لاہور(ڈیلی پاکستان آں لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ 5 سال میں 5 لاکھ گھر بنانے کا ہدف پورا کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔ 
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں 3 مرلہ فری پلاٹ سکیم سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا، پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی (پھاٹا) کے ڈی جی نے تفصیلی بریفنگ دی۔مریم نواز شریف نے پھاٹا کو مارچ تک ہدف پورا کرنے کی ہدایت کر دی، فری پلاٹ حاصل کرنے والے افراد کو گھر بنانے کیلئے قرض دینے کا بھی جائزہ لیا گیا۔

بھارت سے شکست، آسٹریلوی کرکٹر سٹیو سمتھ نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

وزیراعلیٰ پنجاب نے 19 اضلاع میں پھاٹا کی سابقہ 23 ہاؤسنگ سکیموں کی بہتری اور بحالی کا حکم دے دیا، ہاؤسنگ سکیموں کی بحالی کیلئے فنڈز جاری کرنے کے لئے اقدامات کی ہدایت بھی کی۔دوران بریفنگ بتایا گیا کہ اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت قرضوں کی واپسی شروع ہو چکی ہے، پروگرام کے تحت لئے گئے قرضوں کی واپسی کا تناسب 100 فیصد ہے، پروگرام کے تحت 9661 گھر زیر تکمیل ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ بے گھر عوام کے لئے چھت فراہم کرنے کی بہت فکر ہے، اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت لوگوں کا گھر بنتا دیکھ کر بہت خوشی ہوتی ہے، پانچ سال میں پانچ لاکھ گھر بنانے کا ہدف پورا کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان سے متعلق بیان پر وزیراعظم شہبازشریف کا ردعمل بھی آگیا

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: ہدف پورا کرنے کی پروگرام کے تحت مریم نواز گھر بنانے

پڑھیں:

مہنگی بجلی سے نجات دلانے کے لیے مریم نواز  آج چیف منسٹر فری سولر پینل اسکیم کی قرعہ اندازی کریں گی

بھاری بجلی بلوں سے پریشان عوام کو مہنگی بجلی سے نجات دلانے کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب  مریم نواز  آج چیف منسٹر فری سولر پینل اسکیم کی قرعہ اندازی کریں گی۔

رپورٹ کے مطابق چیف منسٹر فری سولر پینلاسکیم کے تحت نادار صارفین کو مفت سولر سسٹم ملے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس وزیراعلی مریم نوازشریف نے 500 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو سولر پینلز دینے کے منصوبے کی اصولی منظوری دی تھی۔

منصوبے کے تحت پنجاب حکومت 50 سے 500 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے کروڑوں صارفین کو سولر سسٹم دے گی، سولر پینل کی لاگت کا 90 فیصد پنجاب حکومت اداکرے گی جبکہ 10 فیصد صارف دے گا۔ سولر پینل پانچ سال کی آسان اقساط پر صارفین کو فراہم کیے جائیں گے۔ سردیوں میں سولر پینل کی قسط نسبتاً کم ہوگی۔

صارف کی ضرورت کے مطابق سرکاری بجلی اور سولر پینل سے حاصل ہونے والی بجلی کے درمیان شرح کا تعین بھی ہوسکے گا۔ شفاف طریقہ کار کے مطابق پہلے مرحلے میں غریب ترین گھرانوں کو سولرسسٹم دئیے جائیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • رمضان پیکج پر اضافی رقم لینے 3 ایجنٹس گرفتار، بلیک لسٹ کر دیے گئے
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہاوسنگ سکیموں کی بحالی کیلئے فنڈز جاری کرنے کی ہدایت
  • 3 مرلہ مفت پلاٹ اسکیم، مریم نواز کی پھاٹا کو ہدف پورا کرنے کی ہدایت
  • تین مرلہ فری پلاٹ اسکیم ، وزیراعلیٰ نے پھاٹا کو مارچ تک ہدف پورا کرنے کی ہدایت کر دی
  • 5سال میں 5 لاکھ گھر بنانے کا ہدف پورا کرنے کے لئے پرعزم ہیں، مریم نواز
  • پنجاب کابینہ میں توسیع کا فیصلہ، نئے وزرا کے نام بھی سامنے آگئے
  • وزیرِاعلیٰ مریم نواز نے پنجاب فری سولر پینل اسکیم کا آغاز کر دیا
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا فری سولر منصوبے کا افتتاح، کن لوگوں کو فری سولر ملیں گے؟
  • مہنگی بجلی سے نجات دلانے کے لیے مریم نواز  آج چیف منسٹر فری سولر پینل اسکیم کی قرعہ اندازی کریں گی