علی امین گنڈا پور نے دہشتگردی کا مقابلہ کرنا ہے تو عملی کام کرنا ہوگا: امیر حیدر ہوتی
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
پشاور (نیوز ڈیسک) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما امیر حیدر ہوتی نے کہا کہ علی امین گنڈا پور نے دہشتگردی کا مقابلہ کرنا ہے تو عملی کام کرنا ہوگا۔
عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما امیر حیدر ہوتی نے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی بیانات اور زبانی جمع خرچ سے کام نہیں چلے گا، علی امین واحد وزیراعلیٰ ہیں جو اپنی ہی حکومت کیخلاف احتجاج کرتے ہیں۔
امیر حیدر ہوتی کا مزید کہنا تھا کہ صوبے کو محروم رکھنے کیلئے ہمیں نکالا گیا، اسمبلی سے نکالا گیا لیکن میدان سے ہمیں کوئی نہیں نکال سکتا۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: امیر حیدر ہوتی
پڑھیں:
جماعت اسلامی کی اپیل ، آج فلسطین سے اظہار یکجہتی مارچ ہوگا
تمام چھوٹے بڑے شہروں میں فلسطین یکجہتی مارچز ،مرکزی مارچ مال روڈ لاہور پر ہو گا
ٹرمپ کے غزہ کو خالی کرانے کے ناپاک منصوبے کی مذمت میں گھروں سے نکلیں، بیان
امیر جماعت اسلامی کی اپیل پر آج ملک بھر میں فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لیے مارچ کا انعقاد کیا جائے گا۔مرکزی مارچ مال روڈ لاہور پر ہو گا جس کی قیادت حافظ نعیم الرحمان کریں گے ، فلسطین مارچ میں بچوں، خواتین، فیملیز کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ٹرمپ کے غزہ کو خالی کرانے کے ناپاک منصوبے کی مذمت کے طور پر گھروں سے نکلیں، پاکستانی تمام چھوٹے بڑے شہروں میں فلسطین یکجہتی مارچز کا انعقاد کریں۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ احتجاج کا مقصد امت مسلمہ کے حکمرانوں کو خواب غفلت جگانا ہے ، موجودہ حالات میں حماس کا ساتھ نہ دینا منافقت ہے ۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی 13اپریل کو کراچی میں بہت بڑا مارچ کرے گی، 18 کو ملتان میں فلسطین مارچ ہو گا، جماعت اسلامی 20 اپریل کو اسلام آباد میں فلسطین مارچ کرے گی۔