وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت اپنا ایک سال پورا کررہی ہے اس موقع پر انتہائی اچھی خبر ہے، یہ امر انتہائی خوش آئند ہے کہ افراط زر فروری 2025 میں 1.5 فیصد پر آگئی، یہ ستمبر 2015 کے بعد سب سے کم شرح ہے۔

وزیراعظم نے کنزیومر پرائس انڈیکس کے حوالے سے افراط زر میں مسلسل کمی پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ جولائی 2024 سے فروری 2025 تک افراط زر کی اوسط شرح 5.

9 فیصد تک رہی۔

شہباز شریف نے کہا کہ معاشی ٹیم کی کاوشوں سے معاشی اعشاریے ہر گزرتے دن کے ساتھ بہتر ہو رہے ہیں، معیشت میں مسلسل بہتری مستعد ٹیم ورک کا نتیجہ ہے، معیشت کی بہتری، کاروبار اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے تمام ادارے مل کر کام کر رہے ہیں۔

وزیراعظم  نے مزید کہا کہ میکرواکنامک معاشی بہتری کا فائدہ عوام تک پہنچنا شروع ہوگیا ہے، مجھے قوی امید ہے کہ افراط زر میں مزید کمی ہوگی، عوام کو ارزاں نرخوں پر اشیائے ضروریہ کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: افراط زر

پڑھیں:

وزیراعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو کے درمیان ہونے والی ملاقات منسوخ 

 ویب ڈیسک:وزیراعظم شہباز شریف اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کے درمیان آج ہونے والی ملاقات منسوخ ہوگئی۔

  ذرائع کے مطابق چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مصروفیات کے باعث اسلام آباد آنے کا پروگرام موخر کیا جس کے باعث ملاقات منسوخ کی گئی ہے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک سے 2 روز میں بلاول بھٹو زرداری کے اسلام آباد آنے پر ملاقات کا امکان ہے۔

لاہور میں 255 ٹریفک حادثات ، ایک شخص جاں بحق ، 310 زخمی 

 یاد رہے کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی وزیراعظم شہباز شریف سے آج اسلام آباد میں ملاقات طے تھی، ملاقات کے دوران حکومت کے انتظامی معاملات زیر بحث آنا تھے اور بلاول بھٹو کی جانب سے حکومت سے معاہدوں پر پارٹی تحفظات وزیراعظم کے سامنے رکھے جانا تھے۔

 اس موقع پر پنجاب میں ترقیاتی فنڈز کی عدم فراہمی سمیت اہم معاملات بھی زیر بحث آنا تھے۔

متعلقہ مضامین

  • معاشی بہتری کا فائدہ عوام تک پہنچنا شروع ہو گیا، شہباز شریف
  • وزیراعظم شہباز شریف کا افراط زر میں مسلسل کمی پر اظہاراطمینان
  • معیشت کی بہتری، سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے تمام ادارے مل کر کام کر رہے ہیں، وزیراعظم 
  • وزیراعظم کا  افراط زر میں مسلسل کمی پر اطمینان کااظہار
  • وزیراعظم اور بلاول بھٹو کے درمیان آج ہونے والی ملاقات منسوخ
  • وزیرِ اعظم شہباز شریف کا ایکسپورٹ فیسلیٹیشن اسکیم کیخلاف شکایات کا نوٹس
  • وزیراعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو کے درمیان ہونے والی ملاقات منسوخ 
  • وزیر اعظم شہباز شریف کا رمضان المبارک1446ھ کے آغاز پر قوم کے نام پیغام
  • وزیرِاعظم شہباز شریف کا 20 ارب روپے کے رمضان پیکیج کا اجراء