عمران خان سیاسی عناد کی بنیاد پر فوجداری مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں، ایلون مسک
اشاعت کی تاریخ: 5th, April 2025 GMT
پی ٹی آئی رہنما و معروف گلوکار سلمان احمد نے ایلون مسک کی اس پوسٹ کو ری پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ اس اہم نکتے کو اٹھانے کا شکریہ ایلون مسک! عمران خان کو جیل میں 600 دن سے زیادہ دن کا عرصہ گزر چکا ہے، اسلام ٹائمز۔ امریکی ارب پتی ایلون مسک کی سابق وزیراعظم پاکستان و بانی پی ٹی آئی عمران خان کے حق میں پوسٹ نے تہلکہ مچا دیا۔ ایلون مسک نے ”فریڈم آن لائن“ کے ڈائریکٹر مائیک بینز کی ایک ٹوئٹ کو ری پوسٹ کرتے ہوئے سیاسی مخالفین کو دبانے کے لیے عدالتی نظام کے ممکنہ غلط استعمال پر خدشات کا اظہار کیا ہے۔ مائیک بینز نے اپنی پوسٹ میں دنیا کے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والی چند نمایاں سیاسی شخصیات بشمول میرین لی پین (فرانس)، جائر بولسونارو (برازیل)، عمران خان (پاکستان)، ماتیو سالوینی (اٹلی)، ڈونلڈ ٹرمپ (امریکا) اور کالن جارجیسکو (رومانیہ) کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ تمام مقبول رہنما سیاسی عناد کی بنیاد پر فوجداری مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں۔
انہوں نے خبردار کیا کہ ہر مقبول عوامی رہنما کے خلاف مجرمانہ مقدمات جمہوریت کی ساکھ پر ایک کاری ضرب ہیں۔ مائیک بینز کے اِس پوسٹ کو ری پوسٹ کرتے ہوئے ایلون مسک نے لکھا کہ ’جب انتہاپسند بائیں بازو کے لوگ جمہوری ووٹوں سے کامیاب نہیں ہو پاتے، تو وہ اپنے مخالفین کو جیل میں ڈالنے کے لیے قانونی نظام کا غلط استعمال کرتے ہیں، یہ ان کا پوری دنیا میں آزمودہ حربہ ہے۔ ایلون مسک نے مائیک بینز کی رائے سے اتفاق کرتے ہوئے بظاہر عمران خان کا باقاعدہ نام تو نہیں لیا لیکن عمران خان کے حامی اور پی ٹی آئی کارکنان ایلون مسک کی اِس پوسٹ کو عمران خان کی حمایت کے مترادف گردانتے ہوئے دھڑا دھڑ شیئر کررہے ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما و معروف گلوکار سلمان احمد نے ایلون مسک کی اس پوسٹ کو ری پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ اس اہم نکتے کو اٹھانے کا شکریہ ایلون مسک! عمران خان کو جیل میں 600 دن سے زیادہ دن کا عرصہ گزر چکا ہے، انہیں ٹارچر سیل میں قید رکھا گیا ہے، انہیں اپنے دونوں بیٹوں سے بات کرنے کی اجازت نہیں ہے، عید پر بہنوں سے ملنے سے روک دیا گیا ہے، اور عید کی نماز بھی پڑھنے نہیں دی گئی۔ پی ٹی آئی پنجاب کے آفیشل فیس بک اکاؤنٹ سے بھی ایلون مسک کی مذکورہ پوسٹ کو شیئر کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل امریکا کے سابق ڈائریکٹر نیشنل انٹیلی جنس نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایڈوائزر رچرڈ گرینیل بھی عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کر چکے ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کو ری پوسٹ کرتے ہوئے ایلون مسک کی مائیک بینز پی ٹی آئی پوسٹ کو
پڑھیں:
وقف ترمیمی بل مسلمانوں کے مذہبی حقوق میں مداخلت ہے، مولانا طارق قاری
تنظیم ائمہ مساجد کے صدر نے مجوزہ وقف ترمیمی بل پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے وقف قوانین میں تبدیلیاں وقف املاک کی حرمت کیلئے خطرہ بن سکتی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وقف ترمیمی بل، جو آج بھارتی پارلیمنٹ میں پیش ہوئی، پر جموں و کشمیر کے مسلم رہنماؤں نے شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے اس بل کے پاس ہونے کے بعد ملک بھر میں "میانمار جیسی مسلم کش صورتحال" کا خدشہ ظاہر کیا ہے وہیں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) سے وابستہ جموں کشمیر وقف بورڈ کی چیئرپرسن ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے اس بل کو مسلمانوں کی بہتری کے لئے اچھا اقدام قرار دیا ہے۔ جموں کے معروف عالم دین اور تنظیم ائمہ مساجد کے صدر مولانا طارق قاری نے مجوزہ وقف ترمیمی بل پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے وقف قوانین میں تبدیلیاں وقف املاک کی حرمت کے لئے خطرہ بن سکتی ہیں۔ مولانا طارق قاری نے دعویٰ کیا کہ حکومت کے اس ترمیمی بل کا مقصد وقف جائیدادوں کو سرکاری املاک میں تبدیل کرنا ہے، جو کہ کسی بھی صورت میں قابلِ قبول نہیں ہے۔
میڈیا کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے طارق قاری نے خبردار کیا کہ اس اقدام سے وقف املاک کے غلط استعمال اور ممکنہ کرپشن کے دروازے کھل سکتے ہیں۔ انہوں نے وقف ترمیمی بل کو مسلمانوں کے مذہبی حقوق میں مداخلت قرار دیا۔ ادھر جموں و کشمیر وقف بورڈ کے رکن اور سینیئر صحافی سہیل کاظمی نے بھی اس بل پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان میں مسلمان دوسری سب سے بڑی مذہبی برادری ہے، اور حکومت کو کسی بھی قسم کی ترمیم سے قبل مسلم قیادت اور متعلقہ فریقین سے مشاورت کرنی چاہیئے۔ میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ اگر حکومت وقف بل متعارف کروانا چاہتی ہے تو اسے مسلمانوں کو ساتھ لے کر چلنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ آمریت کی طرز پر اسے نافذ کرنا ملک اور حکومت کے حق میں بہتر نہیں ہوگا۔ قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر میں غیر بھاجپا سبھی سیاسی تنظیمیں اس بل کی مخالفت کر رہی ہیں۔