتیں کام نہیں کر پاتیں،...
    "عمیر صاحب، ہم کراچی میں ہیں۔ پیر کو دن 11 بجے چلے آئیے۔ پھر گپ لگائیں گے۔” رضی صاحب کا فون پر حکم تھا۔ میں نے سوال کیا کہ کب پہنچے؟ انہوں نے بتایا ایک مہینہ ہونے کو آ رہا ہے اور دو دن بعد اسلام آباد روانگی ہے۔ میں نے مصنوعی ناراضی کا اظہار کیا کہ اتنی دیر سے کیوں بتا رہے ہیں۔ کہنے لگے کہ بس آتے ہی بیمار پڑ گیا تھا۔ وقتِ مقررہ پر ہمارے کولیگ تنزیل اور میں ان سے ملنے پہنچ گئے۔ وہ اپنے بھتیجے کے ہاں مقیم تھے۔ رضی صاحب نے صوفے سے اٹھ کر گلے لگایا۔ دیکھنے میں کم زور تو لگے لیکن یہ گمان نہیں تھا کہ اس ملاقات کے محض 15...
    بھارتی شہر گجرات کے ہائی وے پر شیر کی سڑک پر چہل قدمی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی شہر گجرات کے ایک علاقے میں شیر سڑک پر آ گیا اور ہائی وے پر آرام سے ٹہلتا رہا، جس کو دیکھ کر وہاں موجود افراد دنگ رہ گئے۔  جنگل کا بادشاہ سڑک پر آ کر چہل قدمی کرتا رہا جس کے باعث سومناتھ ہائی وے پر ٹریفک کی روانی متاثر ہو گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گاڑیوں کے ڈرائیور شیر کے گزرنے کا انتظار کرتے رہے اور کسی نے بھی ہارن بجانے کی جرات نہیں کی۔  سوشل میڈیا پر اس ویڈیو پر مختلف دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں، ایک صارف...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔20 فروری ۔2025 )اسٹیٹ بینک کی محتاط پالیسی شرح میں کمی کا مقصد مہنگائی کا انتظام کرتے ہوئے معاشی سرگرمیوں کو تیز کرنا ہے لیکن ماہرین قیمتوں میں ممکنہ اضافے سرمائے کی ذخیرہ اندوزی، اور غیر ملکی سرمایہ کاری میں کمی جیسے خطرات کو اجاگر کرتے ہیںجس سے مستحکم اور طویل مدتی مانیٹری اپروچ کی ضرورت ہوتی ہے. ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق مرکزی بینک نے مالیاتی ریلیف کو بڑھانے کے لیے ایک ناپے ہوئے انداز کا انتخاب کیا ہے جو اقتصادی ترقی کی حمایت کرتے ہوئے افراط زر کے دباو کو سنبھالنے کے چیلنجوں کی عکاسی کرتا ہے حالیہ پالیسی ریٹ میں 13 سے 12فیصدکی کٹوتی اس محتاط موقف کی نشاندہی کرتی ہے.(جاری...
    وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ کچھ لوگ سازشیں کرکے ملک کو نقصان پہنچانے کی کوششیں کرتے رہے۔ پنجاب کی وزیراطلاعات عظمی بخاری نے لاہور میں صوبائی وزیر بلدیات ذیشان رفیق کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ فروری کا مہینہ مل کی تاریخ میں اہمیت کا حامل ہے۔ 8 فروری کے الیکشن کے وقت قوم ڈیفالٹ کے دہانے پر تھی۔ کچھ لوگ سازشیں کرکے ملک کو نقصان پہنچاتے رہے۔ مریم نواز نے 26 فروری کو وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے کا حلف لیا۔ مریم نواز کی پنجاب حکومت نے ایک سال میں مفروضوں کو غلط ثابت کیا اور کامیابیوں کے جھنڈے گاڑے۔ نارووال میں سڑکوں کا افتتاح جلسے کی شکل اختیار کرگیا۔ مزید پڑھیں: مریم نواز سے متعلق...
    پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ ہم کسی صورت میں ڈیل نہیں کریںگے، ملک میں صرف اور صرف آئین اور قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں، پارلیمنٹ میں جعلی لوگ بیٹھتے ہیں تو عوامی مفادات کے خلاف قانون سازی کرتے ہیں۔ ویمن یونیورسٹی صوابی کی طالبات سے خطاب کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ ملک میں رول آف لا چاہتے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ پارلیمنٹ میں وہی لوگ بیٹھیں جو آپ کے منتخب کردہ ہوں، فارم 47 کے جعلی لوگ پارلیمنٹ میں نہ بیٹھیں۔ انہوں نے کہا کہ جب جعلی لوگ پارلیمنٹ میں بیٹھتے ہیں تو عوامی مفادات کے برعکس قانون سازی کرتے ہیں، جب جعلی لوگ پارلیمنٹ میں بیٹھتے ہیں تو پیکا...
    ویب ڈیسک: وزیر اطلاعات سندھ  شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ 9 مئی کا انتشار عمران خان نے پھیلایا جب کہ ملک کو نقصان پہنچانا بھی پی ٹی آئی کی ترجیحات کا حصہ ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن نے بتایا کہ سندھ اسمبلی اجلاس میں وہ تمام بلزجوگورنرنےاعتراضات  لگاکربھیجےتھے، وہ سب پاس کریں گے۔ کابینہ میں فیصلہ ہوا تھا کہ سرکاری ملازمتوں پر عمر میں 5 سال کی رعایت دی گئی ہے، جس سے سندھ بھر کے نوجوانوں میں امید کی کرن پیدا ہوگئی ہے۔ عمران خان اور بشریٰ بی بی کی صحت سے متعلق خدشات؛ وکیل کا ٹوئٹ انہوں نے کہا کہ سیہون کے روڈ پر روزانہ انسانی جانوں کا...
    پشاور (نیوز ڈیسک) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما امیر حیدر ہوتی نے کہا کہ علی امین گنڈا پور نے دہشتگردی کا مقابلہ کرنا ہے تو عملی کام کرنا ہوگا۔ عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما امیر حیدر ہوتی نے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی بیانات اور زبانی جمع خرچ سے کام نہیں چلے گا، علی امین واحد وزیراعلیٰ ہیں جو اپنی ہی حکومت کیخلاف احتجاج کرتے ہیں۔ امیر حیدر ہوتی کا مزید کہنا تھا کہ صوبے کو محروم رکھنے کیلئے ہمیں نکالا گیا، اسمبلی سے نکالا گیا لیکن میدان سے ہمیں کوئی نہیں نکال سکتا۔
    اسلام آباد: چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے کہا ہے کہ ٹیکسوں میں کمی ٹیکس جی ڈی پی تناسب بہترہونے سے ہی آئیگی، اس کیلیے ٹیکس بیس بڑھانے کی ضرورت ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں انھوں نے کہا کہ تاثر عام ہے کہ نمو کے فوائد عام آدمی تک نہیں پہنچتے، حکومت کی سطح پربھی یہ احساس موجود ہے مگر یہ دیکھنا پڑتا ہے کہ نموکی طرف جاتے ہوئے اس کی رفتار کیا رکھی جائے۔ ہمارا المیہ یہ ہے کہ جنھیں ٹیکس ادا کرناچاہیے، وہ نہیں کرتے، ہم  ایف بی آر میں یہ صلاحیت بھی پیدا نہیں کر سکے کہ ان سے  ٹیکس وصول کرے، اس لئے ہم غلط سائیڈ پر جا چکے...
    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار گوہر رشید اور کبریٰ خان مکہ مکرمہ میں رشتہ ازدواج میں بندھ گئے ہیں۔ کبریٰ خان نے مداحوں کے ساتھ یہ خوشخبری فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی۔ انہوں نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ اور گوہر رشید خانہ کعبہ کے سامنے کھڑے ایک دوسرے کو دیکھ رہے ہیں۔ جبکہ دوسری تصویر میں دونوں اداکاروں نے ہاتھ غلاف کعبہ پر رکھے ہوئے ہیں۔ کیپشن میں اداکارہ نے لکھا کہ اللہ کی کرسی کے سائے تلے، 70 ہزار فرشتے ہماری گواہی دے رہے ہیں اور اللہ کی رحمت بارش کی مانند ہم پر برس رہی ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے ’قبول ہے‘ لکھا۔   View this post on...