2025-03-10@04:13:27 GMT
تلاش کی گنتی: 903

«پورا نہیں»:

    سیلاب کے بعدگھر کا وعدہ پورا نہیں کیا، اب یہ جنگلات، پہاڑ، لوگ اور جانور بیچ رہے ہیں پی پی الٹی سمت میں جا رہی ہے پنجاب کے عوام بھی کارپوریٹ فارمنگ کے خلاف ہوگئے پیپلز پارٹی شہید بھٹو گروپ کے رہنما ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے جو بھی عوام سے وعدے کیے ایک بھی پورا نہیں کیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیلاب کے بعد دوبارہ گھر بنانے کا وعدہ بھی پورا نہیں ہوا۔ ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے کہا کہ ماحول کو بچانے کا وعدہ تھا لیکن اب یہ جنگلات، پہاڑ، لوگ اور جانور بیچ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے جو بھی وعدے کیے...
    پارلیمانی سال 25-2024 میں خواتین پارلیمنٹرینز کی کارکردگی کیسی رہی؟فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) کی رپورٹ سامنے آگئی۔فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) نے خواتین پارلیمنٹرینز کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی، جس میں بتایا گیا کہ ایوان کے اندر خواتین کی حاضری مردوں سے زیادہ رہی جبکہ پی ٹی آئی کی خاتون سینیٹر ثانیہ نشتر نے کسی بھی اجلاس میں شرکت نہیں کی۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ پارلیمنٹ میں خواتین کی تعداد 17 فیصد ہے جبکہ ایوان میں 49 فیصد پارلیمانی ایجنڈا خواتین نے پیش کیا۔ صدر مملکت کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے سالانہ خطاب کلصدر مملکت آصف زرداری پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے سالانہ خطاب کل کریں گے۔ فافن رپورٹ میں یہ...
    وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی سے مسلم لیگ ن کو کوئی خطرہ نہیں، حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرےگی۔ نجی ٹی سی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کے تحفظات پر بات ہوتی ہے، اور ہم ان کی بات سن کر معاملے کو حل بھی کردیتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں پیپلزپارٹی کے حکومت سے تحفظات اب تک دور کیوں نہ ہو پائے؟ عطااللہ تارڑ نے کہاکہ پی ٹی آئی کے مطالبات ناجائز ہیں، عوام ان کی جانب سے دی گئی احتجاج کی کسی کال پر کان نہیں دھریں گے۔ اپوزیشن صرف احتجاج کی سیاست کرنا چاہتی ہے، ملک اس وقت ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور ان کے پاس اپنی سیاست چمکانے...
    کراچی: کراچی: ڈیفنس سے لاپتہ ہونے کے بعد بربریت سے قتل کیے جانے والے مصطفیٰ عامر کی قبر کشائی کے بعد حاصل کیے گئے نمونوں کی رپورٹ سامنے آگئی۔ جامعہ کراچی انڈسٹریل اینالیٹیکل سینٹر کی جانب سے تیار کردہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ مصطفیٰ عامر کی لاش سے لیے گئے نمونوں سے کسی نشہ آور یا زہریلی چیز کے استعمال کے شواہد نہیں ملے۔ رپورٹ کے مطابق مصطفیٰ عامر کی لاش کے چار مختلف جگہوں سے نمونے لیے گئے تھے۔ رپورٹ پر پرنسپل انوسٹی گیٹر، معاون تفیش کار اور ٹیکنکل مینجر کے دستخط موجود ہیں۔ واضح رہے کہ 6 جنوری کو ڈیفنس سے لاپتہ ہونے والے نوجوان مصطفیٰ عامر قتل کیس میں پولیس نے مرکزی ملزم ارمغان، شیراز...
    آج کے ترقی یافتہ دور میں جہاں اسپتالوں اور میٹرنٹی ہوم میں ڈیلیوری کے لیے جدید طبی سہولیات موجود ہیں وہیں کراچی سمیت اندورن سندھ کی پسماندہ دیہی خواتین کی اکثریت بچوں کی پیدائش کے لیے روایتی دائیوں پر اعتماد اور انحصار کرتی ہیں۔ طبی ماہرین کے مطابق اس کے ایک بڑی وجہ دیہی علاقوں میں حاملہ خواتین میں بچوں کی پیدائش کے حوالے سے شعور اور آگاہی کی کمی بتائی گئی ہے، ان پسماندہ خواتین میں یہ تاثر بھی ہے کہ شہری علاقوں میں موجود اسپتالوں میں آپریشن کے ذریعے ڈیلیوری کی جاتی ہے جس کے اخراجات نا قابل برادشت ہوتے ہیں۔ اس وقت ملک بھر میں تقریباً 6 لاکھ سے زائد روایتی دائیاں گھروں میں ڈیلیوری کرتی...
    خواتین اراکین کی پارلیمنٹ میں کیا کارکردگی رہی، تفصیلی رپورٹ سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 9 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن)نے خواتین پارلیمنٹیرینز کی کارکردگی کے حوالے سے تازہ رپورٹ جاری کردی ہے۔رپورٹ کے مطابق پارلیمنٹ میں خواتین ارکان کی تعداد صرف 17 فیصد ہے تاہم ان میں سے 49 فیصد نے پارلیمانی ایجنڈا پیش کیا، قومی اسمبلی کی خواتین ارکان نے 55 فیصد جبکہ سینیٹ کی خواتین ارکان نے 31 فیصد ایجنڈا آئٹمز پیش کیے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ گزشتہ برسوں کے مقابلے میں خواتین کے ایجنڈا آئٹمز پیش کرنے میں کمی دیکھی گئی۔مثال کے طور پر 2022-23 میں قومی اسمبلی میں خواتین کا ایجنڈا 67 فیصد تھا جبکہ...
    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کے پوتے  نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے جو بھی وعدے کیے اس کی الٹی سمت میں جا رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی شہید بھٹو گروپ کے رہنما اور سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کے پوتے ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے جو بھی عوام سے وعدے کیے ایک بھی پورا نہیں کیا۔ اندرون سندھ کے شہر ٹھٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے کہا کہ سیلاب کے بعد دوبارہ گھر بنانے کا وعدہ بھی پورا نہیں ہوا، ماحول کو بچانے کا وعدہ تھا لیکن اب یہ جنگلات، پہاڑ، لوگ اور جانور بیچ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے جو بھی...
    اسلام ٹائمز: کوئٹہ میں منعقدہ فلسطین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ غاصب اسرائیل کو ریاست تسلیم کرنا عالمی انصاف کیخلاف ہے۔ پاکستان کے عوام اور سیاسی رہنماء فلسطینی عوام کیساتھ کھڑے ہیں۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: اعجاز علی فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سے مظلوم فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں فلسطین کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کوئٹہ پریس کلب میں منعقدہ کانفرنس میں مذہبی، سیاسی و سماجی رہنماؤں اور خواتین سمیت عوام نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر شرکاء نے اسرائیلی مظالم اور فلسطینیوں کی مظلومیت پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی طرف سے فلسطینیوں کی زمینوں پر قبضہ اور گھروں کو مسمار...
    گوادر(نیوز ڈیسک)گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے خلاف عالمی میڈیا میں پروپیگنڈا شروع ہو گیا ہے، بھارتی اور امریکی اخباروں میں منظم مہم کے تحت ایک جیسی خبریں لگنے لگیں۔ تاہم نجی ٹی وی نے حقائق جاننے کے لیے گوادر ایئرپورٹ کا دورہ کیا اور انٹرنیشنل فیک نیوز بے نقاب کر دی، گوادر ایئرپورٹ پرایک ماہ کے دوران 42 پروازیں آپریٹ ہوئیں، اور ایک ہزار 537 مسافروں نے سفر کیا۔ پاک چین دوستی کا بڑا نشان، گوادر ایئرپورٹ کی کامیاب تکمیل پر پاکستان کے دشمن پریشان ہو گئے ہیں، عالمی میڈیا میں پوری پلاننگ کے ساتھ پروپیگنڈا کمپین شروع کر دی گئی ہے۔ بھارتی اور امریکی خبر ایجنسیوں نے ہیڈلائنز تبدیل کی نہ اسکرپٹ ایڈٹ کرنے کی زحمت اٹھائی، ایک ہی خبر...
      بیجنگ : چودہویں نیشنل پیپلز کانگریس کے تیسرے اجلاس میں ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں چین کی وزارت شہری امور، وزارت انسانی وسائل و سماجی تحفظ، وزارت ہاؤسنگ اور شہری و دیہی ترقی اور نیشنل ہیلتھ کمیشن کے سربراہان نے متعلقہ امور پر چینی اور غیر ملکی صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے۔ اتوار کے روز شہری امور کے وزیر لو جی یوان نے کہا کہ اس سال کی حکومتی ورک رپورٹ میں ضرورت مند افراد کی بنیادی زندگی کے تحفظ، بچوں اور معذوروں کے لیے خدمات کے انتظامات  کئے گئے ہیں جن پر  سول افیئرز کے محکمے  عمل درآمد کے لیے موثر اقدامات کریں گے۔ انسانی وسائل اور سماجی تحفظ کی وزیر وانگ...
    محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے رمضان میں پیپلزبس سروس کے اوقات میں توسیع کا اعلان کر دیا۔اس حوالے سے سینئر وزیر  شرجیل میمن نے کہا کہ 15 رمضان المبارک سے بس سروس رات ایک بجے تک چلائی جائے گی، اطلاق آر  1، آر  2، آر  3، آر 4، آر 9، آر 10 اور ای وی ون روٹ کی بسوں پر ہوگا۔انہوں نے کہا کہ کراچی کے شہریوں کو رمضان میں درپیش مشکلات کو سمجھتے ہیں، کراچی کے عوام زیادہ تر پبلک ٹرانسپورٹ پر انحصار کرتے ہیں، بسوں کے اوقات میں توسیع کا مقصد شہریوں کو مزید سفری سہولت فراہم کرنا ہے۔شرجیل انعام میمن نے یہ بھی کہا کہ یقینی بنایاجائے گا کہ لوگ خریداری کے بعد اپنےگھروں تک محفوظ پہنچ سکیں،...
    پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ڈیولپمنٹ اکنامکس (پی آئی ڈی ای) کی حالیہ تحقیق ملک کے بجلی کے بلنگ نظام کو جدید بنانے کی فوری ضرورت کو اجاگر کرتی ہے۔ یہ تحقیق سمارٹ میٹروں کے اپنانے کی سفارش کرتی ہے تاکہ مالی نقصانات، بلنگ کی غلطیوں، اور بجلی کی ترسیل میں نقائص کو حل کیا جا سکے۔ ریسرچ فار سوشل ٹرانسفارمیشن اینڈ ایڈوانسمنٹ (RASTA) پروگرام کے تحت کی گئی اس تحقیق کے مطابق پاکستان کا تقریباً 2 دہائیوں سے انحصار دستی بلنگ نظام پر ہے جو مالی خسارے کا سبب بن رہا ہے، یہ خسارہ بجلی کی ترسیل کے پرانے بنیادی ڈھانچے اور بجلی چوری کی سے مزید بڑھ گیا ہے۔ بجلی کی تقسیم کرنے والی کمپنیاں (DISCOs) آمدنی کی وصولی میں...
    بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ایک گاؤں کے سینکڑوں افراد فلم میں دکھائے جانے والے منظر کو حقیقت مان کر تاریخی قلعے پر ٹوٹ پڑے۔ منظر چھپے سونے سے متعلق تھا جس پر گاؤں کے لوگ سونے کی تلاش میں قلعے پہنچ گئے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق خزانے کی تلاش کرتے لوگوں ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔ چھپے ہوئے خزانے کی افواہ سن کر لوگ قلعے پہنچے، جس کا آغاز وکی کوشل کی فلم چھاوا میں تاریخی قلعہ دکھانے کے بعد ہوا۔ مقامی افراد کا کہنا تھا کہ مغل دور کا سونا وہاں دفن ہے، سینکڑوں لوگ رات کو برہان پور کے تاریخی اسیر گڑھ قلعے کے قریب کھیتوں میں کھدائی کرنے کے لیے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 08 مارچ 2025ء) دنیا بھر کے قریب پچیس فیصد ممالک میں گزشتہ برس کے دوران خواتین کے حقوق کی صورتحال خراب ہوئی ہے۔ کمزور ہوتی جمہوری اقدار، مسلح تنازعات، بحران اور موسمیاتی تبدیلیاں بھی اس کے اسباب میں شامل ہیں۔ ’میرا جسم میری مرضی‘ کے نعرے سے خواتین کو کیا ملا 12فروری: پاکستان میں خواتین کے حقوق کی جدوجہد کا دن اسٹارٹ اپ فنڈنگ: کیا خواتین کی خوبصورتی اثر انداز ہوتی ہے؟ یہ انکشاف اقوام متحدہ کی ایک تازہ رپورٹ میں کیا گیا ہے، جو خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے اسی ہفتے جاری کی گئی۔ یہ رپورٹ سن 1995 میں 'بیجنگ پلیٹ فارم فار ایکشن‘ نامی ایک کانفرنس کے 30 برس...
    آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور—فائل فوٹو آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کو بھرپور وسائل فراہم کیےجا رہے ہیں۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا، جس میں انہوں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سی سی ڈی کے  لیےانتہائی پروفیشنل، کرائم فائٹر افسران کا انتخاب کیا ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور ”ایک دِن جیو کے ساتھ“ میں کراچی انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور... انہوں کہا ہے کہ سی سی ڈی جرائم پیشہ افرادکے لیے خوف کی علامت اور شہریوں کے لیے تحفظ کی ضمانت ثابت ہو گا۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ سی سی ڈی کوجدید کرائم ڈیٹا مینجمنٹ، سرویلنس اینڈ مانیٹرنگ سسٹم، لاجسٹکس، ٹرانسپورٹ...
    خیبرپختونخوا میں گیسٹرو کے کیسز میں خطرناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں صرف 14دنوں کے دوران 19ہزار 534گیسٹرو کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں،یہ کیسز صوبے کے مختلف ہسپتالوں میں 24فروری سے 2مارچ کے درمیان رجسٹر کیے گئے۔ محکمہ صحت خیبرپختونخوا کے مطابق صوبے کے 2082طبی مراکز میں سے 1826نے گیسٹرو کے متاثرہ مریضوں کے اعداد و شمار فراہم کیے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ متاثرہ کیسز پشاور میں سامنے آئے، جہاں 2ہزار 591مریض رپورٹ ہوئے جبکہ چارسدہ میں 1913، سوات میں1369، ڈیرہ اسماعیل خان میں 1202، نوشہرہ میں 1086اور دیر لوئر میں 1012کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ صوبے میں سانس اور سینے کی بیماریوں کے 8ہزار 367کیسز بھی رپورٹ کیے...
    رہنما پی پی پی شازیہ مری---فائل فوٹو  رہنما پاکستان پیپلز پارٹی شازیہ مری نے کہا ہے کہ سیاست سے تعلیم تک، خواتین تبدیلی لا رہی ہیں اور مستقبل کی تشکیل کر رہی ہیں، ایک عورت تعلیم حاصل کرتی ہے تو پورا گھر اور معاشرہ تعلیم یافتہ ہوتا ہے۔شازیہ مری نے عالمی یومِ خواتین کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ خواتین کی معاشرے میں صلاحیتوں کو تسلیم کرنے کے لیے عالمی یومِ خواتین منایا جاتا ہے، اس سال خواتین کا عالمی دن ہر خاتون کے حقوق اور مواقع تک مساوی رسائی یقینی بنانا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی خواتین نے ہر شعبۂ زندگی میں ثابت قدمی، بہادری اور قیادت کا مظاہرہ کیا ہے، خواتین کو بااختیار بنانا ہماری قومی...
    —فائل فوٹو میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ عوام کے مسائل کو حل کرنے کے لیے سنجیدگی سےکام کر رہے ہیں۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے ماری پور میں فٹ بال اور کرکٹ گراؤنڈ کے افتتاح کے موقع پر اپنے خطا ب میں کہا ہے کہ لوگ چاہتے تھے اس گراؤنڈ کو بہتر بنایا جائے بچے کھیلتے ہیں۔انہوں نے بتایا ہے کہ گراؤنڈ میں جو لوگ فٹبال کھیلتے ہیں ان کے لیے ڈریسنگ روم بنایا جا رہا ہے، اس کے علاوہ بزرگوں اور ماؤں بہنوں کے لیے واکنگ ٹریک بھی بنایا جا رہا ہے۔ مصطفیٰ کمال کراچی والا ہونے کا حق ادا کریں: مرتضیٰ وہابمیئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ مصطفیٰ کمال کراچی والا ہونے کا حق ادا...
    ویب ڈیسک:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈی جی خان کی سرحدی چیک پوسٹ لکھانی پر خوارجی دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر پنجاب پولیس کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔  اپنے ایک پیغام میں وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے چیک پوسٹ لکھانی پر خوارجی دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ڈیرہ غازی خان پولیس نے بہادری کےساتھ خوارجی دہشتگردوں کا مقابلہ کیا اور حملہ پسپا کیا۔ پنجاب پولیس کے تھانیداروں کےلئے بڑی خوشخبری  انہوں نے کہا کہ فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر پولیس کی ٹیم کو خراج تحسین کرتے ہیں، ڈیرہ غازی خان پولیس کے بہادر سپوتوں نے پہلے بھی دلیری کے ساتھ خوارجی دہشتگردوں کے...
    ویب ڈیسک: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈی جی خان کی سرحدی چیک پوسٹ لکھانی پر خوارجی دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر پنجاب پولیس کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ اپنے ایک پیغام میں وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے چیک پوسٹ لکھانی پر خوارجی دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ڈیرہ غازی خان پولیس نے بہادری کےساتھ خوارجی دہشتگردوں کا مقابلہ کیا اور حملہ پسپا کیا۔ پنجاب پولیس کے تھانیداروں کےلئے بڑی خوشخبری انہوں نے کہا کہ فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر پولیس کی ٹیم کو خراج تحسین کرتے ہیں، ڈیرہ غازی خان پولیس کے بہادر سپوتوں نے پہلے بھی دلیری کے ساتھ خوارجی دہشتگردوں...
    پشاور: خیبرپختونخوا میں گیسٹرو کے کیسز میں خطرناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق  خیبرپختونخوا میں صرف 14 دنوں کے دوران 19 ہزار 534 گیسٹرو کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ یہ کیسز صوبے کے مختلف اسپتالوں میں 24 فروری سے 2 مارچ کے درمیان رجسٹر کیے گئے۔   محکمہ صحت خیبرپختونخوا کے مطابق صوبے کے 2082 طبی مراکز میں سے 1826 نے گیسٹرو کے متاثرہ مریضوں کے اعداد و شمار فراہم کیے ہیں۔   رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ متاثرہ کیسز پشاور میں سامنے آئے، جہاں 2 ہزار 591 مریض رپورٹ ہوئے، جبکہ چارسدہ میں 1913، سوات میں 1369، ڈیرہ اسماعیل خان میں 1202، نوشہرہ میں 1086 اور دیر لوئر...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )دنیا بھر میں آج خواتین کا عالمی دن منایا جارہا ہے اس دن کی مناسبت سے صدر مملکت آصف علی زرداری نے معاشرے میں خواتین کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے پیغام دیا ہے ۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق صدر آصف زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان خواتین کے حقوق کے فروغ کے لئے پرعزم ہے، خواتین کو تعلیم، معیشت اور قیادت میں آگے لانا پوری قوم کے فائدے میں ہے۔صدر مملکت نے کہا کہ خواتین کو اب بھی تشدد اور امتیازی سلوک جیسے چیلنجز کا سامنا ہے، خواتین کے تحفظ اور معاشی آزادی کے لئے مزید اقدامات کی ضرورت ہے، کاروباری اور نجی شعبے میں خواتین کو محفوظ ماحول اور...
    تکنیکی اورآپریشنل وجوہات کے باعث کراچی ایئرپورٹ پر18 پروازیں منسوخ  اور 4 تاخیر کا شکارہوگئیں جن میں کراچی سے جدہ، دبئی، اسلام آباد، لاہور اور ملتان جانے والی پروزیں شامل ہیں۔ تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث منسوخ ہونیوالی پروازوں میں کراچی سے جدہ جانیوالی سیرین ایئر کی پرواز ای آر 811،کراچی سے دبئی جانے والی ایمریٹس کی پرواز ای کے 609اورکراچی سے اسلام آبادجانے والی سیرین ایئرکی پرواز ای آر 502اور504شامل ہیں۔ کراچی سے لاہورجانے والی سیرین ایئرکی پرواز ای آر 524،522 اورکراچی سے لاہورجانے والی ایئر سیال کی پرواز پی ایف 145 بھی منسوخ ہوئی ہیں۔ کراچی سے اسلام آبادجانیوالی ایئر سیال کی پرواز پی ایف 125،123،کراچی سے اسلام آباد جانے والی ایئر بلیوکی پرواز 208 ،کراچی سے...
    پشاور: مشیر اطلاعات پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ فارم 47 کا سہارا نہ لیا جاتا تو باپ بیٹی آج دوبارہ لندن میں ہوتے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ جب سے خیبر پختون خوا حکومت کی سالانہ کارکردگی رپورٹ شائع ہوئی ہے تب سے مخالفین کی چیخیں نکل رہی ہیں اور جعلی حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔ مخالفین ہماری کارکردگی رپورٹ پر بے جا تنقید کرکے خود کو تسلی دینے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مینڈیٹ چور حکومتوں کے پاس عوام کو دکھانے کے لیے کچھ نہیں، اسی لیے وہ خیبر پختونخوا کی کارکردگی رپورٹ پر تنقید کر رہے ہیں۔ شریف خاندان عوام کے ٹیکس کے پیسوں سے اخبارات میں...
    کل جماعتی حریت کانفرنس کی خواتین رہنمائوں کا کہنا ہے کہ آج جب دنیا خواتین کا عالمی دن منا رہی ہے لیکن مقبوضہ جموں و کشمیر کی خواتین دنیا کے سب سے بڑے نام نہاد جمہوری ملک بھارت کے ہاتھوں بڑے پیمانے ظلم و ستم کا شکار ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ آج دنیا بھر میں خواتین کا عالمی دن منایا جا رہا ہے تاہم بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں، پولیس اہلکاروں اور خفیہ ایجنسیوں کی طرف سے کشمیری خواتین کو نشانہ بنائے جانے کا سلسلہ مسلسل جاری ہے اور وہ انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں کا شکار ہیں۔ آج ”خواتین کے عالمی دن“ کے موقع پر جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا...
    آج 8 مارچ کو دنیا بھر میں خواتین کا عالمی دن منایا جارہا ہے تو دوسری طرف اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ میں دنیا کے ایک چوتھائی ممالک میں خواتین کی صورتحال میں تنزلی کا انکشاف ہوا ہے۔ اقوام متحدہ کے خواتین کے امور کے ادارے کی تازہ ترین رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ سال دنیا کے ایک چوتھائی ممالک میں آب و ہوا کی تبدیلی اور جمہوریت کے انحطاط کے باعث خواتین کے حقوق کی صورتحال کمزور ہوئی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: 8 مارچ: خواتین کا عالمی دن رپورٹ کے مطابق جمہوری اداروں کی کمزوری اور صنفی مساوات پر منفی ردعمل ایک ساتھ بڑھ رہے ہیں، جس سے خواتین کے حقوق کے اہم امور پر موجود متفقہ...
    سابق ٹیسٹ کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کرکٹ ٹیم توقعات پر پورا نہیں اتر سکی۔ دورہ نیوزی لینڈ میں قومی ٹیم کی فتوحات کے لیے پر امید ہیں۔ نیا ناظم آباد فٹبال گراؤنڈ میں رمضان گولڈ کا فٹبال ٹورنامنٹ کی ابتدائی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ چمپئنز ٹرافی میں پاکستان ٹیم نے محنت کی لیکن نتائج ہمارے حق میں نہیں آئے۔ ساری ٹیمیں جیتنے کےلئے کھیلتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دورہ نیوزی لینڈ کے لئے پاکستان ٹیم نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔دورہ نیوزی لینڈ میں امید ہے کہ نتائج ہمارے حق میں آئیں گے۔نیوزی لینڈ کی کنڈیشن ہمیشہ سے چیلنجنگ رہی ہے،پی سی...
    پاکستانی معروف اداکار، میزبان و ماڈل عمر شہزاد کی نئی نویلی دلہن کے ہمراہ نکاح کی تقریب کی خوبصورت تصاویر سامنے آئی ہیں۔ یاد رہے کہ عمر شہزاد اور انفلوئنسر شانزے لودھی نے گزشتہ ماہ مدینہ منورہ، حرم شریف میں نکاح کیا تھا۔ عمر شہزاد کی اہلیہ کی جانب سے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپ لوڈ کی گئی نئی تصاویر ایک مشترکہ پوسٹ ہے۔ View this post on Instagram A post shared by Shanzay Omer (@shanzayylodhii) اس پوسٹ کو ’کبھی نہ ختم ہونے والی شروعات‘ جیسا خوبصورت کیپشن دیا گیا ہے۔ عمر اور شانزے کے نکاح کی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اس خوش نصیب جوڑی کا نکاح مسجدِ نبوی ﷺ میں ہوا جبکہ فوٹو سیشن...
    ملزم نے پوش علاقوں سے 2 درجن سے زائد گاڑیاں چھیننے کا اعتراف کر لیا،پولیس چوری شدہ گاڑیاں گینگ کے دیگر ساتھیوں کے ذریعہ بلوچستان فروخت کی جاتی ہیں کراچی کے پوش ایریاز سے لگژری گاڑیاں چھیننے والے گینگ کے سرغنہ پولیس کانسٹیبل کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق ملزم نے کراچی کے پوش علاقوں سے 2 درجن سے زائد گاڑیاں چھیننے کا اعتراف کیا ہے، چوری، چھینی گئی گاڑیاں گینگ کے دیگر ساتھیوں کے ذریعہ بلوچستان میں فروخت کی جاتی ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سے گاڑیاں، سرکاری اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی گئی ہے، ملزم پولیس کانسٹیبل رانا کاشف کی ڈیوٹی فارن سکیورٹی سیل میں ہے، ملزم سے برآمد شدہ گاڑی گزشتہ سال فیروز آباد سے اسلحہ...
    اسلام آباد(آئی این پی ) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے ارشد شریف قتل کیس میں ایڈیشنل اٹارنی جنرل پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کیس کی روزانہ کی بنیاد پر پیشرفت رپورٹ طلب کرلی۔ سپریم کورٹ میں جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 6 رکنی آئینی بینچ نے ارشد شریف قتل کے ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی۔دوران سماعت ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کینیا سے باہمی قانونی امداد کے معاہدے کی توثیق کیلئے وقت مانگتے ہوئے کہا کہ ایک ماہ میں صدر سے معاہدے کی توثیق کروا لی جائے گی۔ اس موقع پر جسٹس حسن اظہر نے سوال کیا کہ 10 دسمبر کو معاہدہ ہوا لیکن اب تک توثیق کیوں نہیں ہوسکی؟جسٹس مندوخیل نے سوال کیا، کیا آپ سے...
    لاہور (ویب ڈیسک) بورڈ آف ریونیو پنجاب کی جانب سے پنجاب بھر کے ڈپٹی کمشنرز کی جنوری کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے  جس کے مطابق ڈپٹی کمشنر راجن پور پنجاب میں سب سے پہلی پوزیشن پر آ گئے ہیں۔ڈپٹی کمشنر لاہور 20 ویں نمبر پر جبکہ ڈی سی تلہ گنگ کی کارکردگی سب سے ناقص نکلی۔ ڈپٹی کمشنر لودھراں دوسرے، ڈی سی بہاولنگر تیسرے اور ڈی سی گجرات چوتھے نمبر پر آئے ہیں۔ڈی سی سرگودھا پانچویں نمبر پر، ڈی سی پاکپتن چھٹے، ڈی سی چنیوٹ ساتویں اور ڈی سی شیخوپورہ آٹھویں نمبر پر ہیں۔ڈی سی ٹوبہ ٹیک سنگھ نویں، ڈی سی ڈیرہ غازی خان دسویں ، ڈی سی حافظ آباد گیارہویں اور ڈی سی نارووال بارہویں نمبر...
    بھارتی ماڈل اور مقابلہ حسن کی فاتح نیہال شوداساما نے حال ہی میں ایک ایسے واقعے کا انکشاف کیا ہے جس نے ان کے مداحوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ نیہال نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں ممبئی میں ایک شخص کے ہاتھوں جسمانی حملے اور ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا۔ نیہال نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا کہ یہ واقعہ 16 فروری کو ممبئی میں پیش آیا تھا۔ حملہ آور وہ شخص تھا جسے وہ دو سال سے جانتی تھیں۔ اس شخص نے نیہال کی بائیں کلائی اور بازو کو زور سے مروڑا، اور پھر انہیں اتنا زور دار تھپڑ مارا کہ ان کا کان بجنے لگا اور گال سرخ...
    آج کے سائنسی و تحقیقی دور میں انٹرنیٹ زندگی کالازمی حصہ بن چکا ہے۔ اب تو مصنوعی ذہانت نے اس میدان میں ایک نیا تہلکہ مچا دیا ہے۔ اس ٹیکنالوجی کے ذریعے جہاں بے شمار تحقیقی کام ہو رہے ہیں اور شعور انسانی کو جلا مل رہی ہے، وہاں اس کے ذریعے الحاد اور لادینیت کی شورشیں بھی عروج پرہیں۔ اشکالات اور وساوس پیدا کرکے اسلام کے خلاف جھوٹا پراپیگنڈہ کیا جا رہا ہے۔ مسلمانوں کو شکوک و شبہات میں مبتلا کر کے اسلام بیزار کرنے کی بھرپور کوششیں ہو رہی ہیں۔ سوشل میڈیا کے کئی’’ پلیٹ فارمز ‘‘الحادی افکار کو عام کرنے کے مکروہ دھندوں کیلئے استعمال کیے جا رہے ہیں جس میں ’’فیس بک‘‘ اور یوٹیوب کا اہم...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے ارشد شریف قتل کیس میں ایڈیشنل اٹارنی جنرل پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کیس کی روزانہ کی بنیاد پر پیشرفت رپورٹ طلب کرلی۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 6 رکنی آئینی بینچ نے ارشد شریف قتل کے ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی۔دوران سماعت ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کینیا سے باہمی قانونی امداد کے معاہدے کی توثیق کیلئے وقت مانگتے ہوئے کہا کہ ایک ماہ میں صدر سے معاہدے کی توثیق کروا لی جائے گی۔ اس موقع پر جسٹس حسن اظہر نے سوال کیا کہ 10 دسمبر کو معاہدہ ہوا لیکن اب تک توثیق کیوں نہیں ہوسکی؟جسٹس مندوخیل...
    درخواست میں پنجاب حکومت، چیف سیکرٹری سمیت دیگر کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ 26 فروری کو سرکاری پیسے سے تمام اخبارات میں مریم نواز کا 60 صفحات کا اشتہار جاری ہوا اور یہ مریم نواز کی سرکاری پیسے سے تشہیر تھی۔ قومی خزانے کو ذاتی تشہیر کیلئے استعمال نہیں کیا جا سکتا۔ اس لیے سرکاری پیسے سے مریم نواز کی تمام تر تشہیری مہم کو روکا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے 60 صفحات کے اخباری اشتہار کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ لاہور ہائیکورٹ نے چیف سیکرٹری پنجاب سے رپورٹ طلب کر لی۔ جسٹس فاروق حیدر نے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر پنجاب احمد خان بھچر کی درخواست پر سماعت کی۔ اپوزیشن لیڈر...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ گنڈا پور کو اس کی اپنی ہی حکومت نے چارج شیٹ کر دیا ہے، جبکہ ان کی کارکردگی محض دو جرگوں اور چار ایپکس کمیٹی کے اجلاسوں تک محدود ہے۔ خیبر پی کے میں پشاور بی آر ٹی کے کرایوں میں بے تحاشہ اضافہ کیا گیا ہے، جو 110 روپے سے بڑھا کر 510 روپے کر دیا گیا، جبکہ پنجاب میں الیکٹرک بس کا کرایہ صرف 20 روپے ہے۔ کے پی میں ٹیکنالوجی کے شعبے میں صرف 173 نوکریاں پیدا کی گئیں، جب کہ پنجاب کے "ستھرا پنجاب پروگرام" میں ایک لاکھ سے زائد لوگ روزگار حاصل کر رہے ہیں۔ خیبر پی کے حکومت کی "اختیار عوام...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) حکومت نے آئی ایم ایف کو منی بجٹ کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے 605 ارب کا بجٹ خسارہ پورا کرنے کیلئے متبادل منصوبہ پیش کردیا۔ تفصیلات کے مطابق شارٹ فال پورا کرنے کے لیے منی بجٹ نہیں آئے گا ، حکومتِ پاکستان نے 605 ارب کا شارٹ فال پورا کرنے کے لیے متبادل پلان تیار کرلیا اور آئی ایم ایف کو متبادل منصوبہ پیش کردیا۔ ذرائع نے کہا کہ ٹیکس مقدمات جلد نمٹا کرمحصولات میں کمی کو پورا کرنے کا منصوبہ بھی پیش کردیا اور وزیراعظم نےعدالتوں میں زیرسماعت ٹیکس مقدمات میں بھرپورتعاون کی یقین دہانی کرائی۔ ذرائع نے بتایا کہ چیف جسٹس سپریم کورٹ نے بھی ٹیکس مقدمات کی سماعت جلد کرانے کی درخواست منظورکرلی...
    فوٹو فائل کراچی کے پوش ایریاز سے لگژری گاڑیاں چھیننے والے گینگ کے سرغنہ پولیس کانسٹیبل کو  گرفتار کرلیا گیا، ملزم سے گاڑیاں، سرکاری اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی گئی ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم نے کراچی کے پوش علاقوں سے دو درجن سے زائد گاڑیاں چھیننے کا اعتراف کیا ہے، چوری، چھینی گئی گاڑیاں گینگ کے دیگر ساتھیوں کے ذریعہ بلوچستان میں فروخت کی جاتی ہیں۔ملزم پولیس کانسٹیبل رانا کاشف کی ڈیوٹی فارن سیکیورٹی سیل میں ہے، ملزم سے برآمد شدہ گاڑی گزشتہ سال فیروز آباد سے اسلحہ کے زور پر چھینی گئی تھی، ملزم نے دو درجن سے زائد مزید وارداتوں کا اعتراف کیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے دیگر ساتھیوں اور...
    وسطی جمہوریہ افریقہ (سی اے آر) میں مسلح گروہوں کے ہاتھوں مسلمان آبادیوں اور سوڈانی پناہ گزینوں پر وحشیانہ حملوں اور ان کے حقوق کی سنگین پامالیوں کے واقعات پیش آرہے ہیں۔ اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی حقوق (او ایچ سی ایچ آر) اور ملک میں تعینات امن مشن (مینوسکا) کی جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لوگوں کو ماورائے عدالت قتل کرنے، جنسی زیادتی اور تشدد کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ قیدیوں سے ظالمانہ اور توہین آمیز سلوک، جبری مشقت اور املاک کی لوٹ مار جیسے جرائم کی اطلاعات بھی آرہی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: اسلاموفوبیا: دو سیکولر ریاستیں مگر کہانی ایک! رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کئی دہائیوں سے عدم استحکام اور مذہبی...
    گزشتہ سال میں پاکستان میں دہشتگردی میں 45 فیصد اضافہ، ٹی ٹی پی سب سے خطرناک تنظیم رہی: رپورٹ WhatsAppFacebookTwitter 0 6 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز ) گزشتہ سال پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں 45 فیصد اضافہ ہوا، دہشت گرد حملوں میں اموات کی تعداد 1081 تک پہنچ گئیں۔انسٹیٹیوٹ آف اکنامکس اینڈ پیس کی طرف سے جاری رپورٹ کے مطابق پاکستان عالمی دہشت گردی انڈیکس 2025 میں دوسرے نمبر پر آ گیا ہے، کالعدم تحریک طالبان پاکستان ملک میں تیزی سے بڑھنے والی سب سے خطرناک دہشت گرد تنظیم کے طور پر سامنے آئی ہے، جو 2024 میں پاکستان میں 52 فیصد ہلاکتوں کی ذمہ دار تھی۔ ملک میں 2023 میں 517 حملے...
    ---فائل فوٹو  صوبائی سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ عوام کو ریلیف دینے کے لیے سندھ بھر میں بچت بازار قائم ہیں، عوام بچت بازاروں سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ عوام کو ریلیف حکومت سندھ کی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مہنگائی، ذخیرہ اندوزی، کو روکنے کے لیے افسران کی ڈیوٹیز لگا دی گئی ہیں۔شرجیل انعام میمن نے یہ بھی کہا کہ شکایات براہِ راست متعلقہ افسران تک پہنچائیں۔
    ہندوؤں نے جامع مسجد کے بورڈ کو ہٹانے اور احاطہ میں پوجا کی اجازت دینے کے علاوہ یہاں "ہریہر مندر" کا بورڈ لگانے کی مانگ رکھ دی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھاترتی ریاست اترپردیش کے سنبھل واقع جامع مسجد سے متعلق تنازعہ دن بدن نئی شکل اختیار کرتا جا رہا ہے۔ اب ہندو انتہا پسندوں نے اس مسجد میں نماز پڑھے جانے پر اعتراض کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر نماز کی ادائیگی بند کر دینی چاہیئے۔ اتنا ہی نہیں جامع مسجد کے بورڈ کو ہٹانے اور احاطہ میں پوجا کی اجازت دینے کے علاوہ یہاں "ہریہر مندر" کا بورڈ لگانے کی مانگ رکھ دی ہے۔ ہریہر مندر کیس کے عرضی گزار چھیم ناتھ تیرتھ کے مہنت...
    جنوبی افریقی بیٹر ڈیوڈ ملر کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف 350 رنز کا ہدف پورا کرنا آسان نہیں تھا۔ آئی سی سی کے مکسڈ میڈیا زون میں گفتگو میں کہا کہ ہم فائنل میں بھارت کے خلاف مدمقابل آنا چاہتے تھے مگر ممکن نہیں ہوا۔ ڈیوڈ ملر کا مزید کہنا تھا کہ دبئی جاکر پھر واپس آنا ہمارے لیے کوئی آئیڈیل صورتحال نہیں تھی مگر کوئی معذرت پیش نہیں کریں گے۔ واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو یکطرفہ مقابلے کے بعد شکست دے کر چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں جگہ بنالی۔ یہ نیوزی لینڈ کا مجموعی طور پر تیسرا چیمپئنز ٹرافی فائنل ہے۔
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیراطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے نجی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا ہے کہ شریف اللہ افغان شہری اور متعدد دہشتگردی کے واقعات میں ملوث تھا۔ دہشتگردی کی جنگ انسانیت کا مشترکہ مسئلہ ہے۔ دہشتگردوں کی کوئی قوم یا مذہب نہیں ہوتا۔ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان نے 80 ہزار جانوں کی قربانی دی۔ امریکی صدر نے پاکستانی حکومت کا شکریہ ادا کیا جب تک دہشتگردوں کا خاتمے نہیں ہو سکا خطے میں امن نہیں آئے گا۔ بنوں میں دہشتگردی ہوئی، ہمارے جوانوں نے قربانیاں دیں، گنڈا پور کو چاہئے کہ خارجہ پالیسی دفتر خارجہ اور نائب وزیراعظم پر چھوڑ دیں۔ علی امین گنڈا پور دیکھیں کہ سیف سٹی پشاور کے کیمرے لگا دئیے...
      وفاقی کابینہ میں اضافہ ضمیر فروشوں کے لیے انعام ہے ، کچھ لوٹے ، کچھ بھگوڑے ہیں ہمارا اتحاد اپوزیشن سے ہے ، اگلے کچھ روز میں معاملات طے ہو جائیں گے، شبلی فراز ایوان بالا (سینیٹ) میں اپوزیشن لیڈر اور پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ ہمارا اتحاد اپوزیشن کے ساتھ ہے ، اگلے کچھ روز میں ان کے ساتھ ہمارے معاملات طے ہو جائیں گے ۔عید کے بعد سب مل کر حکومت کے خلاف نکلیں گے ۔پشاور میں عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ایک سال پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دور ہے ، پیکا، 26ویں ترمیم سمیت دیگر قوانین جموریت نہیں...
    پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا (کے پی) علی امین گنڈاپور نے ضم اضلاع میں امن کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتےہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کی روک تھام کے لیے بروقت اقدامات نہیں کیے گئے تو پورا ملک اس کی لپیٹ میں آسکتا ہے۔ میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ خیبر پختونخوا اور ضم اضلاع میں امن کی صورت حال بہتر بنانے کے لیے سنجیدہ اقدامات کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی روک تھام کے لیے اگر بروقت اقدامات نہیں کیے گئے تو یہ پورے ملک کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فورسز کے ساتھ ساتھ خیبر...
    کراچی: حکومت سندھ نے کراچی کے انٹر سال اول کے ہزاروں طلبہ کے امتحانی نتائج کی کم شرح کے معاملے کو سرد خانے کی نذر کردیا، فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ پر کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔  تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ نے کراچی کے انٹر سال اول کے ہزاروں طلبہ کے امتحانی نتائج کی کم شرح کے معاملے کو سرد خانے کی نذر کردیا ہے،  طلبہ کی جانب سے احتجاج اور اسمبلی میں اس معاملے پر آواز اٹھائے جانے کے بعد ایک نوٹفیکیشن کے ذریعے اس معاملے پر وزیر تعلیم سندھ سید سردار شاہ کی سربراہی میں اراکین اسمبلی پر مشتمل ایک تحقیقاتی کمیٹی جنوری کے آخری ہفتے میں قائم ہوئی تھی۔   کچھ ہی روز بعد اس کمیٹی...
    پشاور: رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سینیٹر فیصل جاوید کو ائیرپورٹ پر عمرہ ادائیگی کیلیے سعودی عرب جانے سے روک کر انہیں فلائٹ سے آف لوڈ کر دیا گیا۔ فیصل جاوید نے  نجی نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ پشاور ہائیکورٹ نے مجھے عمرہ ادائیگی کی اجازت دی. عدالت نے میرا نام پی این آئی ایل سے نکالنے کا حکم دیا۔انہوں نے بتایا کہ آج 3 بجے عمرہ کیلیے جا رہا تھا .لیکن ایئرپورٹ پر روک لیا گیا. ہوائی اڈے پر ہائیکورٹ کا آرڈر دکھایا .لیکن اسے بھی نہیں تسلیم نہیں کیا گیا. عدالتی حکم پر حکومت نے میرا نام لسٹ سے ہی نہیں نکالا۔ان کا کہنا تھا کہ ائیرپورٹ پر میں نے پشاور ہائیکورٹ کے آرڈر دکھایا،...
    پی ٹی آئی سینیٹر فیصل جاوید کو پشاور ائیرپورٹ سعودی عرب جانے سے روک لیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق فیصل جاوید کو سعودی عرب کی فلائٹ سے اپ لوڈ کردیا گیا،  فیصل جاوید عمرہ کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب جارہے تھے۔ فیصل جاوید نے میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا کہ ہائیکورٹ نے مجھے عمرہ ادائیگی کی اجازت دی، ہائیکورٹ نے میرا نام پی این آئی ایل سے نکالنے کا حکم دیا،  آج 3 بجے میری فلائٹ تھی، مجھے عمرہ پر جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ ائیرپورٹ پر میں نے پشاور ہائیکورٹ کے آرڈر دکھایا، ان کو بھی نہیں مانا،  ایف آئی اے ایمیگریشن والوں نے عدالتی احکامات کی توہین کی یے۔ پی ٹی...
    آئی سی سی نے ون ڈے کی نئی پلیئرز رینکنگ جاری کردی جس میں افغانستان کرکٹرز کا راج رہا۔ افغانستان کے ابھرتے ہوئے آل راؤنڈر عظمت اللہ عمرزئی نے آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں زبردست ترقی کرتے ہوئے دنیا کے نمبر ون آل راؤنڈر کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔  انہوں نے اپنے ہی ہم وطن اور سینئر آل راؤنڈر محمد نبی کو پیچھے چھوڑ دیا جو اب دوسرے نمبر پر چلے گئے ہیں۔ مزید پڑھیں: سیمی فائنل میں بھارت سے شکست، آسٹریلوی کپتان کا ریٹائرمنٹ کا اعلان عمرزئی کی یہ شاندار پیش قدمی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں ان کی عمدہ کارکردگی کی بدولت ممکن ہوئی، جہاں انہوں نے انگلینڈ کے خلاف پہلی بار پانچ وکٹیں...
    پشاور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 مارچ 2025ء ) وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ علی امین گنڈاپور نے خبردار کیا ہے کہ ملک میں دہشتگردی نے دوبارہ سر اٹھا لیا ہے، یہ دہشت گردی صرف کے پی تک محدود نہیں رہے گی بلکہ پورے ملک میں پھیلے گی، ہمارے صوبے کے پیسے نہیں دیئے جا رہے، حیران ہوں وفاق تو ہم پر سیاسی مقدمات قائم کر رہا ہے لیکن امن و امان کی صورتحال پر توجہ نہیں دے رہا۔ پشاور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کا خاتمہ ہو چکا تھا لیکن رجیم چینج میں ساری توجہ پی ٹی آئی پر مرکوز کی گئی جس کی وجہ سے دہشت گردی اب پھیلنا شروع ہوگئی...
    بمبئی(نیوزڈیسک)بھارتی شہر میں عجیب وغریب واقعہ پیش آیا جہاں ایک جوڑے کاسوشل میڈیا کی وجہ سے جھگڑا کونسلنگ سینٹر تک پہنچ گیا ۔ بھارتی شہر پورنیہ میں فیملی کاؤنسلنگ سینٹرجانیوالے جوڑے کے درمیان جھگڑا سنگین رخ اختیار کر گیا ۔ خاتون نے کونسلنگ سینٹر میں یہ تک کہہ کر سب کو حیران کردیا کہ وہ اپنے شوہر کو تو چھوڑ سکتی ہیں لیکن انسٹاگرام پر تصویریں اور ویڈیوز پوسٹ کرنا نہیں چھوڑے گی۔ شوہر کا کہنا تھا کہ اہلیہ میرے ساتھ وقت گزارنے سے گریز کرتی ہے ہمیشہ سوشل میڈیا میں گھسی رہتی ہے۔ شوہر نے اپنی بیوی پر الزام لگایا کہ اس کی بیوی انجان لوگوں سے بات کرتی ہے اس کو فیملی کی کوئی فکر نہیں...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔05 مارچ ۔2025 )پاکستان ایگریکلچرل ریسرچ کونسل کے نیشنل میڈیسنل، آرومیٹک اینڈ ہربس پروگرام کی پروگرام لیڈر ڈاکٹر رفعت طاہرہ نے کہا ہے کہ قیمتی جڑی بوٹیوں اور پودوں کی صلاحیت کو بروئے کار لا کر کسان دولت حاصل کر سکتے ہیں ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان کے شمالی علاقے خاص طور پر گلگت بلتستان، قیمتی جڑی بوٹیاں اور پودوں زعفران، پیپرمنٹ، کیمومائل، لیوینڈر اور تلسی کو اگانے کے لیے مثالی ہیں چونکہ بڑے پھولوں کے گملوں اور چھوٹے علاقوں میں قیمتی پودوں اور جڑی بوٹیوں کی شجرکاری ممکن بنائی جا سکتی ہے خواتین بھی کھیتی باڑی اور ویلیو ایڈیشن کے کاروبار میں شامل ہو سکتی ہیں.(جاری ہے) انہوں...
    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ ارباب نیاز اسٹیڈیم سے متعلق  بانی پی ٹی آئی عمران خان کو  غلط معلومات فراہم کی گئیں۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی امین گنڈاپور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ارباب نیاز اسٹیڈیم سے متعلق  بانی پی ٹی آئی کو  غلط معلومات فراہم کی گئیں۔ ارباب نیاز اسٹیڈیم کا نام بانی پی ٹی آئی سے منسوب کرنا عوام کی خواہش تھی۔ انہوں نے کہا کہ میں حیران ہوں کہ وفاق تو ہم پر سیاسی مقدمات قائم کر رہا ہے، ہمارے صوبے کے پیسے نہیں دیے جارہے ہیں۔ وفاق کیسز تو بنا رہا ہے لیکن امن و امان کی صورت حال پر توجہ نہیں دے رہا۔ قرضوں...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آں لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ 5 سال میں 5 لاکھ گھر بنانے کا ہدف پورا کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں 3 مرلہ فری پلاٹ سکیم سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا، پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی (پھاٹا) کے ڈی جی نے تفصیلی بریفنگ دی۔مریم نواز شریف نے پھاٹا کو مارچ تک ہدف پورا کرنے کی ہدایت کر دی، فری پلاٹ حاصل کرنے والے افراد کو گھر بنانے کیلئے قرض دینے کا بھی جائزہ لیا گیا۔ بھارت سے شکست، آسٹریلوی کرکٹر سٹیو سمتھ نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا...
    بھارت کی ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلیجینس نے اداکارہ رانیا راؤ کو دبئی سے واپسی پر 14.8 کلو سونا رکھنے کی پاداش میں بنگلور ایئرپورٹ پر گرفتار کرلیا۔ این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اداکارہ رانیا راؤ کو پیر کو گرفتار کرنے کے بعد مقامی عدالت میں پیش کیا گیا تھا جہاں سے 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ حاصل کرلیا گیا ہے۔ حکام کےمطابق رانیا راؤ متحدہ عرب امارات کی ایک پرواز کے ذریعےدبئی سے بنگلور پہنچی تھیں جبکہ وہ غیرمعمولی پر بیرون ملک سفر کرنے پر زیرنگرانی تھیں۔ تفتیش کاروں نے انکشاف کیا کہ وہ مبینہ طور پر سونا اسمگلنگ میں ملوث ہیں اور مخصوص مقدار پہن کر اور کپڑوں میں سونے کی بارز چھپا کر اسمگل کرتی...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ 5 سال میں 5 لاکھ گھر بنانے کا ہدف پورا کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں 3 مرلہ فری پلاٹ اسکیم سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔ پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی( پھاٹا) کے ڈی جی نے بریفنگ دی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے پھاٹا کو مارچ تک ہدف پورا کرنے کی ہدایت کی۔ فری پلاٹ حاصل کرنے والے افراد کو گھر بنانے کے لئے قرض دینے کا بھی جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے 19اضلاع میں پھاٹا کی سابقہ  23 ہاؤسنگ اسکیموں کی بہتری اور بحالی کا حکم دیتے ہوئے ان اسکیموں کے لیے فنڈز جاری کرنے کے لیے اقدامات کی...
    پولیس کے مطابق قمبرانی روڈ پر واقعہ جامعہ بلوچستان کے سب کیمپس میں قائم ایف سی چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے۔ دھماکے کے نتیجے میں کوئی نقصان نہیں ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ایف سی کے چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد نے دستی بم سے حملہ کیا ہے۔ جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس ذرائع کے مطابق قمبرانی روڈ پر جامعہ بلوچستان کے سب کیمپس جنگل باغ کیمپس میں قائم ایف سی کے چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد دستی بم پھینک کر فرار ہو گئے۔ دستی بم یونیورسٹی سے ملحقہ قبرستان میں گر کر پھٹ گیا، جس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس نے جائے وقوعہ کو...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 04 مارچ 2025ء) ہمارے ملک میں بڑھتی ہوئی معاشی خلیج بہت سے مشکلات پیدا کر رہی ہے۔ عالمی عدم مساوات کے ڈیٹا بیس کے مطابق پاکستان کی 10 فیصد آبادی کے پاس ملک کی 64 فیصد دولت ہے جبکہ 50 فیصد آبادی کی صرف چار فیصد دولت تک رسائی ہے۔ ایک طرف اشرافیہ ہیں جو رمضان کو بھی سماجی روابط بڑھانے کا ایک ذریعہ سمجھتے ہیں۔ سحر و افطار کی بڑی بڑی دعوتوں کا انتظام کیا جاتا ہے۔ ان دعوتوں کے لیے ڈیزائنرز ہر سال رمضان کلیکشن کے نام سے کپڑے بھی متعارف کراتے ہیں۔ ریسٹورنٹس میں سحری اور افطاری کی بہت سی ڈیلز پیش کی جاتی ہیں۔ گھر میں منعقد کی...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبائی کابینہ میں توسیع کی منظوری دے دی۔ رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی موجودہ کابینہ 16 رکنی ہے  جس میں 5 معاون خصوصی بھی شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق کابینہ میں شامل ہونے والوں میں بیگم ذکیہ شاہنواز، رانا محمد اقبال، منشا اللہ بٹ، کرنل (ر) ایوب گادھی، سلمان نعیم، رانا طاہر اقبال، ملک اسد کھوکھر، ملک آصف بھا کے نام شامل ہیں۔ اس کے علاوہ اسامہ لغاری، یاور زمان کے نام شامل ہیں۔ ان میں سے کچھ کو وزیر اعلیٰ کا معاون خصوصی بنایا جائے گا اور بعض کو نئی وزراتیں دی جائیں گی۔  
    فائل فوٹو۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ہم میکرو اکنامک استحکام سے متعلق اچھی پوزیشن میں ہیں، ملک میں ڈھانچہ جاتی اصلاحات جاری ہیں۔اسلام آباد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف وفد کے ساتھ افتتاحی ملاقات ہوئی ہے۔ 6 ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ ہمیں جو موقع ملا ہے اسے دانش مندانہ استعمال کرنے کی ضرورت ہے، چاہتے ہیں آگے جا کر شمولیت کی بنیاد پر پائیدار معاشی ترقی ممکن ہوسکے۔ محمد اورنگزیب نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ تکنیکی اور پالیسی لیول پر مذاکرات ہو رہے ہیں، آئی ایم ایف کے ساتھ بات چیت اگلے دو ہفتے جاری رہے گی۔
    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے بحری امور کے چیئرمین کمیٹی سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ 50،60ارب کی چوری اس حکومت کے دور میں فائنل ہوئی، 500 ایکڑ زمین پر9 جولائی 2024 کو اس پر دستخط کیے گئے۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی بحری امور کا اجلاس چیئرمین کمیٹی فیصل واوڈا کی زیر صدارت ہوا،  چیئرمین پورٹ قاسم ، قائم مقام چیئرمین کراچی پورٹ ٹرسٹ شریک ہوئے۔  سنیٹر دنیش نے کہا کہ گوادر اور کراچی پورٹ میں مستقل چیئرمین کیوں نہیں، اگر قائم مقام ہی چلانے ہیں تو چیئرمین ختم کر دیں۔ فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ سب کیساتھ عزت کا تعلق ہے، ہمارے پاس تین آپشن ہیں، سرانڈر کریں، کرپشن تسلیم کریں یا لڑیں، ہمارے پاس تین آپشن ہیں۔ سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کے خلاف مقدمات کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کے خلاف درج مقدمات کی رپورٹ عدالت میں جمع کر دی گئی، لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق ندیم کی عدالت میں پولیس کی جانب سے رپورٹ جمع کرائی گئی۔ رپورٹ کے مطابق پنجاب بھر میں پرویز الہٰی پر 32 مقدمات درج ہیں، 9 مئی سمیت 15 مقدمات لاہور میں درج ہیں، جن میں نو مئی کے 13 مقدمات میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف تفتیش جاری ہے۔ عید الفطر کس تاریخ کو منائی جائے گی ؟ اہم پیشگوئی سامنے آ گئی  پولیس رپورٹ کے مطابق 4...
    تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ آج پورا سال ہوگیا پی ٹی آئی کو سرٹیفکیٹ نہیں ملا۔ اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ مخصوص نشستوں کے لیے بھی الیکشن کمیشن نے فیصلہ روکا ہوا ہے۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ الیکشن کمیشن آئینی ذمے داری ادا کرنے میں ناکام ہوگیا، مخصوص نشستیں ہمارا حق ہے کہ ہمیں ملیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی انٹرا پارٹی کیس الیکشن کمیشن کے سامنے ہے، آج الیکشن کمیشن نے کیس 8 اپریل تک ملتوی کردیا۔ بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ ہمارے بعد انٹرا پارٹی الیکشن کرانے والی جماعتوں کو سرٹیفکیٹ ملے، سپریم کورٹ نے مخصوص...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) موجودہ حکومت کے دوسرے پارلیمانی سال کے آغاز پر صدر مملکت کی جانب سے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس دس مارچ کو بلایا جارہا ہے جس سے صدر مملکت دوسری مرتبہ خطاب کرینگے جس کی تیاریاں اور انعقاد سب معمول کا حصہ ہیں لیکن خبر میں سے شر کا پہلو نکالنے کی جستجو رکھنے والوں نے اس خبر میں سے خبریت کے کئی پہلو نکال لئے ہیں جس میں اس پہلو کہ’’ صدر نے حکومت سے ایک سال کی کارکردگی کی رپورٹ طلب کرلی ہے بھی شامل ہے‘‘ ، صدر کی جانب سے رپورٹ کی طلبی کی خبر کو اضافی بلکہ غیر معمولی سمجھا جارہا ہے چونکہ موجودہ حکومت ایک اتحادی تشکیل ہے اور مسلم لیگ(ن) کی اتحادی...
    اسٹرابیری کا نباتاتی نام فرگریریا اننسا ( ananassa Fragaria ) ہے۔  تاریخی پس منظر: ماہرین نباتات اور تاریخی شواہد کے مطابق اسٹرابیری کے سب سے پہلے پودے 1364ء سے 1380ء تک فرانس کے بادشاہ چارلس پنجم کے شاہی باغ میں موجود تھے۔ اس وقت ان پودوں کی تعداد 1200 تھی۔ بلاشبہہ اس پھل کا ذکر قدیم رومن ادب میں دواؤں کے طور پر موجود ہے۔ فرانسیسیوں نے اسے 14 ویں صدی میں اس پھل کو جنگلوں سے اپنے باغات میں لے جانا شروع کردیا تھا، جب کہ 15 ویں صدی کے اوائل میں مغربی یورپی راہب جنگلی اسٹرابیری کو اپنی روشن مخطوطات میں استعمال کرنے لگے تھے۔ انگلستان میں 16 ویں صدی کے وسط تک اس پودے کی کاشت کافی...
    وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت اپنا ایک سال پورا کررہی ہے اس موقع پر انتہائی اچھی خبر ہے، یہ امر انتہائی خوش آئند ہے کہ افراط زر فروری 2025 میں 1.5 فیصد پر آگئی، یہ ستمبر 2015 کے بعد سب سے کم شرح ہے۔وزیراعظم نے کنزیومر پرائس انڈیکس کے حوالے سے افراط زر میں مسلسل کمی پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ جولائی 2024 سے فروری 2025 تک افراط زر کی اوسط شرح 5.9 فیصد تک رہی۔شہباز شریف نے کہا کہ معاشی ٹیم کی کاوشوں سے معاشی اعشاریے ہر گزرتے دن کے ساتھ بہتر ہو رہے ہیں، معیشت میں مسلسل بہتری مستعد ٹیم ورک کا نتیجہ ہے، معیشت کی بہتری، کاروبار اور سرمایہ کاری کے...
    ممبئی(سپورٹس ڈیسک)بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کو اپنی ایکس پوسٹ میں موٹا کہنے پر کانگریس رہنما شمع محمد کو تنقید کا سامنا ہے۔ اپنی پوسٹ پر وضاحت دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری ایکس پوسٹ ایک کھلاڑی کی فٹنس پر عام سا تبصرہ تھا، یہ باڈی شیمنگ نہیں تھی۔ انہوں نے کہا کہ میں اس بات پر یقین رکھتا ہوں کہ کھلاڑیوں کو فٹ ہونا چاہیے، اور مجھے لگا کہ وہ (روہت شرما) کا وزن کچھ زیادہ ہے۔ شمع محمد نے کہا کہ مجھ پر بغیر کسی وجہ کے تنقید کی جارہی ہے، میں نے ان کا دوسرے بھارتی کپتانوں سے موازنہ کرکے پوسٹ کی تھی اور یہ میرا حق ہے۔ واضح رہے کہ شمع محمد نے...
    —فائل فوٹو پشاور ہائی کورٹ نے لاپتہ افراد سے متعلق دائر 10 درخواستوں پر صوبائی اور وفاقی حکومت سےجواب طلب کر لیا۔ پشاور ہائی کورٹ میں قائم مقام چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے لاپتہ افراد کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل، ڈپٹی اٹارنی جنرل اور پولیس فوکل پرسن عدالت میں پیش ہوئے۔چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ اتنے زیادہ لوگ کیوں لاپتہ ہو رہے ہیں؟ ہائیکورٹ، لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق پیش رفت رپورٹ طلبکراچی سندھ ہائی کورٹ نے لاپتا افراد کی بازیابی سے... پولیس فوکل پرسن نے مؤقف اختیار کیا کہ زیادہ تر افراد خود بھی لاپتہ ہو جاتے ہیں، بعض کی ذاتی دشمنی ہوتی ہے، کچھ قرض دار ہوتے ہیں جبکہ...
    پودینے کی لسی روایتی لسی کی ایک جدید شکل ہے جس میں پودینہ شامل کر کے اس کے ذائقے کو دو چند کیا گیا ہے۔ آپ کی طبیعت پر لسی کے خوشگوار اثرات کو پودینے کے اضافے سے بڑھا دیا جاتا ہے اور یوں یہ ناشتے کا ایک بہترین ڈرنک بن جاتی ہے۔ آپ سحر و افطار میں مزیدار منٹ لسی اپنے اہل خانہ یا مہمانوں کو پیش کرسکتے ہیں۔ اجزاء: دہی 1 کپ دودھ ¼ کپ زیرا ½ چائے کا چمچ پودینہ پتے 10 - 12 نمک حسب ذائقہ برف حسب ضرورت ترکیب: ایک کپ دہی بلینڈر میں لیں۔ دودھ ، زیرہ ، پودینہ کے پتے، نمک شامل کریں۔ لسی کو ایک گلاس میں ڈالیں۔ آئس کیوبز ڈالیں اور...
    پشاور ہائی کورٹ نے لاپتا افراد سے متعلق دائر 10 درخواستوں پرخیبرپختونخوا اور وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا۔ لاپتا افراد سے متعلق دائر درخواستوں پرقائم مقام چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے سماعت کی۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل، ڈپٹی اٹارنی جنرل اور پولیس فوکل پرسن عدالت میں پیش ہوئے۔ قائم مقام چیف جسٹس نے پولیس فوکل پرسن سے استفسار کیا کہ کہ اتنے لوگ کیوں لاپتا ہو رہے ہیں۔  فوکل پرسن نے جواب دیا کہ اس میں زیادہ تر لوگ خود بھی لاپتا ہوتے ہیں۔ کسی کی ذاتی دشمنی ہوتی ہے اور کوئی قرضدار ہوتا ہے۔ گرفتاری سے بچنے کے لیے بھی بہت سارے لاپتہ ہو جاتے ہیں۔ قائم مقام چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ ایسے لوگ تو...
    (گزشتہ سے پیوستہ) کارپوریٹ فارمنگ کاایک سب سے بڑاخطرہ یہ ہے کہ اس میں زیادہ پیداوارکے لئے جوبیج استعمال کیے جاتے ہیں،وہ زمین کی زرخیزی کو شدید نقصان پہنچاتے ہیں۔ان بیجوں میں جینیاتی طورپرترمیم شدہ اورہائیبرڈبیج شامل ہوتے ہیں جو وقتی طورپرپیداوار میں اضافہ توکرتے ہیں لیکن 10سے 20سال کے عرصے میں زمین کونامیاتی زرخیزی سے محروم کر دیتے ہیں۔جس کے نتیجے میں زمین بنجربعدمیں کسی بھی قسم کی کاشت کے قابل نہیں رہتی۔ اس قسم کی کارپوریٹ کاشتکاری کے منفی اثرات افریقی ممالک،خاص طورپرایتھوپیا،سوڈان اور دیگر خطوں میں دیکھے جاچکے ہیں،جہاں بین الاقوامی کمپنیاں بڑی مقدارمیں زرعی زمینوں کو خریدکربرآمدی فصلیں اگاتی ہیں،مگربعدازاں وہ زمین مکمل طورپر بنجرہوجاتی ہے۔اس کے بعدوہ زمین کسی بھی زراعت کے قابل نہیں رہتی،جس...
    فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) نے انکشاف کیا ہے کہ پنجاب کے سرکاری ادارے شفافیت میں ذرا بہتر ہیں۔فافن نے اپنی تازہ رپورٹ میں کہا گیا کہ صوبہ پنجاب کے سرکاری اداروں میں شفافیت ذرا بہتر ہوئی ہے تاہم اس میں اب بھی خلا موجود ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا کہ پنجاب کے سرکاری ادارے قانونی طور پر مطلوب معلومات کا 52 فیصد اپنی ویب سائٹ پر ظاہر کرتے ہیں جبکہ وفاقی حکومت کے محکموں میں یہ تناسب 42 فیصد ہے۔ فافن نے یہ نتائج افواہوں کا مقابلہ معلومات سے کرنے کی مہم کے سلسلے میں اپنے سروے میں مرتب کیے۔ فافن کے مطابق سرکاری اور اصل معلومات کی عدم فراہمی سے افواہوں کو ہوا ملتی ہے جس سے...
    ریاض احمدچودھری بھارت میں 1ارب 40کروڑسے زائد لوگ رہتے ہیں، لیکن ایک نئی رپورٹ کے اندازے کے مطابق تقریباً ایک ارب افراد کے پاس غیر ضروری اشیا یا خدمات پر خرچ کرنے کے لئے پیسے نہیں ہیں۔ ہندوستان کی نوے فیصد آبادی یعنی سو کروڑ لوگوں کے پاس بنیادی ضروریات زندگی کے علاوہ غیر ضروری اشیا پر خرچ کرنے کی مالی صلاحیت نہیں، جبکہ صرف 13ـ14 کروڑ صارف طبقہ ہیں۔جو اسٹارٹ اپس اور صارف پر مبنی کاروباروں کے لیے بنیادی بازار ہیں۔ 30کروڑ خواہشمند صارفین ڈیجیٹل ادائیگیوں سے خرچ کرتے ہیں لیکن محتاط ہیں۔ دولت کا ارتکاز بڑھ رہا ہے، سرفہرست 10 فیصد کے پاس 57.7فیصد آمدنی ہے، جو 1990کے مقابلے میں 34فیصد سے بڑھ گیا ہے۔ دوسری طرف، نچلے...
    پشاور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 مارچ 2025ء ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ وفاق سے رکاوٹوں کے باوجود صوبائی حکومت کی معاشی صورتحال تینوں صوبوں سے بہتر ہے۔ پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے مشکل حالات کے باوجود آمدن میں 55 فیصد اضافہ کیا، ہم نے اپنی پوری آبادی کو صحت کارڈ پلس دیا، خیبرپختونخوا واحد صوبہ ہے جس نے آئی ایم ایف کا ٹارگٹ حاصل کیا، باقی کسی دوسرے صوبے نے ایسا نہیں کیا، پنجاب کی کارکردگی ہماری ایک فیصد کارکردگی کے برابر بھی نہیں، کارکردگی پر وزیراعلیٰ پنجاب سے مناظرے کیلئے تیار ہوں۔(جاری ہے) علی امین گنڈا پور کہتے ہیں کہ خیبرپختونخواہ حکومت...
    ایف ایس آئی کے اعداد و شمار کے مطابق ضلع ریاسی میں جنگلات میں آگ لگنے کے سب سے زیادہ واقعات رپورٹ ہوئے اور 2025ء کے پہلے دو مہینوں میں 6 واقعات اسی ضلع میں پیش آئے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں جنوری 2024ء سے اب تک جنگلات میں آگ لگنے کے 307 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں جس سے علاقے میں جنگلات کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے۔ ذرائع کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر کے کل رقبے کا 11%حصہ جنگلات کے نیچے ہے جو 10.15لاکھ ہیکٹر رقبہ پر مشتمل ہے۔ بھارت میں جنگلات کی آگ پر نظر رکھنے والے ادارے فاریسٹ سروے آف انڈیا (FSI) نے 2024ء میں مقبوضہ جموں...
    رامی نسور کا کہنا ہے کہ جیل میں جسمانی اور روحانی طور پر قید ہونے کی وجہ سے بہت سے قیدی اسلام کو اپنا کر روحانی آزادی حاصل کرتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اس کی وجہ یہ ہے کہ اسلام میں نظم و ضبط کا ایک طریقہ کار ہے جیسے پانچ وقت کی نمازیں ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ کینیڈا براڈ کاسٹنگ کارپوریشن کی سیریز "دی اسٹیٹ آف اسپیریچوئلٹی ود لیزا لِنگ" میں اس بات کا جائزہ لیا گیا کہ آخر اسلام کیوں قیدیوں میں اتنا مقبول ہو رہا ہے۔ سی بی سی نے "طیبا فاؤنڈیشن" کے بانی ڈائریکٹر رامی نسور سے بات کی۔ یہ تنظیم امریکی جیلوں میں قیدیوں کے لیے فاصلاتی تعلیم کا پروگرام فراہم کرتی ہے۔ رامی نسور...
    آئی بی کے سابق افسر نے کہا کہ مسلم تنظیموں اور متعلقہ اداروں کو اسکا فوری نوٹس لینا چاہیئے اور ان خاندانوں کے بارے میں معلومات حاصل کرنی چاہیئے تاکہ حقائق کا پتہ چل سکے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت میں اس وقت مسلمان ہر سطح پر نشانے پر ہیں۔ ایک طرف ہندو شدت پسندوں نے مسلمانوں کو گھر واپسی کے نام پر مرتد بنانے کی مہم شروع کر رکھی ہے، اس مقصد کے تحت پیسوں کی لالچ بھی کھلے عام دی جا رہی ہے۔ گزشتہ روز لکھنؤ میں جتیندر تیاگی عرف وسیم رضوی کی موجودگی میں ایک پروگرام میں دو مسلم نوجوانوں کو باقاعدہ طور پر ہندو بنایا گیا۔ ہندو شدت پسندوں کے علاوہ عیسائی مشنریاں بھی معاشی طور پر کمزور...
    بھارت کی عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ شریا گھوشال ایک بات کی وجہ سے بہت پریشان ہیں جو انھوں نے اب اپنے مداحوں سے شیئر کی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اس بات کی اطلاع گلوکارہ شریا گوشال نے خود اپنے انسٹاگرام پوسٹ سے دی۔ گلوکارہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ 13 فروری سے میرا ’ایکس‘ اکاؤنٹ ہوگیا ہے۔ ایکس کی انتظامیہ سے رابطے کی بار بار کوشش کے باوجود کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔ شریا گوشال نے کہا کہ یہ ایک پریشان کن بات ہے۔ میں اکاؤنٹ کھول نہیں پا رہی ہوں تاکہ اسے مستقلاً ڈیلیٹ کرسکوں۔ گلوکارہ نے اپنے فالورز اور مداحوں سے درخواست کی ہے کہ اس دوران میرے اکاؤنٹ سے ہونے والی پوسٹوں کو نظر انداز کریں اور نہ...
    اسلام آباد: قومی اسمبلی کے 13ویں اجلاس میں اراکین کی حاضری کی تفصیلی رپورٹ جاری کردی گئی ہے، جس میں وزیراعظم اور دیگر وزرا کی حاضری کی تفصیل بھی بتائی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی کا13واں اجلاس 10 فروری سے 18 فروری تک جاری رہا اور اس دوران 25 فیصد اراکین کی حاضری مکمل رہی۔ اراکین اسمبلی کی حاضری کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ 15 فیصد اراکین نے کسی بھی نشست میں شرکت نہیں کی تاہم تیسری نشست میں سب سے زیادہ اراکین موجود تھے۔ اسی طرح چوتھی نشست میں سب سے کم اراکین موجود تھے، 75 فیصد اراکین نے کم از کم ایک نشست چھوڑی، 65 فیصد اراکین نے بغیر درخواست...
    اخبار کے مطابق یہ بیان ظاہر کرتا ہے کہ ٹرمپ یوکرین کے حوالے سے اپنے موقف کو مزید سخت کر سکتے ہیں، جو کیف کے لیے مزید مشکلات پیدا کر سکتا ہے۔ زلینسکی کی حکمت عملی یہ بھی ہو سکتی ہے کہ وہ یورپی ممالک کو یہ اشارہ دیں کہ امریکہ پر انحصار کیے بغیر انہیں خود ہی روس کے خلاف مضبوط ہونا پڑے گا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، نائب صدر جے ڈی وینس اور یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی کے درمیان جمعہ کو ایک انتہائی سخت اور غیر معمولی بحث دیکھنے میں آئی، امریکی اخبار ”واشنگٹن پوسٹ“ کے مطابق اس طرح کی گرما گرمی عام طور پر عالمی رہنماؤں کے درمیان بند دروازوں کے پیچھے ہوتی رہی ہے، مگر...
    سندھ پولیس کے پروسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ نے مصطفیٰ قتل کیس میں پولیس کی تحقیقات پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے محکمہ پروسیکیوشن نے کیس کے تفتیشی افسر سے پیش رفت رپورٹ طلب کرلی ہے۔ پروسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ نے مبینہ قاتل ملزم ارمغان کے خلاف درج 4 مقدمات میں اب تک ہونے والی پیش رفت سے متعلق رپورٹ طلب کرتے ہوئے شعبہ تفتیش سے کہا ہے کہ بتایا جائے کیس میں ملزمان سے اب تک کیا تحقیقات ہوئی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:مصطفیٰ عامر کے اغوا اور قتل کیس میں زوما نامی لڑکی کی انٹری مصطفیٰ قتل کیس میں پروسیکیوشن کی جانب سے کیس کے تفتیشی حکام کو لکھے ایک خط کے ذریعے کیس سے جڑے تمام مواد جس میں فورینزک رپورٹ، ڈی...
     (ویب ڈیسک)ای پاسپورٹس بنوانے کے خواہشمند افراد کیلئے اچھی خبر آگئی، ڈی جی پاسپورٹس کی کاوشوں سے نئے ای پاسپورٹ پرنٹرز کراچی پہنچ گئے ہیں، جرمنی سے 6 نئے ڈیسک ٹاپ پرنٹرز بھی کراچی پہنچا دیئے گئے ہیں۔  نئے پرنٹرز کی انسپکشن اور ڈیلیوری کے لیے ڈی جی پاسپورٹس جرمنی پہنچے، ڈی جی پاسپورٹس مصظفیٰ جمال قاضی نے پرنٹرز کی فیکٹری کا بھی دورہ کیا تھا،مصطفیٰ جمال قاضی کی پرنٹرز کے تکنیکی ماہرین سے بھی ملاقات ہوئی،انہوں نے کہا کہ نئے پرنٹرز میں ایک گھنٹے میں ایک ہزار تک پاسپورٹ پرنٹ کرنے کی صلاحیت ہے، نئے پرنٹرز کی مدد سے ای پاسپورٹس کی پرنٹنگ صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔ نوشہرہ: دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں خودکش حملے کا مقدمہ درج...
    ذرائع کے مطابق بھارتی فوجیوں نے سری نگر کے علاقوں زکورہ اور ٹینگ پورہ میں یکم مارچ 1990ء کو پرامن مظاہرین پر وحشیانہ فائرنگ کر کے 50 سے زائد بے گناہ کشمیریوں کو شہید اور بیسیوں کو زخمی کر دیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے زکورہ اور ٹینگ پورہ قتل عام کے شہداء کو ان کی 35 ویں برسی کے موقع پر زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے جدوجہد آزادی جاری رکھنے کے کشمیریوں کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی فوجیوں نے سری نگر کے علاقوں زکورہ اور ٹینگ پورہ میں یکم مارچ 1990ء کو پرامن مظاہرین پر وحشیانہ فائرنگ کر کے 50 سے زائد...
    بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی ناکام معاشی پالیسیوں کے سنگین نتائج کے تحت اربوں ہندوستانیوں کے پاس خرچ کرنے کے لیے کوئی پیسہ نہیں ہے۔   وینچر کیپٹل فرم ’بلوم وینچرز‘ کی رپورٹ کے مطابق مودی سرکار کی ناقص اقتصادی پالیسیوں نے بھارت کو معاشی بحران میں دھکیل دیا ہے جہاں غربت عروج پر اور  معیشت مکمل طور پر عدم توازن کا شکار  ہے۔ مودی حکومت میں امیروں کا معیار زندگی بہتر ہو رہا ہے، لیکن غریبوں کی حالت بد سے بدترین ہو گئی ہے۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بھارت میں 1.4 بلین لوگ رہتے ہیں لیکن تقریباً ایک ارب کے پاس کسی بھی صوابدیدی سامان یا خدمات پر خرچ کرنے کے لیے رقم نہیں ہے۔بھارت میں...
    لاہور (نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت نوجوانوں کیلئے ٹیکنیکل اور ووکیشنل اداروں میں آن لائن پورٹل رجسٹریشن کا آغاز کر دیا گیا۔ مریم نواز شریف کی ہدایت پر سہل اور تیز ترین آن لائن رجسٹریشن کا عمل یکم مارچ (آج) سے ہوگا۔ درخواست وصولی سے لیکر سرٹیفکیٹ کے اجرا تک مکمل آن لائن ہوگا۔ تین سالہ ڈی اے ای کورسز کی رعایتی فیس میں مکمل دورانیہ کیلئے رجسٹریشن ہوگی۔ ادارے کے نام پر بنک اکاؤنٹ کھلوانے کی شرط میں نرمی اور اکاؤنٹ سرٹیفکیٹ کے اجراء  سے مشروط کر دیا گیا۔ طلبہ اور والدین کے لئے دفاتر کے چکر لگانے کی پریشانی سے آزادی اور ایک ہی کلک پر تمام معلومات کی فراہمی ہوگی۔ پنجاب سکلز...