عمران خان کے کان میں تکلیف ہے نہ دماغ میں انفیکشن، علیمہ خان
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کہا ہے کہ عمران خان کے کان میں کوئی تکلیف نہیں نہ ان کے دماغ میں انفیکشن ہے۔
اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان صحت مند لگ رہے تھے، خوش بیٹھے تھے لیکن ان کو یہ نہیں معلوم کہ باہر ہم کتنا پریشان تھے، ان کو تو نہیں پتا کہ باہر ان کی صحت کے بارے میں کس قسم کی افواہیں پھیلائی جارہی تھیں، ان کے کان میں کوئی تکلیف نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دعا ہے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان کو کل ہی سزا ہوجائے، علیمہ خان
علیمہ خان نے کہا کہ جو لوگ ان کی صحت کے بارے میں بات کرتے ہیں تو وہ یہ بتا دیا کریں کہ ان کے ذرائع کیا ہیں، ہم ہمیشہ سنتے ہیں کہ لوگوں کے پاس ذرائع ہیں تو وہ ہمیں بھی بتا دیں کیوں کہ ہمارے پاس کوئی ذرائع نہیں ہیں کہ عمران خان کی صحت کا پوچھیں، ہم اگر جیل سپرینٹنڈنٹ کو بھی فون کریں تو وہ ہمارا فون اٹینڈ نہیں کرتے۔
https://twitter.
انہوں نے کہا کہ جو لوگ ٹی وی پر بیٹھ کر عمران خان کے کان پر بات کرتے ہیں، سوشل میڈیا پر باتیں چل رہی ہیں کہ عمران خان کے دماغ میں انفیکشن چلا گیا ہے، یہ لوگ کیا بتانا چاہتے ہیں کہ عمران خان کو کچھ ہوگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دھمکی دی گئی کہ آپ کی اے آئی ویڈیوز بنا لیں گے، علیمہ خان
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو کچھ ہونا بھی نہیں چاہیے، اگر یہ عمران خان کے ساتھ کچھ کرنے کی کوشش کررہے ہیں تو یہ بھول جائیں، ہم اور سارے پاکستانی عمران خان کی حفاظت کریں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news اڈیالہ جیل انفیکشن دماغ علیمہ خان عمران خان کانذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اڈیالہ جیل انفیکشن علیمہ خان کان عمران خان کے کہ عمران خان علیمہ خان ان کے کان ہیں کہ
پڑھیں:
بانی پی ٹی آئی عمران خان کا طبی معائنہ ذاتی معالج سے کروانے اور بچوں سے بات کروانے کا حکم
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2025ء)ضلعی عدالت نے اپنے تحریری حکمنامے میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کا طبی معائنہ ذاتی معالج سے کروانے اور بچوں سے بات کروانے کا حکم دیدیابانی پی ٹی آئی کا چیک اپ ڈاکٹرعاصم یوسف ، ڈاکٹر فیصل سلطان اورڈاکٹر ثمینہ نیازی سے کروایا جائے۔ جیل میں تعینات ڈاکٹرز کی زیر نگرانی تینوں ڈاکٹرز بانی پی ٹی آئی کا میڈیکل چیک اپ کریں گے۔ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل آرڈر کے حوالے سے تعمیلی رپورٹ اٹھائیس اپریل کو جمع کروائیں۔اسپیشل جج سینٹرل کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کی دو درخواستوں پر تحریری فیصلہ جاری کردیا گیا۔ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کوعدالتی احکامات پرمکمل عملدرآمد کرنے کا حکم دیدیا۔سینئر اسپیشل جج سینڑل نے تحریری فیصلے میں کہا ہیکہ بانی پی ٹی آئی نے بچوں سے واٹس ایپ پر بات اور ذاتی معالج سے چیک اپ کیلئے درخواست دی تھی۔(جاری ہے)
عدالت 10 جنوری اور 28 جنوری کو بانی پی ٹی آئی کی بچوں سے بات کروانے کا حکم دے چکی۔ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل عدالتی احکامات پرمن وعن عملدرآمد کریں۔عدالت کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا چیک اپ ڈاکٹرعاصم یوسف ، ڈاکٹر فیصل سلطان اورڈاکٹر ثمینہ نیازی سے کروایا جائے۔ جیل میں تعینات ڈاکٹرز کی زیر نگرانی تینوں ڈاکٹرز بانی پی ٹی آئی کا میڈیکل چیک اپ کریں گے۔ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل آرڈر کے حوالے سے تعمیلی رپورٹ اٹھائیس اپریل کو جمع کروائیں۔