جنوبی وزیرستان کے دونوں اضلاع میں کل کرفیو نافذکرنے کا اعلان کردیا گیا۔
ضلع جنوبی وزیر ستان اپر، ضلع جنوبی وزیر ستان لوئر اور ٹانک کے ڈپٹی کمشنرز کی جانب سے کرفیو کا نوٹیفکیشنز جاری کردیے گئے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق صبح 6 سے شام 6 بجے تک تمام راستے بند رہیں گے، زالئی تا نیوکیڈٹ کالج وانا سڑک بند رہے گی، تنائی، سرویکئی، جنڈولہ روڈ بند رہے گا جبکہ وانا گومل زام روڈ مسافروں کے لیے کھلا رہےگا۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ احمد وام سےکوٹکئی تک روڈ بند رہےگا، بی بی رغزئی سے جنڈولہ تک سڑک بند رہےگی۔
نوٹیفکیشن میں مسافروں کو متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Post Views: 2.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

امریکا کا جنوبی افریقہ کے سفیر کو ملک بدر کرنے کا اعلان

امریکا کے وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے جنوبی افریقہ کے سفیر کو ملک بدر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

امریکا کے وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ جنوبی افریقہ کے سفیر کو پرسونا نان گریٹا (ناپسندیدہ شخصیت) قرار دے دیا گیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ  'ایکس ' پر بیان میں امریکی وزیرِ خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکا میں جنوبی افریقہ کے سفیر ابراہیم رسول کا اب ہمارے عظیم ملک میں خیرمقدم نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ابراہیم رسول  رنگ و نسل کی بنیاد پر لوگوں کو نشانہ بنانے والے سیاست دان ہیں جو صدر ٹرمپ اورامریکا سے نفرت کرتے ہیں۔ ہمیں جنوبی افریقہ کے سفیر سے کوئی بات نہیں کرنی لہٰذا انہیں  ناپسندیدہ شخصیت قرار دیا جا رہا ہے۔

واشنگٹن میں جنوبی افریقہ کے سفارت خانےکی جانب سے امریکی وزیرِ خارجہ کے اس بیان پر تاحال کوئی ردِعمل نہیں آیا ہے۔ امریکی وزیرِ خارجہ کاہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا اور جنوبی افریقہ کے تعلقات سر د مہری کا شکار ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • جنوبی وزیرستان کے دونوں اضلاع میں کرفیو نافذ کرنے کا اعلان
  • جنوبی وزیرستان اور ٹانک میں آج سے کرفیو نافذ کرنے کا اعلان
  • جنوبی وزیرستان اور ٹانک میں کرفیو نافذ،متعدد سڑکیں بند
  • جنوبی وزیرستان کے دونوں اضلاع میں آج سے کرفیو نافذ
  • جنوبی وزیرستان میں جزوی کرفیو نافذ کرنے کا فیصلہ
  • جنوبی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں کل جزوی کرفیو نافذ کرنے کا اعلان
  • جنوبی وزیرستان کے دونوں اضلاع میں کل کرفیو نافذ کرنے کا اعلان
  •   جنوبی وزیرستان کے دونوں اضلاع میں کرفیو نافذ
  • امریکا کا جنوبی افریقہ کے سفیر کو ملک بدر کرنے کا اعلان