Express News:
2025-03-01@18:22:10 GMT

شریا گھوشال کیوں پریشان ہیں؟ گلوکارہ نے خود بتادیا

اشاعت کی تاریخ: 1st, March 2025 GMT

بھارت کی عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ شریا گھوشال ایک بات کی وجہ سے بہت پریشان ہیں جو انھوں نے اب اپنے مداحوں سے شیئر کی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس بات کی اطلاع گلوکارہ شریا گوشال نے خود اپنے انسٹاگرام پوسٹ سے دی۔

گلوکارہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ 13 فروری سے میرا ’ایکس‘ اکاؤنٹ ہوگیا ہے۔ ایکس کی انتظامیہ سے رابطے کی بار بار کوشش کے باوجود کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔

شریا گوشال نے کہا کہ یہ ایک پریشان کن بات ہے۔ میں اکاؤنٹ کھول نہیں پا رہی ہوں تاکہ اسے مستقلاً ڈیلیٹ کرسکوں۔

گلوکارہ نے اپنے فالورز اور مداحوں سے درخواست کی ہے کہ اس دوران میرے اکاؤنٹ سے ہونے والی پوسٹوں کو نظر انداز کریں اور نہ کسی لنک کو کھولیں۔

شریا گوشال نے زور دیا کہ کسی بھی فراڈ اور دھوکے سے بچنے کے لیے میرے ہیک شدہ اکاؤنٹ سے کی گئی کسی پوسٹ پر کوئی ردعمل بھی نہ دیں۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: اکاو نٹ

پڑھیں:

ٹماٹر 4 روپے کلو، عوام خوش، کاشتکار پریشان

سندھ(نیوز ڈیسک)سندھ کے شہر میرپور خاص میں ٹماٹر کی قیمت 4 روپے فی کلو ہوگئی، ٹماٹر کی قیمت کم ہونے پر کاشتکاروں نے سر پکڑ لیے۔ میرپورخاص میں ٹماٹروں کے نرخ میں کمی کے باعث ٹماٹر کی فصل کاشت کرنے والے زمیندار نقصان سے دوچار ہیں۔

زمیندار کا کہنا ہے کہ حکومت نے باہر کا ٹماٹر منگوایا تو400 روپے کلو خرید کر استعمال کیا جبکہ ہمارا ٹماٹر 4 روپے کلو فروخت کرنے پر مجبور ہیں، حکومت نقصان سے بچائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پہلے سیلاب نے تباہ کیا اب نرخ میں کمی سے لاکھوں کا ٹماٹر ضائع کرنے پرمجبور ہیں۔

زرعی ٹیوب ویل سمیت بجلی صارفین کیلئے ریلیف کا اعلان

متعلقہ مضامین

  • امریکی گلوکارہ کیٹی پیری کا ستاروں تک پہنچنے کا خواب: خلا میں سفر کا اعلان
  • مریم نواز کی ایک سالہ کارکردگی کے اشتہار کس نے چھپوائے؟ رانا ثنااللہ نے بتادیا
  • ’جانے کا وقت آ گیا ‘، امیتابھ بچن کی ٹوئٹ نے مداحوں کو پریشان کردیا
  • کرکٹر اعظم خان نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی
  • ماضی کی خوبصورت اداکارہ اور گلوکارہ
  • مصطفیٰ عامر قتل کیس: نامزد ملزم ارمغان کا رقم کرپٹو کرنسی میں تبدیل کرنے کا انکشاف
  • بارشوں کی پیشگوئی؛ کن شہروں میں بادل برسیں گے، محکمہ موسمیات نے بتادیا
  • ٹماٹر 4 روپے کلو، عوام خوش، کاشتکار پریشان
  • یکم رمضان کو بینک اکاؤنٹ میں کتنی رقم ہونے پر زکوٰۃ کٹوتی ہوگی؟ نصاب جاری