فائل فوٹو۔

جنوبی وزیرستان اپر میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے، اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق جنوبی وزیرستان اپر میں کل صبح 6 سے شام 6 بجے تک دو راستے ٹریفک کیلئے بند رہیں گے۔ 

ڈپٹی کمشنر کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق آسمان منزہ سے لدھا اور مکین تک سڑک ٹریفک کیلئے بند رہے گی۔

انکا کہنا تھا کہ نواز کوٹ سے رزمک تک کل سڑک ٹریفک کیلئے بند رہے گی۔ مسافروں سے درخواست ہے کہ وہ متبادل راستہ اختیار کریں۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق ڈنکن سے میلوگئی پل تحصیل دوسلی تک کرفیو نافذ رہے گا۔

انہوں نے بتایا کہ کرفیو سکیورٹی خدشات کے پیش نظر نافذ کیا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: ٹریفک کیلئے بند

پڑھیں:

کراچی میں دفعہ 144 نافذ

ویب ڈیسک : کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے شہر میں دفعہ 144 نافذ کردی ہے۔

کمشنر کراچی کی جانب سے شہر میں دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی میں ہر قسم کے جلسے، جلوس اور احتجاجی مظاہروں پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق شہر میں دفعہ 144 ایڈیشنل آئی جی کراچی کی درخواست پر لگائی گئی ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہےکہ کراچی میں امن وامان کی صورت حال کے  پیش نظر پولیس کی جانب سے درخواست کی گئی تھی۔

سروسز ہسپتال میں مریضوں کی زندگیاں داؤ پر لگ گئیں

متعلقہ مضامین

  • خیبرپی کے کے 3 اضلاع میں  آج  کرفیو نافذ 
  • خیبر پختونخوا کے تین اضلاع میں کرفیو نافذ کرنے کا اعلان
  • خیبرپختونخوا کے تین اضلاع میں کرفیو نافذ کرنے کا اعلان
  • جنوبی وزیرستان اور ٹانک میں کرفیو نافذ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری
  • ضلع ٹانک ،شمالی وزیرستان اور جنوبی وزیرستان اپر میں کرفیو نافذ
  • کراچی میں دفعہ 144 نافذ
  • کراچی میں دفعہ 144 نافذ، جلسے جلوس اور احتجاج پر پابندی عائد
  • کراچی میں دفعہ 144 نافذ، جلسے، جلوس اور احتجاج پر پابندی عائد
  • ضلعی انتظامیہ کیلئے بڑا اعزاز،ڈی سی عرفان نواز میمن کو ستارہ امتیاز سے نواز دیا گیا