حکومتی ورک رپورٹ کے مطابق بچوں اور معذوروں کے لیے خدمات کے انتظامات کئے گئے ہیں، چینی وزیر
اشاعت کی تاریخ: 9th, March 2025 GMT
بیجنگ : چودہویں نیشنل پیپلز کانگریس کے تیسرے اجلاس میں ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں چین کی وزارت شہری امور، وزارت انسانی وسائل و سماجی تحفظ، وزارت ہاؤسنگ اور شہری و دیہی ترقی اور نیشنل ہیلتھ کمیشن کے سربراہان نے متعلقہ امور پر چینی اور غیر ملکی صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے۔
اتوار کے روز شہری امور کے وزیر لو جی یوان نے کہا کہ اس سال کی حکومتی ورک رپورٹ میں ضرورت مند افراد کی بنیادی زندگی کے تحفظ، بچوں اور معذوروں کے لیے خدمات کے انتظامات کئے گئے ہیں جن پر سول افیئرز کے محکمے عمل درآمد کے لیے موثر اقدامات کریں گے۔ انسانی وسائل اور سماجی تحفظ کی وزیر وانگ شیاؤ پھنگ نے کہا کہ 2024 کے آخر تک ملک بھر میں بنیادی پنشن، بے روزگاری اور روزگار کے دورا ن انجری انشورنس کے ذریعے بیمہ شدہ افراد کی تعداد بالترتیب 1.
انہوں نے کہا کہ اس وقت کچھ پلیٹ فارمز جیسے ایکسپریس ڈیلیوری، ٹیک اوے اور آن لائن کار ہیلنگ ڈرائیورز کے بیمہ شدہ ملازمین کی تعداد ایک کروڑ سے تجاوز کرچکی ہے۔
ہاؤسنگ اور شہری و دیہی ترقی کے وزیر نی ہونگ نے کہا کہ گزشتہ سال کی چوتھی سہ ماہی میں نو تعمیر شدہ کمرشل ہاؤسنگ کی فروخت کے علاقوں اور رقوم نے مثبت نمو حاصل کی ہے، اور رئیل اسٹیٹ مارکیٹ نے اس سال جنوری اور فروری میں “گراوٹ کو روکنے اور استحکام ” کی مثبت رفتار برقرار رکھی ہے۔
نیشنل ہیلتھ کمیشن کے ڈائریکٹر لے ہائی چھاؤ نے کہا کہ 2024 میں چینی باشندوں کی متوقع عمر 79 سال تک پہنچی جو 2023 کے مقابلے میں 0.4 سال زیادہ ہے اور قومی معاشی و سماجی ترقی کے لیے چودہویں پانچ سالہ منصوبے کا ہدف مقررہ وقت سے پہلے حاصل کر لیا گیا ہے۔
Post Views: 1ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
چینی صدر کی نیشنل پیپلز کانگریس کے تیسرے سیشن کےدوسرےمکمل اجلاس میں شرکت
بیجنگ :چودہویں نیشنل پیپلز کانگریس (این پی سی) کے تیسرے سیشن کا دوسرا مکمل اجلاس منعقد ہوا جس میں این پی سی اسٹینڈنگ کمیٹی، سپریم پیپلز کورٹ اور سپریم پیپلز پروکیوریٹر کی ورک رپورٹس کو سنا گیا اور ان پر نظرثانی کی گئی۔ چینی صدر شی جن پھنگ سمیت دیگر رہنماؤں نے اجلاس میں شرکت کی۔این پی سی اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین چاؤ لہ جی نے اجلاس کو این پی سی اسٹینڈنگ کمیٹی کی ورک رپورٹ پیش کی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ این پی سی اسٹینڈنگ کمیٹی نے اپنے کام کے تمام پہلوؤں میں نئی پیش رفت اور کامیابیاں حاصل کی ہیں۔اہم امور میں پہلا یہ کہ آئین کے نفاذ اور نگرانی کو مضبوط کیا گیا۔ دوسرا یہ ہے کہ قانون سازی کے فرائض کو ایمانداری سے انجام دیا گیااور چینی خصوصیات کے ساتھ سوشلسٹ قانونی نظام کو مسلسل بہتر بنایا گیا۔ تیسرا یہ کہ قانون کے مطابق نگرانی کے اختیارات کا فعال استعمال کیا گیا۔سپریم پیپلز کورٹ کے سربراہ چانگ جون نے سپریم پیپلز کورٹ کی ورک رپورٹ میں بتایا کہ 2024 میں سپریم پیپلز کورٹ نے 34 ہزار 898 کیسز قبول کیے اور 32 ہزار 539 کیسز کو نمٹا یا گیا جو بالترتیب 65.5 فیصد اور 82.2 فیصد کا سال بہ سال اضافہ ہے۔ ملک بھر کی تمام سطحوں پر عدالتوں نے 4 کروڑ 60 لاکھ 18 ہزار مقدمات منظور کیے اور 4 کروڑ 54 لاکھ 19 ہزار مقدمات کا فیصلہ کیا گیا ۔سپریم پیپلز پروکیوریٹریٹ کے پروکیوریٹر جنرل ینگ یونگ نے سپریم پیپلز پروکیوریٹریٹ کی ورک رپورٹ میں بتایا کہ 2024 میں ملک بھر میں پروکیوریٹریل اداروں نے مختلف اقسام کے کل 40 لاکھ 99 ہزار 600 کیسز کو ہینڈل کیا جن میں سے 8 ہزار 980 کو سپریم پیپلز پروکیوریٹرنے ہینڈل کیا۔
Post Views: 1