جنوبی وزیرستان کے دونوں اضلاع میں کل کرفیو نافذ کرنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 16th, March 2025 GMT
نوٹیفکیشن کے مطابق صبح 6 سے شام 6 بجے تک تمام راستے بند رہیں گے، زالئی تا نیوکیڈٹ کالج وانا سڑک بند رہے گی، تنائی، سرویکئی، جنڈولہ روڈ بند رہے گا جبکہ وانا گومل زام روڈ مسافروں کے لیے کھلا رہے گا۔ اسلام ٹائمز۔ جنوبی وزیرستان کے دونوں اضلاع میں کل کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔ ضلع جنوبی وزیر ستان اپر، ضلع جنوبی وزیر ستان لوئر اور ٹانک کے ڈپٹی کمشنرز کی جانب سے کرفیو کے نوٹیفکیشنز جاری کر دیے گئے ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق صبح 6 سے شام 6 بجے تک تمام راستے بند رہیں گے، زالئی تا نیوکیڈٹ کالج وانا سڑک بند رہے گی، تنائی، سرویکئی، جنڈولہ روڈ بند رہے گا جبکہ وانا گومل زام روڈ مسافروں کے لیے کھلا رہے گا۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ احمد وام سے کوٹکئی تک روڈ بند رہے گا، بی بی رغزئی سے جنڈولہ تک سڑک بند رہے گی۔ نوٹیفکیشن میں مسافروں کو متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
جنوبی وزیرستان؛ مسجد کے اندر دھماکا؛ جے یو آئی کے رہنما زخمی
ڈی آئی خان(نیوز ڈیسک)جنوبی وزیرستان میں مسجد کے اندر دھماکا ہوا، جس میں جے یو آئی کے رہنما زخمی ہوئے ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے اعظم ورسک میں مسجد کے اندر دھماکا ہوا، جس میں جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے رہنما مولانا عبداللہ زخمی ہو گئے۔
دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچیں اور کارروائی شروع کی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال وانا منتقل کردیا گیا ہے۔
انڈونیشیا میں 53 قیدی جیل توڑ کر فرار، پولیس کی دوڑیں لگ گئیں