فائل فوٹو۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ہم میکرو اکنامک استحکام سے متعلق اچھی پوزیشن میں ہیں، ملک میں ڈھانچہ جاتی اصلاحات جاری ہیں۔

اسلام آباد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف وفد کے ساتھ افتتاحی ملاقات ہوئی ہے۔ 6 ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ 

وزیر خزانہ نے کہا کہ ہمیں جو موقع ملا ہے اسے دانش مندانہ استعمال کرنے کی ضرورت ہے، چاہتے ہیں آگے جا کر شمولیت کی بنیاد پر پائیدار معاشی ترقی ممکن ہوسکے۔ 

محمد اورنگزیب نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ تکنیکی اور پالیسی لیول پر مذاکرات ہو رہے ہیں، آئی ایم ایف کے ساتھ بات چیت اگلے دو ہفتے جاری رہے گی۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: نے کہا

پڑھیں:

مہنگائی کنٹرول کرنے میں ناکامی پر وزیر خزانہ عہدے سے برطرف

خزانہ خالی ہو یا بھرا ہوا ہو اس کی کنجی وزیر خزانہ کے ہاتھ میں ہی ہوتی ہے، اسی لیے جہاں معیشت کی بہتری پر وزیر خزانہ کو شاباش دی جاتی ہے وہیں ترقی نہ ہونے پر بازپرس بھی ہوتی ہے۔

ایسا ہی کچھ ایران میں ہوا ہے جہاں مہنگائی کنٹرول کرنے میں ناکامی اور ایرانی ریال کی قدر میں کمی پر وزیر خزانہ کو عہدے سے برطرف کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں امریکی پابندیاں عالمی معیشت کے لیے تباہ کُن کیوں؟

ایرانی پارلیمنٹ میں وزیر خزانہ کے خلاف مواخذے کی کارروائی کے دوران 273 میں سے 182 اراکین نے وزیر خزانہ عبدالناصر ہمتی کے خلاف ووٹ دیا۔

ایرانی وزیر خزانہ اور وزیر اقتصادیات عبدالناصر ہمتی ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی 8 ماہ پہلے بننے والی کابینہ میں شامل ہوئے تھے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آج بلیک مارکیٹ میں ایک امریکی ڈالر کی قیمت 9 لاکھ 20 ہزار ایرانی ریال ہے جبکہ 2024 کے وسط میں یہ 6 لاکھ ایرانی ریال سے کم تھی۔

اس سے قبل ایرانی صدر نے وزیر خزانہ عبدالناصر ہمتی کا دفاع کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم دشمن کے ساتھ مکمل اقتصادی جنگ میں ہیں، اس لیے ضروری ہے کہ ہم جنگی حکمت عملی اپنائیں۔

یہ بھی پڑھیں عالمی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے لیکن مسائل ختم نہیں ہوئے، آئی ایم ایف

انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ ملک میں معاشی مسائل کا ذمہ دار کسی ایک شخص کو قرار نہیں دیا جا سکتا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews اقتصادی جنگ امریکی ڈالر ایران ایرانی پارلیمنٹ ایرانی ریال ایرانی صدر برطرف معیشت مہنگائی کنٹرول مواخذے کی کارروائی ناکامی وزیر خزانہ وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • پاکستان آئی ایم ایف کے بیل آؤٹ کے پہلے جائزے کے لیے اچھی پوزیشن میں ہے، وزیر خزانہ
  • وزیرخزانہ محمد اورنگزیب سے آئی ایم ایف کے وفد کی ملاقات
  • پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں سیکرٹری خزانہ کو آج یا کل پیش ہونے کی ہدایت
  • وزیر خزانہ کی  آئی ایم ایف وفد کو معاشی صورتحال اور اصلاحاتی ایجنڈے پر بریفنگ
  • آئی ایم ایف  مذاکرات؛ وزیر خزانہ کی معاشی صورتحال اور اصلاحاتی ایجنڈے پر بریفنگ
  • حکومت کا ایک سال پورا ہونے پر انتہائی اچھی خبر ہے، وزیر اعظم شہباز شریف
  • مہنگائی اور ریال کی قدر میں کمی، ایرانی پارلیمنٹ نے وزیر خزانہ کو عہدے سے ہٹا دیا
  • مہنگائی پر وزیر خزانہ کو عہدے سے ہٹا دیاگیا
  • مہنگائی کنٹرول کرنے میں ناکامی پر وزیر خزانہ عہدے سے برطرف