کچھ لوگ سازشیں کرکے ملک کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرتے رہے، عظمی بخاری
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT
وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ کچھ لوگ سازشیں کرکے ملک کو نقصان پہنچانے کی کوششیں کرتے رہے۔
پنجاب کی وزیراطلاعات عظمی بخاری نے لاہور میں صوبائی وزیر بلدیات ذیشان رفیق کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ فروری کا مہینہ مل کی تاریخ میں اہمیت کا حامل ہے۔ 8 فروری کے الیکشن کے وقت قوم ڈیفالٹ کے دہانے پر تھی۔ کچھ لوگ سازشیں کرکے ملک کو نقصان پہنچاتے رہے۔ مریم نواز نے 26 فروری کو وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے کا حلف لیا۔ مریم نواز کی پنجاب حکومت نے ایک سال میں مفروضوں کو غلط ثابت کیا اور کامیابیوں کے جھنڈے گاڑے۔ نارووال میں سڑکوں کا افتتاح جلسے کی شکل اختیار کرگیا۔
مزید پڑھیں: مریم نواز سے متعلق اخلاقیات سے گری گفتگو کون کر رہا؟ عظمیٰ بخاری نے نام بتا دیے
عظمی بخاری نے کہا کہ یہ ان تجزیہ کاروں اور نام نہاد صحافیوں کےلئے سبق ہے جو کہتے تھےن لیگ ختم ہو گئی۔ عوام کو گالی گلوچ اور وفاق پرحملہ کرنا پسند نہیں۔ خدمت کا مقابلہ کریں دلیل ختم ہوجاتی ہے تو آواز اونچی ہو جاتی ہے۔ گھٹیا باتیں اور الزامات وہ لگاتے ہیں جن کی تربیت نہیں ہوتی۔ مریم نواز کی عوامی خدمات کا مقابلہ کریں۔ آپ نے اپنے صوبے کو کیا دیا۔ کارکردگی اور خدمت ن لیگ کا طرہ امتیاز ہے۔ اگلا سال اس سے بھی بہترین ہوگا۔
وزیربلدیات پنجاب
پنجاب کے وزیربلدیات ذیشان رفیق کا کہنا تھا کہ ستھرا پنجاب وعدے کی تکمیل ہے جب مریم نواز نے عوام سے کہا تھا صفائی کے ساتھ ساتھ روزگار بھی فراہم کریں گے۔جو لوگ کہتے رہے ایک کروڑ نوکریاں دیں گے تو موازنہ کر لیں مریم نواز کی ہی حکومت نظر آتی ہے۔ پنجاب کی 154 میں سے 140 تحصیلوں کو آئوٹ سورس کردیا ہے اور14 کمپنیاں خود کام کررہی ہیں۔ انڈسٹری سے جڑے لاکھوں خاندانوں کو روزگار مل چکا ہے۔ ستھرا پنجاب کے تحت ایک لاکھ 25 ہزار سے زائد نوکریاں ملنا تھیں اب تک 91 ہزار افراد کو نوکریاں ملی ہیں۔ ستھرا پنجاب سے ٹیکسٹائل انڈسٹری کو ایک بلین سے زائد کا بزنس ملے گا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: مریم نواز
پڑھیں:
مریم نواز کی مقبولیت پر بغض مریم میں اڈیالہ کا قیدی اور اس کے چیلے ہلکان ہو رہے ہیں:عظمیٰ بخاری
لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ اڈیالہ جیل کا قیدی اور اس کے حامی بغض مریم نواز کی وجہ سے شدید پریشانی کا شکار ہیں۔
اپنے ایک بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مریم نواز ایک سال کے دوران پہلی مرتبہ عوام کے سامنے اپنی کارکردگی پیش کرنے والی وزیراعلیٰ ہیں اور پنجاب کے عوام نے ان کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مریم نواز کے بارے میں ایک جماعت اور اس کے افراد مسلسل ناپسندیدہ زبان استعمال کر رہے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی نے پہلے مریم نواز کے بارے میں بدزبانی کی، اور اب علی امین گنڈاپور اور بیرسٹر سیف نے بھی یہی زبان اختیار کر لی ہے۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ یہ پرانی عادتیں ہیں جو آپ کے رہنماؤں میں ابھی تک نہیں بدلی، اور وزیراعلیٰ کے پی اور ان کے ترجمان مریم نواز کے بارے میں غیر اخلاقی گفتگو کرتے ہیں۔ ان کی باتوں اور ان کے خاندان کی خواتین کے بارے میں ترس آتا ہے۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ مریم نواز آج پنجاب اور پورے پاکستان کے نوجوانوں کی پسندیدہ لیڈر بن چکی ہیں، اور نارووال میں ہونے والے کامیاب جلسے میں نوجوانوں کی بڑی تعداد اس کا واضح ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اڈیالہ جیل کا قیدی اور اس کے حامی بغض مریم میں پریشانی کا شکار ہیں۔
عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ مریم نواز کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے کچھ صوبوں کی حکومتیں پریشان ہیں اور مخالفین کو تعصب کی عینک اُتار کر پنجاب کے اچھے منصوبوں کی تعریف کرنی چاہیے۔