بینک ملازمین کی ملی بھگت سے عوام گڈیوں سے محروم، لوگ نئے نوٹوں کی تلاش میں مارے مارے پھرتے رہے
اشاعت کی تاریخ: 30th, March 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسٹیٹ بینک نے عیدالفطر کے لئے بینکوں کو ستائیس ارب روپے سے زائد کے فریش نوٹ جاری کئے ہیں، لیکن لوگوں کیلئے ان نوٹوں کا حصول انتہائی مشکل رہا، عوام کو گڈیوں کیلئے بینکوں کے چکر لگاتے رہے لیکن وہاں انہیں مایوسی کا منہ دیکھنا پڑا، لیکن بینک ملازمین کی ملی بھگت سے بولٹن مارکیٹ میں تمام مالیت کی گڈیاں اضافی رقم کے ساتھ دستیاب تھیں۔
جہاں بینکوں سے بنا اضافی رقم کے گڈیاں حاصل کی جاسکی تھیں، وہیں بولٹن مارکیٹ میں دستیاب کڑک کڑک نوٹوں کی گڈیوں اضافی رقم طلب کی گئی۔
سو روپے کی گڈی پر ایک ہزار، پچاس کی گڈی پر نو سو بیس اور دس روپے کی گڈی پر ساڑھے چار سو روپے زیادہ وصول کئے گئے۔
کڑک نوٹوں سے محروم شہریوں کا کہنا تھا کہ بینک نوٹ نہیں دے رہے، اس لئے یہاں سے اضافی پیسے دے کر لینا پڑ رہے ہیں۔
دوسری جانب بولٹن مارکیٹ میں بیٹھے بروکرز کا کہنا ہے کہ یہ گڈیاں انہیں بینک والے ہی لاکر بیچ رہے ہیں۔
مزیدپڑھیں:رجب بٹ نے ملک چھوڑنے کی اصل وجہ بتادی
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
عید الفطر کے موقع پرایدھی فاؤنڈیشن کے ملازمین کی چھٹیاں منسوخ
سٹی 42 : عید الفطر کے موقع پرایدھی فاؤنڈیشن کے ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں۔
ایدھی فاؤنڈیشن کراچی کے تمام اسٹاف اور رضاکاروں کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں۔ ایدھی رضاکار اور ایدھی ایمبولینس عید کے تینوں دن ڈیوٹی پر موجود ہوں گے۔
ایدھی فاؤنڈیشن کی ٹیمیں عید الفطر کے موقع پر ساحلی پٹی اور سیروتفریح کے مختلف مقامات پر بھی ایمرجنسی ڈیوٹیاں سر انجام دیں گی۔
لاہور میں ماہ شوال کا چاند دیکھنے کیلئے زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری
ایدھی ترجمان کی شہریوں سے اپیل ہے کہ کسی بھی حادثے یا ایمرجنسی یا ایدھی ایمبولینس درکار ہونے کی صورت میں ایدھی کنٹرول نمبر 115 پر فوری اطلاع دیں ۔