چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری— فائل فوٹو

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اگر ہم اتنا حکومت کا ساتھ دے رہے ہوتے تو وزیر بھی بنتے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کل صدر زرداری نے پارلیمان سے ایک تاریخی خطاب کیا، پہلی بار کسی سویلین صدر نے آٹھویں بار پارلیمان سے خطاب کیا، صدرِ مملکت نے نفرت کے بجائے امید کی بات کی۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ صدر آصف زرداری نے پوری قوم کے ایشوز پر بات کی، صدر وفاق کے منتخب آئینی عہدیدار ہیں، انہوں نے بہت مثبت انداز میں بات کی۔

انہوں نے کہا کہ نئی کینالز کے فیصلے سے سندھ میں بہت خدشات ہیں، اس حوالے سے متفقہ فیصلے لینے چاہئیں، ایک طرف صدر کی تقریر اور دوسری جانب اپوزیشن کا کردار آپ کے سامنے ہے، ہم وزیرِ اعظم کے ڈنر پر ان کے شکرگزار ہیں وہاں سیاست پر بھی بات چیت ہوئی۔

پاکستان نے بجلی 2 روپے سستی کرنے پر آئی ایم ایف کو راضی کر لیا

ایک ارب ڈالر قسط کے لیے پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے مذاکرات جاری ہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ معیشت کے حوالے سے جو مثبت اشاریے آرہے ہیں اس پر بھی بات ہوئی، جہاں ہمارے تحفظات ہیں وہ بھی وزیرِ اعظم کے سامنے رکھے، امید ہے ہماری بات چلتی رہے گی، مثبت سیاست پر یقین رکھتے ہیں، کبھی نہیں دیکھا کہ کسی صوبائی حکومت کو عوامی مسائل حل کرنے میں دلچسپی نہ ہو۔

انہون نے کہا کہ کے پی میں دہشتگردی پھیل چکی لیکن وزیراعلیٰ کو اس کی پرواہ ہی نہیں ہے، وفاق کی بھی ذمہ داری ہے کہ کے پی میں دہشت گردی کے معاملے کو خود دیکھے۔

 بلاول بھٹو نے کہا کہ ہر اسمبلی کے اجلاس میں ہم پانی کے مسئلے کو اٹھا رہے ہیں، یہ کہنا پانی کے مسئلے پر پیپلز پارٹی خاموش رہی یہ جھوٹ ہے، یہ ایک سنجیدہ ایشو ہے سندھ کے عوام کے لیے زندگی اور موت کا کیس ہے، اگر دریا کی ٹیل پر رہنے والوں کو ہم خود حق نہیں دیں گے تو اپنا کیس کیا لڑیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے اتحادی حکومت چلتی رہے گی، ہم تیسری بڑی قوت ہیں اسمبلی میں۔

پی پی چیئرمین نے کہا کہ ہمارا نظریہ یہ ہے کہ کونسل آف کامن اںٹرسٹ کی میٹنگ نہیں ہوئی، پانی کا مسئلہ ایس آئی ایف سی کا نہیں ہے، پاکستان میں انویسٹمنٹ لانا پیپلز پارٹی کا منشور ہے، ہم نےایک پروپوزل دیا ہے کہ گرین پاکستان کامیاب بنانے کیلئے دو فیز میں محنت کرنی پڑے گی۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: بلاول بھٹو نے کہا کہ

پڑھیں:

اپوزیشن کے دوست پارلیمنٹ میں بالکل ہی غیر سنجیدہ ہیں،  مسائل کا حل انکی ترجیح ہی نہیں،بلاول بھٹو

سٹی42:  پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ ہمارے اپوزیشن کے دوست پارلیمان میں بالکل ہی غیر سنجیدہ ہیں،مسائل کا حل نکالنا  انکی ترجیح  ہی نہیں ہے،وہ صرف اور صرف اپنی سیاست چمکانا چاہ رہے ہیں۔ 

  پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےبلاول بھٹو زرداری  نے کہا کہ آج صدر زرداری نے اپنا تاریخی خطاب کیا ہے،پہلے صدر ہیں ہماری تاریخ میں جنہوں نے آٹھویں بار پارلیمان سے خطاب کیا،صدر  نے حکومت نے جو معیشت کے لیے کیا ہے اس کا بھی ذکر کیا۔

رمضان المبارک : پھلوں اور سبزیوں کی قیمتیں کنٹرول سے باہر

بلاول بھٹو  نے کہا،  جہاں جہاں مسائل ہیں، وہاں صدر مملکت نے ان کی نشاندہی کی ہے۔

آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے آغاز ہی مین پی ٹی آئی اور اس کی اتحادی جماعت کے ارکان نے بلا اشتعال شور شرابا شروع کر دیا تھا۔ بعض لوگ اپنے ساتھ پلے کارڈ لائے تھے، وہ اپنے پلے کارڈ اٹھا کر پارلیمنٹ میں نعرے لگاتے رہے۔ خود اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نعرے لگنے اور شور مچانے مین پیش پیش تھے۔

پارلیمنٹ مین اپوزیشن کے شور شرانے کے متعلق سوالات پر بلاول بھتو نے کہا، افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ ہمارے اپوزیشن کے دوست پارلیمان میں بالکل ہی غیر سنجیدہ ہیں ،ان کے انداز سے لگتا ہے کہ ان کو عوام کے مسائل میں کوئی دلچسپی نہیں ہے ،وہ صرف اور صرف اپنی سیاست چمکانا چاہ رہے ہیں،ان کا شور ہوتا رہا اور صدر زرداری نے تاریخی خطاب کیا۔

نئی مانیٹری پالیسی  میں بھی  شرح سود 12 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ

Waseem Azmet

متعلقہ مضامین

  • صدر زرداری نے دریائے سندھ سے نئی نہریں نکالنے کے یکطرفہ فیصلے پر حکومت کو خبردار کردیا، بلاول بھٹو
  • وزیر اعظم کا بلاول بھٹو زرداری اور پیپلز پارٹی کے رہنمائوں کے اعزاز میں افطار اور عشائیہ
  • آصف زرداری اور بلاول بھٹو سندھ کا پانی بیچنے جا رہے ہیں، عمر ایوب کا دعویٰ
  • وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے اعزاز میں افطار اور عشائیہ
  • اپوزیشن کے دوست پارلیمنٹ میں بالکل ہی غیر سنجیدہ ہیں،  مسائل کا حل انکی ترجیح ہی نہیں،بلاول بھٹو
  • افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے اپوزیشن غیر سنجیدہ ہے، بلاول بھٹو زرداری
  • آصف زرداری اور بلاول بھٹو سندھ کا پانی بیچنے جا رہے ہیں، عمر ایوب
  • وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بلاول بھٹو زرداری کو آج وفد سمیت افطار ڈنر پر مدعو کرلیا
  • وزیر اعظم اور بلاول بھٹو کے درمیان آج ملاقات ، اہم امور زیر غور آئیں گے