المیہ ہے جنھیں ٹیکس ادا کرنا چاہیے وہ نہیں کرتے، چیئرمین ایف بی آر
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
اسلام آباد:
چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے کہا ہے کہ ٹیکسوں میں کمی ٹیکس جی ڈی پی تناسب بہترہونے سے ہی آئیگی، اس کیلیے ٹیکس بیس بڑھانے کی ضرورت ہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو میں انھوں نے کہا کہ تاثر عام ہے کہ نمو کے فوائد عام آدمی تک نہیں پہنچتے، حکومت کی سطح پربھی یہ احساس موجود ہے مگر یہ دیکھنا پڑتا ہے کہ نموکی طرف جاتے ہوئے اس کی رفتار کیا رکھی جائے۔
ہمارا المیہ یہ ہے کہ جنھیں ٹیکس ادا کرناچاہیے، وہ نہیں کرتے، ہم ایف بی آر میں یہ صلاحیت بھی پیدا نہیں کر سکے کہ ان سے ٹیکس وصول کرے، اس لئے ہم غلط سائیڈ پر جا چکے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
شہباز شریف کی کرسی پر کسی اور کا حق ہے،محمود اچکزئی
لاہور(آن لائن)پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ الیکشن میں جیتے ہوئے لوگوں کو ہرایا گیا، آج شہباز شریف جس سیٹ پر بیٹھے ہیں وہ کسی اور کا حق ہے۔لاہور میں وکلا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمارا ملک ہے جو ایک فیڈریشن یے یہاں کوئی کسی کا آقا نہیں اور نہ کوئی کسی کا غلام ہے، ہمارے بزرگوں نے کہا ون مین ون ووٹ ہونا چاہیے، پاکستان کے قیام کے وقت کہا کہ ملک فیڈریشن کی طرز پر ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ دفعہ 144 لگا کر ہمارے بچوں پر ظلم کیا گیا، انتہائی نامساعد حالات کے باوجود پاکستان کے خلاف نعرہ نہیں لگایا، پاکستان کی فوج ہماری فوج ہے لیکن یہ چار اضلاع کی فوج ہے پاکستان کے ہر ادارے میں ہمیں حصہ ملنا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم ایک ایسا پاکستان چاہتے ہیں جس میں آئین کی حکمرانی ہو، الیکشن میں جیتے ہوئے لوگوں کو ہرایا گیا ایسا نہیں ہونا چاہیے، کہا گیا کہ ہماری بات ہوگئی ہے کہ اسٹیبلشمنٹ ہمیں دو تہائی اکثریت دلائے گی، آج شہباز شریف جس سیٹ پر بیٹھے ہیں وہ کسی اور کا حق ہے۔انہوں نے کہا کہ سوویت یونین میں کے جے بی کے تجربات ناکام ہوئے آپ انہیں یہاں نہ دہرائیں، اگر پاکستان کو آگے بڑھنا ہے تو حق حکمرانی میں پنجاب سندھ بلوچستان اور پشتون کو حصہ دینا ہوگا، جس گھر میں اتفاق نہیں ہوگا وہاں پر لڑائی ہوگی اور ملک اسی طرح ہوتا ہے۔